واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > آئیں کمپیوٹر سیکھیں




پرسنل کمپیو ٹر

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-10-07, 06:43 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,292
کمائي: 2,346,270
شکریہ: 18,816
12,627 مراسلہ میں 29,409 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default پرسنل کمپیو ٹر

پرسنل کمپیو ٹر

کمپیوٹر بنانے والے ادارے آئی بی ایم نے 12 اگست 1981 کو پی سی یعنی پرسنل کمپیوٹر Ibm 5250ِ بنانے کا اعلان کر کے ایک ٹیکنالوجی کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل سر کیا تھا۔
پندرہ سو پینسٹھ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے اس کمپیوٹر کی یاداشت یا میموری صرف سولہ کلو بائٹ تھی جس کا مطلب یہ تھا کہ وہ چند ایک ای میلز کے سوا کچھ محفوظ نہیں رکھ سکتا تھا۔

کمپیوٹر کو مقبول بنانے کے لیئے بنائی جانے والے یہ کوئی پہلی مشین نہیں تھی لیکن آئی بی ایم کے بعد اس سلسلے میں ایک دوڑ اور عالمی معیار کی پیش رفت شروع ہو گئی۔

جریدے اکونومسٹ کے بزنس ایڈیٹر نے اس بارے میں بی بی سی کی ورلڈ سروس کے تجزیاتی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کے جدید استعمال اور تقاضوں کو دیکھا جائے تو یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ لوگ اس وقت کمپیوٹر کو کن مقاصد کے لیئے استعمال کرتے ہوں گے‘۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ایسی بہت سے چیزیں ہیں جنہیں اب کمپیوٹر کے بغیر نہیں کیا جا سکتا، جیسے سپریڈ شیٹ اور ورڈ پروسسنگ‘۔


صرف سولہ کلو بائٹ
پندرہ سو پینسٹھ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے اس کمپیوٹر کی یاداشت یا میموری صرف سولہ کلو بائٹ تھی جس کا مطلب یہ تھا کہ وہ چند ایک ای میلز کے سوا کچھ محفوظ نہیں رکھ سکتا تھا



انٹرنیٹ کے وسیع تر استعمال، از خود تیار ہونے والی سپریڈ شیٹ اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے ذریعے اب تو ہر چیز ممکن ہو چکی ہے۔

پی سی کی اصطلاح تو آئی بی ایم کا کمپیوٹر آنے سے پہلے بھی موجود تھی لیکن آئی بی ایم کی مشین 5150 آنے کے بعد اس کے معنی ایک ایسی مشین کے ہو گئے جو آئی بی ایم کے مقرر کردہ تقاضوں یا معیارات پر پوری اُترتی ہو۔

یہ مشین آئی بی ایم کے بارہ انجینئروں کی ایک ٹیم نے تیار کی تھی اور اس ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈان ایسٹریج تھے، جنہیں فادر آف آئی بی ایٹ پی سی بھی کہا جاتا ہے۔

اس مشین کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگا اور اس کے لیے جو پرزے استعمال کیئے گئے وہ مختلف دوسرے مشینوں میں استعمال کیئے جاتے تھے۔

اس مشین کی تیاری اس طرح آزادانہ انداز سے کی گئی تھی کہ کوئی بھی دوسرا ادارہ اس سے ہم آہنگ مشین بنا سکتا تھا۔ تاہم آئی بی ایم نے اس کے لیئے بی آئی او ایس یعنی بیسک انپٹ/ آؤٹ پٹ سسٹم کے محفوظ حقوق پر انحصار کیا اور جو بھی کمپیوٹر بنیادی نظام کو چلانے والے اس سافٹ ویئر کا استعمال کرنا چاہتا تھا اسے آئی بی ایم سے اس کا لائسنس حاصل کرنا ضروری تھا۔

بی او آئی ایس وہ سافٹ ویئر ہے جو کمپیوٹر کے کی بورڈ، ڈسپلے سکرین، ڈسک ڈرائیور، سیرئل، کمیونیکیشن اور دوسرے بنیادی نظام کو حرکت میں لاتا ہے۔


کھلی اجازت کا فائدہ
پی سی بنانے کی کھلی اجازت نے ایک انقلاب پرپا کر دیا اور دوسرے کئی اداروں نے آئی بی ایم کو ایک دھیلہ بھی دیئے بغیر اپنے بی آئی او ایس استعمال کرتے ہوئے آئی بی ایم پی سی سے ملتے جلتے کمپیوٹر تیار کرنا شروع کر دیئے



اس کے باوجود پی سی بنانے کی کھلی اجازت نے ایک انقلاب پرپا کر دیا اور دوسرے کئی اداروں نے آئی بی ایم کو ایک دھیلہ بھی دیئے بغیر اپنے بی آئی او ایس استعمال کرتے ہوئے آئی بی ایم پی سی سے ملتے جلتے کمپیوٹر تیار کرنا شروع کر دیئے۔

اس انقلاب کا نتیجہ یہ ہے کہ دنیا کے بڑے حصے میں اب کمپیٹر زندگی کا لازمی جز بن چکا ہے اور اس وقت ایک ارب کے لگ بھگ پی سی لوگوں کے استعمال میں ہیں۔


--------------------
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
پرانا 22-11-07, 10:54 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,357
کمائي: 171,547
شکریہ: 9,804
7,522 مراسلہ میں 22,590 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پرسنل کمپیو ٹر

اس میں کوئی شک نہیں کہ IBM نے پرسنل کمپیوٹر کو متعارف کروا کے ایک بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا تھا - لیکن IBM خود پرسنل کمپیوٹر کی طاقت سے انجان رہا ۔ جس کا واضح نتیجہ یہ نکلا کہ اتنی بڑی مارکیٹ اس کے ہاتھوں سے نکل گئی۔
بہت دنوں‌کی بات نہیں لیکن ibm بھی ایک تاریخ ہی ہوگا۔


والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
پرانا 28-12-07, 08:01 AM   #3
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,256
شکریہ: 889
722 مراسلہ میں 1,442 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: پرسنل کمپیو ٹر

سلام،
مذکورہ دھاگے کو بند کیا جارہا ہے کیوں کہ اس میں گذشتہ ایک مہینے سے کو ئی نیا مراسلہ نہیں ڈالا گیا۔
تما م مراسلے ارسال کرنے والے خواتین و حضرات کا شکریہ۔
وسلام،
عرفان حیدر آف لائن ہے  
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
ibm, کمپیوٹر, ورڈ, لوگ, ممکن, متعارف, حضرات, خواتین, زندگی, سافٹ, سال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف راجہ اکرام اسلام اور عصر حاضر 2 05-10-10 03:54 PM
تہاڈا پیو gorgeous قہقہے ہی قہقے 2 25-11-09 09:57 AM
اوپن پیڈ ان بلاگ محمدعدنان اردو پریس (http://wordpress.pk) 2 24-10-09 09:05 PM
رپیڈ شیر سے فائل ڈاونلوڈ کرنے کا طریقہ کار عبدالقدوس Ask Experts ماہرین کی رائے 25 14-10-09 11:45 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:29 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger