واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پاک۔نیٹ سوشل فورم > آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی



آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی فورمز پر ایک دوسرے سے ایک بہت اچھا رشتہ بن جاتا ہے ، یہاں پر ہم اپنے خوشی اور دکھ کے لمحات شئر کریں گے


صبر کے لیے دُعا؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-03-11, 04:40 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,215
شکریہ: 11,479
2,269 مراسلہ میں 5,224 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default صبر کے لیے دُعا؟

صبر کے لیے دُعا؟

مجھے پرسوں میرے بیٹے نے ایک بُری خبر سنائی کہ ریمنڈ ھمارے ملک ومذھب کے بیٹوں کی لاشوں کو پھلانگتا ھؤا اپنے دیس پہنچ گیا مجھے یقین نہیں آیا اور مَیں نے اسے ڈانٹ دیا۔ کیونکہ مَیں خود کو یقین دلانا چاھتی تھی کہ میرے وطن کا قانون سبھی کے لیے برابر ھے۔ عدالتیں ابھی اتنی کمزور نہیں ھوئیں کہ امیر،غریب میں فرق بنادیں۔ جج صاحبان اپنے ضمیر بیچنے پرآمادہ ابھی نہیں ھوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بالآخر مُجھے نیٹ پر یہ روح فرسا خبر کسی ایڈوینچر کے سَر کرنے سے کے انداز میں پروگرام میں سننے کو ملی۔ طریقہ تو یوں تھا کہ '' چور بھی کہے چور چور'' یعنی ظاھراً عوام کے جذبات کا ساتھ دیتی حکومت کا کردار دکھایا جا رھا تھا۔ مَیں بہت افسردہ ھوگئی بچوں کے سامنے رو نہیں سکتی تھی مگر جی بھر کے رونا چاہ رھی تھی ۔ آخر ایاز فخری اور عافیہ صدیقی کے کیس میں یا ڈرون حملوں کے لیے ھی امریکی قانون ختم ھو جاتے ھیں ،انکی فرعونیت کا پردہ اتر جاتا ھے ۔ ایک امریکی باشندے کے لیے پورا ملک اسکی رھائی کی تگ و دَو میں لگ جاتا ھے۔ ھمارے افراد کی اھمیت نہیں بس انکا خون قیمتی ھے؟ دو دن جیسے تیسے صبر کیا مگر پھر رھا نہ گیا تو خوب روئی ایک ماں کا ضبط بس اتنا ھی ھوتا ھے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو پچھلے چند سالوں میں بہت تکالیف اٹھانی پڑیں ،ان پر بے جا سختیاں اور پابندیاں بھی لگائیں گئیں۔ مگرامریکی ،پاکستان کی نیشنیلٹی نہ رکھنے کے باوجود اتنی رعایتوں کے کس بنیاد پر استحقاق رکھیں؟ تُف ھے ھماری حکومت پر کہ عافیہ ھی کے بدلے اِسے فرار کا راستہ دے دیتے۔ تاکہ آنے والی نسلیں انہیں بکاؤ اور غلام نہ کہتیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مَیں روئی کیوں؟ کیونکہ صدام کی پھانسی کی طرح یہ بھی اسلام اور پاکستان کے خلاف منصوبہ جات کی زنجیر کے لیے حوصلہ افزا نوید ثابت ھو سکتا ھے ازلی وابدی دشمنوں کے لیے خدانخواستہ۔۔۔۔۔بم دھماکے کروا کریا جنگیں لگا کر امریکہ ظاھراً تو فرقہ واریت یا دھشت گردی کے خاتمے کا بہا نہ کر رھا ھے حقیقتاً اسلامی ملک کا جوھری اثاثوں کا مالک ھو جانا کھٹکتا ھے جہنم کے مالک کو۔اسی پر رسائی حاصل کرنے کے لیے ملک کی سرحدوں سمیت اسکی عزت اور امن تباہ کرنے کے چکروں میں دن رات گھُلا جا رھا ھے ترکیبیں لڑا لڑا کر۔ مگر اللہ کی قَسم یہ وطن معرض ِوجود میں اگر آ ھی گیا ھے کفار کی سو چالوں کے باوجود، تو لاکھوں منصوبوں کو سینکڑوں جنموں میں بھی مٹا نہیں پائیں گے انشاء اللہ۔
۔
۔
۔
نعرہ ء تکبیر
۔
۔
اللہ ُ اکبر۔

Last edited by عروج; 19-03-11 at 04:47 PM.
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (19-03-11), شبنم (25-03-11)
پرانا 19-03-11, 05:11 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,843
کمائي: 278,001
شکریہ: 1,148
6,258 مراسلہ میں 14,120 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

عروج آپی دل تو سب کے غمگین ہیں لیکن ہم صبرکے سوااورکیا کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ سورۃ الج میں ہے، "الَّذِینَ إِذَا ذُکِرَ اللَّہُ وَجِلَت قُلُوبُہُم وَالصَّابِرِینَ عَلَی مَا أَصَابَہُم وَالمُقِیمِی الصَّلَاۃِ وَمِمَّا رَزَقنَاہُم یُنفِقُونَ"،،
ترجمہ: یہ وہ ہیں کہ جب اللہ کا ذِکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل خوف زدہ ہوجاتے ہیں اور جو کچھ (مُصیبت پریشانی وغیرہ) انہیں آن پڑتی ہے اس پر صبر کرتے ہیں"
۔

انصاف کا ایک دن مُقررہے اوروہ دِن ضرورآئے گا جب فیصلہ ہوگااورحق پرہوگااوران کی چالیں بھی کسی کام نہ آسکیں گی۔ انشااللہ تعالیٰ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (19-03-11)
جواب

Tags
فرقہ واریت, چور, منصوبہ, ماں, اللہ, انداز, امریکہ, اسلام, اسلامی, بے, بچوں, خون, خلاف, خبر, دیس, رات, راستہ, عوام, عافیہ, عدالتیں, عزت, غلام, صبر, صدیقی, صدام


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger