واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > ادب کی تاریخ




منٹو کسی ایوب سے ڈرتا تو نہیں تھا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-01-12, 03:03 AM   #1
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,451
کمائي: 93,705
شکریہ: 1,502
2,951 مراسلہ میں 8,187 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default منٹو کسی ایوب سے ڈرتا تو نہیں تھا

منٹو کسی ایوب سے ڈرتا تو نہیں تھا

فاضل جمیلی
آج منٹو کی برسی ہے ۔ ستاون برس پہلے تینتالیس سال کی عمر میں لوح جہاں پہ حرفِ مکرر نہ ہونے کا کتبہ لکھنے والا افسانہ نگار زندہ ہوتا تو آج پورے ایک سو ایک برس کا ہوجاتا۔ ہم سب یقینی طور پر ایک بزرگ کی حیثیت سے اُس کی بہت عزت کرتے لیکن منٹو، منٹو نہ ہوتا منٹو صاحب ہوتے۔ بالکل ایسے ہی جیسے میر صاحب ہیں، فیض صاحب ہیں، حفیظ جالندھری ہیں، جوش صاحب ہیں، قاسمی صاحب ہیں، کئی اور صاحبان بھی ہیں۔ منٹو یکتا ہے، یگانہ ہے، غالب ہے، اقبال ہے، رومی ہے، خیام ہے، حافظ ہے، فردوسی ہے، منیر ہے، فراز ہے۔ جس کے لیے مجید امجد نے لکھا ’’میں نے اُس کو دیکھا ہے۔۔۔ اُجلی اُجلی سڑکوں پر اِک گرد بھری حیرانی میں۔۔۔۔ پھیلتی پھیلتی بھیڑ کے اندھے اوندھے کٹوروں کی طغیانی میں۔۔۔۔ جب وہ خالی بوتل پھینک کے کہتا ہے۔۔۔۔ ’’دُنیا تیرا حسن یہی بد صورتی ہے‘‘۔۔۔۔ دُنیا اُس کو گھورتی ہے۔۔۔۔ شورِ سلاسل بن کر گونجنے لگتا ہے۔۔۔ انگاروں بھری آنکھوں میں یہ تُند سوال۔۔۔ کون ہے یہ جس نے اپنی بہکی بہکی سانسوں کا جال۔۔۔ بامِ زماں پر پھینکا ہے۔۔۔ کون ہے جو بل کھاتے ضمیروں کے پُرپیچ دھندلکوں میں۔۔۔ روحوں کے افریت کدوں کے زہر اندوز محلکوں میں۔۔۔۔ لے آیا ہے یوں بن پوچھے اپنے آپ۔۔۔ عینک کے برفیلے شیشوں سے چھنتی نظروں کی چاپ۔۔۔ کون ہے یہ گستاخ۔۔۔۔ تاخ تڑاخ۔۔۔۔!!! بے شک ناقدری دوراں کے طمانچے کھانے اور استبدادِ زمانہ کو طمانچہ رسید کرنے والا ہی یکتائی کے مرتبے پر فائز ہوتا ہے۔ منٹو، منٹو تھا۔ بقولِ جالب ’’منٹو کسی ایوب سے ڈرتا تو نہیں تھا‘‘



’’منٹو کسی ایوب سے ڈرتا تو نہیں تھا‘‘
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (04-02-12), بنت حوا (03-02-12)
پرانا 03-02-12, 06:00 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2011
مراسلات: 1,133
کمائي: 12,503
شکریہ: 3,416
697 مراسلہ میں 1,606 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

منٹو کسی ایوب سے ڈرتا تو نہیں تھا‘

شئیرنگ کا شکریہ
بنت حوا آف لائن ہے   Reply With Quote
بنت حوا کا شکریہ ادا کیا گیا
Miss Khan (04-02-12)
پرانا 03-02-12, 06:00 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2011
مراسلات: 1,133
کمائي: 12,503
شکریہ: 3,416
697 مراسلہ میں 1,606 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

منٹو کسی ایوب سے ڈرتا تو نہیں تھا‘

شئیرنگ کا شکریہ
بنت حوا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دیکھا تو تھا یوں ‌ہی کسی غفلت شعار نے خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 4 05-03-11 08:15 AM
یوبنٹو سے کوبنٹو اپ گریڈیشن/ڈاؤں گریڈٰشن محمدمبشرعلی لائینکس کارنر 3 01-11-10 07:37 PM
مائنس ون نہ مائنس ٹو بلکہ پلس تھری - سیاست میں انقلابی ردوبدل کےآثار گوہر خبریں 7 16-10-09 03:50 AM
ابنٹو 8.10 اور کے بنٹو 8.10 کی فری سی ڈی مل رہی ہے !!! اکرام لائینکس کارنر 0 22-10-08 01:28 PM
یہ سانحہ تو کسی دن گزرنے والا تھا محمدعدنان شعر و شاعری 1 17-08-07 01:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:27 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger