واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پاک۔نیٹ سوشل فورم > آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی



آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی فورمز پر ایک دوسرے سے ایک بہت اچھا رشتہ بن جاتا ہے ، یہاں پر ہم اپنے خوشی اور دکھ کے لمحات شئر کریں گے


محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ Part 2

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-02-10, 11:30 AM   #1
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,038
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ Part 2

محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ Part 2

تو بھائیو اور بہنو
ہم دوسرے دن راولپنڈی پہنچے جہاں کے لیئے ہمیں آٹھہ بجے کا وقت بتایا گیا تھا اور تاکید کی گئی تھی کہ لیٹ نہ ہوں ۔ ہم سوا آٹھہ بجے CMH راولپنڈی پہنچ گئے تھے لیکن ڈاکٹرز کا نام و نشان نہ تھا ۔ ایک بڑے میاں انتظامیہ کا کارڈ لگائے بیٹھے تھے ان سے پتا چلا کہ کوئی دربار ہو رہا ہے اور تمام ڈاکٹرز وہاں گئے ہوے ہیں ۔ اب انتظار شروع ہوا اور قریب 11.30 پر ڈاکٹر آئیں جنہوں نے باری باری سیمپل لینا شروع کیئے ہم لوگ ایک بجے سیمپل دے کر فارغ ہوے ۔ اب پانچ دن بعد ریزلٹ لینے آنا تھا ۔ ہم لوگ اٹک واپس آ گئے ۔ ان دنوں ایک عجیب پریشانی کی کیفیت تھی ۔ گھر میں روزانہ آیہ کریمہ اور درود تنجینہ کا ختم کروایا جا رہا تھا ۔ اور یہی دعا تھی کہ اللہ اس بیماری سے بچا لے ۔ لیکن ہوتا تو وہی ہے جو اس کی منشا میں ہوتا ہے ۔ پانچویں دن ریزلٹ + آ گیا ۔ اور جب ہم ریزلٹ لے کر آ رہے تھے تو بہت کوشش کے باوجود ہمارے آنسو رک نہیں رہے تھے ۔ 14 سال کا ایک ایک لمحہ ہماری آنکھوں کے سامنے تھا ۔
خیر دوسرے دن بیگم کو ساتھہ لے کر پھر سی ایم ایچ کے آنکالوجی ڈیپارٹمنٹ پہنچے تو صدر شعبہ برگیڈئیر ڈاکٹر افتخار سے ملے انہوں نے معائنہ کیا اور علاج اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کے بارے میں بتایا ۔
یہاں میں آپ کو ایک بات بتا دوں کہ میرا کم از کم دس سال کا پراپرٹی کا تجربہ ہے ۔ اور میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ ڈیلرز جب بندے کو گھیرتے ہیں تو ان کے چہرے پر کیسے تاثرات ہوتے ہیں اور ان کی باڈی لینگویج کیا ہوتی ہے ، اگر آپ ان کے گھیرے میں آ جائیں تو وہ آپ کو پانچ لاکھہ کا پلاٹ 15 لاکھہ میں بھی تھما سکتے ہیں ۔ پتا نہیں کیوں میں نے ڈاکٹر افتخار اور ان کے اسسٹنٹ کے چہرے پر بھی ویسے ہی تاثرات دیکھے ، چونکہ میں کھٹک گیا تھا اس لیئے میں نے باہر نکل کر ان کے سابقہ مریضوں سے انٹر ویو کرنا مناسب سمجھا اسی طرح ہماری بیگم نے بھی کچھہ خواتین سے سوالات کیئے تو صورت حال کچھہ ایسی سامنے آئی کہ ڈاکٹر نے ہمیں ساڑھے چار سے پانچ لاکھہ کا اسٹیمیٹ لگا کر دیا تھا کہ آپ کے علاج پر اتنی رقم خرچ ہو جائے گی ۔ لیکن مریضوں کا یہ کہنا تھا کہ یہ سب کہنے کی باتیں ہیں ۔ مجھے وہ 14/15 سال کا لڑکا کبھی نہیں بھولے گا جس نے بتایا کہ میری والدہ کو بریسٹ کینسر تھا دو سال کے مسلسل علاج میں 40 لاکھہ لگا اور ڈیڑھ دو سال بعد پھر تکلیف شروع ہوئی تو ٹیسٹ کروانے پر پتا چلا کہ اب کینسر لیور اور ایک دو اور جگہوں پر پھیل چکا ہے ۔ اسی طرح کے تاثرات باقی پیشنٹس کے بھی تھے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ مزید ٹیسٹ بھی یہیں سے کروا لیتے ہیں لیکن علاج یہاں سے نہیں کروانا ۔
سونو میمو ٹیسٹ کے لیئے ہمیں اسی شام کا وقت دیا گیا ، اس دوران بلڈ ، یورین وغیرہ کا ٹیسٹ ہوا اور ہم صبر کی انتہائوں کے ساتھہ ان مراحل سے گزرتے رہے ۔ وجہ آخر میں بتائوں گا ۔
تو جناب شام کو سونو میمو گرافی کے لیئے پہنچے ایک کرنل ڈاکٹر تھیں جنہوں نے ٹیسٹ لینا تھا ، شام 5 بجے کا وقت دیا گیا تھا اور ان کے عملے نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ ڈاکٹر صاحبہ شام چار بجے تک آ جاتی ہیں ، ہم 4.40 پر پہنچ گئے اب ڈاکٹر صاحبہ کا کوئی پتا نہیں ، بار بار پوچھنے پر ریسپشن کا عملہ ہمیں دس دس منٹ کا کہ کر ٹالتا رہا ۔ اور سات بجے کے قریب ڈاکٹر آئیں ، میں سمجھتا تھا کہ فوجی ہسپتال ہے اور یہاں اگر سپاہیوں کا رویہ عوام کے ساتھہ خراب ہے تو اس لیئے کہ ان کی زہنے سطح ہی اتنی ہوتی ہے ، لیکن اب پتا چلا کہ یہاں بھی کم از کم سفارش تو اپنے پورے جوبن کے ساتھہ داخل ہو چکی ہے، بڑے دھڑلے کے ساتھہ ہمارے بعد آنے والے کم از کم 3 مریضوں کا ہم سے پہلے ٹیسٹ لیا گیا ، اور اس کے بعد ان تین مریضوں کی باری آئی جو ہم سے پہلے سے بیٹھے انتظار کر رہے تھے ، ساتویں نمبر پر جب ہم ٹیسٹ دے کر باہر نکلے تو رات کے ساڑھے نو بج رہے تھے ۔
سی ایم ایچ سے نکلتے ہوے ہم اچھی طرح جان چکے تھے کہ یہاں مریضوں کو کسٹمر سمجھہ کر پھانسا جاتا ہے ، ڈاکٹرز میڈیسن کمپنیوں کے پے رول پر ہیں اور 80 ہزار سے ایک لاکھہ تک کا ایک انجیکشن لکھہ کر دے دینا عام رواج ہے ، اسی طرح یہاں اگر آپ کی کوئی سفارش ہے تو آپ کو انسان سمجھا جائے گا ورنہ اللہ حافظ ہے ۔
اس تلخ تجربے کے دوسرے دن ہمیں نوری ہسپتال اسلام آباد جانا تھا ۔
محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ حصہ سوئم

Last edited by شاہ جی 90; 21-02-10 at 12:43 PM.
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-02-10), فیصل ناصر (20-02-10), محمدعدنان (20-02-10), بزم خیال (19-02-10), راجہ اکرام (18-02-10), رضی (18-02-10), عبداللہ حیدر (19-02-10)
پرانا 18-02-10, 11:40 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,659
کمائي: 254,674
شکریہ: 53,102
7,702 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شاہ صاحب بہت خوب!!!!
جاری رکھیئے، مجھے انتظار رہے گا!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (19-02-10), راجہ اکرام (18-02-10), شاہ جی 90 (18-02-10)
پرانا 18-02-10, 11:44 AM   #3
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,038
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
شاہ صاحب بہت خوب!!!!
جاری رکھیئے، مجھے انتظار رہے گا!
شکریہ شافریشہ بھائی
انشااللہ جلد ہی تیسرے حصے کے ساتھہ حاضر ہوں گا
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-02-10), بزم خیال (19-02-10), راجہ اکرام (18-02-10)
پرانا 18-02-10, 05:50 PM   #4
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,533
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
شاہ صاحب بہت خوب!!!!
جاری رکھیئے، مجھے انتظار رہے گا!
لیکن مجھے اچھی خبر سننے کا انتظار ہے بس۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (20-02-10), بزم خیال (19-02-10), شاہ جی 90 (19-02-10), عبداللہ حیدر (19-02-10)
پرانا 19-02-10, 07:20 AM   #5
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,038
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : رضی مراسلہ دیکھیں
لیکن مجھے اچھی خبر سننے کا انتظار ہے بس۔
رضی اس اچھی خبر کے لیئے دعا کرو نا یار اللہ تعالی تو بچوں کی دعا جلدی سنتا ہے
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (20-02-10), بزم خیال (19-02-10), عبداللہ حیدر (19-02-10)
جواب

Tags
کوشش, کارڈ, گھر, گئی, وقت, لوگ, نام, اللہ, انتظامیہ, انسان, اسلام, حال, خواتین, دعا, سال, شام, شروع, عوام, علاج, عملہ, عملے, عجیب, صاحبہ, صبر, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ناقابل فہم حادثات (Part-3) نورالدین دلچسپ اور عجیب 11 27-09-10 10:36 AM
اتفاقات نما حادثات (Part-2) نورالدین دلچسپ اور عجیب 2 22-09-10 01:39 PM
محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ part 7 شاہ جی 90 آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 19 01-03-10 08:54 PM
محو حیرت ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ part 6 شاہ جی 90 آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 5 23-02-10 12:58 PM
office part 02 کامی007 عمومی بحث 8 28-05-08 04:44 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger