| آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی فورمز پر ایک دوسرے سے ایک بہت اچھا رشتہ بن جاتا ہے ، یہاں پر ہم اپنے خوشی اور دکھ کے لمحات شئر کریں گے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام و علیکم
الحمد للہ رب العالمین۔۔ واصلاۃ والسلام و اعلٰی رسولہ الکریم ابھی اس تھریڈ پر عبداللہ آدم بھائی نے اپنے موسمی سانس کے مسئلے کی شکاءیت کی تو مجھے اپنا ہی ایک واقعہ یاد آگیا جب میں خود بھی ایک سانس کے مسئلے میں گرفتار ہوا تھا اور اللہ سبحان و تعالٰی نے میری بڑی ہی زبردست طریقے سے مدد فرمائی اور آج تقریبا 10 سال گزر جانے کے بعد بھی میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں۔ الحمد للہ۔۔۔۔۔ثم الحمدللہ۔۔ میں نے سوچا کہ یہ واقعہ یاد آنے کے بعد باقی ساتھیوں سے بھی شیئر کرنا چاہئیے۔۔۔۔ -------------------------------------------------------------- میں اسلام آباد کا رہائیشی ہوں اور یہیں جما، پلا بڑھا ہوں آج سے تقریبآ 10 سال پہلے، کالج کے زمانے میں مجھے بھی اس قسم کا مسئلہ شروع ہوا تھا، یوں لگتا تھا جیسے آکسیجن ختم ہوگئی ہو اور سانس بہت کھینچ کھینچ کر لیتا تھا۔ اس سے پہلے کہ میں ڈاکٹر کے پاس جاتا ایک چھوٹا سا واقعہ ایسا ہوا آج تک میرا سانس ٹھیک چل رہا ہے۔ میں سکول کے زمانے میں قاری رہ چُکا ہوں اور قرآت، نعت وغیرہ کا شوق رکھتا تھا۔ ایک رات ہوا کچھ یوں کہ تقریبا 11 بجے میں اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ سے اپنے پرانے موٹر سائیکل پر آرہا تھا اور ان دنوں کچھ پریشانیوں کی وجہ سے بہت ڈپریشن کا شکار بھی تھا اور شائید اسی وجہ سے سانس بھی خراب ہو رہا تھا۔۔ کہ اچانک موٹر سائیکل بند ہوگئی۔ اس سڑک پر گھُپ اندھیرا ہوتا ہے۔ ایک اور موٹر سائیکل والے صاحب نے رک کر میری مدد کی کوشش کی، مگر بے سود کیونکہ موٹر سائیکل میں پٹرول بھی موجود تھا اور اس میں ظاہری طور پر ایسی کوئی خرابی بھی نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ بند ہو جاتی۔۔ بہرحال میں اس سڑک پر تنہا گھپ اندھیرے میں موٹر سائیکل کو گھسیٹا جا رہا تھا اور سانس کی خرابی کے باعث کچھ مشکل محسوس کر رہا تھا بس ایسے ہی ذھن میں آیا کہ تلاوت کی جائے۔۔۔اور میں نے اونچی آواز میں سورہء اخلاص، سورۃ الناس اوردیگر سورتیں جو زیادہ تر تیسویں پارے میں ہیں، کی تلاوت شروع کر دی۔۔۔۔۔ قاری حضرات اس چیز سےبہت اچھی طرح واقف ہیں کہ قراءت کے لئے کئی مرتبہ سانس پر دباؤ ڈالنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے پھیپھڑوں پر بھی دباؤ پڑتا ہے۔۔۔۔۔ یقین کریں اسکے تھوڑی دیر میں مجھے اسی ماحول میںسانس ٹھیک آنا شروع ہوگیا۔ کچھ دیر بعد میری موٹر سائیکل بھی سٹارٹ ہو گئی۔ آج تک الحمد للہ، ثم الحمد للہ، میرا سانس بھی ٹھیک ہے اور اگر کبھی ہلکا پھلکا مسئلہ ہو بھی تو میں قراءت کے ذریعے پھر ٹھیک کر لیتا ہوں۔۔۔ آور آج کل بھی جب اسلام آباد میں پولن کا مسئلہ عروج پر ہے، میں اللہ سبحان و تعالٰی کی بیش بہا نعتموں جن میں طرح طرح کے پھول بھی شامل ہیں سے لطف اندوز ہوتا ہوں اور آج تک کم از کم سانس کی وجہ سے کسی ڈاکٹر کے پاس جانے کی نوبت بھی نہیں آئی۔ میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ بچپن سے ہی میں بلیوں کے ساتھ بھی کھیلتا آیا ہوں جس کے بالوں کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ ان سے دمہ ہوجاتا ہے۔ مگر ہمارے گھر میںآج تک کسی کو ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔۔۔ وہ موٹر سائیکل کافی عرصہ میرے پاس رہی اور اس کی وہ خرابی بھی پتا چل گئی جس سے وہ بند ہوتی تھی۔ اور وہ یہ تھی کہ اسکی پٹرول کی ٹنکی میں ایک چھوٹا سا سوراخ تھا جس سے قطرہ قطرہ پٹرول نکلتا اور ہوا داخل ہوتی اور پھر ایک ایسا دباؤ بنتا کہ پٹرول انجن میں جانا بند ہوجاتا تھا نتیجہ میں موٹر سائیکل بھی رک جاتی تھی۔ اس کے بعد اللہ نےمجھے اور بہت پریشانیوں سے نجات عطا فرمائی اور الحمد للہ، دوبارہ وہ پریشانیاں کبھی حائل نہیںہوئیں۔۔۔ اللہ سبحان و تعالی کے کلام میں اور اسے ادا کرنے کے طریقے یعنی قرات میں اللہ نے بہت برکت رکھی ہے۔۔ میں اپنے مسلمان ساتھیوں سے یہ التماس کرتا ہوں کہ قرآن و حدیث کا مطالعہ کیا کریں۔ تنہائی میں گانے گنگنانے کی بجائے، قرآت کیا کریں اور قرآت سیکھا بھی کریں۔۔۔۔ اگر آپ چاہیں تو جب آپ کے سانس پر برا اثر پڑے تو اسوقت قرات کرنے کی کوشش بھی کیا کریں جس سے آپ کے سانس پر بھی اثر پڑتا ہو۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو اور تمام مسلم امہ کو بہترین صحت و تندرستی عطا فرمائے اور اپنی بہترین رحمتوں میں رکھے ۔ آمین، ثم آمین۔ جزاکم اللہ خیرا و کثیرا۔۔۔ |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے Farrukh کا شکریہ ادا کیا | shafirajput (04-04-11), shafresha (04-04-11), محمد عاصم (04-04-11), مرزا عامر (04-04-11), سحر (04-04-11), عبدالقدوس (04-04-11), عبداللہ آدم (04-04-11) |
|
|
#6 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,599
کمائي: 172,464
شکریہ: 8,802
5,782 مراسلہ میں 21,382 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ نے قرات سے سانس کا ٹھیک ہونا لکھا لیکن میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے
کہ میرے چار سال کے بیٹے کو سانس کا مسئلہ ہے تو جب اس کو سانس نہیں آتی تو وہ رونے لگتا ہے ۔ اور پہر نیبولایز کرنے سے ہی ٹھیک ہوتا ہے ۔ کچھ مشورہ دیں گے کہ بچوں کو ایسے وقت میں کیا کریں یا اس کو کیا کرنے کو کہوں کہ اس کو تکلیف کم ہو ۔
__________________
اے اللہ میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے |
|
|
|
| سحر کا شکریہ ادا کیا گیا | Farrukh (04-04-11) |
|
|
#7 | |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میری بہن،
بیماریاں اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہیں اور انکا علاج بھی اللہ جل شانہُ کی طرف سے ہوتاہے ً قرآت سے علاج مجھے کسی نہیں بتایا نہیں تھا بلکہ اللہ سبحان و تعالٰی نے اپنی رحمت سے مجھے قراءت کے ذریعے سے صحتِ کاملہ عطا فرمائی تھی۔۔ باقی یہ بیماریوں کی قسم قسم پر ہوتا ہے۔ بعض بیماریاں اتنی شدید ہوتی ہیں کہ ان کے مقابلے کے لئے مادی دواؤں کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ جسم کو بیماریوں کے خلاف مدافعت فراہم کی جاسکے۔ یہاں کچھ ساتھیوں نے ہومیو پیتھی کے علاج کا بھی ذکر کیا تھا اور میں نے خود بھی یہ سُنا ہے کہ ہومیو پیتھی کا علاج اس سانس کے معاملے میں کافی کارآمد ثابت ہوتا رہا ہے، مگر یہ اس ڈاکٹر پر بھی مبنی ہے جو دوا تجویز کرتا ہے۔ البتہ سانس کے لئے خاص طور پر تو نہیں، مگر عمومی طور پر احادیث میں سورہ فاتحہ کا دم اور اسکا ورد بہت اچھی خصوصیات کا حامل ہے اور روایات میں سورہ فاتحہ کے دم سے رو بصحت ہونے کا تزکرہ بھی ملتا ہے۔ تو بچے کو اس کی عادت ڈلوائیں۔ اور اگر اسے فارغ اوقات میں قرآن کی تلاوت (جب اسکا سانس ٹھیک ہو۔۔ کروایا کریں۔ اور یہ سکھانے کے لئے کسی اچھے قاری صاحب کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ مگر بیماری کے علاج کے لئے مادی دوائیں بھی جاری رکھیں اور اللہ سے پر اُمید رہیں۔ بے شک شفاء بھی اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے۔ اقتباس:
|
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے Farrukh کا شکریہ ادا کیا | سحر (04-04-11), عبداللہ آدم (04-04-11) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سورۃالفاتحہ کی اہمیت آپ کو اس حدیث سے معلوم ہوگی:
حسن بن ربیع، احمد بن جو اس حنفی، ابوالاحوص، عمار بن رزیق، عبداللہ بن عیسی، سعد بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمارے درمیان حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک اوپر سے ایک آواز سنی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھایا حضرت جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ دروازہ آسمان کا ہے جسے صرف آج کے دن کھولا گیا اس سے پہلے کبھی نہیں کھولا گیا پھر اس سے ایک فرشتہ اترا حضرت جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ فرشتہ جو زمین کی طرف اترا ہے یہ آج سے پہلے کبھی نہیں اترا اس فرشتے نے سلام کیا اور کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان دو نوروں کی خوشخبری ہو جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیے گئے جو کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے کسی نبی کو نہیں دیئے گئے ایک سورة الفاتحہ اور دوسری سورة البقرہ کی آخری آیات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان میں سے جو حرف بھی پڑھیں گے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کے مطابق دیا جائے گا۔ صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 1871 حدیث مرفوع مکررات 2 متفق علیہ 1 اور سورۃ الفاتحہ سے ایک صحابی نے سانپ کے کاٹے کا علاج کیا تھا اور یہ واقعہ متعدد بار احادیث کی کتابوں میںآیا ہے۔ میںایک حوالہ پیش کئے دیتا ہوں:۔ یحیی بن یحیی، تیمی ہشیم ابن بشر ابن متوکل ابوسعید خدری حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے بعض صحابہ ایک سفر میں جا رہے تھے وہ عرب قبائل میں سے ایک قبیلہ کے پاس سے گزرے تو انہوں نے ان قبیلہ والوں سے مہمانی طلب کی لیکن انہوں نے مہمان نوازی نہ کی پھر انہوں نے صحابہ کرام سے پوچھا کیا تم میں کوئی دم کرنے والا ہے کیونکہ قبیلہ کے سردار کو (کسی جانور نے) ڈس لیا ہے یا کوئی تکلیف ہے صحابہ میں سے کسی نے کہا جی ہاں پس وہ اس کے پاس آئے اور اسے سورة فاتحہ کے ساتھ دم کیا تو وہ آدمی تندرست ہوگیا انہیں بکریوں کا ریوڑ دیا گیا لیکن اس صحابی نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ جب تک اس کا ذکر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ کرلوں نہیں لوں گا، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سارا واقعہ ذکر کیا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول اللہ کی قسم میں نے سور رة فاتحہ ہی کے ذریعے دم کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا تمہیں یہ کیسے معلوم ہو کہ یہ دم ہے پھر فرمایا ان سے لے لو اور ان میں سے اپنے ساتھ میرا حصہ بھی رکھو۔ صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 1236 حدیث مرفوع مکررات 17 متفق علیہ 9 صحیح بخاری میں اسی واقعے میں سانپ کے کاٹے کا ذکر ہے۔۔۔ مگر مقصد وہی ہے۔۔ |
|
|
|
| Farrukh کا شکریہ ادا کیا گیا | سحر (04-04-11) |
|
|
#9 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,599
کمائي: 172,464
شکریہ: 8,802
5,782 مراسلہ میں 21,382 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جزاک اللہ فرخ بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#10 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,843
کمائي: 278,001
شکریہ: 1,148
6,258 مراسلہ میں 14,120 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
سورۃ الفاتحہ 24 بار پڑھ کراول وآخر گیارہ بار درودشریف، پانی میں دم کرکے بیٹے کوپلائیں۔ نیزکسی بھی وقت 100 یا اللہُ مقصد دل میں رکھ کرپڑھیں اوردُعاکریں۔ اللہ سوہنا سُننے والا ہے۔ |
|
|
|
|
| زارا کا شکریہ ادا کیا گیا | Farrukh (04-04-11) |
![]() |
| Tags |
| کوشش, کلام, کالج, گھر, گانے, پھول, قرآن, نعت, موٹر سائیکل, مسلمان, آج, انجن, اسلام, بہترین, بھائی, بچپن, حدیث, حضرات, رات, سال, علاج, عبداللہ, عروج, عرصہ, صحت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ª!ª اصطلاحات شریعہ ª!ª | آبی ٹوکول | متفرقات | 3 | 29-10-11 02:08 AM |
| بلیک میل کا نیا ذریعہ۔ | ALI-OAD | خبریں | 0 | 17-12-10 09:18 PM |
| ::: قران کو سمجھنے کے لیے لازم ہے سنت کا ذریعہ ::: | عادل سہیل | علوم قرآن کریم | 8 | 04-12-10 08:29 AM |
| گوگل کے ذریعے قدیم روم کا نظارہ | حیدر | Search Engines | 2 | 23-10-09 09:45 PM |