| آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی فورمز پر ایک دوسرے سے ایک بہت اچھا رشتہ بن جاتا ہے ، یہاں پر ہم اپنے خوشی اور دکھ کے لمحات شئر کریں گے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات |
درجہ بندی:
|
ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,305
کمائي: 94,732
شکریہ: 52,348
11,104 مراسلہ میں 35,077 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کراچی پلس کا گپ شپ فورم بند ہو گیا۔ میری زندگی کے ایک باب کے صفحے ہمیشہ کے لیے گُم ہو گئے۔
کراچی پلس کا گپ شپ فورم گویا ایک دریچہ تھا جس میں میں کبھی کبھار جھانک کر اپنی زندگی کے گم گشتہ ایام کی یاد تازہ کر لیتا تھا۔اپنے بچھڑے دوستوں اور انکی لکھی باتوں کو پڑھ کر مُسکراتا تھا ۔ وہی باب کہ جس میں کچھ میٹھی میٹھی کسک والی ذو معنی باتیں تھیں تو کہیں جنگ و جدل پر مبنی خون خوار لہجے، کہیں محبت اور خلوص کے جذبات چھلکتے نظر آتے تھے تو کہیں دوستی کے قہقہے۔ جہاں کبھی آصف ہوا کرتا تھا ،جہاں سچی دوستی تھا، جہاں شعیب تھا تو جہاں پراسرار راجیو سنگھ، اسی باب میں بہت سارے پرت ثنا کے تھے تو اتنے ہی صفحے صبح نے بھی لکھے تھے۔ کسی صفحے پر شانی کی معصومیت بھری باتیں تھیں تو کہیں صحیفہ اور ایمان قہقہے بکھیرتی نظر آتی تھیں۔امریکہ سے چیری ہو یا آریان، برطانیہ سےسلمٰی ہو یا فرحان، سبکی محبت بھری باتیں مختلف صفحات پر جگمگا رہیں تھیں۔ اسی باب کے اندر موجود ایک باب میں وہ سیاہ داستانیں بھی موجود تھیں جن کے کردار "لور پوائینٹ، انا20، اور ڈاکٹر چِکنا تھے۔ کراچی پلس بند ہو گیا۔ میری زندگی کے کئی سالوں کی کہانی ریت کی طرح ہواؤں میں بکھر گئی۔ اب میں اپنے دوستوں کو کبھی نہ دیکھ پاؤں گا۔ آپس میں کبھی نہ ملنے، ایک دوسرے سے انتہا کی رنجشیں رکھنے کے باوجود کراچی پلس کو ڈور تھی جو ہم کو جوڑے رکھتی تھی۔ میں گاہے بگاہے اس دریچے کی مدد سے ایام رفتہ میں جھانک لیا کرتا تھا۔ اب وہ دریچہ ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔ میں اپنی زندگی کے اس باب کو کہاں سے تلاش کروں ؟ میں اپنے دوستوں کو کبھی نہیں دیکھ پایا۔ لیکن کیا ہوا میرے لب کم از کم انکے نام دیکھ کر تو مسکرا پڑتے تھے۔اب تو یہ سہارا بھی گیا۔کیا ثنا مجھے یاد کرتی ہو گیِ؟ کیا وردہ مجھے یاد کرتی ہو گیِ؟ کیا شانی کو میں یاد ہوں گا ؟کیا شعیب کی سوچوں میں میں کھبھی آتا ہوں گا؟کیا چیری، صحیفہ، ایمان، فرحان، آریان کسی بدرالزمان عرف "ڈاکٹر چِکنا" کو کبھی یاد کرتے ہوں گے؟ وہ کیسے ہوں گے؟ وہ کیا کرتے ہوںگے؟ وہ اس وقت کیا کر رہے ہوں گے؟ ظالموں نے مجھ سے ان کے نام ہی چھین لیے۔ کیا جاتا تھا انکا اگر اس فورم کو چلتے رہنے دیتے۔ کیا ہر جگہ پیسہ پیسہ سوچنا ضروری ہوتا ہے۔ کیا کسی کو احساس نہیں ہوتا کہ اس نے تھوڑی سی بچت کی خاطر کسی کو اسکی زندگی کے کتنے اہم دور سے محروم کر دیا؟ مجھے وہ سب یاد آتے ہیں۔ ہاں مجھے ان سے نفرت تھی اور ہے۔شاید انکو بھی مجھ سے نفرت ہو گی لیکن پھر بھی مجھے ان سے محبت تھی۔ میں اپنی نفرت کے باوجود انکے نام دیکھنا پسند کرتا تھا۔ کیوں تم نے مجھ سے انکے نام بھی چھین لیے؟ اب میں انکے ناموں کو کہاں تلاش کروں؟ اک آس تھی کہ شاید پھر ہم کبھی اکھٹے ہوں ، تم نے تو وہ بھی چھین ڈالی۔ کیوں اے انٹرنیٹ کی خیالی دنیا میں رہنے والے تم لوگوں نے میری وہ شناخت کیوں مجھ سے چھین لی؟ میری اس شناخت سے جُڑے بے شمار نم کیوں ختم کر دئیے۔ تم کو ایک لمحے کے لیے بھی سوچ نہ آئی کہ کوئی ان صفحوں پر آتا ہوگا اور کبھی مسکراتے ہوئے اور کبھی نم آنکھوں کے ساتھ چلا جاتا ہوگا۔ کسی کو ضرورت ہو گی ان صفحوں کی۔ آہ۔کراچی پلس کا گپ شپ فورم کہ جہاں میری زندگی یعنی بدرالزمان عرف "ڈاکٹر چکنا" کی زندگی کے 4 سال ، دس ہزار سے زائد پوسٹس ہوں ، ،میری زندگی کا وہ باب ختم ہو گیا۔ اب میں اس باب کو محض اپنی سوچوں میں سوچ سکتا ہوں ۔ اب میں اپنے دوستوں کو کبھی نہیں دیکھ پاؤں گا۔ میں ایک بار پھر ہار گیا۔ |
|
|
|
| 15 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | ARHAM (07-05-10), rabab (07-05-10), Salmaan (07-05-10), shafresha (07-05-10), فیصل ناصر (07-05-10), فرحان دانش (07-05-10), ھارون اعظم (07-05-10), ننھا بچہ (29-04-12), منتظمین (07-05-10), ابو عمار (07-05-10), خرم شہزاد خرم (07-05-10), راجہ اکرام (07-05-10), سحر (10-05-10), طاھر (22-05-10), عبداللہ آدم (07-05-10) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,322
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں سوچ رہا تھا کچھ لکھوں لیکن کیا کچھ بھی تو نہیں ہے لکھنے کے لیے بس خاموش ہوگیا ہوں پڑھ کر
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,131
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,298 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
افسوس ہوا آپ کے دکھ کو دیکھ کر
محنت ہو یا نفرت دونوں تعلق ضرور پیدا کرتی ہیں کسی تعلق کے ٹوٹنے کا دکھ ہوتا ہی ہے دوبارہ نا ملنے کا احساس تو بڑا ہی تکلیف دہ ہے اللہ آپ کو صبر دے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (07-05-10), حیدر (07-05-10), خرم شہزاد خرم (07-05-10), راجہ اکرام (07-05-10), عبداللہ آدم (07-05-10) |
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
Microsoft JET Database Engine error '80004005'
Unrecognized database format 'C:\W3Sites\kpluscom\www\db\users.mdb'. /gupshup/common.asp, line 129 |
|
|
|
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
بدر بھائی اس پر تبصرہ اُدھار رہا!
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | حیدر (07-05-10), راجہ اکرام (07-05-10) |
|
|
#6 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,357
کمائي: 171,583
شکریہ: 9,804
7,522 مراسلہ میں 22,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
رابطہ کرکے دیکھ لیں اگر مالی / تیکنیکی مشکل ہے تو ہم اس فورم کو ایڈآپٹ کر لیتے ہیں
|
|
|
|
| 12 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | ARHAM (07-05-10), Salmaan (07-05-10), shafresha (07-05-10), فیصل ناصر (07-05-10), ھارون اعظم (07-05-10), محمدعدنان (07-05-10), حیدر (07-05-10), خرم شہزاد خرم (07-05-10), راجہ اکرام (07-05-10), عبدالقدوس (09-05-10), عبداللہ آدم (07-05-10), عبداللہ حیدر (10-05-10) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,347
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم!
بدر بھائی رلا دیا آپ نے ۔۔۔۔ تبصرہ کیا کروں بہت سارے بیتے دن اور یادیں میری بھی تازہ ہوگئیں ۔۔۔ !!! واقعی بہت مشکل ہے تبصرہ کرنا ۔۔۔ بھلایا جا سکتا ہے کسی کو نہ دل و دماغ سے محو ہو سکتے ہیں لیکن امید پر دینا قائم ہے آگے تو بڑھانا ہوتا ہے ۔۔۔ اگر آپ کے اندر واقعی خلوص موجود ہے تو میرا نہیں خیال کہ کوئی آپ کو بھلانا بھی چاہے تو بھلا سکے ۔۔۔۔۔ اور یہاں تو ۔۔۔۔امید ہے کہ بند کیا گیا باب دوبارہ کھل بھی جائے
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں آؤ۔۔۔ |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا | Salmaan (07-05-10), shafresha (07-05-10), فیصل ناصر (07-05-10), حیدر (07-05-10), خرم شہزاد خرم (07-05-10), راجہ اکرام (07-05-10), عبداللہ آدم (09-05-10) |
|
|
#8 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,542
کمائي: 314,696
شکریہ: 25,205
16,377 مراسلہ میں 41,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ارے بدر بھیا واہ
واقعی بڑا دردناک ہے افسانہ تیرا یہی وہ انسیت کا عنصر کے جو انسان کی سرشت میں شامل ہے۔ جہاں کچھ دن گزرے ، کچھ لوگوں سے پیار اور خلوص ملا اور کچھ لوگوں سے دکھ بھی لے۔ بس دل وہیں کا ہو کر رہ گیا۔ اللہ خیر کرے گا اور امید ہے کہ یہ بند باب ایک بار پھر وا ہو گا اور ڈاکٹر چکنا کی کلینک دوبارہ پہلے کی طرح پر رونق ہو گی
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,305
کمائي: 94,732
شکریہ: 52,348
11,104 مراسلہ میں 35,077 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
منتظمین بھائی اور باقی بھائیو آپکا بہت بہت شکریہ۔ آپ کے خلوص نے میری آنکھوں میں ایک بار پھر نمی بھر دی۔میں اس قابل نہیں ہوں۔
|
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | ARHAM (10-05-10), Salmaan (07-05-10), shafresha (07-05-10), فیصل ناصر (07-05-10), ھارون اعظم (07-05-10), خرم شہزاد خرم (07-05-10), عبداللہ آدم (09-05-10) |
|
|
#10 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
اقتباس:
|
|
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | Salmaan (07-05-10), فیصل ناصر (07-05-10), ھارون اعظم (07-05-10), حیدر (07-05-10), خرم شہزاد خرم (07-05-10), راجہ اکرام (07-05-10), عبداللہ آدم (09-05-10), عبداللہ حیدر (10-05-10) |
|
|
#11 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,305
کمائي: 94,732
شکریہ: 52,348
11,104 مراسلہ میں 35,077 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
معلوم نہیں راجا بھائی نے مزاقاً "ڈاکٹر چِکنا کا کلینک" کہا یا اسکے پیچھے کوئی "معلومات" ہیں۔ تاہم اس فورم پر واقعی یہ کلینک موجود تھا اور میں کافی عرصہ تک اس میں "پریکٹس" بھی کرتا رہا۔ کیا یاد کروا دیا ظالم۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معذرت کہ میں نے یہاں سے بھی اپنی زندگی کا وہ صفحہ ڈیلیٹ کر دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Last edited by حیدر; 07-05-10 at 11:22 PM. |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (07-05-10), فیصل ناصر (07-05-10), ھارون اعظم (07-05-10), wajee (07-05-10), خرم شہزاد خرم (07-05-10), راجہ اکرام (07-05-10) |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,519
کمائي: 87,964
شکریہ: 5,178
5,031 مراسلہ میں 11,443 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یار افسانے میرے سر کے اوپر سے گزر جاتے ہیں
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا | shafresha (07-05-10), فیصل ناصر (07-05-10), حیدر (07-05-10), خرم شہزاد خرم (07-05-10), راجہ اکرام (07-05-10) |
|
|
#13 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,542
کمائي: 314,696
شکریہ: 25,205
16,377 مراسلہ میں 41,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
بس ڈاکٹر کی نسبت سے کلینک یاد آ گیا ورنہ میں نے “کراچی پلس” کا نام ہی آج سنا ہے ۔ اس سے پہلے مجھے اس سے کوئی شناسائی ہی نہیں تھی |
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#14 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,322
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں سوچتا ہوں بدر بھائی آپ اس ساری داستان کو قسط وار شائع کرتے جائیں پڑھ کر اچھا لگ رہا ہے اور کچھ سیکھنے کوبھی مل رہا ہے
|
|
|
|
|
|
#15 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,305
کمائي: 94,732
شکریہ: 52,348
11,104 مراسلہ میں 35,077 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اس فورم سے وابستہ وہ کہانی بھی ہے جو مجھے ایک انجانی دلدل میں گھسیٹ کر لے جا رہی تھی اور وہ کہانی بھی اُسی فورم سے ہے کہ جس کی وجہ سے میرا کیریر تباہ ہو گیا اور مجھے دو سال تک باقاعدہ مفرور ہو کر زندگی گزارنی پڑی۔در بدر پھرنا پڑا۔ میری حماقتوں کی عجب کہانی ہے جو کئی سال کے صفحوں پر پھیلی ہوئی ہے۔ انکو اتنے مختصر وقت میں پڑھ کر سمجھنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔ |
|
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | rabab (07-05-10), shafresha (08-05-10), فیصل ناصر (10-05-10), ھارون اعظم (08-05-10), wajee (08-05-10), خرم شہزاد خرم (07-05-10), عبداللہ آدم (09-05-10), عبداللہ حیدر (10-05-10) |
![]() |
| Tags |
| فورم, کہانی, کراچی, پسند, وقت, لکھے, لب, نفرت, نام, نظر, محبت, ایمان, انٹرنیٹ, بے, تلاش, خون, دیکھ, دنیا, زندگی, شناخت, عرف, غم, صفحات, صبح, صحیفہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|