واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > آخرت



آخرت آخرت


::::: آخرت کی فِکر ::::: آخرت کا دوسرا مرحلہ ::::: برزخ ‌::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-01-08, 10:02 PM   #1
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 18-01-08, 10:02 PM


::::: آخرت کا دوسرا مرحلہ ::::: عالمءِ برزخ ::::: موت سے لے کر قیامت تک کا وقت :::::
( حتَّی اِذا جاءَ اَحدُھُم الموت ُ قالَ ربِّ ارجِعُونِ ّ لعلِّی اَعمَلُ صَالحاً فِیما تَرکت ُ ، کلَّا اِنَّھا کَلِمَۃٌ ھُوَ قائِلُھا و مِن وَرَائھِم بَرز َخٌ اِلیٰ یَومِ یُبعَثُون َ ) ( یہاں تک کہ جب اِن میں سے کِسی کو موت آتی ہے تو وہ کہتا ہے اے میرے رب مجھے واپس بھیج دے تا کہ اپنی چھوڑی ہوئی ( دُنیا یا زندگی ) میں جا کر نیک کام کروں ، ہر گِز نہیں ( ایسا نہیں ہو سکتا ) ، یہ تو ( صِرف ) ایک بات ہے جو یہ ( اب ) کہہ رہا ہے ، اور ( اب مرنے کے بعد ) اِنکے پیچھے ( والی زندگی اور ) دوبارہ زندہ اُٹھائے جانے تک ( کا وقت اِن دونوں زندگیوں کے درمیان ) ایک پردہ ہے ) سورت المؤمنون ٢٣/آیت٩٩ ، ١٠٠ ۔
برزخ کا لغوی معنیٰ ''' پردہ اور آڑ ''' ہے ، شرعاً برزخ ایسی جگہ کا نام ہے جہاں موت کے بعد سے قیامت قائم ہونے تک مُردوں کو عذاب یا ثواب ہو گا ، اِسے ہی عذابِ قبر اور ثوابِ قبر کہا جاتا ہے ، بسا اوقات یہ عذاب و ثواب بالکل اُسی جگہ بھی ہوتا ہے جہاں مُردہ دفن کیا جاتا ہے ، یعنی اُس کی قبر میں ، جیسا کہ جب جہاں اللہ نے چاہا اِس کا مُشاہدہ کروایا ، اور کرواتا ہے ، لیکن چونکہ ''' عالمِ برزخ ''' آخرت سے متعلق ہے جو کہ ایک غیبی معاملہ ہے لہذا عام معمول میں اِس کے معاملات غیب میں ہی رہتے ہیں اور اِس کا مُقام و وجود نا معلوم اور غیر محسوس ہے ، اور اِس پر اِیمان رکھنا فرض ہے اور انکار کفر ہے ۔
افسوس ، مسلمانوں کی صفوں میں کچھ ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو عذاب یا ثواب قبر کا انکار کرتے ہیں ، اللہ کی طرف سے کی گئی وحی کے مطابق اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اس معاملے کو انتہائی وضاحت سے بتایا اور سمجھایا ہے اور قبر کے معاملات کو جاننے پہچاننے ان کے لیے تیار رہنے کی مکمل تعلیم عنایت فرمائی ہے ، اور لوگ کسی حجت و دلیل کے بغیر ان سب احادیث کو قبول کرنے سے دور ہیں بلکہ دوسروں کو بھی دور رہنے کی تلقین کرتے ہیں ،
::: آخرت کے دوسرے مرحلے """ برزخ """ کی پہلی منزل """ قبر """ ::: کی تعارفی تفصیلات ، الگ مضمون کی صورت میں مطالعہ فرمائیے ، والسلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ

Last edited by عادل سہیل; 07-09-08 at 01:58 AM.. وجہ: reformatting

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1153
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-10-10), ضِرار Derar (14-10-10)
پرانا 14-10-10, 10:48 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Unhappy

اللہ میرے کو
سارے مسلمان کو
آخرت کے عذاب سے بچاے
یہ دیکھو
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (14-10-10)
جواب

Tags
color, com, jpg, php, فرض, لوگ, مکمل, موت, مسلمان, معلوم, اللہ, تعلیم, زندگی, عذاب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دوسری سوچ اور دوسرا سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عبداللہ آدم گپ شپ 23 01-03-11 11:14 PM
ایک سردار دوسرے سے The Great قہقہے ہی قہقے 1 08-09-09 07:36 PM
دوسردار مصر گئے The Great قہقہے ہی قہقے 1 08-09-09 07:34 PM
مائیکروسافٹ کا شاہکار ! طاھر دلچسپ اور عجیب 0 10-07-08 09:11 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger