| آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی فورمز پر ایک دوسرے سے ایک بہت اچھا رشتہ بن جاتا ہے ، یہاں پر ہم اپنے خوشی اور دکھ کے لمحات شئر کریں گے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
اسلام و علیکم آج تمام مومنین کی والدہ محترمہ يا سيدة خديجة الکـــبری کی برسی ہے
تمام بہنوں اور بھائیوں سے گزارش ہیں کہ ان کے بارے میں اپنے تاثرات قلم بند کریں اور ان کی زات کریمہ پر درود بھیجیں۔ جب مکہ میںلوگوں کواسلام کی دعوت دینے کا وقت آیا توپیارے نبی کے پیارے چچا جناب حضرت ابو طالب علیہالسم نے کہا کہ میں سب کو کھانا کھلا دونگا حضرت علی علیہالسام نے فرمایا کہ مین مہمانوں کی دیکھ بھال کرونگا چھوٹے چھوٹے کام کرونگا پانی وغیرہ پلاونگا اور باقی صحابہ اکرام اللہ سب پر راضی ہو نے اپنا اپنا کام سنبھال لیا۔اور جناب ا سيدة خديجة الکـــبری نے کیا عظیم الشان فیصلہ کیا اور فرمایا پیارے نبی اکرم سے کہ میں دیکھوں گی کہ محفل میں جو بھی بندہ آپ کو ساری تقریر سن کو تھوڑا سا بھی آپ کی طرف بڑھا اچھی نیت سے تو میں اس کے زمے جتنا بھی قرضہ ہوا معاف کر دونگی۔ جزاک اللہ۔
Last edited by محمدخلیل; 22-08-10 at 10:46 AM. |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا | shafresha (22-08-10), مرزا عامر (22-08-10), اویسی (22-08-10), عبدالقدوس (21-08-10), عدنان دانی (21-08-10) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اتنے خوبصورت الفاظ کے عین نیچے "انجیلینا" کی آنکھیں!
بات کچھ جچی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,669
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بات تو دونوں ناظم اعلی نے کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور دونوں کی ہی بات درست ہے بس درمیان سے یہ کافر آنکھیں نکل جائیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس پرچم کے سایہ تلے ہم سب ایک ہیں۔
آخر دونوں کے ناموں یعنی عہدوں کے ساتھ ہمارا پرچم بھی تو لگا ہوا ہے۔۔۔۔ پھر ان کافر آنکھوں کی کیا ضرورت ہے۔۔۔۔۔ بات سمجھ میں آئی نہیں۔۔۔۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔ |
|
|
|
| شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا | shafresha (22-08-10) |
|
|
#4 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,669
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اوپر سے یہ کافر آنکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اف |
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا | sahj (22-08-10), shafresha (22-08-10), مرزا عامر (22-08-10), طاھر (22-08-10), عبداللہ آدم (22-08-10) |
|
|
#5 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
شمشاد بھائی غالبا درود سے یہاں ویسا درود مراد نہیں ہے جیسا کہ نبی سلی اللہ علیہ و سلم کے لیے ہوتا ہے........
صرف دعا و سلامتی...........!! واللہ اعلم
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد : "وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة، أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة" |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,669
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھا پھر ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ میں سمجھا کہ ازدواج کے لئے بھی کوئی خاص درود ہے جس کا مجھے علم نہیں اس لئے پوچھا۔۔۔ آپ کا شکریہ
|
|
|
|
| شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا | عبداللہ آدم (23-08-10) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() |
میں نے وہ کافر آنکھیں ختم کر دی ہے لیکن اس کافر آنکھوں نے ابھی ابھی پاکستان کے سیلاب کے لیے کئی ارب ڈالر عطیہ کیا ہے۔
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,123
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
خلیل بھائی ایک لاکھ اور کئی ارب میں بہت فرق ہوتا ہے
اب تک دی گئی ساری امداد بھی ایک ارب ڈالر تک نہیں پہنچی Angelina Jolie donates $100,000 to Pakistan flooding
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,669
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
خلیل بھائی
کافر آنکھیں ختم کرنے پر آپ کاشکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ایک لاکھ ڈالر عطیہ کرنے پر کافر آنکھوں والی کا شکریہ۔۔۔۔۔۔ اب میرا خیال ہے۔۔۔۔۔۔۔ اس مقدس ہستی کو خراج تحسین پیش کیا جانا چاہے جس یہاں موضوع شروع کیا گیا ہے۔۔۔ مراد حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کی ذات گرامی ہے۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,669
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مختصر تعارف حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا۔
قبیلہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قریش والد کا نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خویلد بن اسد بن عبد العزی۔۔ یہ عبد العزی ، عبد مناف کے بھائی تھے اور عبد مناف حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اجداد میں سے تھے ان دونوں کے والد قصی بن کلاب تھے۔ اس طرح حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کا سلسلہ نسب چوتھی پشت میں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے جا ملتا ہے۔ والدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کی والدہ کا نا فاطمہ بنت زائدہ بن الاصم بن عاصم بن لوی ہے اور ان کی نانی کا ہالہ بنت عبد مناف ہے۔ ازدواجی زندگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حضرت خدیجہ کے متعدد نکاح ہوئے۔ (1) پہلا نکاح عتیق بن عابد مخزومی سے ہوا۔۔۔ ان سے عبد اللہ پیدا ہوئے۔۔ مگر عتیق بن عابد کا انتقال ہو گیا۔ (2) تو کچھ ہی عرصہ بعد ابو ہالہ ہند بن زرارہ بن النباش تمیمی نے پیغام نکاج بھیجا ۔۔ ہند بن ہالہ سے آپ کے ہاں دو لڑکے ہند اور حارث اور ایک لڑکی زینب پیدا ہوئی۔۔ لیکن ابو ہالہ کا بھی انتقال ہو گیا تو حضرت خدیجہ نے اپنے آپ کو بچوں کی پرورش کے لئے وقف کر دیا۔ اور ان کی بہترین تربیت کی۔ (3) اس کے بعد چالیس سال کی عمر میں حضرت خدیجہ کا نکاح حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عمر مبارک صرف پچیس برس تھی۔ جب یہ نکاح ہوا تو حضرت خدیجہ کے پہلے شوہر عتیق بن عابد مخزومی کا بیٹا عبد اللہ بن عتیق کی عمر دس برس تھی ہند اور دوسرے بچے ابھی دور طفولیت ہی میں تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کی درج ذیل اولاد پیدا ہوئی۔ بیٹے۔۔۔۔ دو۔۔۔۔ قاسم۔۔۔۔۔۔ عبد اللہ۔ ( ابراہیم کی والدہ حضرت ماریہ قبطیہ ہیں۔) حضرت قاسم بعثت نبوی سے قبل پیدا ہوئے انی کے نام پر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کنیت ابو القاسم ہے۔ شیر خوارگی کے زمانہ میں ہی ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ حضرت عبد اللہ آپ بعثت کے بعد پیدا ہوئے۔۔۔ اور بعض علماء کے بقول طاہر اور طیب آپ کے لقب تھے ہی اسی لئے کا بعثت کے بعد آپ کی ولادت ہوئی تھی۔ آپ کا انتقال بھی زکانہ طفولیت میں ہی ہو گیا تھا۔ بیٹیاں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حضرت خدیجہ سے چار بیٹیاں پیدا ہوئی۔ حضرت سیدہ زینب رضی اللہ تعالی عنہا ان کا نکاح ان کے خالہ زاد یعنی حضرت خدیجہ کی بہن کے بیٹے حضرت ابو العاص سے ہوا۔۔ جن سے علی اور امامہ دو اولادیں پیدا ہوئیں۔۔۔ حضرت ابو بکر صدیق کے زمانہ خلافت میں 12 ہجری میں ابو العاص رضی اللہ تعالی عنہ کا انتقال ہوا۔۔۔۔ حضرت علی بن ابی طالب نے حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کی وفات کے بعد امامہ بنت ابو العاص سے نکاح کیا۔۔۔ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کے بعد امامہ رضی اللہ تعالی عنہ نے مغیرہ بن نوفل بن حارث بن عبد المطلب سے شادی کر لی۔ اور ان ہی کے عقد نکاح میں آپ کی وفات ہوئی۔ حضرت زینب کے بیٹے حضرت علی بن ابو العاص کی وفات کم سنی میں ہی ہو گئی تھی۔ سیدہ رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا سیدہ رقیہ کا نکاح پہلے عبد العزی ( ابو لہب )بن عبد المطلب کے بیٹے عتبہ سے ہوا۔۔ جس نے اسلام دشمنی میں حضرت رقیہ کو طلاق دے دی۔۔۔ پھر آپ کا نکاح حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہا سے ہوا۔۔ اور ان ہی کے عقد میں وفات پائی۔ آپ اسلام میں پہلی خاتون ہیں جس نے اپنے شوہر حضرت عثمان کے ساتھ ہجرت حبشہ کی تھی۔ حضرت رقیہ کی زندگی ہجرتوں اور مشتقوں میں گذری آپ کا ایک حمل ضائع ہو گیا۔۔۔ اور پھر بعد میں اللہ تعالی نے ان کو ایک بیٹے عبد اللہ کی نعمت سے نوازا۔۔۔ مگر کم سنی میں ہی وہ بھی فوت ہو گئے بعض روایات کے مطابق کسی مرغ نے اس کی آنکھ میں چونچ ماری تھی۔ غزوہ بدر کے ایام میں حضرت رقیہ سخت بیمار ہو گئیں۔۔ ان کی تیمادار کے لئے حضرت عثمان نے دن رات ایک کئے اور حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی حضرت عثمان کو غزوہ بدر میں شامل نہیں کیا تھا حضرت رقیہ کی تیمادری کی وجہ سے۔ جب مسلمان غزوہ بدر کی کامیابی سے سر شار ہو کر واپس آ رہے تھے تو حضرت رقیہ کا انتقال ہو گیا۔ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے نماز جنازہ ادا کی۔ حضرت سیدہ ام کلثوم رضی اللہ تعالی عنہا۔ حضرت ام کلثوم حضرت رقیہ سے ایک سال بڑی تھیں۔۔۔آپ کا نکاح بھی اپنی بہن رقیہ کی طرح ابو لہب کے دوسرے بیٹے عتیبہ سے ہوا۔۔۔ لیکن اس بد بخت نے بھی اسلام دشمنی میں حضرت رقیہ کو طلاق دے دی۔ پھر حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا کی وفات کے بعد حضرت عثمان سے حضور نے آپ کا نکاح فرما دیا۔۔۔ یوں حضرت عثمان تاریخ انسانیت میں واحد ہستی ہیں جن کے عقد میں کسی نبی کی دو بیٹیاں یکے بعد دیگرے آئی ہیں۔ اور ہجرت کے نویں سال آپ کی وفات ہوئی۔۔۔۔۔ آپ کی کوئی اولاد پیدا نہیں ہوئی۔ حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کا نکاح حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوا۔۔۔ آپ کی اولاد میں حضرت حسن، حضرت حسین حضرت زینب اور حضرت ام کلثوم ہیں۔۔ بعض علماء کے مطابق ایک بیٹے حضرت محسن کا انتقال کم سنی میں ہی ہو گیا تھا۔۔۔حضرت ام کلثوم کا نکاح حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوا۔۔۔ اور بقیہ حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہم کی ذوات مقدسہ کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا بالاتفاق پہلی مسلمان خاتون ہیں۔ ہجرت نبوی سے تین سال قبل وفات پائی مقام حجون میں آپ کو دفن کیا گیا۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, green, فیصلہ, کھلا, کھانا, گزارش, پیارے, وقت, والدہ, مکہ, محفل, محترمہ, معاف, آیا, آج, اپنے, اللہ, السلام, اچھی, اسلام, حضرت, دیکھ, ساری, عظیم, صحابہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بچہ: امي امي ايك روپيہ ديجئے فقير كو دينا ہے۔ | The Great | قہقہے ہی قہقے | 2 | 13-10-09 10:37 PM |
| ايك چھوٹے جہاز | The Great | قہقہے ہی قہقے | 2 | 12-10-09 12:05 PM |
| لبيك اللهم لبيك، لبيك لا شريك لك لبيك | چیتا چالباز | نماز | 5 | 08-04-09 03:32 AM |
| بنكوں كى ويب سائٹ ہيك كركے وہاں سے رقم منتقل كرنا | چیتا چالباز | اسلام اور عصر حاضر | 1 | 23-01-09 08:41 PM |
| تاريك كمره | Atia jamali | گپ شپ | 16 | 03-10-08 11:29 PM |