واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات



اردو ادب سے اقتباسات یہاں پر اردو ادب کی مشہور و معروف کتب سے منتخب اقتباسات پر بحث کی جائے گی۔


تب و تاب ِ جاودانہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-10-11, 12:01 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,844
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default تب و تاب ِ جاودانہ

تب و تاب ِ جاودانہ

جناب مختار مسعود کی کتاب " آواز ِ دوست " سے ایک اقتباس

بچوں کی کہانیوں میں مجھے جرات اور قربانی کا نشان ملا اور لڑکوں کی کتابوں سے مجھے حکمت اور خدمت کا پتا چلا ۔۔۔۔۔ پہلے گروہ کے لوگ شہید کہلاتے ہیں اور اس دوسرے گروہ میں جو لوگ شامل ہیں انہیں محسنین کہا جاتا ہے ۔۔۔۔۔
اہل ِ شہادت اور اہل ِ احسان میں فرق صرف اتنا ہے کہ شہید دوسروں کے لئے جان دیتا ہے اور محسن دوسروں کے لئے زندہ رہتا ہے ۔۔۔۔۔ ایک کا صدقہ جان ہے اور دوسرے کا تحفہ زندگی ۔۔۔۔۔ ایک سے ممکن وجود میں آتا ہے اور دوسرے سے اس وجود کو توانائی ملتی ہے ۔۔۔۔۔
ان کے علاوہ ایک تیسرا گروہ بھی ہوتا ہے جو اس توانا وجود کو تابندگی بخشتا ہے ۔۔۔۔۔ جو لوگ اس آخری گروہ میں شامل ہوتے ہیں انہیں اہل ِ جمال کہتے ہیں ۔۔۔۔ ۔ اہل ِ جمال کی پہچان یہ ہے کہ یہ مسجد ِ قرطبہ تعمیر بھی کرتے ہیں اور تحریر بھی ۔۔۔۔۔ یہ الحکم کی طرح بادشاہ بھی ہوسکتے ہیں اور اقبال کی طرح درویش بھی ۔۔۔۔۔ انہیں تخلیقِ حُسن پر مامور کیا جاتا ہے ۔
نثر ہو کہ شعر ، نقش ہو کہ نغمہ ، رنگ ہو کہ خشت و سنگ ، یہ خونِ جگر سے اسے یوں تمام کرتے ہیں کہ جو نظر ان کی تخلیق پر پڑتی ہے روشن ہو جاتی ہے ، اگر ان کی تخلیق میں حُسن ِ صورت ہے تو ان کی اپنی ذات میں بھی ایک حُسن ہوتا ہے جسے حُسنِ سیرت کہتے ہیں ۔۔۔۔۔ جس کی دولت
اہلِ جمال کو اتنی وافر ملتی ہے کہ وہ اسے دوسروں میں تقسیم کرتے ہیں ۔ یہ تقسیم ان کی زندگی کے بعد بھی جاری رہتی ہے اور اس کی بدولت بدی اور بدنمائی کو پھلنے پھولنے کا موقع ہی نہیں ملتا ۔
زندگی کو ایک گروہ نے ممکن بنایا ، دوسرے نے توانا اور تیسرے نے تابندہ ۔ جہاں یہ تینوں گروہ موجود ہوں وہاں زندگی موت کی دسترس سے محفوظ ہو جاتی ہے اور جس ملک یا عہد کو یہ گروہ میسر نہ آئیں اسے موت سے پہلے بھی کئی بار مرنا پڑتا ہے ۔۔۔۔۔
جس سرحد کو اہل ِ شہادت میسر نہ آئیں وہ مٹ جاتی ہے ،
جس آبادی میں اہل ِ احسان نہ ہوں اسے خانہ جنگی اور خانہ بربادی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اور جس تمدن کو اہل ِ جمال کی خدمات حاصل نہ ہوں وہ خوشنما اور دیر پا نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (26-10-11), محمد یاسرعلی (27-10-11), تبتیلا انجم (26-10-11), راجہ اکرام (26-10-11), رضی (26-10-11), عبداللہ آدم (26-10-11), عروج (28-10-11)
پرانا 26-10-11, 03:19 AM   #2
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,194
کمائي: 23,326
شکریہ: 3,756
1,312 مراسلہ میں 2,999 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ ، عمدہ انتخاب ہے جناب،
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
Miss Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
Ajmal Anjum (26-10-11)
پرانا 26-10-11, 08:48 AM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,552
کمائي: 314,938
شکریہ: 25,207
16,381 مراسلہ میں 41,607 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
جس سرحد کو اہل ِ شہادت میسر نہ آئیں وہ مٹ جاتی ہے ،
جس آبادی میں اہل ِ احسان نہ ہوں اسے خانہ جنگی اور خانہ بربادی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اور جس تمدن کو اہل ِ جمال کی خدمات حاصل نہ ہوں وہ خوشنما اور دیر پا نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔
بہت لوگوں کی اردو تحریر پڑھی، لیکن جو چیز مختار مسعود میں ہے وہ آج تک کہیں نظر نہیں آئی ۔۔ "لوح ایام" بھی پڑھی لیکن جو مزہ "آواز دوست" میں آیا اس کا تو کیا ہی کہنا
آئی لو دس مین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
Ajmal Anjum (27-10-11), رضی (01-11-11), عروج (28-10-11)
پرانا 27-10-11, 12:11 AM   #4
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,534
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
بہت لوگوں کی اردو تحریر پڑھی، لیکن جو چیز مختار مسعود میں ہے وہ آج تک کہیں نظر نہیں آئی ۔۔ "لوح ایام" بھی پڑھی لیکن جو مزہ "آواز دوست" میں آیا اس کا تو کیا ہی کہنا
آئی لو دس مین
آئی ایگری۔ میں نے آج تک جتنی بھیکتب پڑھیں ہیں ان میں آواز دوست اس وقت ٹاپ پر ہے ۔ قحط الرجال ۔ پڑھنے والا مضمون ہے۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
Ajmal Anjum (27-10-11), راجہ اکرام (27-10-11), عروج (28-10-11)
پرانا 27-10-11, 11:48 AM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,552
کمائي: 314,938
شکریہ: 25,207
16,381 مراسلہ میں 41,607 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : رضی مراسلہ دیکھیں
آئی ایگری۔ میں نے آج تک جتنی بھی کتب پڑھیں ہیں ان میں آواز دوست اس وقت ٹاپ پر ہے ۔ قحط الرجال ۔ پڑھنے والا مضمون ہے۔
پہلی مرتبہ ایگری کیا تھا تو شکریے کا بٹن ہی دبا دیتے
اور قحط الرجال واقعی پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے،
آواز دوست میں، الفاظ کا انتخاب، جملوں کی ساخت ۔۔۔۔۔۔۔ انسان پڑھتا جاتا ہے اور سحر زدہ ہوتا جاتا ہے
ایسے الفاظ جو کہ اکثر مترادفات ہی سمجھے جاتے ہیں لیکن ان میں بہت ہی دقیق سا فرق ضرور ہوتا ہے
مختار مسعود نے آواز دوست میں ان الفاظ کا ایسے خوبصورت انداز سے استعمال کیا کہ کیا کہنے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
رضی (27-10-11), عروج (28-10-11)
پرانا 27-10-11, 11:48 AM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,552
کمائي: 314,938
شکریہ: 25,207
16,381 مراسلہ میں 41,607 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے میں کوئی کتاب ایک بار پڑھ لوں تو یہ میرے لیے بہت بڑا معرکہ ہوتا ہے
لیکن آواز دوست کو بار بار پڑھنے کا دل کرتا ہے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
رضی (27-10-11), عروج (28-10-11)
پرانا 27-10-11, 12:03 PM   #7
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,656
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہم نے تو فی الحال اس اقتباس کو ہی پڑھا ہے ان شاء اللہ اب ہم آواز دوست کو اپنی مطلوب کتابوں کی فہرست میں دوسرے یا تیسرےنمبر پہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گئے فی الحال تو " زاویہ " ہماری پہلی ترجیع ہے
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
Ajmal Anjum (27-10-11), راجہ اکرام (27-10-11), رضی (27-10-11), عروج (28-10-11)
پرانا 27-10-11, 11:34 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,844
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد یاسرعلی مراسلہ دیکھیں
ہم نے تو فی الحال اس اقتباس کو ہی پڑھا ہے ان شاء اللہ اب ہم آواز دوست کو اپنی مطلوب کتابوں کی فہرست میں دوسرے یا تیسرےنمبر پہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گئے فی الحال تو " زاویہ " ہماری پہلی ترجیح ہے
السلام ُ علیکم جی ۔۔۔۔۔
ماشا اللہ ۔۔۔۔۔ " زاویہ " تو ایک خاصا بڑا سیٹ بن چکا ہے کتب کا اب تک ۔۔۔۔۔ لیکن " آواز ِ دوست " تو مختصر سی کتاب ہے ، ایک نشست میں پڑھی جانے والی ، اور ایک بار پڑھنا شروع کردیں تو پھر وہ خود ہی اختتام سے پہلے اٹھنے نہیں دیتی ۔۔۔۔۔ ہماری شیلف میں " آوازِ دوست " کا جو نسخہ رکھا ہے ، محض 245 صفحات کا ہے ۔۔۔۔۔
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (27-10-11), راجہ اکرام (27-10-11), رضی (28-10-11), عروج (28-10-11)
پرانا 28-10-11, 11:06 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی باتیں شئیر ھوئیں اجمل انجم بھائی کے توسّط سے۔ بڑے عرصے بعد اب دیکھ رھے ھیں انجم بھائی آپ کو ۔ کدھر مصروف تھے؟ خیریت تھی نا؟
__________________
اے اللہ میرےوالدین پر رحم فرما۔ جیساکہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا۔ آمین۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
Ajmal Anjum (29-10-11), محمد یاسرعلی (28-10-11), رضی (28-10-11)
پرانا 29-10-11, 11:33 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,844
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عروج مراسلہ دیکھیں
اچھی باتیں شئیر ھوئیں اجمل انجم بھائی کے توسّط سے۔ بڑے عرصے بعد اب دیکھ رھے ھیں انجم بھائی آپ کو ۔ کدھر مصروف تھے؟ خیریت تھی نا؟
السلام ُ علیکم جی ۔۔۔۔۔
سب سے پہلے تو ہم آپ کا شکریہ اد کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے خلوص ِ نظر کو سلیوٹ کرتے ہیں کہ آپ نے ہمارے جیسے بہت کم ایکٹو اور غیر معروف قسم کے رُکن کی غیر حاضری کو بھی نوٹ فرما لیا ۔۔۔۔۔ہماری دعا ہے رب کریم آپ کی صلاحیتوں کو جلا بخشیں ۔۔۔۔۔ آمین
رہا آپ کا استفسار ، تو ہم نے " کتاب گھر " میں اپنا تھریڈ " ہماری بُک شیلف " شروع کرتے ہوئے عرض کیا تھا کہ ہم پچھلے 3 ماہ بیمار رہے ہیں اور کم و بیش یہ تمام عرصہ ہسپتالوں ہی میں گزرا ، کبھی داخل تو کبھی " آنیاں جانیاں " ۔۔۔۔۔ لیکن الحمد للہ اکتوبر سے ہم رو بصحت ہیں اور اب بہت حد تک اپنی نارمل ایکٹیوٹیز میں حصہ لے رہے ہیں ۔۔۔۔۔ ایک بار پھر دلی شکریہ جی
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 29-10-11, 11:58 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2011
مراسلات: 1,133
کمائي: 12,503
شکریہ: 3,416
697 مراسلہ میں 1,606 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی شئیرنگ ہے ۔
بنت حوا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-10-11, 11:58 PM   #12
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,656
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اجمل انجم بھائی اللہ آپ کو صحت و تندرستگی دے آمین اورآپ ہمیشہ خوش رہیں۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
Ajmal Anjum (30-10-11), رضی (01-11-11)
جواب

Tags
ہوتا, کتابوں, پہلے, پہچان, لوگ, نظر, موقع, موت, ملک, ممکن, مسجد, آبادی, اتنی, بادشاہ, تاب, تحفہ, تحریر, حُسنِ, خدمت, دوست, زندگی, شعر, عہد, صدقہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger