|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,835
کمائي: 277,382
شکریہ: 1,141
6,250 مراسلہ میں 14,093 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
Parts of Speech کسی بھی زُبان کو سیکھنے ، اسکوپڑھنے بولنے کیلئے اسکے قوائدوضوابط کاعلم ہونا ضروری ہے۔ انگریزی زُبان میں انکی آٹھ اقسام ہیں۔ ۱۔ Noun(اسم) ۲۔ Pronoun (اسم ضمیر) ۳۔ Verb (فعل) ۴۔ Adjective (صفت) ۵۔ Adverb (اسم ظرف) ۶۔ Preposition (حروف جار) ۷۔ Conjuction & Interjection (حروف عطف اور حروف ندا) اب انکی تفصیل پڑھیں گے۔ Noun کسی اِنسان، جانور، چیزیا جگہ کے نام کو اُردو میں اسم اورانگریزی میں ناون کہتے ہیں۔ انسان: آمنہ، اکمل(Akmal, Amna) چیز: ٹیبل، سو رج (Table, Sun) جگہ: سکول، لاہور Kinds of Noun ناون کی پانچ قسمیں ہیں۔ ۱۔ Common Noun: کسی عام شخص، چیزیا جگہ کے نام کوکامن ناون یعنی اسم نکرہ کہتے ہیں۔ مثلا: Boy, Lion, Woman, Table ۲۔ Proper Noun: کسی خاص شخص، چیزیا جگہ کے نام کوپروپرناون یعنی اسم معرفہ کہتے ہیں۔ مثلا: Amna, Akmal, Ravi, Lahore, Mayo Hospital ۳۔ Collective Noun : وہ نام جو کسی گروہ یا جماعت کیلئے استعمال ہواُسکوکولیکٹوناون یعنی اسم جمع کہتے ہیں۔ مثلا: Class, Commitee, Army ۴۔ Material Noun : وہ نام جو مادی اشیاءیادھاتوں کیلئے استعمال ہوں اُسکومیٹیریل ناون یعنی اسم جامدیاجنس کہتے ہیں۔ مثلا: Gold, Wheat, Water, Silver ۵۔ Abstract Noun : جو کسی چیزکی کیفیت، عمل یا خاصیت کو ظاہرکرے اُسے اسم کیفیت کہتے ہیں۔ Cases of Noun اوپر تو ناون کی اقسام تھیں ۔ اب دیکھتے ہیں یہ کن کن حالتوں میں استعمال ہوتا ہے ۔ یہ تین حالتوں مین استعمال ہوتا ہے۔ ۱۔ Normative Case (حالت فاعلی): جب کوئی ناون یا پروناون کسی جملے میں فاعل کے طورپرآئے تواُسکی حالت فاعلی ہوتی ہے۔ You broke the glass. (تم نے گلاس توڑا) She has a book. (اُسکے پاس ایک کتاب ہے)۔ اوپر بیان کردہ مثالوں میں She اورYou بطورفاعل استعمال ہوئے ہیں۔ ۲۔ Objective Case (حالت مفعولی): جب پروناون کسی جملے میں مفعول کے طورپرآئے تو اسکی حالت مفعولی ہوتی ہے۔ We have seven balls (ہمارے پاس ساتھ گیندیں ہیں) You broke this table?(یہ میزتم نے توڑی ہے؟) یہاں Balls اورTable مفعول استعمال ہوئے ہیںلہذٰا انکی حالت مفعولی ہے۔ ۳۔ Possessive Case (حالت اضافی): نام سے ظاہرہے پوزیسیویعنی جب کوئی ناون یا پروناون کسی جملے میں ملکیت یا اضافی تعلق ظاہرکرے تو اُسکوحالت اضافی کہیں گے۔ The frame of this picture is new. (اس تصویرکا فریم نیا ہے۔) Amna's house is new. (آمنہ کا گھرنیا ہے) The handle of the door is broken. (دروازے کا ہینڈل ٹوٹاہواہے) اُردومیں حالت اضافی کو "کا، کی کے" سے ظاہرکرتے ہیں جبکہ انگریزی میں Apostrophe بعد سے ظاہر کرتے ہیں۔ جیسا کہ دُوسرے جملے میں ہے۔ اگر ناون بے جان ہوتوApstrophe اورS نہیں لگاتے جیساکہ تیسرے جملے میں ہے۔ دیگرپارٹس آف سپیچ نیکسٹ کلاس میں کریں گے، انشااللہ تعالیٰ والسلام
زارا |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا | وقار عباسی (19-01-12), ایکسٹو (01-03-11) |
![]() |
| Tags |
| color, common, frame, glass, gold, house, lahore, lion, ہوتا, ہے۔, کوئی, کلاس, کتاب, نام, woman, اکمل, اقسام, انگلش, انگریزی, استعمال, بے, جگہ, خاص, ضروری, صفت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|