| آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی فورمز پر ایک دوسرے سے ایک بہت اچھا رشتہ بن جاتا ہے ، یہاں پر ہم اپنے خوشی اور دکھ کے لمحات شئر کریں گے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
تو جو بچھڑا تو یہ محسوس ہوا جسم سے روح کا رشتہ کیا تھا 22مئی 2002ءبروز بدھ کی صبح میرے والد محترم کا سایہ ہمیشہ کے لئے میرے سر سے اُٹھ گیا اور میں یتیم ہوگیا۔جب میر ے ابو جان کا انتقال ہوا اُن دنوں میں گھر سے دور تھا۔ میری ان سے آخری ملاقات 14اپریل 2002ءکو ہوئی تھی۔ اُس وقت بھی ان کی طبیعت خراب تھی لیکن اتنی زیادہ بھی خراب نہیں تھی کہ وہ ہمیں چھوڑ جاتے۔ اس عرصہ کے دوران میری جتنی دفعہ بھی ان سے ٹیلی فون پہ بات ہوئی تو انہوں نے بالکل بھی ظاہر نہیں ہونے دیا کہ وہ بیمار ہیں اور گھر والوں کو بھی ہدایت کی کہ مجھے نہ بتایا جائے کیونکہ میں پریشان ہوں گا۔اور پھر وہ دن یعنی 22مئی کا دن آگیا اور وہ ہم سب کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر چلے گئے کبھی بھی واپس نہ آنے کے لئے۔اور ہمار ے پاس وراثت میں ہمیشہ کے لئے یادیں چھوڑ گئے۔ میں آج تک انہیں نہیں بھول پایا اور نہ ہی کبھی بھول سکوں گا کیونکہ وہ میرے آئیڈیل تھے۔ کبھی کبھی مجھے ان سے شکوہ بھی ہوتا ہے کہ انہوں نے گھر والوں کو مجھے خبر کیوں نہ کرنے دی۔ اگر گھر والے مجھے بتادیتے تو میں کچھ وقت ان کے ساتھ گزار لیتااور یاد کے کچھ موتی چُن کر اپنے دامن میں سمیٹ لیتا۔لیکن اللہ پاک کی یہی مرضی تھی۔ 22مئی کی صبح تقریبا فجر سے کچھ دیر پہلے ان کا انتقال ہوا تھا لیکن میری طبیعت میں دو دن پہلے سے ہی عجیب سی بے چینی در آئی تھی اور میں اس بے چینی کو سمجھ ہی نہ پایا اور مجھے علم ہی نہ ہوسکا کہ اس بے چینی کی وجہ کیا ہے۔وہ تو جب گھر والوں نے اطلاع دی تو علم ہوا کہ دل کیوں پریشان تھا ، وہ تو کسی اپنے کے بچھڑ جانے کا سوگ پہلے سے ہی منانا شروع کرچکا تھا۔اور اس دن میں شبقدر صوبہ خیبر پختونخواہ سے جس طرح گھر پہنچا تھا وہ کیفیات یا تو میں جانتا ہوں یا میرا اللہ جانتا ہے۔ 14اپریل کی رات کو میرے ابو اور امی مجھے الوداع کہنے کے لئے بس سٹاپ پہ آئے اور جب بس چلنے لگی تو میں میں نے اپنے والد صاحب سے گلے مل کہ ان کے گال پہ بوسہ لیا اور اور انہوں نے میرے ماتھے پہ پیار کیا اور ڈھیروں نصیحتیں کیں اور بس چل پڑی۔ اگر مجھے تب علم ہوتا کہ میں اب اپنے ابو جانی کو کبھی بھی زندہ نہیں دیکھ پاﺅں گا تو میں کبھی بھی نہ جاتا۔ لیکن اللہ پاک کو یہی منظور تھااور ان کا جانے کا وقت آگیا تھا۔ میرے والد صاحب کا تعلق ایک غریب خاندان سے تھا اور انہوں نے خود سے محنت کرکے تعلیم حاصل کی اور چھوٹے سے چھوٹا کام کرنے میں بھی کبھی عار محسوس نہیں کی اور ساری عمر انہوں نے ہمیں بھی یہی نصیحت کی۔اور میرے ابو جان کا کردار الحمدللہ ایسا تھا کہ آج تک لوگ ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے اور جب میں کسی کے منہ سے اپنے ابو کی تعریف سنتا ہوں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔اور ہمارے جاننے والے تو مجھے بھی یہ کہتے ہیں کہ تم بالکل اپنے ابو پہ گئے ہو لیکن مجھے ان کی بات پہ یقین نہیں ہے کیوں کہ جتنے عظیم میرے والد محترم تھے میں تو ان کے قدموں کی خاک کے برابر بھی نہیں ہوں۔ میرے والد صاحب میری یادوں میں، میرے خوابوں میں اور میرے دل کی دھڑکنوں میں ابھی تک زندہ ہیں اورمیری زندگی کا کوئی ایسا لمحہ نہیں ہے جو ان کی یاد سے خالی گیا ہو۔ مجھے بخوبی علم ہے کہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور جانے والے کبھی واپس نہیں آسکتے ۔ لیکن پھر بھی کبھی کبھی دل میں ایک معصوم سی خواہش ابھرتی ہے کہ کاش ابھی کسی طرف سے میرے ابو ہنستے مسکراتے واپس آجائیں اور مجھے گلے لگالیں اور مجھے پیار کریں۔ قیامت تک رہے گا وردِ زباں کلمہ شہادت کا تیرے رُخ پہ سجے گا سہرا محمد کی شفاعت کا تیری آنکھوں میں ہو نقشہ نبی مُہر رسالت کا تیری وادی پہ لہرائے علم حق و صداقت کا یہ مئی کا مہینہ اتوار کا دن جو آیا ہے تمہاری یاد نے بابل ہمیں پھر سے رُلایا ہے گزارے آج پورے نو سال یوں تیری جدائی میں تڑپ کر کیسے گزرے رات دن تیری جدائی میں کبھی سوچا نہ تھا کشتی بھنور میں ڈوب جائے گی تیری سانسوں کی ڈوری اتنی جلدی ٹوٹ جائے گی خبر کیا تھی کہ اتنی جلدی ہم سے روٹھ جاﺅ گے جدائی دے کہ ہم سے دور اک دنیا بساﺅ گے اگر رخصت ہی ہونا تھا ہمیں پہلے بتادیتے تمہاری اجنبی راہوں میں گل بوٹے سجا دیتے تیری ویران بستی میں چراغاں ہم کرادیتے لحد کی سخت مٹی میں نرم کلیاں بچھا دیتے تیرے جبروتشدد کا ازالہ ہم نہ کر پائے تیرا رعب و جلال ایسا کہ شکوہ تک نہ کرپائے تمہاری تلخیوں پہ ہم اکثر مسکراتے تھے سمجھ کر سایہ شفقت سبھی کچھ بھول جاتے تھے نہیں معلوم تھا کہ آنکھوں میں یوں برسات آئے گی فراق و ہجر میں تمہاری پل پل یاد آئے گی اٹھو بھائی لئے تحفے تیری تربت پہ آئے ہیں ان اشکوں کے یہ نذرانے تیرے غم میں بہائے ہیں تیری آرام گاہ پہ پھول الفت کے سجائے ہیں تیری خاموش نگری میں دئیے ہم نے جلائے ہیں دعائیں دیتا تھا امین وہ اس آشیانے کو نجانے پھر کیوں لگی نظرِ بد اس آستانے کو دعائیں اب بھی دیتے ہیں تیرا جنت میں مدفن ہو حشر تک نور برسے اور ابو جی آپ کا نام روشن ہو آمین اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ آپ سب کے والدین کو صحت و تندرستی دے اور جن کے والدین اس دنیا سے جاچکے ہیں اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں ان کے درجات بلند فرمائے۔آمین آپ سب سے التماس ہے کہ میرے ابو جان کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا فرمادیں۔ جزاک اللہ
__________________
----------
![]() |
|
|
|
| 19 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا | Kamran_Tabasum (21-06-11), shafresha (22-05-11), فیصل ناصر (22-05-11), فخر بٹ (22-05-11), کنعان (22-05-11), ھارون اعظم (21-05-11), ننھا بچہ (21-05-11), محمدخلیل (21-05-11), wajee (22-05-11), ایس اے نقوی (23-05-11), ابن آدم (22-05-11), بلال الراعی (23-05-11), بزم خیال (22-05-11), راجہ اکرام (22-05-11), سحر (22-05-11), عبدالقدوس (21-05-11), عبداللہ آدم (22-05-11), عبداللہ حیدر (22-05-11), عروج (22-05-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
آمین ثمُ آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا | محمدعدنان (22-05-11), ایس اے نقوی (23-05-11) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,649
کمائي: 32,842
شکریہ: 9,748
1,371 مراسلہ میں 4,245 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ آپکے ابو سےبہتر معاملہ کرے۔ان پر رحم کرے۔ ان کی عمدہ مہمانی کرے۔اور ان کو معاف کردے۔اللہ ان کو جنت میں داخل کردے۔ اللہ بچاکے رکھے بھائی عدنان کے والد کو عذاب قبر اور دوزخ سے۔ آمین
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
اقتباس:
جزاک اللہ ۔ |
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,599
کمائي: 172,453
شکریہ: 8,802
5,782 مراسلہ میں 21,380 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ کی اس تحریرسے مجھے میرے ابو کی یاد تازہ ہوگئی۔
اللہ آپ کے والد کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور قبر کے عذاب سے بچائے آمیں
__________________
اے اللہ میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,305
کمائي: 94,615
شکریہ: 52,345
11,095 مراسلہ میں 35,055 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اے ہمارے رب ہمارے والدین کی مغفرت فرما، ان کے ساتھ رحم کا معاملہ فرما، انکی لغزشوں، فروگزاشتوں، کوتاہیوں سے درگزر فرما، انکی قبر کو جنت الفردوس کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے اور آخرت میں بھی انکے ساتھ نیکو کاروں کا معاملہ فرما۔
آمین۔ ثم آمین۔ انا للہ و انا الیہ راجعون |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,686
کمائي: 31,833
شکریہ: 10,595
1,217 مراسلہ میں 3,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ آپ کے والد کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور آخرت کی منازل آسان فرمائے،
بے شک اولاد صدقہ جاریہ ہے اپنے والدین کے لئے۔ نماز میں بھی ہم اپنے والدین کے لئے دعا کرتے ہیں۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 812
کمائي: 5,892
شکریہ: 2,351
408 مراسلہ میں 663 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مجھے یہ پڑھ کر بہت افسوس ہوا ہے کہ آپکے والد اس دنیا فانی سے رخصت یو چکے ہیں ۔میری یہ دُعا ہے کہ اللہ اُن کو جنت میں داخل کرے اور اُن کی مغفرت فرماے۔آمین
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے فخر بٹ کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,423
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ تعالی آپ کے والد مرحوم ومغفور کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے آمین ثمہ آمین
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا | محمدعدنان (22-05-11), ایس اے نقوی (23-05-11) |
|
|
#10 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,649
کمائي: 32,842
شکریہ: 9,748
1,371 مراسلہ میں 4,245 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا | محمدعدنان (22-05-11), ایس اے نقوی (23-05-11) |
|
|
#11 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,539
کمائي: 314,686
شکریہ: 25,204
16,376 مراسلہ میں 41,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللھم اغفرہ و ارحمہ و اجعل قبرہ روضۃ من ریاض الجنۃ۔۔ آمین
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا | skjatala (22-05-11), محمدعدنان (22-05-11), ایس اے نقوی (23-05-11), عبداللہ آدم (22-05-11), عروج (22-05-11) |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,214
شکریہ: 11,479
2,269 مراسلہ میں 5,224 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھیا۔سبھی کے لیے ایک وقت مقرر کیا جا چکا ھے۔اپنی باری پر یونہی ھم بھی اپنی اولاد کو تڑپتا چھوڑ جائینگے۔دعا اور کوشش تو یہ ھونی چا ھئیے کہ ایسی تربیت کردہ اولاد چھوڑ کرجائیں کہ وہ صرف نیک، دوسروں کے کام آنے والے کام اور خاص طور پر حقوق العباد کا خوف دل میں رکھنے والے بنیں۔ تاکہ و ا لدین کو راحت ھی راحت نصیب ھوتی رھے ۔بس اپنی کوشش بھی یہی ھونی چاھئیے کہ کوئی عمل ایسا نہ ھو جائے جو والدین کے لیے سزا بنے۔ اور قرآن کا تحفہ والدین کے لیے نیا لباس عطا کرواتا ھے۔ یہ ایک بیٹی کو مَیں نے بتایا تو چند ماہ بعد ملاقات پر اسنے قرآن پاک پڑھ کر بخشنے پرخواب میں ماں کو خوش خوش اپنا نیا لباس دکھاتےپایا۔ اور مجھے خواب سنایا ا ورشکریہ ادا کیا۔
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() |
اللہ پاک سب کی دعاؤں کو مستجاب فرمائے اور لواحقین کو اس صدمہ پر صبر عطا فرمائے
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#14 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,123
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ آپ کے والد کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | محمدعدنان (22-05-11), ایس اے نقوی (23-05-11) |
![]() |
| Tags |
| کلمہ, پھول, پاک, لوگ, معلوم, آج, اللہ, اجنبی, بھائی, تعلیم, خبر, دل, رات, زندگی, شہر, شخص, عجیب, عرصہ, عظیم, غم, غریب, صوبہ, صبح, صحت, صداقت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تباہی کی چند تصاویر | ام طلحہ | میرا پاکستان | 12 | 25-12-11 12:41 AM |
| کونسی ویب سائٹ ،تصاویر اور ویڈیوز کے لیے لامحدود اسٹوریج کی سہولت فراہم کرتی ہے | عبیداللہ عبید | Ask Experts ماہرین کی رائے | 3 | 29-03-11 04:53 PM |
| وکی پیڈیا ویب سائٹ پر پیغمبرِ اسلام کی خیالی تصاویر شائع کرنے پر مسلمانوں کا شدید احتجاج | champion_pakistani | خبریں | 18 | 21-12-10 09:29 AM |
| انڈیا میں عید الفطر ( تصاویر ) | نورالدین | عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ | 2 | 20-09-10 05:50 PM |
| ویب سا ئیٹ پروفشنل کمپنی سے بنوائیں ، ویب ہوسٹنگ اور ڈومین ۔۔۔۔۔۔ | محمد عامر ریاض | آپکے کاروباری اشتہارات | 23 | 20-04-09 01:22 AM |