![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 136
کمائي: 2,352
شکریہ: 371
71 مراسلہ میں 150 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تمام ارکانِ پاک نیٹ کو اسلام علیکم:
آج میں آپ کو ٹورینٹ کے ذریعے سے فائل اپلوڈ کرنے کا طریقہ بتاؤں گا۔ اس بارے میں پہلے چند بنیادی تصورات سمجھ لیتے ہیں: ۔۔۔ٹورینٹ ایک فائل شیئرنگ سسٹم ہے‘جس کے ذریعے آپ انٹر نیٹ سے منسلک دوسرے افراد کے ساتھ بڑے حجم کی فائلیں آسانی سے بانٹ سکتے ہیں۔مزید تفصیلات اس مراسلے میں ملاحظہ کیجیے۔ ۔۔۔چند اصطلاحات: (Seeder۔سیڈر: جس کے پاس مکمل فائل ہو اور وہ اسے اپلوڈ کر رہا ہو) (Leecher۔لیچر: جو فائل حاصل/ڈاؤنلوڈ کر رہا ہو) (Peer۔پیئر: کوئی بھی سیڈر یا لیچر، جو ایک فائل کی شیئرنگ میں شامل ہو اُسے پیئر کہتے ہیں) ۔۔۔Tracker۔ٹریکر وہ بلا ہے جو ٹورینٹ کی شیئرنگ کے دوران مختلف ارکان مطلب پیئرز کا حساب کتاب رکھتی اور ان کے مابین رابطے میں مدد کرتی ہے۔ٹریکر دو قسم کے ہوتے ہیں' پرائیویٹ-Private اور پبلک-Public ۔۔۔پرائیویٹ ٹریکرز صرف ادائیگی پر یا پھر پہلے سے موجود رکن کی درخواست پر آپ کو رکنیت دیتے ہیں۔اس کے برعکس پبلک ٹریکر پر آپ بنا اکاؤنٹ کے یا اپنا اکاؤنٹ بنا کر(بعض ویب سائٹس مثلاً Thepiratebay.org میں اکاؤنٹ بنانا ضروری ہے'اور آپ مفت اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں) ٹورینٹ اپلوڈ اور ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ چند اوپن ٹریکرز درج ذیل ہیں: http://open.tracker.thepiratebay.org/announce http://tracker.torrentfr.org:56666/announce http://denis.stalker.h3q.com:6969/announce TorrentSnipe.info http://tracker.thepiratebay.org/announce ایک اور بات یاد رکھیے کہ ٹریکر اور انڈیکسر میں فرق ہوتا ہے۔ انڈیکسر-Indexer (مثلاً Mininova.org اور Torrentz.com ) صرف ٹورینٹ فائلوں کی درجہ بندی کرتا ہے'اسے ہم ٹورینٹ کا سرچ انجن کہہ سکتے ہیں۔یہ ٹورینٹ کی فائلوں کی تلاش کرتا ہے بالکل جیسے گوگل ویب سائٹس کی تلاش کرتا ہے۔ ٹورینٹ کی سائٹس انڈیکسر کا کام کرتی ہیں۔اور ان میں سے اکثر (مگر تمام نہیں) کا ٹریکر بھی ہوتا ہے'مثلاً Thepiratebay.org ۔ ٹورینٹ فائل بنانا اب آتے ہیں اصل کام کی طرف: 1۔ تو سب سے پہلے توآپ کے پاس ٹورینٹ کلائنٹ/سافٹ ویئر ہونا چاہیے۔ میرے خیال میں utorrent سب سے بہترین سافٹ ویئر ہے۔آپ اسے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ اسے کمپیوٹر میں نصب/انسٹال کیجیے۔اب آپ کو جو فائل شیئر کرنی ہے اُس کی ایک ٹورینٹ فائل بنانی ہو گی۔ اس کام کے لیے آپ utorrent کھول لیں۔ 2۔ اب Creat New Torrent پر کلک کریں ![]() 3۔ اب جو تختی/پینل ظاہر ہو اس پر Add file پر کلک کریں(اگر کوئی فولڈر شیئر کرنا ہے تو Add Directory پر کلک کریں)۔ ![]() 4۔ اب جو براؤزنگ وِنڈو ظاہر ہو اس کے ذریعے متعلقہ فائل کو منتخب کر کے Open یا Ok کر دیں۔ ![]() ![]() 5۔ اب آپ نمبر 4 والی تختی/پینل پر واپس پہنچ جائیں گے۔ اگر منتخب کردہ فولڈر میں سے کسی فائل کو شیئر نہیں کرنا تو اُس کا نام Skip file میں لکھ دیں۔ وہ فائل شیئر نہیں ہو گی۔ اب ٹریکرز Trackers کے خانے کو پُر کیجیے: ۔۔۔۔۔اگر آپ اس فائل کو صرف اپنے جاننے والوں سے شیئر کرنا چاہتے ہیں تو یہاں اوپر دیئے گئے اوپن ٹریکرز لکھ دیں۔ ۔۔۔۔۔اگر آپ اس ٹورینٹ فائل کو کسی ٹورینٹ سائٹ پر اپلوڈ کر کے تمام لوگوں سے شیئر کرنا چاہتے ہیں تو اس ٹورینٹ سائٹ کے ٹریکر کا URL یہاں لکھیں۔ یاد رہے کہ اگر آپ ایک سے زیادہ ٹریکرز کا نام لکھیں تو( utorrent میں) دو ٹریکرز کے ناموں کے درمیان ایک خالی لائن کا اضافہ کیجیے۔ نیچے "Start seeding" کے آپشن کو منتخب/ٹِک کر دیں۔ اب آخر میں بائیں ہاتھ موجود "Create and Save as" پر کلک کریں گے تو ٹورینٹ فائل بننے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ ![]() 6۔ ٹورینٹ بننے کے بعد ایک اور ونڈو کھلے گی۔کمپیوٹر میں جس جگہ آپ کو ٹورینٹ فائل محفوظ/Save کرنا ہو وہاں براؤز/Brows کر کے ٹورینٹ فائل محفوظ کر لیں۔(نئی بننے والی ٹورینٹ فائل کی ایکسٹینشنtorrent . ہو گی) ![]() 7۔ utorrent آپ کی منتخب کردہ جگہ پر ٹورینٹ فائل کو محفوظ کر کے خود ہی اسے سیڈ-Seed یعنی(اگر کوئی ڈاؤن لوڈ کرنے والا ہو تو ) اپلوڈ کرنا بھی شروع کر دے گا۔ ![]() لیجیے آپ نے ایک ٹورینٹ فائل بنا لی اور اسے سیڈ کرنا بھی شروع کر دیا۔ٹورینٹ فائل کا حجم/سائز اصل فائل کے مقابلے میں صرف چند کِلو بائیٹ ہوتا ہے۔ آپ اسے اپنے اُن دوستوں کو بھیج دیں جن کو آپ اصل فائل بھیجنا چاہتے ہیں۔آپ کے دوست اِس ٹورینٹ فائل کو utorrent میں کھول کر ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں یا پھر مفادِعامہ کے تحت کسی ٹورینٹ سائٹ پر اپلوڈ کر دیں۔جس کسی کو اس کی ضرورت ہو گی وہ اسے ڈاؤنلوڈکر لے گا۔ انشاللہ بعد میں سائٹ پر اپلوڈ کرنے کے بارے میں بھی یہیں پر بتا دوں گا۔ اسلامی ٹورینٹ کی سائیٹس: Islamic Torrents Muslim Torrents- Free Islamic Downloads Islam Torrents |
|
|
|
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
میرے بھائی بہت بہت شکریہ!
اُمید ہے لوگ اس ٹیکنالوجی کا استعمال مُفید کاموں کے لیئے کریں گے۔ |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 7,469
کمائي: 37,334
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,096
3,830 مراسلہ میں 9,538 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سولہ اپریل کے لیے سرورق پر شیڈول کر دی گئی ہے۔
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
شکریہ سعود بھائی
کافی حد تک مسئلہ حل ہوگیا بہت اچھی شئرنگ ہے بلکہ بہت اچھا ٹیوٹریل ہے
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 136
کمائي: 2,352
شکریہ: 371
71 مراسلہ میں 150 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تمام اصحاب کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔اگر کوئی خامی یا مشورہ ہو تو وہ بھی بتائیے گا۔
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
سعود بھائی
بہت ہی زبردست معلومات دیں ہیں آپ نے جزاک اللہ عزیزم میں نے یہ پوچھنا تھا کہ جب ہم کسی فائل کا ٹورنٹ بناتے ہیں اور اس کو اوپن شئیر کردیتے ہیں اس کے بعد کوئی یوزر اس سائٹ پہ جاتا ہے اور ہمارا ٹورنٹ ڈائونلوڈ کرتا ہے اور ایسے میں ہمارا کمپیوٹر آف ہوتو کیا وہ بندہ مطلوبہ فائل ڈاونلوڈ کرپائے گا ؟ کیونکہ ہمارا سسٹم تو آف ہے ؟؟؟ بھائی زرا اس پہ روشنی ڈالیں
__________________
![]() http://www.itmehfil.com |
|
|
|
|
|
#11 | |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 136
کمائي: 2,352
شکریہ: 371
71 مراسلہ میں 150 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
لیکن اگر ایک سے زیادہ لوگ (مثلاً 5 یا 6افراد( پہلے ہی آپ کی فائل مکمل ڈاؤنلوڈ کر چکے ہیں تو نیا یوزر اُن سے بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتا ہے اور اُن تمام افراد میں سے (جن کے پاس فائل ڈاؤنلوڈ ہو گئی ہے(عام طور پر دو ، تین لوگ ہر وقت آن لائن رہتے ہیں اور اس طرح آپ کی فائل ہر وقت ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہوتی ہے۔اور ایک یا دو لوگوں کے آف لائن ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔ |
|
|
|
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| color, com, php, private, utorrent, فائل شیئرنگ, کمپیوٹر, گوگل, ٹورینٹ, ٹورینٹ فائل بنانا, ٹورینٹ اپلوڈنگ, پاک, ویب, لوگ, مفت, مکمل, آج, اسلام, بہترین, بھائی, تلاش, حل, درخواست, سافٹ, سرچ انجن, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| مفت میں فائل ہوسٹنگ سروس کا آغاز کریں اور ڈھیروں پیسے کمائے | زبیر | ویب سائٹس کا جائزہ | 11 | 12-12-09 03:46 PM |
| ریپڈ شیئر ( unlimeted downlod ) | ابرارحسین | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 4 | 06-02-09 10:24 AM |
| منسلکہ فائل نظر نہ آنے کا سبب اور حل | لاسلکی | معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس | 3 | 24-10-08 02:42 AM |
| ورڈ فائل سے جے پی جی ایکسٹریکٹ کرنا | ملنگ | Ask Experts ماہرین کی رائے | 4 | 07-07-08 01:52 AM |