![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
مراسلات: 14,176
کمائي: 2,206,415
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,103
3,493 مراسلہ میں 6,176 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تاریخ اشاعت : 1 جنوری2008
ویب 0۔2 کے جادوئی کرشمے : حصہ اول ویب 2.0 کیا ہے؟ پچھلے کچھ عرصے سے ویب 2.0 ایک عام اصطلاح ہوچکی ہے۔ آﺋﯽ ٹی سے معتلق ہر دوسرے بندے کی زبان پر یہ لفظ ہوتا ہے۔ آج ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گۓ کہ ویب 2.0 ہوتا کیا ہے۔ کیا ولڈ واﺋیڈ ویب کے بعد کوﺋﯽ نیا ویب آیا ہے؟ کیا یہ کسی خاص قسم کی ویب ساﺋٹس کا ویب ہے؟ صارفین بغیر کسی خوف یا دباو کے اپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں، ویب 2.0 ایک جمہوری نظام ہے ویب 2.0 کوﺋﯽ نئی چیز نہیں۔ یہ انٹرنیٹ کی یا ولڈ واﺋیڈ ویب کی ترقی یافتہ شکل ہے۔ سادہ الفاظ میں ویب 2.0 ایک ایسا سسٹم ہے جس میں یوزرز انفارمیشن کو صرف ویو نہیں کرتے بلکہ اس میں حصہ لیتے ہیں۔ یہ بھی ویب ساﺋٹس کا ہی ایک جال ہے۔ بس ان ویب ساﺋٹس کی کچھ منفرد خصوصیات ہیں۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ویب 2.0 کے ذریعے دنیا کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ایک دوسرے کے ساتھ بات کرسکتا ہے اور اپنے خیالات کی تشہیر کرسکتا ہے اور وہ کسی ایک اتھارٹی یا ذریعے سے معلومات حاصل نہیں کرتے بلکہ بہت سارے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ ویب 2.0 کے ذریعے دنیا کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ایک دوسرے کے ساتھ بات کرسکتا ہے اور اپنے خیالات کی تشہیر کرسکتا ہے کچھ لوگوں کے نزدیک ویب 2.0 کچھ بھی نہیں یہ ویب 1.0 (Traditional web) کو نۓ نقط نظر سے دیکھانے کی بات ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ ایک ٹیکنالوجی نہیں بلکہ ایک اندازِ نظر ہے۔ میں یہاں Tim O' Rielly کے کام کا حوالہ دینا چاہوں گی جنھوں نے ویب 2.0 کی واضح تعریف دی ہے۔ 30 ستمبر 2005ء میں انھوں نے ویب 2.0 کا تصور دیا اور ایک تصویر کے ساتھ اس کی وضاحت کرنے کی کوشش کی ہے۔ ویب 2.0 کی ساﺋٹس کے تمام یوزرز کو ہر قسم کی معلومات تک رساﺋﯽ ممکن ہوتی ہے اور ان کے پاس اسے تبدیل یا اس کے بارے میں خیالات کا اظہار کرنے کی پوری آذادی ہوتی ہے اور وہ بغیر کسی خوف یا دباو کے اپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں۔ اس وجہ سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ویب 2.0 ایک جمہوری نظام ہے۔ ویب 2.0 کی ٹیکنالوجی: ویب 2.0 کا انفراسٹکچر مسلسل تبدیل اور ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ویب 2.0 کا انفراسٹکچر بنانے میں سرور سافٹ وﺋیرز،میسجنگ پروٹوکولز، content-sydication, standard-oriented browsers جن میں پلگز اور ایکٹینشنز کی سہولیات موجود ہو اور بہت سی کلائنٹ ایپلیکیشنز استعمال ہوتے ہیں۔ ویب 2.0 ساﺋٹس میں درجہ ذیل ٹیکنیکز استعمال ہوتی ہیں: رِچ انٹرنیٹ اپلیکین کی ٹیکنیکز جو کہ Ajax کو استعمال کرتی ہیں۔ XHTML اور HTML مارک اپ مائیکروفارمیٹس Folksonomies Cascading Style Sheets ایسی APIs جو XML یا REST یا JSON کو استعمال کرتے ہوۓ بناﺋﯽ جاﺋیں۔ RSS یا ایٹم فِیڈ میں ڈیٹا کو جمع کرنا۔ Mashups (مختلف ذریعے یعنی کلائنٹ اور سرورز سے حاصل ہونے والی معلومات کو یکجا کرنا۔ ویب لاگ کو پبلش کرنے والے ٹولز۔ Wiki یا فورم کے سافٹ ﺋیرز جو یوزرز کی تخلیقات کےلیۓ استعمال ہوتے ہیں۔ ویب 2.0 کی مصنوعات: فلیکر: فلیکر ویب ساﺋٹ اور ویب سروسز کا مجموعہ ہے جو فوٹو شئیرنگ کی آن لاﺋن کمیونٹی کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ نہ صرف یہ یوزرز کی ذاتی تصویریں شئیر کرنے کے لیۓ استعمال ہوتی ہیں بلکہ بلاگرز بھی ایسی فوٹوز کا ذخیرہ کرنے کے لیۓ استعمال کرتے ہیں۔ اس کی کچھ خصوصیات کی وجہ سے اس کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے۔ ان خصوصیات میں اس کی آن لاﺋن کمیونیٹیز ہیں جن میں فوٹوز کو ٹیگ کرنے کی سہولت مہیا کی گﺋﯽ ہیں۔ Techrunch اور News.com کے مطابق اس میں تقریباً دو بلین اِمیجز کا ذخیرہ ہے۔ فلیکرز کی ہسٹری: 2002ء میں Ludicrop نامی کمپنی کی بنیاد رکھی گﺋﯽ جس نے 2004ء میں فلیکر کی ساﺋٹ لانچ کی۔ شروع میں Ludicrop کے پروجیکٹ Game neverendering کا حصہ تھی۔ یہ ایک ایسی گیم تھی جسے ایک وقت میں بہت سے آن لاﺋن یوزرز باہم کھیل سکتے ہیں۔ لیکن جب فلیکر کو لانچ کیا گیا تو کمپنی کو لگا کہ یہ پروجیکٹ زیادہ مفید ہے تو انھوں نے Game neverendering کو بند کردیا۔ شروع میں فلیکر ایک چیٹ روم تھا جسے FlickerLive کہا جاتا تھا اور اس میں ریئل-ٹائم فوٹو شئیرنگ کی صلاحیت تھی۔ آہستہ آہستہ اس کا فوکس فوٹوز اپ لوڈ کرنے اور مختلف یوزرز کے لیۓ مہیا کرنے تک رہ گیا اور چیٹ روم آہستہ آہستہ ختم ہوتا گیا ارو اس میں بہت سی نئی خصوصیات کا اضافہ کیا گیا۔ فلیکر کی بہت سی خصوصیات شروع میں اس میں نہیں تھیں۔ ان خصوصیات میں ٹیگز، فوٹوز کا فیورٹ بنانا، گروپ فوٹو پولز اور انٹرسٹنگ-لیس نمایاں ہیں۔ مارچ 2005ء میں Yahoo! Inc نے فلیکر کے ساتھ Ludicrop کو بھی خرید لیا اور 28 جون کو اس کے تمام مجموعجات کو کنیڈا سے یوناﺋیٹڈ سٹیٹس میں منتقل کردیا گیا۔ 16 مﺋﯽ 2006ء تک فلیکر کی سروسس کو Beta سے Gamma میں ترقی دے دی گﺋﯽ۔ 29 دسمبر 2006ء میں فری اکاونٹس میں فوٹوز کے لیۓ سپیس کو 20MB سے 100MB (ہر مہینے) کر دیا گیا اور پرواکاونٹس میں لامحدود فوٹوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت دی گﺋﯽ۔ (تقریباً 2GB ہر مہینے) بعد میں فلیکر میں کانٹکٹس کے لیۓ 3000 اور فوٹوز کے ٹیگز کے لیۓ 75 کی حد مقرر کی گئی۔ جن اکاونٹس میں 3000 کانٹکٹس پہلے سے موجود ہوں وہ ان میں سے کچھ کو ڈیلیٹ کے بغیر نۓ کانٹکٹس کو ایڈ نہیں کر سکتے۔ اب یہ حد باقی نہیں ہے۔ جون 2007ء میں فلیکر نے اپنا لوگو تبدیل کیا اور "Flicker GAMMA" کے بجاۓ اس میں لکھا گیا "Flicker LOVES YOU (جاری ہے) تحریر -: فرحت ناز کیانی |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 3 صارفین نے عبدالقدوس کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 33
مراسلات: 1,385
کمائي: 7,548
ميرا موڈ:
شکریہ: 238
333 مراسلہ میں 708 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
زبردست بہت اچھی معلومات شئر کی ہیں جناب نے
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 22
مراسلات: 1,786
کمائي: 16,663
ميرا موڈ:
شکریہ: 628
575 مراسلہ میں 989 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
زبردست بہت اچھی معلومات ہیں۔
|
|
|
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| com, game, فوٹو, فورم, فری, ہسٹری, ویب, لوگ, نظر, منتقل, ممکن, آبادی, آج, انٹرنیٹ, اندازِ, بلاگرز, تصویر, جواب, سافٹ, صلاحیت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| غلام جن کے کرشمے | عبدالقدوس | اردو کہانیاں | 6 | 11-04-08 12:14 PM |
| ترتیب (حصہ اول) | بلال عباسی | اپکے کالم | 0 | 03-10-07 04:16 PM |
| اسلام کا تصورِ علم حصہ اول | زبیر | اسلامی نظریہ حیات | 2 | 17-08-07 01:08 PM |
| بانگ درا (حصہ اول) | خرم شہزاد خرم | شاعر مشرق علامہ اقبال | 2 | 28-07-07 10:07 AM |
| دیوان ناصر کاظمی (حصہ اول) | خرم شہزاد خرم | شعر و شاعری | 0 | 20-07-07 12:39 PM |