![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,731
کمائي: 22,345
ميرا موڈ:
شکریہ: 9,859
1,839 مراسلہ میں 4,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جل پری کا دیس
ملک ظہور حسین ڈنمارک "دو گز زمین" بچپن میں جب بڑے بوڑھے لوگوں کو یہ کہتے سنا کرتے تھے کہ انسان کو اپنی اوقات نہیں بھولنی چاہیے ، اور خدا سے ڈرتے رہنا چاہیے ، سب نے ایک نہ ایک دن جانا ہے اور آخر میں تو دو گز زمین بھی قسمت والوں کو ہی نصیب ہونی ہے- بڑوں کی باتیں دلچسپ تو بہت ہوتی تھیں مگر اکثر سمجھ میں نہیں آتی تھیں اور پوچھنے پر جواب ملتا بیٹا تم اپنے کام سے کام رکھو ، ابھی تمھارے کھیلنے کودنے کے دن ہیں مزے کرو ،وقت آئے گا کہ ہر بات خود سمجھ آنے لگے گی- آج جب اپنے ایک اور بزرگ ساتھی جو کئی سالوں سے ہمارے تارکین وطن بزرگوں کے لئے جاری پروجیکٹ Etniske/- Eldre-i سے منسلک تھے- مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب ہم julland (ڈنمارک جیسی چھوٹی سلطنت کا بڑا حصہ Jetland ) کے تین روزہ ٹور پر بزرگوں کا گروپ لے کر گئے تھے تو وہ بھی ہمارے ساتھ تھے- معراج صاحب خدا ان کی بخشش فرمائے ،درمیانے قد کے بڑے خوش مزاج آدمی تھے - کراچی شہر سے تعلق تھا مگر پنجابی ٹوٹکے مزے سے بولتے تھے ،پاکستان سے نقل مکانی کرکے پہلے لوگوں کے ساتھ ڈنمارک آئے تھے اور یہیں کے ہو کر رہ گئے- انالااللہ و انا الیہ راجعون- ان کے جنازے میں شرکت کیلئے گئے تو لوگوں کو یعنی بزرگوں کو کچھ ایسی ہی باتیں کرتے سنا ، دیکھو جی کل کی بات ہے معراج بھائی ہمارے ساتھ دفتر میں بیٹھا کرتے تھے اور آج--- اللہ اکبر بس یہ انجام ہے جی انسان کا- کوئی کہتا توبہ توبہ کریں نہ جانے کب کس کی باری آجائے ، موت عمر یا وقت کو تو نہیں دیکھتی ، بس جی توبہ توبہ- اور پھر وہی پرانی بات سماعت سے ٹکرائی بس جی انسان کو اپنی اوقات یاد رکھنی چاہیے، آخر ملنا کیا ہے دو گز زمین- میں گویا اپنے بچپن میں لوٹ گیا اور وہی منظر آنکھوں کے سامنے گھومنے لگا ، جیسے گائوں کے بزرگ کسی کے جنازے سے فارغ ہوتے اور ہر بار کی طرح چند گھڑیوں کے لئے ، بس جی دوگز زمین - لیکن آج جب ساتھ کھڑے ایک بزرگ نے مجھے مخاطب کرکے سوچوں کے جھنجٹ سے واپس کھینچا تو میرا دل چاہا کہ بجائے اس کے کہ آج یہ پوچھوں کہ اس کا کیا مطلب ہے ان سب سے سوال کروں ،کہ کیا بس زبانی کلامی دو گز زمین یا کسی نے اس رٹے رٹائے فقرے کو سمجھ کر اس زندگی میں اس پر عمل کی بھی کوشش کی ہے ؟ کیونکہ یہ زندگی تو ایک بار ہی ملنی ہے اور اسی زندگی میں کیے کرائے کے بل بوتے پر آخرت کا انحصار ہے- کیا ہی اچھا ہو ہم سب کو اسی زندگی میں انسان کی قدر کرنا آجائے اور ہم اپنی دنیا اور آخرت دونوں کو سنوار لیں! میں ان سے یہ سوال پوچھنا ہی چاہتا تھا کہ ایک طرف سے ہمارے ایک اور بزرگ آ تے دکھائی دیئے لیکن قریب آکر دوسری طرف کو نکل گئے، مجھے ساتھ کھڑے بزرگ نے کہنی مار کر کہا دیکھا ملک جی اس شخص کو ،یہ ہماری طرف آ رہا تھا لیکن مجھے دیکھتے ہی دوسری طرف چلا گیا ،نہ جانے لوگوں کو کیا ہوگیا ہے؟ انھیں مسجد میں اور پھر سامنے پڑے جنازے کو دیکھ کر بھی خدا یاد نہیں آتا اور ان کے دل موم نہیں ہوتے اور پھر وہی فقرہ ، دو گز زمین - ہم نے ان کا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لئے کہا کہ دیکھیں جی ،وہ بزرگ ہیں شاید انہوں نے دیکھا ہی نہ ہو یا نماز کی جلدی میں ہوں ،آپ اپنا دل یہاں مسجد میں تو کھلا رکھیں اور حسن ظن سے کام لیں- یہ بات جاری تھی کہ نہ جانے ہمارے ایک اور بزرگ ساتھی کے دل میں کیا سوجھی وہ بولے ، ایک منٹ جی میں ابھی آیا ، کہہ کر ایک طرف روانے ہوگئے اور ہم پھر کھڑے باتیں کرنے لگے اور اتنے میں کئی اور ساتھیوں سے سلام دعا اور ملاقات بھی ہوتی رہی- ہمارے ایک منٹ والے ساتھی جب واپس آئے تو بڑے خوش لگ رہے تھے، ہم نے پوچھا کیا بات ہے ، ہمیں بھی کچھ بتائیں ، وہ بولے آپ کو وہ شخص نظر آرہا ہے جو مسجدکی سیڑھیوں میں کھڑا ہے ، سب نے کہا ، ہاں ہاں وہ فلاں اور فلاں شہر کا رہنا والا ہے کیا ہوا اس کو- کچھ نہیں ہوا اسے ،وہ میرا بڑا اچھا دوست تھا بس کچھ عرصہ پہلے وہ ایک معمولی سی بات پر مجھ سے ناراض ہوگیا تھا میں آج اس کے پاس گیا ہوں سلام دعا کرنے کے بعد اس سے معافی مانگ کر آیا ہوں- سب یہ خلاف توقع بات سن کر حیران ہوئے مگرپھر جلد سنبھل گئے اور ایک کے بعد دوسرا اسے داد دینے لگا ، واہ جی واہ تم نے تو جیتے جی جنت خرید لی ، کمال کر دیا بڑا اچھا کیااور پھر وہی فقرہ بس جی ،انسان کی حثییت کیا ہے آخر دو گز زمین- یہ بات جاری تھی کہ وہی پہلے والے بزرگ جو ہمیں دیکھ کر بغیر سلام دعا کے چلے گئے تھے کسی کے کہنے پر آہستہ آہستہ ہمارے قریب آگئے ،ان کو قریب آتے دیکھ کر وہی شخص جس نے مجھے کہنی مار کر کہا تھا کہ دیکھیں جی دیکھ کر چلا گیا ہے اور ہماری طرف نہیں آیا ،ایک دم سے ہم سے جدا ہونے لگا اور کہنے کے باوجود وہاں سے کھسک گیااور میں سوچتا رہ گیا کہ توبہ توبہ خدا سے ڈرنا چاہیے آخر انسان کی اوقات کیا ہے بس دو گز زمین اور ساتھ ہی وہ سوال پوچھنے کو پھر دل چاہا کہ اس کا مطلب کیا ہے ؟ کیا یہ بس کہنے کی بات ہے یا اس پر عمل بھی ضروری ہے؟ مجھے جو بات اس وقت ذہن میں آئی وہ یہ تھی کہ اس سے قبل کہ انسان اس دوگز زمین میں چلا جائے ،اسے کم از کم انسان بن جانا چاہیے ورنہ انسان کی اوقات ہی کیا ہے بس دو گز زمین ، اور وہ بھی نہ جانے کہاں ملے ، ملے یا نہ ملے، دو گز زمین- بشکریہ۔۔! سلیمان جازب۔ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
بہت اچھی تحریر ہے تعریف کے قابل ہے اور اب مجھے بھی بہت سی تحریریں لکھنا ہے کیونکہ اس ماہ میں نے جیتنے کی کوشش کرنا ہے واہ او
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,731
کمائي: 22,345
ميرا موڈ:
شکریہ: 9,859
1,839 مراسلہ میں 4,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شاہ جی آپ کا بہت بہت شکریہ ،آپ نے دیکھا ایک اچھی تحریر پر دئے گئے جوابات کی لائن کتنی چھوٹی ہے ۔امید ہے سرورق پر جائے گی جلد ہی۔
|
|
|
|
|
|
#6 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
اور تحریر میں وزن ہونا چاہیئے چاہے جوابات میں ہو نہ ہو اور تحریر سچ میں سرورق کی زینت بننے کے قابل ہے اچھی تحریر لکھنے پر مبارکباد کی مستحق ہیں آپ |
|
|
|
|
| ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا | ام غزل (14-04-09) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 170
کمائي: 4,727
ميرا موڈ:
شکریہ: 40
149 مراسلہ میں 415 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سر ورق پر ڈالنے سے پہلے مندرجہ ذیل نکات کی اصلاح کر لیجئے۔
چاہیے،مگر پنجابی ٹوٹکے مزے سے بولتے تھے(فقرہ غلط ھے) پنجابی لطیفے مزے سے بیان کرتے تھے یا پھر پنجاب کے ٹوٹکے جانتے تھے۔ ،پاکستان سے نقل مکانی کرکے پہلے لوگوں کے ساتھ ڈنمارک آئے تھے(فقرہ غلط ھے) پاکستان سے نقل مکانی کر کے اولین گروہ کے ساتھ ڈنمارک آئے تھے۔ انالااللہ و انا الیہ کے ذکر سے پہلے موت کی اطلاع ضروری ھے۔ تو لوگوں کو یعنی بزرگوں کو کچھ ایسی ہی باتیں کرتے سنا ،(فقرہ غلط ھے) تو برگوں کو کچھ ایسی باتیں کرتے سنا (درست ھوگا) انسان کو اپنی اوقات یاد رکھنی چاہیے، (فقرہ کا مفہوم غلط ھے) انساں کی اقات فرشتوں سے افضل ھے اصل میں ان کو کہنا چاھئیے انسان کو اپنی موت یاد رکھنی چائیے۔ آدھی تحریر میں نے کر دی ھے آدھی کوئی اور دیکھ لے اسلوب بیان کی بہت سی اغلاط موجود ھیں۔ میں ھمیشہ پہلی نظر میں تحریر کو مصنف کے نام کے بغیر دیکھتا ھوں۔ میں بہن ام غزل سے شرمسار ھوں اگر اس کی پیش کندہ وہ ھیں تو ھوسکتا ھے کہ ان کو بہت برا لگا ھو ۔ خدا کرے کہ وہ مجھے معاف کر دیں۔ سدید مسعود Last edited by سد ید مسعو د; 26-04-09 at 11:08 PM. |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 5 صارفین نے سد ید مسعو د کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | پاکستانی (29-04-09), منتظمین (26-04-09), wajee (28-04-09), ایس اے نقوی (27-04-09), ام غزل (27-04-09) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 40
مراسلات: 2,288
کمائي: 26,037
ميرا موڈ:
شکریہ: 954
1,400 مراسلہ میں 3,861 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
ڈنمارک کی جل پری ! |
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() |
بھائی جان یہ دعا ہے ضرور نہیں کہ موت کی اطلاع کے بعد پڑھی جائے۔ جب آپ کی کوئی چیز کھو جائے یا تو یہ دعا پڑھنی چاہیے۔ موت کا مطلب بھی تو یہی ہے کہ جس کی موت ہوئی ہے اصل میں وہ اپ سے کھو گیا ہے۔
|
|
|
|
| مندرجہ ذیل 2 صارفین نے monee3s کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | ایس اے نقوی (27-04-09), ام غزل (27-04-09) |
|
|
#11 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,731
کمائي: 22,345
ميرا موڈ:
شکریہ: 9,859
1,839 مراسلہ میں 4,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ۔ |
|
|
|
|
| ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا | ایس اے نقوی (27-04-09) |
|
|
#12 | |||
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
اقتباس:
اقتباس:
اقتباس:
کیا انسان نے یہ نہیں دیکھا کہ ہم نے اسے ایک تولیدی قطرہ سے پیدا کیا، پھر بھی وہ کھلے طور پر سخت جھگڑالو بن گیا[36:77] انالااللہ و انا الیہ راجعون لکھنے والے نے اپنے اسلوب میں بیان کیا، اس جگہ یہ جملہ بذات خود ایک واقعے کی اطلاع دیتا ہوا نظر آتا ہے اور قاری کو ایک ہلکا سا ٹہوکا دیتا ہوا موضوع کو تبدیل کرتا ہے نوٹ : ایڈیٹر کا مراسلہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں فیصل ناصر (MSc (honorـ Ph D FIG IRP
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں Last edited by فیصل ناصر; 27-04-09 at 05:00 AM. وجہ: ایک جملے کا اضافہ |
|||
|
|
|
| مندرجہ ذیل 3 صارفین نے فیصل ناصر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#13 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 170
کمائي: 4,727
ميرا موڈ:
شکریہ: 40
149 مراسلہ میں 415 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جناب آپ بالکل میری رائے سے متفق نہ ھوں آپ تو مشتعل ھو گئے۔ دو شعر سن لیجئے
فرشتوں سے بہتر ھے انسان بننا مگر اس میں لگتی ھے محنت زیادہ کون کہتا ھے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا میں تو دریا ھوں سمندر میں اتر جاؤں گا قرآن میں ھی مذکور ھے اللہ نے فرشتوں کو سجدے کا حکم دیا تھا اور جس نے انسان کی یہ اوقات پہچاننے سے انکار کیا تھا شیطان بنا تھا اور پھر ذکر ھوا کہ ھم نے اسے اشرف المخلوق بنایا ھےاور پھر ذکر ھوا کہ شہید کھبی نہیں مرتا ھم اسے رزق دیتے ھیں۔ اور امام ابو حنیفہ کے نزدیک جو حالت ایمان میں پردیس میں مر جائے شہید ھوتا ھے۔ اور بہت سی مثالیں قرآن و حدیث سے دے سکتا ھوں اگر آپ سننا پسند کریں اور غصہ تھوک دیں۔ اردو کی پوری لغت دیکھ لیجئے کہیں بھی ٹوٹکے بولنے کی ترکیب یا محاورہ نہیں ھے۔ مزے سے لطیفے سنائے جا سکتے ھیں چٹکلے سنائے جاسکتے ھیں ٹوٹکے نہیں بلکہ ٹوٹکے بتا ئے جاتے ھیں۔ ،پاکستان سے نقل مکانی کرکے پہلے لوگوں کے ساتھ ڈنمارک آئے تھے اور یہیں کے ہو کر رہ گئے- انالااللہ و انا الیہ فقرے میں فاعل ھوتا ھے (کام کرنے والا) فعل ھوتا (زمانہ) اور مفعول ھوتا ھے جس پر کوئی کام ھو۔ فقرہ مذکورہ میں فاعل وہ ھیں جنہوں نے نقل مکانی کی پہلے کا استعمال اسکو شرطیہ بنا دیتا ھے مثلا میں نے پہلے نماز پڑھی پھر کھانا کھایا اگر وہ اس طرح لکھ دیں تو درست ھوگا" پہلے لوگوں کے ساتھ نقل مکانی کی پھر یہیں کے ھو فر رہ گئے" دوسرا پہلے کا لفظ یہاں ابہام پیدا کرتا ھے کہ کہیں ان کی مراد یہ تو نہیں ھے کہ وہ پہلے گروپ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی تھے جو کبھی بھی ڈنمارک گیا اس صورت میں، میں نے ان کو ابہام دور کرنے کی سفارش کی تھی ابہام نقائص نثر میں آتا ھے۔ انالللہ سے پہلے وہ خوشی کی خبر دے رھی ھیںکہ وہ یہیں کے ھو کر رہ گئے اور پھر ابہام پیدا ھوتا ھے اگر وہ اتنا سا اضافہ کر دیں کہ وہ یہیں کے ھو کر رہ گئے اور پھر یہیں انتقال ھوا تو تحریر خوبصورت ھو جائے گی اور ابہام دور ھو جائے گا۔ باقی آپ کی مرضی ھے اردو گھر کی لونڈی ھے جو چاھے کریں۔ باقی ایک بات میں آپکو بتا دوں میرے پاس بھی کاغذ کی بہت ساری ڈگریاں ھیں لیکن علم ڈگریوں میں نہیں ھوتا سیکھنا پڑتا ھے تحمل سے غصہ تھوک کر ۔ خدا آپکو میری بات سمجھنے کی توفیق دے ۔ سدید مسعود |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 3 صارفین نے سد ید مسعو د کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#14 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 33
کمائي: 710
ميرا موڈ:
شکریہ: 63
25 مراسلہ میں 55 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھی سٹوری ہے
عمل کرنا ہی تو اصل کام ہے |
|
|
|
|
|
#15 | |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 170
کمائي: 4,727
ميرا موڈ:
شکریہ: 40
149 مراسلہ میں 415 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
سدید مسعود |
|
|
|
|
| مندرجہ ذیل 4 صارفین نے سد ید مسعو د کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے |
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| color, فورم, فورمز, پوسٹ, پاک, ڈنمارک, قصہ, نفرت, نظر, موت, آئینہ, آدمی, اللہ, انسان, اردو, بھائی, تحریر, حال, خوش, خدا, دوست, زندگی, شعر, عالم, صحیح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| جل پری | Ashfaq Ahmed | دلچسپ اور عجیب | 6 | 05-11-08 03:08 AM |
| اقبال ترے دیس کا کیا حال سناؤں؟ | پیاسا | متفرقات | 6 | 17-08-08 09:23 AM |
| مختلف علاقوں میں آتشزدگی ، ہزاروں روپے کا سامان جل گیا | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 16-04-08 08:16 AM |
| پری | نوائے سحر | اردو کہانیاں | 5 | 11-04-08 09:08 AM |
| اقبال تیرے دیس کا حال کیا سناؤں | طاھر | عمومی بحث | 1 | 22-03-08 03:46 PM |