واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اخلاق و آداب



اخلاق و آداب اخلاق و آداب


حقیقی امیر ، اور غریب ، حقوق العباد کی اہمیت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-01-08, 11:16 PM   #1
حقیقی امیر ، اور غریب ، حقوق العباد کی اہمیت
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 15-01-08, 11:16 PM

:::::حقیقی امیر ، اور حقیقی غریب، اور بندوں کے حقوق کی اہمیت :::::
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (لیس الغِنَی عَن کَثرَۃِ العَرَضِ وَلَکِنَّ الغِنَی غِنَی النَّفسِِ)( غِنا (امیری ،مالداری ، تونگری ) چیزوں کے زیادہ ہونے میں نہیں ، بلکہ غِنا تونفس کا غنی( یعنی مال و متاع کا لالچی نہ ہونا دِل و دِماغ کا بڑا اور مضبوط اور جو اللہ نے دِیا اُس پر راضی ) ہونا ہے) صحیح البُخاری /حدیث ٦٤٤٦ /کتاب الرقاق /باب ١٥ ، صحیح مُسلم /حدیث١٠٥١ /کتاب الزکاۃ/ باب٤٠ ، (شرح فتح الباری سے ماخوذ ہے)۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( ہل تَدرُونَ مَنِ المُفلِسُ؟ کیا تُم لوگ جانتے ہوئے مُفلس (غریب ترین ، فقیر ، بے مال و متاع ) کون ہے ؟ ) صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کِیا ::: اے اللہ کے رسول ہم میں مُفلِس وہ ہے جِس کے پاس نہ کوئی مال ہو نہ سامان ::: تو فرمایا ( اِنَّ المُفلِسَ مِن اُمَتِی مَن یَاتِی یَومَ القِیَامَۃِ بِصَیَامٍ وَصَلاَۃٍ وَزَکَاۃٍ ویاتی قََد شَتَمَ عِرضَ ہذا ، وَقَذَفَ ہَذا ، وَاَکَلَ مَالَ ہَذا، و سَفَکَ دَمَ ھَذا ، و ضَربَ ھَذا ،فَیُقعَدُ فَیَقتَصُّ ہَذا مِن حَسَنَاتِہِ ، وَہَذَا مِن حَسَنَاتِہِ ، فَاِن َنِیَت حَسَنَاتُہُ قبل اَن یَقضِیَ مَا عَلِیہِ مِنَ الخَطَایَا اخَذَہُ مِن خَطَایَاہُم فَطُرِحَت علیہ ثُمَّ طُرِحَ فی النَّارِ ، میری اُمت میں مُفلِس وہ ہے جو قیامت والے دِن روزہ نماز اور زکوۃ کے ساتھ آئے گا ، اور (اُسکے عمل میں)یہ بھی آئے گا کہ کبھی اِس (یعنی کِسی اِنسان ) کی بے عِزتی کی ہو گی (گالی گلوچ بُری بات کے ذریعے)، کبھی کسی کی عِزت پر اِلزام لگایا ہو گا ، کِسی کا مال(بغیر حق کے) کھایا ہو گا ، کِسی کا خون بہایا ہوگا ، کِسی کو مارا پیٹا ہو گا ، تو ایسا کرنے والے کو بٹھا دِیا جائے گا اور یہ (جِسکی بے عِزتی کی ہوگی) آئے گا اور ایسا کرنے والے کی نیکیوں میں سے نیکیاںلے گا ، اوریہ ( جِس کی عِزت پر اِلزام لگایا ہو گا) وہ ایسا کرنے والے کی نیکیوں میں سے نیکیاںلے گا ،( اوراسی طرح ہر حق دار اپنے حق کے بدلے میں حق مارنے والے کی نیکیوں میں سے نیکیاںلے گا ) اوراگر اُن حق داروں کا حساب پورا ہونے سے پہلے اِس کی نیکیاں ختم ہو گئیں تو اُن حق داروں کی غلطیوں( گناہوں )میں سے لے کر اِس پر پھینک (ڈال) دی جائیں اور پھر اِسے جہنم میں پھینک دِیا جایا گا ) (مجموعہ روایات )مُسند احمد / حدیث ٨٠١٦ یا ٨٠٥٦ ، ٨٣٩٥، ٨٤٣٨ ، صحیح ابن حبان /حدیث٤٤١١/کتاب الحدود/ باب ١٤،مُسند ابی یعلیٰ/حدیث٦٤٩٩ ۔

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,583 مراسلہ میں 12,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 463
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
فاروق خان (24-01-08)
جواب

Tags
color, لوگ, نماز, اللہ, امیر, حدیث, خون, روزہ, صحیح, صحابہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 21-12-10 04:54 PM
مولانا فضل الرحمان، نصیربھٹہ اور کشمالہ طارق سمیت 148ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل جاویداسد خبریں 15 22-10-10 12:49 PM
عیسائیت کی تبلیغ کا الزام 6امریکیوں سمیت 10 افراد ہلاک جاویداسد خبریں 1 08-08-10 09:46 PM
آئین میں اٹھارہویں ترمیم۔۔۔۔۔۔ جمہوریت کے چہرے پر آمریت کا ایک اور بد نماداغ Zullu230 سیاست 6 29-06-10 12:18 AM
جمہوریت کی بحالی کیلئے یورپی یونین کا کردار نہایت اہم ہے،نواز شریف عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:19 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:11 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger