|
مولا علی سے سوالات اور ان کے جوابات

03-11-11, 04:37 PM
روایات میں آتا ہے کہ حضور پاک ۖ کے وصال کے بعد ایک اعرابی بیابان سے چل کر مسجد نبوی کے دروازے پر آیااس نے اپنا چہرہ چھپایا ہوا تھا۔صحابہ کرام جو وہاں موجود تھے ان کو سلا م کیااور حضور پاکۖ کے وصال مبارک پر غم کا اظہار کرنے کے بعد پوچھا کہ تم میں سے رسول پاک ۖ کے وصی کون ہیں ؟حضرت ابو بکر صدیق نے حضرت علی کی طرف اشارہ کیاچنانچہ وہ حضرت علی کی طرف متوجہ ہوا اور حضرت علی کو سلام کیا ، حضرت علی نے جواب میں فرمایا وعلیکم السلام یا مضر۔یہ جواب سن کر سب حیران ہوئے اعرابی نے کہا ، آپ کو میرا نام کیسے معلوم ہوا؟ حضرت علی نے فرمایا مجھے رسول اللہ ص نے خبر دی ہے اور تمہارے حال کی کیفیت مجھے دکھائی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حضرت علی ع نے اس واقعہ کا پورا زکر کیا جو رسول اکرم ص سے سنا تھا۔۔۔
اس کے بعد اس نے حضرت علی سے کہا کہ میں نے آپ سے کچھ سوال کرنے ہیں آپ مجھے ان سوالات کے جوابات دیں ۔مولا علی نے فرمایا کہ تم سوالات کرو ۔ چنانچہ مضر نے مولا علی سے مندرجہ ذیل سوالات پوچھے :
وہ کون کون سا نر ہے جسکا باپ اور ماں نہیں ؟
وہ کون سی مادہ ہے جو بغیر ماں باپ کے موجود ہوئی ہو ؟
ایسا رسول جو نہ جن ہو نہ انسان اور نہ ہی فرشتوں میں سے ہوچوپایوں اور درندوں میں سے بھی نہ ہو؟
ایسی قبر جس نے قبر والے کو بھی سیر کرائی ہو؟
ایسا حیوان جس نے اپنے ساتھیوں کو ڈرایا ہو؟
ایسا جسم جس نے ایک بار کھایا پھر کبھی نہیں؟
زمین کا ایسا حصہ جہاں ایک مرتبہ سورج چمکا اور پھر آج تک نہیں چمکا اور قیامت تک نہیں چمکے گا؟
ایسا پتھر جس سے زندہ کی پیدائش ہوئی ؟
وہ عورت جس سے تین ساعت میں لڑکے کی ولادت ہوئی؟
د و ساکن جو حرکت نہیں کرتے ؟
دو متحرک جو ساکن نہیں ہوتے ؟
دو دوست جو دشمن نہیں ہوتے ؟
دودشمن جو دوست نہیں ہوتے ؟
شے کیا ہے لا شے کیا ہے ؟
رحم میں سب سے پہلے کس اعضا ء کی شکل بنتی ہے؟
قبر میں سب سے آخر میں کون سی چیز فنا ہوتی ہے ؟
حضرت علی نے ان سوالات کے نہایت تفصیل سے جوابات دئیے اور فرمایا جس نر کے بارے میں تم نے سوال کیا ہے کہ جس کا ماں باپ نہیں وہ حضرت آدم ہیں اور وہ مادہ جو بغیر ماں کے پیدا ہوئی وہ حضرت حوا ہیں اوروہ نر جن کی ولادت بغیر باپ کے ہوئی وہ حضرت عیسیٰ ہیں اور وہ رسول جو جنات ، انسانوں اور فرشتوں میں سے نہیں تھا کوا تھا جسے اللہ تعالیٰ نے قابیل کی تعلیم کے لئے بھیجا تھا اور وہ قبر جس نے صاحب قبر کو اپنے ساتھ سیر کرائی وہ مچھلی تھی جس نے حضرت یونس کو اپنے پیٹ میں تین دن تک رکھا اور سمندر کے اطراف و جوانب میں پھرتی رہی اور وہ حیوان جس نے اپنے ساتھیوں کو ڈرایا تھا چیونٹی تھی جو خوراک کی تلاش کے لئے باہر نکلی تھی کہ دوسری چیونٹیاں ایک ستون پر چڑھی تھیں حضرت سلیمانکر سر کے اوپر تھا اس چیونٹی نے اپنی قوم سے کہا کہ خبردار! تمہارے گزرنے سے مٹی نہ گرے اللہ تعالیٰ کا پیغمبر تم سے تکلیف اٹھائیگا اور وہ جسم جس نے ایک مرتبہ کھایا ، پیا نہیں اور قیامت تک نہیں کھائے گا وہ حضرت موسیٰ کا عصا مبارک ہے جس نے جادوگر وں کے جادو کو ایک لقمہ میں ختم کر ڈالا اور وہ زمین کا ٹکڑا جہاں تیک مرتبہ سے زیادہ سورج نہیں چمکا وہ دریائے نیل تھا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کیلئے پھاڑ اور اسکی گہرائی کی زمین دکھائی دینے لگی سورج اس پر چمکاچنانچہ اسکے نیچے سے غبار اٹھا حضرت موسیٰ اور ان کی قوم کے جانے کے بعد وہ پھر مل گیا اور اپنی شابقہ حالت پر آگیا اور وہ پتھر جس نے حیوان کی ولادت ہوئی وہ پتھر وہ تھا جس سے حضرت صالح کی اونٹنی پیدا ہوئی اور وہ دو ساکن غیر متحرک زمین اور آسمان ہیں اور تحریک سے یہاں مراد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا ہے اور وہ دو متحرک جو کبھی بھی ساکن نہیں ہوتے چاند اور سورج ہیں اور وہ عورت جس نے تین ساعت میں بچہ جنا حضرت مریم تھیں کہ تین ساعت میں ان سے حضرت عیسیٰ کی ولادت ہوئی اور وہ دوست جو کبھی ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہوتے جسم اور جان ہیں اور وہ دو دشمن جو کبھی دوست نہیں ہوتے موت اور زندگی ہیں شے مومن ہے اور لا شے کافر ہے۔ احسن اشیاء صورت بنی آدم ہے ۔ رحم میں سب سے پہلے جس چیز کی شکل بنتی ہے وہ شہادت کی انگلی ہے اور قبر میں سب سے آخر میں جو چیز فنا ہوتی ہے بندہ کے سر کی ہڈی ہے ۔
مضر نے جب حضرت علی سے اپنے سوالوں کے نہایت تفصیلی جوابات سنے تو آپ کے سر مبارک پر بوسہ دیا۔(معارج النبوة)(یو این این)
|
حیدر Rehan
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,873
شکریہ: 7,875
2,131 مراسلہ میں 4,896 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|