واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اخلاق و آداب



اخلاق و آداب اخلاق و آداب


دل سے کسی کو خوشی دینا بھی ایک عبادت ہے،!!!!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-12-10, 10:46 AM   #1
دل سے کسی کو خوشی دینا بھی ایک عبادت ہے،!!!!!
عبدالرحمن سید عبدالرحمن سید آف لائن ہے 19-12-10, 10:46 AM

آج ہم اپنی مصروفیات میں اتنا گم ہیں کہ اپنے آپ کو بھی خوش رکھنے کیلئے وقت نہیں ہے تو یہ کس طرح ممکن ہے کہ ہم دوسروں کو خوش رکھنے کیلئے اپنی زندگی کا کچھ حصہ وقف کرسکیں،!!!!!

ایک وقت ہم نے بھی اپنے بچپن میں دیکھا تھا، لوگوں کے پاس بہت وقت تھا،ہر ایک دوسرے کو خوشی کی خبر سنانے میں پہل کرنے کی کوشش کرتا تھا،!!!! اور یہ بات بھی سو فی صد درست ہے کہ کسی کو اگر کوئی خوشی کا ایک لمحہ بھی مئیسر آجائے تو اس کی خوشی ہی دوسرے کیلئے دعاء بن جاتی ہے، جس کی بدولت یہ خوشی حاصل ہوئی ہے،!!!!

اس پرانے وقت میں اکثریت تو یہ سوچتی تھی کہ کونسا طریقہ اپنایا جائے کہ زیادہ سے زیادہ دوسروں کو خوشیاں بانٹ سکیں، لوگ اس وقت ضرورت سے زیادہ کمانے کیلئے زیادہ بے چین نہیں تھے، مگر بلامعاوضہ خدمات میں پیش پیش رہتے تھے،!!!! میں نے یہ بھی دیکھا کہ اس ہمارے محلے میں ہر پیشے سے منسلک افراد اپنی فیملیوں کے ساتھ رہتے تھے، کچھ بغیر فیملی کے بھی تھے، لیکن وہ تمام، چھوٹے بڑے بچوں اور بزرگوں، خاص طور سے بچیوں اور عورتوں کا بہت احترام کرتے تھے، اس لئے ان کے وہاں رہنے پر کسی کو کوئی اعتراض نہ تھا، ضرورت پڑنے پر تمام ہنر مند حضرات اپنی خدمات اس محلے میں بلامعاوضہ انجام دیتے تھے، وہاں پر دو تین ڈاکٹر بھی تھے اور وقت پڑنے پر اپنی طبی خدمات وہاں کے لوگوں کیلئے مفت ہی انجام دیتے تھے،!!!!!

اس وقت سائیکل رکشہ چلا کرتے تھے، وہاں پر بھی صبح صبح وہاں کے رہائشی جاتے ہوئے محلے کے بچوں کو اسکول پہنچاتے ہوئے اپنے روزگار کی تلاش میں نکل جاتے، حتی کہ پانی بھرنے والے بھی ضرورت مندوں کو بغیر کسی مزدوری کے پانی اور ضرورت کی دوسری اشیاء پہنچانے میں اپنی خدمات پیش کرتے تھے،!!!!!

ہمارے گھر کا صحن کچھ زیادہ ہی بڑا تھا، جہاں پر محلے بھر کی تمام تقریبات کیلئے ہمارے والد صاحب وہاں پر لوگوں کیلئے ہر وقت تیار رہتے، اور اس وقت کے لحاظ سے شاندار سے شاندار سجاوٹ کے ساتھ اس تقریب کا ایک حصہ بھی بن جاتے تھے، میں نے اپنے گھر کے صحن میں کئی شادیوں کی تقریبات کے علاوہ دوسرے مذہبی تہوار اور محلے کی اجتماعی بیٹھک کا بھی انتظام دیکھا،!!!!

جہاں جہاں وہاں کے بچوں کی تعلیم کا مسئلہ تھا، ہر پڑھا لکھا شخص اپنے فارغ اوقات میں وہاں کے بچوں کو مفت ٹیوشن پڑھانے میں اپنی خوشی سمجھتا تھا، آپس میں گھروں میں ایک دوسرے کے یہاں عیدین کے علاوہ بھی اکثر کھانے پینے کی چیزوں اور تحفے تحائف کا تبادلہ ھوتا تھا، ہر چھٹی والے دن سب محلے کے لوگ چھوٹے بڑے مل کر تمام محلے کی صفائی خاک روبوں کے ساتھ مل کر کرتے تھے، گلیوں اور نالیوں کی صفائی سے لے کر ایک دوسرے کے گھروں کی مرمت بھی بہت شوق سے کرتے ہوئے دیکھا،!!!!!

محلے کی مسجد میں صبح فجر کے وقت بھی اگر کوئی کسی وجہ سے نماز میں نہ پہنچ سکا تو اسے بہت ہی شرمندگی ہوتی، ہم بچے بھی کوشش یہی کرتے تھے کہ محلے کی مسجد میں پانچوں وقت نماز ادا کریں، کیونکہ ہمارا اکثر آپس میں ہی مقابلہ رہتا تھا کہ کون پہلے مسجد میں پہنچا، ویسے بھی عصر سے مغرب تک سپارہ پڑھنے کیلئے ہم محلے کے تمام بچے موجود رہتے تھے،!!!!!

اس وقت شرارتیں کرنے میں پیچھے نہیں تھے لیکن بزرگوں کا احترام اور تعظیم کو اولین فوقیت دیتے تھے اور وہ بھی ہمارے ساتھ بہت ہی شفقت اور محبت سے پیش آتے تھے،!!!!

مجھے لکھنے میں اتنی مہارت حاصل نہیں ہے، لیکن بس جو مجھے اچھا لگتا ہے اپنی عام فہم زبان میں لکھتا چلا جاتا ہوں، کہیں اگر کچھ غلطی ہوجائے تو معذرت خواہ ہوں اور اصلاح کی بھی گزارش ہے،!!!!

جاری ہے،!!!!
__________________
اپنے حصے کی خوشیاں دوسروں میں بانٹنے سے دیکھیں کتنا سکون ملتا ہے،!!!!

Last edited by عبدالرحمن سید; 19-12-10 at 10:48 AM..

 
عبدالرحمن سید's Avatar
عبدالرحمن سید
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: Jeddah, Saudi Arabia
عمر: 61
مراسلات: 361
شکریہ: 432
242 مراسلہ میں 741 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 283
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبدالرحمن سید کا شکریہ ادا کیا
saraah (24-12-10), کنعان (20-12-10), تانیہ رحمان ستارہ (24-12-10), عبداللہ حیدر (19-12-10)
پرانا 24-12-10, 01:18 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھیا۔ وقت کے ساتھ اقدار بدل جاتی ھیں تو کچھ ایسا فرق آتا ھے۔ جیسا آج ھے۔ حیا کم ھوئی تو عزت کرنے کی ضرورت کم سمجھی جانے لگی۔ خیال کرنے کا جواز نظر آنا کم ھوگیا ۔ ھماری توجہ آخرت سے ھٹنے کی وجہ سے برائیاں بڑھ گئیں ،باھر کے ماحول نے اب تو خوفزدہ کر رکھا ھے۔ اللہ بہتری کرے ھمارے ایمانوں میں تب ھی پرانے دن لوٹ سکتے ھیں۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 24-12-10, 02:56 PM   #3
Senior Member
 
تانیہ رحمان ستارہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,788
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,049 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کے دور میں وہ سب کچھ نہیں ہے جو ہمارے بڑوں کے وقت میں تھا۔۔۔ عزت پیار ، خلوص ۔۔۔۔ محبت ۔۔۔ احترام ۔۔۔۔ آج کیوں ختم ہو گیا ۔ اس کا زمیدار ہم خود ہیں ۔۔۔ ہم نے اپنے آپ کو کیوں محدور کیا ہے ۔ ہم دوسرے کا خیال کیوں نہیں رکھتے ،اس کی پیچھے بھی کئی وجوہات ہیں ۔۔۔۔ آج بھی ایسے لوگ ہیں ۔۔۔ جن کے دل محبت سے بھرئے ہوئے ہیں ۔۔ آج بھی لوگ دوسرے کا احترام کرتے ہیں ۔۔۔ صرف اور صرف اللہ پاک سے ڈر موجود ہو ۔۔۔ اور یہ سب کچھ جنت کے لیے نہیں اپنی خوشی کے لیے کیا جائے تو وہی وقت پورا نہیں تو تھوڑا بہت واپس ضرور آ سکتا ہے۔۔اس کے لیے پہل کرنی پڑے گی ۔ ۔۔۔۔۔ ناکہ دوسرے کا انتظار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنے آپ سے نکلنا ہو گا ۔۔۔
تانیہ رحمان ستارہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا
عبدالرحمن سید (25-12-10), عروج (25-12-10)
پرانا 25-12-10, 09:58 AM   #4
Senior Member
 
عبدالرحمن سید's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: Jeddah, Saudi Arabia
عمر: 61
مراسلات: 361
کمائي: 8,575
شکریہ: 432
242 مراسلہ میں 741 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالرحمن سید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالرحمن سید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالرحمن سید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عروج مراسلہ دیکھیں
بھیا۔ وقت کے ساتھ اقدار بدل جاتی ھیں تو کچھ ایسا فرق آتا ھے۔ جیسا آج ھے۔ حیا کم ھوئی تو عزت کرنے کی ضرورت کم سمجھی جانے لگی۔ خیال کرنے کا جواز نظر آنا کم ھوگیا ۔ ھماری توجہ آخرت سے ھٹنے کی وجہ سے برائیاں بڑھ گئیں ،باھر کے ماحول نے اب تو خوفزدہ کر رکھا ھے۔ اللہ بہتری کرے ھمارے ایمانوں میں تب ھی پرانے دن لوٹ سکتے ھیں۔
عروج جی،!!!!!

خوش رہیں،!!!!

آپ نے بالکل صحیح فرمایا،!!!!!
عبدالرحمن سید آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-12-10, 10:06 AM   #5
Senior Member
 
عبدالرحمن سید's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: Jeddah, Saudi Arabia
عمر: 61
مراسلات: 361
کمائي: 8,575
شکریہ: 432
242 مراسلہ میں 741 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالرحمن سید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالرحمن سید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالرحمن سید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : تانیہ رحمان ستارہ مراسلہ دیکھیں
اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کے دور میں وہ سب کچھ نہیں ہے جو ہمارے بڑوں کے وقت میں تھا۔۔۔ عزت پیار ، خلوص ۔۔۔۔ محبت ۔۔۔ احترام ۔۔۔۔ آج کیوں ختم ہو گیا ۔ اس کا زمیدار ہم خود ہیں ۔۔۔ ہم نے اپنے آپ کو کیوں محدور کیا ہے ۔ ہم دوسرے کا خیال کیوں نہیں رکھتے ،اس کی پیچھے بھی کئی وجوہات ہیں ۔۔۔۔ آج بھی ایسے لوگ ہیں ۔۔۔ جن کے دل محبت سے بھرئے ہوئے ہیں ۔۔ آج بھی لوگ دوسرے کا احترام کرتے ہیں ۔۔۔ صرف اور صرف اللہ پاک سے ڈر موجود ہو ۔۔۔ اور یہ سب کچھ جنت کے لیے نہیں اپنی خوشی کے لیے کیا جائے تو وہی وقت پورا نہیں تو تھوڑا بہت واپس ضرور آ سکتا ہے۔۔اس کے لیے پہل کرنی پڑے گی ۔ ۔۔۔۔۔ ناکہ دوسرے کا انتظار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنے آپ سے نکلنا ہو گا ۔۔۔
تانیہ جی،!!!

بہت شکریہ،!!!!
آج کل تو ہر شریف انسان اپنی عزت بچانے کی فکر میں ہے، اور اسی خاطر وہ ہر کی عزت کرتا ہے اس لئے کہ وہ کسی مشکل میں بھی پھنسنا نہیں چاہتا، اور ویسے بھی ان کے دل میں اللٌہ کا خوف ہے،!!!!!!!!!

خوش رہیں،!!!
عبدالرحمن سید آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کوشش, چین, نماز, مفت, مقابلہ, ممکن, محبت, مسجد, معذرت, آج, بچپن, بچوں, تلاش, تعلیم, حضرات, خوش, خبر, دل, زندگی, شاندار, شخص, عبادت, صبح, صحن


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایس سی او ٹول بار کسی بھی مہنگے سرچ انجن آپٹیمائزیشن سافٹ ویر سے بہتر یاسر عمران مرزا SEO and Marketing 15 28-11-10 12:55 AM
پی سی بی نے سری لنکن ٹیم پر حملے کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی جاویداسد خبریں 0 18-08-10 10:28 PM
آئی سی ایل میں‌پاکستان کا نام کیوں ---- پی سی بی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرل محمدعدنان کرکٹ 1 16-04-08 11:27 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:27 AM
بینظیر بھٹو کے کسی بھی بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، سی سی پی او کراچی عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 09:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:13 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger