واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات



اردو ادب سے اقتباسات یہاں پر اردو ادب کی مشہور و معروف کتب سے منتخب اقتباسات پر بحث کی جائے گی۔


اردو زبان میں ہماری روز مرہ کی اغلاط

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-10-10, 10:09 AM   #1
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,224
شکریہ: 3,271
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اردو زبان میں ہماری روز مرہ کی اغلاط

اردو زبان میں ہماری روز مرہ کی اغلاط

اردو زبان ہم پاکستانیوں کی قومی زبان ہے اور اب تو پچھلی کئی دہائیوں سے علاقائی زبانیں بولنے والے گھروں میں بھی بچوں کو اردو سکھانے کی خاطر گھر میں سب اردو بولتے ہیں۔ ان میں کچھ اہل زبان گھرانے ایسے بھی ہیں جو 1947 کے بعد ہندوستان سے پاکستان آئے۔ اردو سے ہماری بے اعتنائی کا یہ عالم ہے کہ انگریزی زبان سیکھنے کےلئے سر دھڑ کی بازی لگا لیتے ہیں لیکن اردو کو بطور زبان سیکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔ اور اُسی پر گزارہ کرتے ہیں جو گھریلو ماحول میں سیکھی ہوتی ہے۔

آج میں اسی فورم پر ایک تھرید پڑھ رہا تھا جس میں ایک فقرہ لکھا ہوا ہے۔ "بُرا نہ مانیے گا"۔ اردو زبان کے دانشوروں کے مطابق اس فقرے میں "مانیے گا" بالکل غلط ہے۔ درست فقرہ اس طرح ہے "بُرا نہ منائیے گا" ماننے اور منانے کے معنوں میں بہت فرق ہے۔
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny.

Last edited by Zullu230; 15-10-10 at 10:17 AM.
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے Zullu230 کا شکریہ ادا کیا
saraah (13-01-11), shafresha (15-10-10), نورالدین (19-10-10), مرزا عامر (15-10-10), wajee (15-10-10), ایکسٹو (15-10-10), ام طلحہ (25-10-10), راجہ اکرام (15-10-10), عارف اقبال (15-10-10), عروج (15-10-10), غلام خان (21-10-10)
پرانا 15-10-10, 10:44 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بے حد شکریہ۔ میری پسند کا موضوع چننے کا بھی۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-10-10), نورالدین (19-10-10), Zullu230 (19-10-10), راجہ اکرام (15-10-10), شمشاد احمد (22-10-10), غلام خان (21-10-10)
پرانا 15-10-10, 11:15 AM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,552
کمائي: 314,938
شکریہ: 25,207
16,381 مراسلہ میں 41,607 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
ذولو بھائی بہت اچھے ۔۔ پہلے ایسا ایک تھریڈ تھا جس میں اس طرح کی اغلاط کی نشاندہی کی جاتی تھی لیکن کچھ وقت سے وہ بھی طاق نسیاں کی زینت بنا ہوا ہے۔
ایسی بہت ساری غلطیاں دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن اسی دھاگے میں تصحیح کرنا مناسب نہیں لگتا ۔۔ نہ جانے لکھے والا یا سوچے ۔۔ اور موضوع بحث کہیں کا کہیں نکل جائے ۔۔

بہر حال ایک بار پھر اچھی ابتداء ہے۔۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-10-10), نورالدین (19-10-10), منتظمین (15-10-10), Zullu230 (19-10-10), عروج (05-02-11), غلام خان (21-10-10)
پرانا 15-10-10, 02:48 PM   #4
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,659
کمائي: 254,711
شکریہ: 53,102
7,703 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دوستوں مجھے اس فورم پر یہ اختیار دیا گیا ہے کہ میں‌الفاظ‌ میں‌ موجود غلطیاں درست کرسکتا ہوں، لہذا آپ کہیں‌ایسی کوئی غلطی دیکھیں‌تو برائے کرم مجھے ضرور مطلع کیجیئے گا!

(اس میں‌میری غلطیاں بھی شامل ہیں )
__________________
میں‌تمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوں‌گا!

Last edited by shafresha; 23-10-10 at 11:54 AM. وجہ: ایک حرف کی تصیح!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (19-10-10), عروج (05-02-11), غلام خان (21-10-10)
پرانا 19-10-10, 02:57 PM   #5
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,224
شکریہ: 3,271
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی آپ کا شکریہ۔۔۔ دراصل مجھے عادت ہی ایسی ہے اپنی پیاری زبان اردو میں اگر کوئی غلطی دیکھتا ہوں تو جب تک اُسے درست نہ کر لوں چین نہیں آتا۔
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Zullu230 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-10-10), منتظمین (19-10-10), عروج (05-02-11), غلام خان (21-10-10)
پرانا 21-10-10, 11:12 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,844
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام ُ علیکم جی ۔۔۔۔۔
ما شا اللہ جی ۔۔۔۔۔ ہوتا ہے جادہ پیما پھر کارواں ہمارا
کیا ہی خوب ہوتا کہ جس تھریڈ کی جانب راجا اکرام جی نے توجہ مبذول کروائی ہے ، اسی کو جاری رکھا جاتا کہ وہ تھریڈ " شعبہ تدریس" میں ہے اور اغلاط کی تصحیح بات تو درس و تدریس کی ہے نا جی ۔۔۔۔۔ اور یہ سیکشن تو اردو ادب سے شاہکار اقتباسات کے لئے ہے ، لیکن شاید ناظم اعلیٰ اور نائب ناظم یہ بات ہم سے بہتر طور پر جانتے اور سمجھتے ہوں گے ۔۔۔۔۔
بہر حال جی محسوس یوں ہوتا ہے کہ اب کی بار " غلطیوں " کی خیر نہیں ہے ۔۔۔۔۔ کہ ایک نہیں دو دو ناظم اعلیٰ غلطیوں کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور ناظم اعلیٰ بھی کوئی ایسے ویسے نہیں ، ایک وہ جنہیں زبان کی غلطیاں درست کرنے کی " عادت " ہے اور دوسرے وہ جنہیں غلطیاں درست کرنے کا " اختیار" ہے ۔۔۔۔۔ سو غلطیو !!! ابھی وقت ہے ۔۔۔۔۔ بھاگ لو یہاں سے
دعا ہے کہ اللہ کریم ہم سب کے علم میں اضافہ فرمائیں ۔۔۔۔۔ آمین
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
shafresha (22-10-10), Zullu230 (23-10-10), عروج (05-02-11)
پرانا 21-10-10, 11:42 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,844
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Zullu230 مراسلہ دیکھیں
اردو زبان ہم پاکستانیوں کی قومی زبان ہے اور اب تو پچھلی کئی دہائیوں سے علاقائی زبانیں بولنے والے گھروں میں بھی بچوں کو اردو سکھانے کی خاطر گھر میں سب اردو بولتے ہیں۔ ان میں کچھ اہل زبان گھرانے ایسے بھی ہیں جو 1947 کے بعد ہندوستان سے پاکستان آئے۔ اردو سے ہماری بے اعتنائی کا یہ عالم ہے کہ انگریزی زبان سیکھنے کےلئے سر دھڑ کی بازی لگا لیتے ہیں لیکن اردو کو بطور زبان سیکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔ اور اُسی پر گزارہ کرتے ہیں جو گھریلو ماحول میں سیکھی ہوتی ہے۔

آج میں اسی فورم پر ایک تھرید پڑھ رہا تھا جس میں ایک فقرہ لکھا ہوا ہے۔ "بُرا نہ مانیے گا"۔ اردو زبان کے دانشوروں کے مطابق اس فقرے میں "مانیے گا" بالکل غلط ہے۔ درست فقرہ اس طرح ہے "بُرا نہ منائیے گا" ماننے اور منانے کے معنوں میں بہت فرق ہے۔

زولو جی ۔۔۔۔۔ السلام ُ علیکم
بجا فرمایا آپ نے جی ، کہ ماننے اور منانے میں بہت فرق ہے ۔۔۔۔۔ ایک عام اور سادہ سا فرق تو یہ ہے " ماننا " اپنی ذات میں ہوتا ہے جیسے کہ "میں مان گیا ہوں کہ میں دیر سے آیا تھا " اس کے برعکس " منانا " اپنی ذات سے باہر یا یوں کہ لیں کہ ایک خارجی عمل یا احساس ہے جیسے کہ " میں آپ کو منانے کی کوشش کر رہا ہوں " وغیرہ
تو اس لحاظ سے چونکہ " بُرا ماننا " سراسر ایک داخلی یا اپنی ذات کے اندر کا فعل یا احساس ہے تو یہی بہتر اور موزوں لگتا ہے
مشہور اور مستند اردو لغت " نور اللغات " میں لفظ " بُرا " کی تفصیل اور مشتقات میں بھی " بُرا ماننا " تو موجود ہے لیکن " بُرا منانا " درج نہیں ہے ۔۔۔۔۔اس کے دو مطالب درج کئے گئے ہیں
1۔ بُرا ماننا ۔ ناخوش ہونا ، رنجیدہ ہونا ، خفا ہونا ، بگڑ جانا ۔۔۔۔۔ حوالے کے طور پر راسخ کا یہ شعر درج ہے
اپنی تعریف پہ کیوں اتنا بُرا مانتے ہو
میں سہی ، تم نہ سہی، یوسفِ ثانی نہ سہی
2 ۔ پروا کرنا ( عموماْ سلب کے ساتھ بولا جاتا ہے ) ۔۔۔۔۔ مثال کے طور پہ فقرہ درج کیا گیا ہے
"آپ بُرا نہ مانئے تو میں بھی کچھ عرض کروں "

اس ضمن میں مزید راہنمائی کے طالب اور منتظر رہیں گے۔
اللہ کریم آپ کو اشاعتِ علم کی زیادہ سے زیادہ توفیق عطا فرمائیں ۔۔۔۔۔ آمین

Last edited by Ajmal Anjum; 21-10-10 at 11:49 PM.
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
shafresha (22-10-10), احمد بلال (23-10-10), عروج (05-02-11)
پرانا 23-10-10, 12:15 AM   #8
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,224
شکریہ: 3,271
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اجمل بھائی ۔۔۔۔ میں اہل زبان تو نہیں ہوں لیکن میں اپنی ریسرچ مکمل کرنے کے بعد ہی تفصیل لکھوں گا۔ انتظار فرمائیے۔ شکریہ
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Zullu230 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-10-10), احمد بلال (23-10-10)
پرانا 23-10-10, 01:35 AM   #9
Senior Member
 
تانیہ رحمان ستارہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,788
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,049 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر برا نا لگے تو ایک بات کہنا چاہوں گی ۔۔۔۔۔ انسان ساری زندگی سیکھتا ہے ۔۔۔۔۔۔ اچھی بات ہے کہ نشان دہی کی جائے ۔ لیکن سب سے اہم بات یہ دیکھنے والی ہے کہ اب اردو کو دوبارہ وہی مقام ملنے والا ہے ۔۔۔۔ جس کو انگریزی بولنے والوں نے بہت پیچھے دھکیل دیا تھا ۔۔۔۔۔ لوگ اب بھی دوسروں کو متاثر کرنے اور اپنے آپ کو تعلیم یافتہ کہلانے کے چکر میں بھول جاتے ہیں ۔۔۔۔۔ کہ پہچان انگریزی سے نہیں ہمارے رویے سے ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ مجھے اردو لکھتے ہوئے سارے تین سال ہوئے ہیں ۔ لیکن اس سے محبت اور اپنے پن سے لگتا ہی نہیں کہ یہ سفر صرف تین سال کا ہے ۔۔۔۔ بس آنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔
تانیہ رحمان ستارہ آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-10-10), Zullu230 (25-10-10), احمد بلال (23-10-10), عبدالقدوس (23-10-10), عروج (05-02-11)
جواب

Tags
1947, color, ہوتی, فورم, ہے۔, ہماری, کوشش, گھریلو, پاکستانیوں, قومی, لگا, منائیے, مطابق, انگریزی, انگریزی زبان, اردو, بُرا, بے, بچوں, بازی, روز, زبان, علاقائی, عالم, غلط


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کرپشن کا خاتمہ، جھنگ ماڈل پنجاب بھر میں لاگو ہوگا، عالمی بنک فنڈز دے گا گلاب خان خبریں 2 05-02-11 10:24 AM
رمضان المبارک کے پہلے دس روز' مہنگائی میں ہوشربا اضافہ جاویداسد خبریں 0 23-08-10 08:03 PM
جشن نوروز جمہوری آذربائیجان میں عارف اقبال عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 2 22-03-10 09:09 PM
کلام شاعر مشرق سے فال اک روز لی میں نے The Great مزاحیہ شاعری 0 14-09-09 12:12 PM
چند روز میں نوز شر یف کے پاکستان آنے امکان ،سعودی عر ب فر یقین میں کم از کم مفاہمت کرا نے میں کامیاب عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 08:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger