| آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی فورمز پر ایک دوسرے سے ایک بہت اچھا رشتہ بن جاتا ہے ، یہاں پر ہم اپنے خوشی اور دکھ کے لمحات شئر کریں گے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,038
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاک ۔ نیٹ کے بہت سے دوست جانتے ہیں کہ ہماری بیگم بیمار ہیں
ان کو علاج کے سلسلہ میں بہت سی جگہوں پر لے کر جانا ہوا اس دوران بہت سے عجیب و غریب تجربات ہوے اور آج ہمارا دل چاہا کہ ان تجربات کو آپ سے شئیر کیا جائے ۔ تو بھائیو اور بہنو یہاں ہم اپنی آپ بیتی بتائیں گے مقصد ایک تو یہ ہے کہ اس مخصوص بیماری کے حوالے سے بہت سے بھائی بہنوں کو راہنمائی بھی ملے گی اور بہت سی جگہوں کے بارے میں معلومات بھی ۔ دوسرا مقصد وہی انسان کی ازلی خواہش کہ ہر ایک کو کوئی نہ کوئی کاندھا چاہئیے ہوتا ہے جس پر سر رکھہ کر رو سکے ، اپنا دکھہ درد بیان کر سکے ۔ تو صاحب چلئیے ہمارے ساتھہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کیوں کہ علاج کے لیئے اگر ہمیں لمبی چھٹی چاہئیے تو انہی صاحبان کشف کرامات کے دو حروف سے مل سکے گی ۔ ہم صبح صبح DHQ اٹک پہنچے اور جاتے ہی ڈاکٹر وجاحت حسین کا پتا کیا ، کہ ہماری نظر میں وہی ایسے تھے جو کہ ہماری مدد کر سکتے تھے ، لیکن بد قسمتی سے وہ دستیاب نہ تھےاور ہمارا پالا پڑا ایک مرد ناہنجار ڈاکٹر نور حسین سے جو کہ بلا تردد ڈاکٹر کی بجائے ایک بے رحم قصائی کہلانے کا مستحق ہے ، اس شخص کی آنکھوں سے پیسے کی بھوک ٹپکتی تھی اور لالچ نے اس کے وجود کے گرد ایک ہالہ سا بن رکھا تھا ۔ ہمارے سامنے اس نے ایک معمر خاتون کا معائنہ کیا اور اسے خوشخبری سنائی کہ اگر اس نے باقائدہ کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج نہ کروایا تو بہت جلد اس کی چھٹی ہو سکتی ہے ۔ وہ بے چاری بہت ڈر گئیں ، ان کے میاں انہیں تسلی دلاسے دے رہے تھے ۔ ساتھہ ہی انہوں نے ڈاکٹر کے پرائیویٹ کلینک پر حاضر ہونے کا عہد کیا تب کہیں جا کر ڈاکٹر نے اپنی خوفناک باتیں بند کیں اور انہیں علاج اور پرہیز کے بارے میں تھوڑا بریف کیا ۔ ہم اپنی حماقت پر صاد کر چکے ہیں کہ اس وقت ہی حالات کو دیکھتے ہوے ہمیں ان کے کمرے سے نکل جانا چاہئیے تھا ۔ لیکن یک دم ہی انہوں نے ہم سے سوالات شروع کیئے اور دو تین سوالوں کے بعد جو پہلی گل افشانی کی وہ یہ تھی آگ لگ چکی ہے بجھانے کی فکر کریں اور مریضہ یعنی ہماری زوجہ محترمہ کے سامنے ہی ان کے مرض کی خوفناکی اور اثرات پر تبادلہ خیال شورع کر دیا ۔ جو ہم سے برداشت نہ ہو سکا اور ہم دونوں ان کے کمرے سے نکل آئے ۔ اس دوران وہ ہمیں RGH ریفر کر چکے تھے پرچی ہمارے پاس تھی ۔ مجھے محسوس ہوا کہ جیسے میں اپنے ساتھہ کوئی زندہ انسان نہیں بلکہ ایک بے جان وجود کو لے کر چل رہا ہوں ، راستے میں تو ہماری بیگم نے کافی کنٹرول کیا لیکن گھر میں داخل ہوتے ہی ان کی جو حالت ہوئی وہ بیان سے باہر ہے ، ہمارا بس نہیں چل رہا تھا کہ ڈاکٹر نور حسین کو کچا چبا جائیں ، جس کے بھیانک انداز نے ہماری بیگم کو کافی سے زیادہ خوفزدہ کر دیا تھا اور وہ اپنی زندگی سے ناامید ہو چکی تھیں ۔ خیر ہم اسی شام کو ڈاکٹر وجاحت حسین سے ملے اور ان کے مشورے سے سی ایم ایچ راولپنڈی سے بائیوپسی کروانے کا فیصلہ کیا ۔ سی ایم ایچ کے حالات جو کہ اونچی دکان پھیکے پکوان والے ہیں انشااللہ جلد لے کر حاضر ہوں گا۔ محو حیرت ہوں کہ پارٹ 1 محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔Part 2 محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ تھری محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 4 محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ Part 5 محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔part 6 محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پارٹ 7 Last edited by شاہ جی 90; 26-02-10 at 10:22 AM. |
|
|
|
| 12 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا | shafresha (17-02-10), فیصل ناصر (20-02-10), پاکستانی لڑکی (17-02-10), ھارون اعظم (20-02-10), منتظمین (17-02-10), محمدعدنان (17-02-10), ابو عمار (17-02-10), بزم خیال (17-02-10), راجہ اکرام (17-02-10), رضی (17-02-10), عارف اقبال (25-02-10), عبداللہ حیدر (18-02-10) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
معظم بھائی مزید کا انتظار رہے گا۔
اللہ پاک بھابی جی کو صحت دے آمین اور ان بے رحم لوگوں کے شر سے سب کو محفوظ رکھے۔ آمین
__________________
----------
![]() |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,423
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
معظم بھائی کچھ ڈا - کٹر ، ایسے مہربان بھی ہوتے ہیں ۔ مشہور کہاوت ہے ۔ واہ پیا جانے تے راہ پیا جانے ۔
__________________
شائد میرا سفر یہیں تک تھا |
|
|
|
| بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا | شاہ جی 90 (18-02-10) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,038
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھائیو اور بہنو آپ سب کی محبتوں کا بہت شکریہ
طوالت کی وجہ سے دوسرا حصہ لکھہ کر اس کا لنک اوپر دے دیا ہے ، اب اسی طرح اسے مکمل کروں گا ۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, magenta, کوارٹر, کلینک, کنٹرول, گھر, پہلی, پاک, وقت, نظر, آج, انداز, انسان, بے, جلد, دوست, دے, دل, شخص, شروع, عہد, علاج, عجیب, غریب, صبح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری | ڈاکٹرنور | گپ شپ | 35 | 01-01-11 11:05 AM |
| ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال | جاویداسد | خبریں | 1 | 20-12-10 06:51 PM |
| ::: محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: | ابو کاشان | خبریں | 0 | 23-12-07 11:01 PM |
| نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) | چاچا کمال | خبریں | 0 | 04-12-07 11:50 AM |
| نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 04-12-07 09:12 AM |