واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اخلاق و آداب



اخلاق و آداب اخلاق و آداب


دین سراسر سنت ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-02-10, 08:34 PM   #1
دین سراسر سنت ہے
sahj sahj آف لائن ہے 27-02-10, 08:34 PM

دین سراسر سنت ہے


ایک الله والے کی مجلس میں بات چل رہی تھی کہ کفار کا جہاں تک معاملہ ہے ، وہ مسلمانوں کی ”عبادت“ پر اتنے چیں بہ جبیں نہیں ہوتے، البتہ جب معاملہ محمد رسول الله کا آتا ہے تو وہ سینہ ٹھونک کراور کمر باندھ کر اپنی بھرپور سازشوں پر اتر آتے ہیں۔

یہ بات موجودہ حالات کے تناظر میں اپنی جگہ بڑی حد تک مسلمہ ہے۔ اغیار کی سازشیں خاتم النبیین حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم کے خلاف تو خود حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم کے دور ہی سے شروع ہو گئی تھیں، لیکن فی زمانہ ان سازشوں کا تسلسل جس انداز سے جاری ہے اس نے سبھی حدیں گویا کہ پار کر لی ہیں۔ اس کا مقصد خواہ کچھ ہی ہو ، رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی شان میں گستاخی یا مسلمانوں کو طیش دلانا… ہر دو حالتوں میں وہ جو کچھ کر رہے ہیں ، وہ ان کی شیطانی خصلت کا حصہ بن چکا ہے۔

لیکن میرا اصل موضوع اغیار کی سازشیں اورنت نئے جال نہیں ، موجودہ دور کے مسلمانوں کی سنت رسول الله صلی الله علیہ وسلم سے دوری ہے جو روز بہ روز بڑھتی ہی چلی جارہی ہے۔ کتنے ہی مسلمان ہم میں سے ایسے ہیں جو ” سنت ہی تو ہے …“ کہہ کر دین کے اکثر احکام کو یک سر نظر انداز کر دیتے ہیں ۔ ڈاڑھی جو سنت واجبہ ہے، لاتعداد پنج وقتہ نمازی اور تہجد گزار مسلمان اسے سنت مستحبہ سمجھ کر ذبح کر دیتے ہیں۔

ہم غیروں کا رونا کیوں روئیں، کیسے روئیں، کتنا روئیں، جب کہ عشق نبی صلی الله علیہ وسلم کا دعوے کرنے کے بعد مسلمان حضور صلی الله علیہ وسلم سے دور ہو رہے ہیں۔ بڑی بات نہ کیجیے، ایک لمحے کو ٹھہرکہ سوچ لیجیے کہ دن میں کتنے کام ایسے ہیں جو ہم سنت کے مطابق کرتے ہیں یا سنت کے مطابق کرنے کی نیت ہی کرتے ہیں ۔ کیا دن کے آغاز پر کبھی خود سے یہ سوال کیا کہ آج دن بھر میں کم از کم ایک کام تو ضرور سنت کے مطابق کرنا سیکھوں گا؟ کیا دل میں یہ امنگ جاگی کہ اپنے بدن پر ایک نئی سنت زندہ کروں گا؟ کیا کبھی یہ اشتیاق پیدا ہوا کہ حضور صلی الله علیہ وسلم کی مختلف معاملات میں پسند ناپسند کا علم حاصل کروں گا؟ کیا کبھی یہ تحقیق کرنے کی کوشش کی کہ کیا سنت ہے اور کیا بدعت؟ مگر میں محض عقیدت میں، لاعلمی میں اسے سنت سمجھ کر بجالا رہاہوں ؟ کیا کبھی اپنے کانوں سے نعت نبی صلی الله علیہ وسلم کے علاوہ اپنے دل میں نبی صلی الله علیہ وسلم کی حقیقی محبت پیدا کرنے کی خواہش کی؟

ہمارا دین دعووں اور نعروں کے بجائے عمل کو ترجیح دیتا ہے۔ خدا کے ہاں اسی کا مقام بلند ہے، جس کا عمل بھاری ہے۔ اور عملوں کے وزن کا پیمانہ سراسرنبی صلی الله علیہ وسلم کی سنت ہے ۔ اس لیے دین محض سنت کا نام ہے چاہے وہ فرض کی صورت میں ہو یا مستحب کی صورت میں ۔ سنت سے دوری ،نبی صلی الله علیہ وسلم سے دوری اور دین سے محرومی ہے۔ دنیا اور آخرت دونوں جہانوں میں ناکامی ہی ناکامی ہے۔


(((مولانا عبید اللہ خالد)))
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری

 
sahj's Avatar
sahj
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,629 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 307
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-02-10), ھارون اعظم (27-02-10), عبداللہ آدم (27-02-10), عبداللہ حیدر (27-02-10)
پرانا 27-02-10, 08:55 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,240
کمائي: 121,270
شکریہ: 15,075
4,224 مراسلہ میں 12,883 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی شئیرنگ ہے۔ انتظامیہ سے سرورق کے لئے تجویز کرنے کی درخواست ہے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
sahj (27-02-10), فیصل ناصر (28-02-10), منتظمین (28-02-10)
پرانا 27-02-10, 10:53 PM   #3
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,422
شکریہ: 9,128
3,023 مراسلہ میں 11,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم، جزاک اللہ خیرا بھائی ساھج، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور ہم سب کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی سنتوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (28-02-10), فیصل ناصر (28-02-10)
پرانا 27-02-10, 11:33 PM   #4
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,011
کمائي: 99,830
شکریہ: 23,953
4,976 مراسلہ میں 14,684 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ھاشمی
سرورق کے لیے تجویز کی درخواست ہے
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-02-10, 07:11 AM   #5
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,980
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,629 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم، جزاک اللہ خیرا بھائی ساھج، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور ہم سب کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی سنتوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
والسلام علیکم
وعلیکم السلام بھائی عبداللہ حیدر

آمین ثم آمین

والسلام علیکم
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, فرض, کوشش, کمر, گئی, پسند, نظر, نعت, موجودہ, مقصد, محبت, مطابق, آج, اللہ, انداز, خلاف, خدا, دنیا, زمانہ, شروع, عقیدت, علم, عبید, عشق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:14 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger