واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > آخرت



آخرت آخرت


::: آخرت کی فِکر ::: قبر کے عذاب کے اسباب :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-03-08, 06:10 PM   #1
::: آخرت کی فِکر ::: قبر کے عذاب کے اسباب :::
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 15-03-08, 06:10 PM


::::: عذابءِ قبر کے اسباب :::::
::::: ( ١ ) قران کو یاد کر کے بھول جانا اور اُس پر عمل نہ کرنا،
::::: ( ٢ ) فرض نماز کے وقت (جان بوجھ کر بغیر کسی شرعی عُذر کے )سوتے رہنا،
::::: ( ٣ ) جھوٹ ،
::::: ( ٤ ) زنا،
::::: ( ٥ ) سود خوری ،
دلیل ::: ( ١ تا ٥ ، پانچوں اسباب ، صحیح البُخاری/حدیث ٧٠٤٧/ کتاب التعبیر / باب تعبیر الرؤیا بعد صلاۃ الصبح ، حدیث بہت لمبی ہے اِس لیے صرف حوالہ درج کر رہا ہوں)
::::: ( ٦ ) پیشاب کی چھینٹوں سے نہ بچنا ،
دلیل :::: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ( اکثرُ عَذاب القَبر مِن البَول ) ( قبر کے عذاب زیادہ تر پیشاب کی (چیھنٹوں سے نہ بچنے کی ) وجہ سے ہے ) ( مُستدرَک الحاکم /حدیث ٦٥٣ ، سُنن ابن ماجہ/ حدیث ٣٤٨ /کتاب الطہارۃ و سننھا/باب تشدید فی البول ، صحیح الجامع الصغیر/حدیث ١٢٠٢ ) اور ( صحیح البُخاری / حدیث ١٢٩٥ /کتاب الجنائز / باب ٨٠ ،صحیح مسلم / حدیث ٢٩٢/کتاب الطہارۃ / باب ٣٤ تفصیلی روایت آخری سبب 10 میں دیکھیے)
::::: ( ٧ ) کافر میت کے لواحقین کے رونے پر اُس میت کو عذاب ہوتا ہے ،
دلیل (1) ::: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے (اِِنَّ المَیِّتَ یُعَذَّبُ بِبُکَاء ِ اَہلِہِ عَلِیہِ) ( بے شک میت کے گھر والوں (لواحقین ) کے رونے کی وجہ سے اُس میت کو عذاب دِیا جاتا ہے) ( صحیح البُخاری / کتاب الجنائز / باب ٣٢ / صحیح مسلم /حدیث ٩٢٧ /کتاب الجنائز ، باب ٩ )
شرح الحدیث ::::: اِیمان والوں کی والدہ محترمہ ، عائشہ رضی اللہ عنہا اِس حدیث کی تشریح میں فرماتی ہیں ::: یَغفِرُ اللہ لِاَبِی عبد الرحمن اَمَا اِنہ لم یَکذِب وَلَکِنَّہُ نَسِیَ او اَخطَاَ (اِنما مَرَّ رسول اللَّہِ صَلی اللَّہُ عَلِیہِ وسلمَ عَلٰی یَہُودِیَّۃٍ یُبکَی عَلِیہَا فقال اِِنَّہُم لَیَبکُونَ عَلِیہَا وَاِِنَّہَا لَتُعَذَّبُ فی قَبرِہَا ) اللہ عبدالرحمان کے باپ ( یعنی عبداللہ ابن عُمر رضی اللہ عنہما ) کی مغفرت فرمائے اُنہوں نے جھوٹ نہیں کہا لیکن شاید وہ بھول گئے ہیں یا اُن سے خطا ہوئی ہے کیونکہ (ہوا یہ تھا کہ ) (ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک فوت شدہ یہودی عورت کے پاس سے گذرے تو (اُس کے لواحقین) اُس پر رو رہے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ لوگ اِس عورت پر رو رہے ہیں اور (اِس رونے کی وجہ سے ) اِس عورت کو اِس کی قبر میں عذاب ہو رہا ہے ) ::: ( صحیح مسلم /حدیث ٩٣٢ /کتاب الجنائز ، باب ٩ )
::::: ( ٨ ) مرنے والے پر نوحہ ( بین ) کرنا ، یعنی ، مرنے والے نے اگر اپنی زندگی میں اپنے گھر والوں کو اپنے مرنے پر ماتم کرنے سے نہ روکا ہو تو اُس کے مرنے پر اگر اُس کے گھر والے ماتم ، نوحہ وغیرہ کریں تو ، اُس مرنے والے کو اِسکا عذاب ہوتا ہے ،
دلیل ::: مغیرہ ابن شعبہ رضی اللہ عنہُ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سُنا کہ ::: (اِِنَّ کَذِبًا عَلَیَّ لَیس کَکَذِبٍ عَلی اَحَدٍ مَن کَذَبَ عَلَیَّ مُتَعَمِّدًا فَلیَتَبَوَّا مَقعَدَہُ مِن النَّارِ) سَمعت ُ النبی صَلی اللَّہُ عَلِیہِ وسلمَ یقول ( مَن نِیحَ عَلِیہِ یُعَذَّبُ بِمَا نِیحَ عَلِیہِ ) ::: ( بے شک میرے بارے میں جھوٹ بولنا کِسی بھی اور کے بارے میں جھوٹ بولنے جیسا نہیں ( کیونکہ اُن صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں جھوٹ بولنا دِین دُنیا و آخرت کی مکمل تباہی ہے لہذا) جِس نے جانتے بوجھتے ہوئے میرے بارے میں جھوٹ کہا تواُس نے اپنا ٹھکاناجہنم میں بنا لیا ) میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سُنا ( جِس (مرنے والے) پر نوحہ (بین ، ماتم وغیرہ) کیا جاتا ہے وہ اُس میت کو اُس نوحہ (بین ، ماتم وغیرہ) کی وجہ سے عذاب دِیا ہے )
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے خلیفہ بلا فصل ، امیر المؤمنین عُمر ابن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہُ سے بھی حدیث کا آخری حصہ روایت شدہ ہے ( دونوں روایات ، صحیح البُخاری /حدیث ١٢٢٩/ کتاب الجنائز /باب ٣٣ ، ،صحیح مسلم /حدیث ٩٢٧/ کتاب الجنائز ، باب ٩)
::::: ( ٩ ) مرنے والے کو ایسی صفات سے پکارنا جو اللہ کے لیے ہوں ، جیسے کہ یہ کہنا ''' ہائے ہمارے سہارے ''' یا ''' ہائے ہماری ہمت ''' یا ''' ہائے ہمارے مددگار ''' وغیرہ ،
دلیل ::: ابو موسیٰ الاشعری رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ رسول نے صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (المَیِّتُ یُعَذَّبُ بِبُکَاء ِ الحَیِّ اِذا قالوا وَا عَضُدَاہُ وَا کَاسِیَاہُ وَا نَاصِرَاہُ واجبلاہ وَنَحوَ ہذا یُتَعتَعُ وَیُقَالُ انت کَذَلِکَ انت کَذَلِکَ ) ( میت کو زندہ لوگوں کے اُس پر رونے (یعنی نوحہ بین ماتم وغیرہ کرنے ) کی وجہ سے عذاب دِیا جاتا ہے جب وہ لوگ کہتے ہیں ہائے ہماری ہمت والے ، ہائے ہماری آڑ ، ہائے ہمارے مددگار ، ہائے ہماری عزت والے ، اور اسی طرح کے دوسرے الفاظ کہتے ہیں تو میت کو عذاب دے دے کر کہا جاتا ہے کہ (اچھا تو )تم یہ ہو ، تم یہ ہو (یعنی جو کچھ اُس پر نوحہ و ماتم کرنے والے کہہ رہے ہوتے ہیں ) )( سُنن ابن ماجہ/ حدیث ١٥٩٤ / کتاب الجنائز / باب ٥٤ ، سُنن الترمذی / حدیث ١٠٠٣ / کتاب الجنائز /باب ٢٤ ، صحیح الترغیبب و الترہیب / حدیث ٥٧٨٨ /حدیث ''' حسن ''' )
::::: ( ١٠ ) نمیمہ یعنی چُغل خوری کرنا ،
دلیل ::: عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کا کہنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک جگہ سے گذرے (جہاں قبریں تِھیں ) تو(دو قبر والوں کے بارے میں) فرمایا ( اِنَّہُمَا لَیُعَذَّبَانِ وما یُعَذَّبَانِ مِن کَبِیرٍ اَمَّا اَحَدُہُمَا فَکَانَ یَسعَی بِالنَّمِیمَۃِ وَاَمَّا اَحَدُہُمَا فَکَانَ لَا یَستَتِرُ من بَولِہِ ) ( اِن دونوں کو قبر میں عذاب ہو رہا ہے اور کِسی بڑے گناہ کی وجہ سے نہیں ہو رہا تو اِن میں ایک تو چغلی کیا کرتا تھا ور دوسراخود کو اپنے پیشاب (کی چیھنٹوں) سے بچایا نہیں کرتا تھا )
( صحیح البُخاری / حدیث ١٢٩٥ /کتاب الجنائز / باب ٨٠ ،صحیح مسلم / حدیث ٢٩٢/کتاب الطہارۃ / باب ٣٤ ) ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اِن گناہوں سے محفوظ رکھے ، اور ہمارے خاتمے اِیمان پر فرمائے اور دُنیا اور آخرت کے ہر عذاب سے محفوظ فرمائے ۔
اگلے مُراسلے میں انشاء اللہ تعالیٰ ، عذابِ قبر سے بچاؤ کے اسباب کا ذِکر کیا جائے گا ۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1525
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-10-10), منتظمین (28-03-08), ضِرار Derar (14-10-10)
پرانا 28-03-08, 08:12 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,357
کمائي: 171,553
شکریہ: 9,804
7,522 مراسلہ میں 22,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ::: آخرت کی فِکر ::: قبر کے عذاب کے اسباب :::

اپ نے بہت عمدہ لکھا ہے- اللہ اپکو جزائے خیر دے
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (14-10-10)
پرانا 28-03-08, 03:53 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,835
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ::: آخرت کی فِکر ::: قبر کے عذاب کے اسباب :::

السلام علیکم ، اللہ تعالیٰ آپ کی دعا قبول فرمائے اور آپ کو بھی آپ کی دعا جیسا اجر عطا فرمائے ، بھائی یہ اللہ کی عطا کردہ توفیق ہے ، یہ بھی دعا کیا کیجیے کہ اللہ ہماری کوششوں کو ہماری اور ہر پڑہنے والے کی دِین دُنیا اور آخرت کی خیر کا سبب بنا لے ،و السلام علیکم ۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-10-10), ضِرار Derar (14-10-10)
پرانا 14-10-10, 10:43 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Unhappy

اللہ میرے کو
سارے مسلمان کو
آخرت کے عذاب سے بچاے
یہ دیکھو
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (14-10-10)
جواب

Tags
color, com, jpg, فرض, قران, لوگ, نماز, مکمل, مسلمان, اللہ, امیر, بھائی, جھوٹ, حدیث, حسن, دعا, زندگی, عورت, عذاب, عزت, صفات, صلاۃ, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger