واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > آخرت



آخرت آخرت


حضرت مہدی کے نام ایک خط

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-09-09, 11:50 PM   #1
حضرت مہدی کے نام ایک خط
aruz aruz آف لائن ہے 29-09-09, 11:50 PM

دارالعلوم دیوبند کے سب سے پہلے متم حضرت مولانا رفیع الدین صاحب رحمہ اللہ ظاہری و باطنی علوم کے جامع تھے۔ نقشبندیہ خاندان کے اکابر میں سے ایک تھے۔ آخر عمر میں ہجرت فرما کر مکہ مکرمہ آئے۔ وہیں ان کی وفات بھی ہوئی اوع وہیں‌قبر بھی ہے۔ آپ کو آخر زمانہ میں قیامت کے ظہور خصوصاً حضرت مہدی کی قیادت میں‌عالمی ایمانی جدوجہد سے خصوصی دلچسپی تھی۔ حضرت مہدی کا ظہور مکہ مکرمہ میں‌ہونا تھا۔ دوسری طرف انہیں‌یہ حدیث یاد معلوم تھی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شیبی خاندان کو فتح مکہ کے موقع پر بیت اللہ کی کنجیاں سپرد کی ہیں اور بیت اللہ چونکہ قیامت تک رہے گا اس لیے مکہ میں‌چاہے سارے خاندان اجڑ جائیں، شیبی خاندان قیامت تک باقی رہے گا۔
چنانچہ مولانا رفیع الدین کی جب آخری عمر ہوئی اور انہیں شدید اشتیاق تھا کہ حضرت مہدی کے ہاتھ پر بیعت اور ان کی قیادت میں جہاد نصیب ہو جائے تو ان کو عجیب ترکیب سوجھی کہ جب یہ خاندان قیامت تک باقی رہے گاتو لامحالہ ظہور مدی کے زمانہ میں‌بھی موجود ہو گا۔ جب حضرت مہدی کا ظہور ہو گا اور وہ کعبتہ اللہ کی دیوار سے ٹیک لگائے مسلمانوں کی بیعت کریں گے تب کعبتہ اللہ کی کنجیاں شیبی خاندان کے کسی فرد کے ہاتھ میں ہوں گی۔ چنانچہ اسی کے پیش نظر انہوں نے ایک حمائل شریف اور ایک تلوار لی اور ایک خط حضرت مہدی کے نام لکھا۔ اس خط کا مضمون یہ ہے۔ فقیر رفیع الدین دیو بندی مکہ معظمہ میں حاضر ہےاور آپ جہاد کی تربیت کر رہے ہیں۔ ایسے مجاہدین آپ کے ساتھ ہیں جن کو وہ اجر ملے گا کو غزوہ بدر کے مجاہدین کو ملا تھا۔ سو رفیع الدین کی طرف سے یہ حمائل تو آپ کے لیے ہدیہ اور یہ تلوار کسی مجاہد کو دے دیجیے کہ وہ میری طرف سے جنگ میں‌شریک ہو جائے اور مجھے بھی اجر مل جائے۔
اور یہ تینوں چیزیں شیبی کے خاندان والوں کے سپرد کیں اور ان سے کہا کہ تمہارا خاندان قیامت تک قائم رہے گا۔ یہ حضرت مہدی کے لیے امانت ہے۔ جب تمہارا انتقال ہو جائے تو تم اپنے قائم مقام کو وصیت کر دینا اور ان سے کہہ دینا کہ وہ اپنے قائم مقام کو وصیت کرتا جائے، یہاں تک کہ یہ امانت حضرت مہدی تک پہنچ جائے۔

خطبات حکیم الاسلام : ج2، ص98
__________________
ARUZ

 
aruz's Avatar
aruz
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Lahore
عمر: 23
مراسلات: 365
شکریہ: 53
264 مراسلہ میں 554 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 212
Reply With Quote
جواب

Tags
ٹیک, وصیت, نظر, مکہ, موقع, معلوم, اللہ, حدیث, خصوصی, زمانہ, عجیب, غزوہ, غزوہ بدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:35 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger