واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پاک۔نیٹ سوشل فورم > آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی



آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی فورمز پر ایک دوسرے سے ایک بہت اچھا رشتہ بن جاتا ہے ، یہاں پر ہم اپنے خوشی اور دکھ کے لمحات شئر کریں گے


125 ریال کا فرق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-01-12, 03:14 PM   #1
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,637
کمائي: 86,271
شکریہ: 9,600
4,224 مراسلہ میں 12,037 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post 125 ریال کا فرق

125 ریال کا فرق

میرا ایک کزن نے آج سے قریبا دو سال قبل مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ اس نے میٹرک کے بعد الیکٹرانکس کا تین سالہ ڈپلومہ جو ایف ایس سی کے برابر ہوتا ہے کر لیا ہے اور اب اس کا سعودی عرب آنے کا پروگرام ہے تا کہ جاب تلاش کر سکے۔ لیکن چونکہ ابھی عمر کم ہے اس لیے اس کے پاس تقریبا ایک ڈیڑھ سال کا وقت ہے جس میں وہ کمپیوٹر کے کچھ ایسے کورس کرنا چاہتا ہے جو جاب حاصل کرنے میں اس کے مدد گار ہوں۔ میں نے اسے ایم سی ایس ای سرٹیفکیشن اورسسکو کی نیٹ ورک سے متعلقہ چند سرٹیفکیشنز کرنے کا مشورہ دیا اور بعد ازاں اسے بہتر انسٹی ٹیوٹس منتخب کرنے کے متعلق بھی مشورہ دیا۔ کیوں کہ نیٹ ورکنگ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں سعودی عرب میں کافی آسانی سے جاب مل جاتی ہے۔ چنانچہ اس نے وہ کورس شروع کیے اور پڑھنے لگ گیا۔

وقتا فوقتا وہ مجھ سے رابطہ کرتا رہا، جس کا مقصد مزید رہنمائی اور آئی ٹی سے متعلقہ ٹیکنیکل ٹرمز کی وضاحت ہوتا تھا۔ اس دوران میں پاکستان چھٹی پر بھی گیا تو اسے کافی گائیڈینس دے کر آیا۔ اس کے والد صاحب یہیں سعودی عرب میں مقیم تھے، وہ جب بھی مجھ سے ملتے تو کہتے کہ تمھارا چھوٹا بھائی ہے اس کی مدد کرو تا کہ وہ یہاں آ کر کام حاصل کر سکے۔ میں نے اس سلسلے میں اپنی طرف سے بھرپور کوشش کی اور اسے ان تمام مشکلات کے متعلق بتایا جو یہاں آ کر کسی بھی بندے کو درپیش ہوتی ہیں اور ان کا سدباب کرنے کے لیے کیا ابتدائی اقدامات مناسب رہیں گے وہ بھی بتاتا رہا۔

بالاخر ویزے کے لیے مطلوبہ عمر پوری ہو جانے کے بعد وہ یہاں آ گیا اور جاب حاصل کرنے کے لیے اس نے میرے سمیت تمام رابطے والے بندوں سے جاب کے متعلق بات چیت کی۔ میں نے اسے کہا کہ اپنی تازہ ترین سی وی مجھے دے دو میں اپنے جاننے والوں ملازمت پیشہ لوگوں اور کمپنیوں کو بجھوا دوں گا۔ اس نے کہا کہ میری سی وی نہیں ہے، آپ ہی بنا دیں اور اپنے دفتر سے اسے درجن بھر کے قریب پرنٹ کر کے لادیں۔

میں نے اچھی طرح محنت کر کے اس کی سی وی بنائی، اسے پرنٹ کیا اور اسے بجھوا دی۔ اس کے بعد اپنے جاننے والے افراد کو اس کی سی وی ای میل کر دی۔ مزید مدد کے لیے میں نے انٹرنیٹ پر ویب سائٹس bayt.com اور linkedin.com پر بھی اس کے پروفائل بنا کر سی وی انٹرنیٹ پر قابل رسائی بنا دی۔ انٹرنیٹ پر پروفائل بنانے کے لیے بعض ویب سائٹس کی طرف سے یہ شرط ہوتی ہے کہ آپ اپنی کم سے کم تنخواہ کی حد لکھ دیں۔ تاہم اسے ایک طرز کی خانہ پری کہا جا سکتا ہے کیوں کہ اگر اپنی کم سے کم تنخواہ دس لاکھ لکھ دیں تو کوئی بھی کمپنی آپ کو دس لاکھ تنخواہ نہیں دے گی، بلکہ اس جاب کے معیار اور آپکی قابلیت و تجربے کے مطابق ہی دے گی۔ تاہم اگر یہ حد کم رکھی جائے تو کمپنی کا آپ کو کال کرنے کا تناسب قدرے بڑھ سکتا ہے۔ میں نے اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوے کم از کم تنخواہ کی مقدار 500 ڈالر ماہانہ لکھ دی۔ اگرچہ یہ تنخواہ "کم" بالکل نہیں کہی جا سکتی۔ اور سوچا کہ بعد میں اس سے مشورہ کر کے اسے تبدیل کر لیں گے۔ تاہم مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہی چیز بعد میں میرا جرم بن جائے گی۔ پھر میں نے اسے فون کر کے کہا کہ چند معلومات جو میرے پاس نہیں ہیں انہیں اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے چنانچہ وہ میرے پاس آئے تا کہ ہم دونوں مل کر اس کی تازہ ترین معلومات انٹرنیٹ پر اپ ڈیٹ کر دیں۔ اس نے دو دن بعد آنے کا وعدہ کیا۔

اس سے اگلے دن انٹرنیٹ پر تلاش کے دوران میرے کزن کو اپنا پروفائل نظر آیا۔ جس میں بقیہ تمام معلومات کے ساتھ ساتھ اسے کم از کم تنخواہ 500 ڈالر جو 1875 ریال بنتی ہے بھی نظر آئی، یہ دیکھتے ہوے اس نے جھٹ سے اپنے والد کو یہ بات بتا دی۔پھر اس کے والد نے فون کر کے میرے بڑے بھائی، دیگر کزنز اور پاکستان میں گھر والوں کو بھی بتا دی اور کہا کہ یاسر چاہتا ہے کہ میرے بیٹے کی تنخواہ کم سے کم ہو۔ نہ صرف اتنا بلکہ جہاں وہ کام کرتے ہیں اور جہاں میں پہلے کام کرتا رہا ہوں وہاں جو بھی بندہ ملتا ہے اسے یہی بات بتاتے ہیں کہ یاسر نے ہمارے ساتھ دشمنی اور دھوکہ کیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان سے نئے آنے والے غیر پیشہ ورانہ افراد کی تنخواہ 1500 سے 1700 تک ہوتی ہے ۔ جب کہ بغیر تجربے کے فنی علم رکھنے والے افراد کی تنخواہ 1800 سے 2000 ریال تک ہوتی ہے جو بعد میں قابلیت، کمپنی کے معیار اور وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہتی ہے۔ پھر اس کے والد صاحب نے مجھے فون کیا اور کہا کہ تم نے زیادتی کی ہے، جان بوجھ کر کم تنخواہ لکھی ہے، وغیرہ وغیرہ اور پھر فون بند کر دیا۔ اس دن کے بعد ان لوگوں نے مجھ سے اپنا رابطہ ختم کر دیا ہے۔ اگر کبھی ملیں تو بے دلی سے مصحافہ کر لیتے ہیں مگر بات چیت نہیں کرتے۔

ابھی سنا ہے کہ اس کی جاب لگ گئی ہے، جس میں پہلے دو ماہ کوئی تنخواہ نہیں دی جائے گی فقط ٹریننگ ہو گی، اس کے بعد تنخواہ 2000 ریال ہو گی۔جس پر وہ دونوں باپ بیٹا کافی خوش ہیں۔

سوال یہ ہے کہ دو سال جس بندے کی تعلیمی رہنمائی کی جائے، پھر بغیر کسی منفی ارادے اور بھرپور خلوص کے ساتھ اس کے لیے جاب ڈھونڈنے میں بھی مدد کی جائے، اس کے دوران اگر کوئی چھوٹی سی کوتاہی ہو جائے تو اس کا صلہ اس طرز کا ہونا چاہیے ؟
اور کیا یہ کوتاہی اس قدر بڑی ہے کہ اس کا صلہ رابطہ توڑنے کے صورت میں دیا جائے؟
اور کیا 125 ریال کا فرق اتنا ہوتا ہے کہ اس کے لیے ایک انسان کی ہر جگہ منفی تشہیر اور بے عزتی کی جائے اور اس کی دو سالہ محنت، دوستی اور خلوص پر پانی پھیر دیا جائے ؟
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
25 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (23-01-12), mama_shalla (23-01-12), Miss Khan (25-01-12), shafresha (23-01-12), فیصل ناصر (23-01-12), ہادی (23-01-12), پاکستانی (23-01-12), ھارون اعظم (24-01-12), نبیل خان (23-01-12), منتظمین (23-01-12), محمد یاسرعلی (23-01-12), مرزا عامر (23-01-12), احمد نذیر (23-01-12), بلال الراعی (23-01-12), عبیدرضا (23-01-12), تبتیلا انجم (26-01-12), حیدر (27-01-12), راجہ اکرام (26-01-12), رضی (23-01-12), زارا (23-01-12), شھزادباجوہ (24-01-12), شمشاد احمد (24-01-12), عبدالقدوس (23-01-12), عبداللہ آدم (23-01-12), عدنان دانی (23-01-12)
کمائي نے یاسر عمران مرزا کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
23-01-12 کنعان اگر اجازت دیں تو بہت سی آپبیتیوں میں ایک میں بھی آگے لکھ دوں آپ کی حوصلہ افرائی کے لئے، شام کے بعد 10
پرانا 23-01-12, 03:27 PM   #2
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,347
کمائي: 154,205
شکریہ: 4,886
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میری مانوں تو کھبی بھی کسی رشتہ دار کیلے ویزہ نہیں کرو۔۔۔۔۔ بعد میں پچھتاوں گے، آپ کے ساتھ تو بہت کم ہوا ہے، ہماری سنوں گے تو اپنی بھول جاوں گے۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-01-12), یاسر عمران مرزا (23-01-12), نبیل خان (23-01-12), محمد یاسرعلی (23-01-12), شھزادباجوہ (24-01-12), شمشاد احمد (24-01-12)
پرانا 23-01-12, 03:31 PM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,843
کمائي: 278,001
شکریہ: 1,148
6,258 مراسلہ میں 14,120 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم!!

حدیث نبوی ہے، "فرائض کی نگہداشت رکھو، یعنی اس بات کا خیال رکھو کہ فرائض بہتر سے بہترشکل میں اداہوں، یہ سب سے بڑا جہاد ہے"۔
یاسربھائی آپ نے ایمانداری اورسچائی سے اپنا کام کیا، خلوصِ دِل سے نہ صرف اُسکو مشورہ دیا بلکہ حتیٰ المکان رہنمائی بھی کی جسکااجرآپکو اللہ کی ذات دے گی۔ دراصل اِنسان ناشکرااورخودغرض واقع ہوا ہے ہماری خود غرضی کا عالم یہ ہے کہ ہم مصیبت کے وقت ہی اللہ کویاد کرتے ہیں۔کوئی بڑی خوشی ملے تواُسکاشکرادا کرنے کا وقت بھی نہ ہوتا۔ یہاں تو پھر ایک اِنسان ہے جواپنافائدہ دیکھتا ہے۔ جب اُنہوں نے دیکھا کہ فائدہ کم ہوا ہے تو اُنہوں نے آپ کے خلوص اورایمانداری پرشک کیا۔ اس میں قصورآپکا نہیں اُنکی ناقص سوچ کا ہے۔

رہی بات بے عزتی اورمنفی باتوں کی تشہیرکی تو عزت اورذلت دینے والی اللہ کی ذات ہے۔ آپ اُنکی اِن باتوں کو نظراندازکریں اوراللہ پر بھروسہ رکھیں۔ اِنشاء اللہ اُسکی طر سے کبھی آپکے لئے غلط یا برا نہیں ہوگا۔
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-01-12), ہادی (23-01-12), یاسر عمران مرزا (23-01-12), نبیل خان (23-01-12), محمد یاسرعلی (23-01-12), مرزا عامر (23-01-12), تبتیلا انجم (26-01-12), رضی (23-01-12), طاھر (23-01-12), عبداللہ آدم (23-01-12)
پرانا 23-01-12, 04:20 PM   #4
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,484
کمائي: 51,904
شکریہ: 5,829
3,202 مراسلہ میں 6,894 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرے خیال سے تو بھائی آپ کا ہی قصور ہے جو انسانوں سے اچھے صلہ کی امید رکھ لی

اور بھائی جب آپ کا ضمیر مطمئن ہے تو چھوڑ دیں فکر اور بس دیکھ لیجئے گا ایک بار پھر اُنکو آپ کی ضرورت پڑھنے والی ہے
__________________
اب تو اتنی بھی میسر نہیں مے خانے میں
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-01-12), یاسر عمران مرزا (23-01-12), نبیل خان (23-01-12), محمد یاسرعلی (23-01-12), تبتیلا انجم (26-01-12), راجہ اکرام (26-01-12), رضی (23-01-12), شھزادباجوہ (24-01-12), عبداللہ آدم (23-01-12)
پرانا 23-01-12, 04:45 PM   #5
Senior Member
مقبول
 
عبیدرضا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2012
مقام: تماشاہ گاہِ دنیا
مراسلات: 115
کمائي: 1,436
شکریہ: 68
80 مراسلہ میں 177 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی آپ نے یہ سب کچھ نیک نیتی سے کیا تھا اس لئے آپ کو پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں ہے ان شاء اللہ اس کا اجر آپ کو اللہ پاک دے گا۔
__________________
دنیا ایک تماشاہ گاہ ہے اور میں اس کا ایک تماشائی
عبیدرضا آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبیدرضا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-01-12), یاسر عمران مرزا (23-01-12), نبیل خان (23-01-12), تبتیلا انجم (26-01-12), راجہ اکرام (26-01-12)
پرانا 23-01-12, 05:42 PM   #6
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,494
کمائي: 118,424
شکریہ: 13,485
4,901 مراسلہ میں 16,668 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

کبھی موقع ملے تو اپنے اس کزن کو یہ پیغام بھی پہنچا دینا جب وقت ملے۔

اقتباس:
ابھی سنا ہے کہ اس کی جاب لگ گئی ہے، جس میں پہلے دو ماہ کوئی تنخواہ نہیں دی جائے گی فقط ٹریننگ ہو گی،

اس کے بعد تنخواہ 2000 ریال ہو گی۔

جس پر وہ دونوں باپ بیٹا کافی خوش ہیں۔
125 ریال ایرر

سعودیہ ورکنگ ویزہ شائد 2 سال کا ہوتا ھے۔

2000 ریال تنخواہ
2 مہینے فری

2000X2= 4000SRL
2 سال میں 24 ماہ
4000÷24=66۔166 سعودی ریال

پھر بھی 66۔41 سعودی ریال کم ہیں

یہ نقصان بھی اسے بتا دیں۔

اور معلوم نہیں دو سال بھی پورے ہوں یا ٹریننگ کے بعد تنخواہ کم ہو جائے، ایسا بھی ہوتا ھے۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-01-12), یاسر عمران مرزا (23-01-12), ننھا بچہ (23-01-12), نبیل خان (23-01-12), محمد یاسرعلی (23-01-12), مرزا عامر (23-01-12), تبتیلا انجم (26-01-12), رضی (23-01-12), شھزادباجوہ (24-01-12), شمشاد احمد (24-01-12), عدنان دانی (24-01-12)
پرانا 23-01-12, 05:44 PM   #7
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,243
کمائي: 62,088
شکریہ: 10,261
3,079 مراسلہ میں 7,394 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اپنےہمیشہ ہی ایسا کرتے ہیں - نیکی کا صلہ اللہ تبارک و تعالٰی کی برکت ذات کے سوا کوئی نہیں دیتا ۔ یہ تو ہر گھر کی مثال ہے خاص‌کر سعودیہ والوں کی
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-01-12), یاسر عمران مرزا (23-01-12), ننھا بچہ (23-01-12), نبیل خان (23-01-12), رضی (23-01-12)
پرانا 23-01-12, 06:20 PM   #8
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,011
کمائي: 99,830
شکریہ: 23,953
4,976 مراسلہ میں 14,684 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

زارا اور ننھے کا مشورہ بالکل فٹ ہے، اپ ٹینشن نا لیں اجر اوپر والے نے دینا ہے ، بس زیادہ کچھ نہیں کہوں گا.

والسلام
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-01-12), یاسر عمران مرزا (23-01-12), نبیل خان (23-01-12), محمد یاسرعلی (23-01-12), تبتیلا انجم (26-01-12), راجہ اکرام (26-01-12), رضی (23-01-12), شمشاد احمد (24-01-12)
پرانا 23-01-12, 08:22 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,283
کمائي: 26,404
شکریہ: 8,453
1,582 مراسلہ میں 3,500 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناب نیکی کر دریا میں ڈال ۔ ۔ ۔ اس بات کا بھی خیال رکھیں جی
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-01-12), محمد یاسرعلی (23-01-12), شمشاد احمد (24-01-12)
پرانا 23-01-12, 09:07 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 761
کمائي: 15,387
شکریہ: 2,135
582 مراسلہ میں 1,657 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ نے اپنی طرف سے اچھائی کی ہے ۔ دل ہلکا نہ کریں۔ آپ نے جو اچھائی کی ہے اس کی قدر اگر انہوں نے نہیں کی تو اس کا مطلب نہیں کہ آپ اپنا طرز عمل کسی کے منفی رویے یا پروپیگنڈے کی وجہ سے ترک کر دیں۔
__________________
میرے ٹیوٹوریل میرے بلاگ پر ملاحظہ فرمائیں
http://dxbgraphics.blogspot.com
dxbgraphics آن لائن ہے   Reply With Quote
dxbgraphics کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (23-01-12)
پرانا 23-01-12, 09:39 PM   #11
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,564
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : dxbgraphics مراسلہ دیکھیں
اس کا مطلب نہیں کہ آپ اپنا طرز عمل کسی کے منفی رویے یا پروپیگنڈے کی وجہ سے ترک کر دیں۔
سب سے اچھا مشورہ ہے

اچھے کاموں میں اپنا حصہ جاری رکھیں
کسی کے رزق کا انتظام اگر آپ کے توسط سے ہو تو اس سے اچھی بات اورکیا ہے؟
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-01-12), فیصل ناصر (25-01-12), کنعان (23-01-12), پاکستانی (24-01-12), تبتیلا انجم (26-01-12), راجہ اکرام (26-01-12), عبدالقدوس (23-01-12)
پرانا 23-01-12, 10:01 PM   #12
Senior Member
مقبول
 
کاشف جمیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2011
مقام: سعودی عرب
عمر: 26
مراسلات: 123
کمائي: 2,427
شکریہ: 82
75 مراسلہ میں 200 بارشکریہ ادا کیا گیا
کاشف جمیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم
بھائی ایسے کافی واقعات یہاں وقوع پذیر ہوتے رہتے ہیں آپ کاضمیر مطمئن ہے تو آپ کو فکر نہیں کرنی چائیے۔

میں نے تو 2 سال 1000 ریال راتب پہ کام کیا ہے۔ لیکن کسی سے گلہ نہیں کیا کیونکہ میرے نصیب میں رزق ہی اتنا لکھا تھا۔
کاشف جمیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کاشف جمیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-01-12), پاکستانی (24-01-12)
پرانا 23-01-12, 11:51 PM   #13
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,267
شکریہ: 18,821
12,627 مراسلہ میں 29,409 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نیکی کرو اور اُس کے شر سے بچنے کے لئے تیار رہو۔۔
ابھی نوکری لگی نہیں تو یہ کھپ ڈال دی۔۔۔ خیر کوئی بات نہیں آپ دل چھوٹا نہیں کریں آپ کو اُن سے اجر نہیں ملنا۔ اللہ اجر دینے والا ہے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
پرانا 24-01-12, 02:24 AM   #14
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,494
کمائي: 118,424
شکریہ: 13,485
4,901 مراسلہ میں 16,668 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

یاسر بھائی، میرا ایک فرسٹ کزن اس کا نام ع سے شروع ہوتا ھے، اس کا ویزہ نکلوانے سے لے کر میرا امارات چھوڑنے تک اگر میں چاہوں تو اس پر ایک کتاب یہاں لکھ سکتا ہوں۔ ہر مرتبہ گہری چوٹ پہنچانے کے بعد بھی میں اسے اکیلا نہیں چھوڑتا تھا ترس آ جاتا تھا، اسے دو گورنمنٹ کی جاب بھی لگوائی تھیں ابھی کچھ عرصہ پہلے معلوم ہوا وہ الامارات چھوڑ کر جدہ چلا گیا ہوا ھے اس میں بھی ایرر ھے۔

اس کے لئے پہلی مرتبہ ائرفورس پر جاب کے حوالہ سے ایک واقعہ لکھتا ہوں۔

میں ان دنوں ائرفورس میں تھا اور پوری بیس میں میرا رتبہ کے برابر بڑے بڑے شیخ آفیسرز سے گہرے تعلقات تھے۔ سی130 میں ایک کرنل کا پرسنل ایرانی بلوچی تھا اور یہ لوگوں کو کچھ فیس لے کر نوکریاں دلواتا تھا میری ڈپارٹمنٹ میں بہت سے پاکستانی اسی نے بھرتی کروائے ہوئے تھے، میں نے اس سے اپنے کزن کی بات کی 6ہزار درھم پر ڈن ہوا ایڈوانس 2 ہزار، مگر شرط یہ تھی کہ جو جاب آفر ہو گی وہ کام بھی آتا ہونا چاہئے کیونکہ اس کا ریٹن ٹیسٹ بھی پاس کرنا ھے ورنہ ایڈوانس واپس دے دیا جائے گا۔

میں نے اپنے کزن سے بات کی اس نے کہا مجھے لگوا دیں۔ کچھ مہینے انتظار کے بعد بلوچی بھائی نے بتایا کہ کنٹرول پینل کی جاب ھے اگر بھائی یہ کام جانتا ھے تو اس کے پیپر کے ساتھ ایڈوانس لے آنا۔

میں نے اس کے پیپر تیار کئے اور کزن نے 2000 جو اس کے پاس تھے وہ ریڈی کئے، دوسرے دن بلوچی بھائی سے آفس میں بات ہوئی تو اس نے کہا کہ شام 5 بجے میں اسے موبائل پر فون کروں۔

شام 5 بجے بلوچی بھائی کو فون کیا جو شارع المرور میں رہتا تھا، اپنے کزن کو ساتھ لیا اور اس کے گھر پہنچ گیا، وہاں میں نے بلوچی بھائی کو اس کے کاغذات کی کاپیاں دیں اور کزن نے اپنے ہاتھ سے اسے 2 ہزار درھم دئے اور اس سے جو باتیں کزن نے کرنی تھیں وہ پوچھیں۔

پھر روزانہ بلوچی بھائی آفس میں رابطہ میں تھا اور ایک دن اس نے کہا کہ فلاں بیس میں اپنے بھائی کو فلاں ملازم/ کیپٹن کے پاس لے جاؤ آج اس کا ٹیسٹ ہو گا۔

میں نے اندر سے اجازت نامہ بنوایا کسی کام کے لئے ایک بیس سے دوسری بیس میں جانے کا، گھر آیا کزن کو لیا اور اس بیس میں اس کے داخلہ کے لئے بلوچی بھائی کو فون کیا، پھر اس نے اندر ملازم کو فون کیا کہ بندہ گیٹ پر ھے، پھر ملازم نے گیٹ پر اس کا اندر جانے کا ورقہ بھیجا اور میں اسے لے کر ھندسہ میں چلا گیا وہاں بھی کچھ دوست تھے ان سے بات کی کہ اس کا ٹیسٹ دلوانے کے لئے کون کمرہ امتحان میں بیٹھے گا، ایک دوست جو وہاں کے طریقہ کار سے واقف تھا وہ ساتھ آیا، ملازم کے کمرے میں بھائی کو سب سمجھا کر بھیجا، کچھ دیر بعد بھائی کے ساتھ ایک بندہ اسے اپنے ساتھ لے کر کسی دوسرے کمرے میں چلا گیا جہاں ریٹن ٹیسٹ ہونا تھا، اب یہاں دوست نے ساری کمانڈ کی وہ بھی اندر گیا اور اس بندہ کو وہ جانتا تھا اسے کہا کہ یہ میرا بھائی ھے اور اس کا ٹیسٹ میں دوں گا باقی تم ڈور پر سب سنھبالو کوئی اندر آئے تو مجھے بتا دینا، خیر اس نے اس کو پورا پرچہ حل کیا اور وہ بندہ بھائی کو بمعہ پرچہ ملازم کے کمرے میں لے گیا۔ وہیں پرچہ چیک ہوا اور اسے بتایا گیا کہ 3 ہفتہ تک تمہیں میڈیکل پیپر مل جائے گا۔ ڈن۔

قدرت کو اس پر منظور کچھ اور تھا اتنا پرانا اپملائی بلوچی بھائی کچھ دن بعد کسی کیس میں پکڑا گیا اب معلوم نہیں تھا کہ وہ پکڑا کس کیس میں گیا ھے، سب کو اپنی جاب پر خطرہ ہو گیا اور ایک سناٹا سا چھا گیا، خیر بلوچی بھائی کو چند ہی دنوں میں الامارات سے ڈپورٹ کر دیا گیا۔ کہانی ختم۔

کزن برادر کو اس پورے معاملے پر حالات سے آگاہی کی تو کزن برادر نے کہا بھائی میرا 2 ہزار دو گیا مگر وہ آپ مجھے دیں گے۔ خیر مجھے اسے اپنے سے 2 ہزار دینا پڑا، ایسا ہوتا ھے، اس کے بعد میں نے ابوطہبئی الیکٹرسٹی جوئن کی اور وہاں فری میں ہاتھ پڑتا تھا تو اسے بھی وہاں جاب دلوائی پھر جب الامارات چھوڑنا تھا اس وقت این۔ایم۔ڈی۔سی ایڈنوک میں فری میں ہاتھ پڑتا تھا تو اسے وہاں بھی جاب لگوائی یہاں اس کی تنخواہ 8 ہزار لگی تھی۔ وقتی طور پر اس کی حرکتوں/ عادتوں سے پریشانی ہوتی تھی مگر پھر میں بھول جاتا تھا۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (25-01-12), ہادی (24-01-12), پاکستانی (24-01-12), یاسر عمران مرزا (24-01-12), ننھا بچہ (24-01-12), مرزا عامر (26-01-12), ابرارحسین (24-01-12), احمد نذیر (24-01-12), تبتیلا انجم (26-01-12), زارا (24-01-12), عبدالقدوس (25-01-12), عدنان دانی (24-01-12)
پرانا 24-01-12, 06:26 PM   #15
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,637
کمائي: 86,271
شکریہ: 9,600
4,224 مراسلہ میں 12,037 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کنعان بھائی آپ کا تو جگرا ہی بہت بڑا ہے۔ ویسے میرا یہ واقعہ بیان کرنے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ مجھے کوئی صلہ چاہیے، فقط یہ کہ آپ کے جاننے والوں یا رشتے داروں کی نفسیات بعض اوقات بڑی عجیب ہوتی ہے۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (25-01-12), کنعان (25-01-12), پاکستانی (24-01-12), تبتیلا انجم (26-01-12), راجہ اکرام (26-01-12), عبدالقدوس (25-01-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger