واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پاک۔نیٹ سوشل فورم > آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی



آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی فورمز پر ایک دوسرے سے ایک بہت اچھا رشتہ بن جاتا ہے ، یہاں پر ہم اپنے خوشی اور دکھ کے لمحات شئر کریں گے


دل اور زبان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-06-11, 06:06 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 256
کمائي: 5,186
شکریہ: 81
184 مراسلہ میں 533 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default دل اور زبان

دل اور زبان

کہا جاتا ہے کہ حکیم لقمان جب پڑہ لکھ کر فارغ ہوئے تو ان کے استاد نے حکیم لقمان سے کہا کہ آج ایک بکرا ذبح کرو اور اس میں جو سب سے اچھی چیز سمجھو ہمارے لئے پکا کر لے آؤ۔ حکیم لقمان بکرا ذبح کر کے اس کے دل اور زبان کو خوب اچھے مصالحوں کے ساتھ بھون کر استاد کے سامنے رکھ دیا۔ استاد نے چکھا تو تعریف کر کے کہا لقمان آج تم آدھے کامیاب ہو گئے۔

کچھ دن بعد استاد نے پھر کہا کہ آج ایک اور بکرا ذبح کرو اور اس میں جو سب سے بُری چیز پاؤ، وہ ہمارے لئے پکا کر لاؤ۔

حکیم لقمان نے بکرا ذبح کر کے اس بار بھی پہلے کی طرح صرف دل اور زبان ہی کو چُن لیا مگر اب کے اس ترکیب سے پکایا کہ زبان میٹھی پکائی اور دل کڑوا۔ پھر دونوں کو ملا کر استاد کے سامنے رکھ دیا۔ استاد نے چکھا تو بد مزہ کھانے کی وجہ پوچھی کہ لقمان آج تم کیا پکا لائے؟

لقمان نے عرض کیا کہ استادِ محترم! وہی دل اور زبان جو آپس میں موافق نہیں۔ استاد نے جواب سن کر کہا جاؤ آج تم پورے کامیاب ہو گئے ہو۔

حکیم لقمان نے دونوں بار کیسی اچھی چیزیں چنیں۔ سچ مچ ایک جیسے دل اور زبان سے بڑھ کر کوئی نعمت لطیف اور لذیذ نہیں اور نہ ایک دوسرے کے مخالف دل اور زبان سے زیادہ کوئی چیز بُری اور بد مزہ ہے۔ جس آدمی کا دل اور زبان ایک ہو دنیا بھی اس کی عزت کرتی ہے۔ اللہ تعالٰی بھی خوش ہوتا ہے اور جس کی زبان دل سے موافق نہ ہو دنیا بھی اسے اچھا نہیں سمجھتی۔ اللہ تعالٰی بھی ناخوش ہو جاتا ہے بلکہ انسان خود بھی خوش نہیں رہتا۔
ابو اسد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابو اسد کا شکریہ ادا کیا
فخر بٹ (21-06-11), ھارون اعظم (21-06-11), سحر بٹ (15-06-11)
پرانا 15-06-11, 07:44 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,215
شکریہ: 11,479
2,269 مراسلہ میں 5,224 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بلاشبہ۔ یہی زبان ا پنی بُری باتوں کی وجہ سے ھی دنیا میں ذلیل کراتی ھے۔اور دل بُری سوچوں کے عوض جہنم میں لے جاتا ھے۔
__________________
اے اللہ میرےوالدین پر رحم فرما۔ جیساکہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا۔ آمین۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
ابو اسد (16-06-11)
پرانا 16-06-11, 02:37 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 256
کمائي: 5,186
شکریہ: 81
184 مراسلہ میں 533 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عروج مراسلہ دیکھیں
بلاشبہ۔ یہی زبان ا پنی بُری باتوں کی وجہ سے ھی دنیا میں ذلیل کراتی ھے۔اور دل بُری سوچوں کے عوض جہنم میں لے جاتا ھے۔
بلکل صحیح فر مایا آپ نے اللہ تعالی ھما رے حال کہ اپر رحم کرے
ابو اسد آف لائن ہے   Reply With Quote
ابو اسد کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (16-06-11)
پرانا 21-06-11, 07:46 PM   #4
Senior Member
 
فخر بٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 812
کمائي: 5,892
شکریہ: 2,351
408 مراسلہ میں 663 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آمین ثم آمین
اللہ ہم سب کو نیک سوچنے اور نیک بولنے کی تو فیق عطا فرمائے
فخر بٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, کھانے, کوئی, پہلے, پورے, وجہ, لیا, لے, آج, آدمی, اللہ, انسان, استاد, بار, تعریف, جواب, خود, خوش, دل, دنیا, سامنے, عرض, عزت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:46 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger