واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات



اردو ادب سے اقتباسات یہاں پر اردو ادب کی مشہور و معروف کتب سے منتخب اقتباسات پر بحث کی جائے گی۔


تلاش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-10-11, 12:32 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,523
کمائي: 88,010
شکریہ: 5,184
5,032 مراسلہ میں 11,446 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default تلاش

تلاش

ایک روز میں نے اپنے گرو سے کہا، ایک بات پوچھوں ؟ بولے ، پوچھو ۔ میں نے کہا، اللہ تعالی قرآن میں فرماتے ہیں ، مجھ سے ڈرو۔
بولے ، اچھا پھر ؟
میں نے کہا ، پتا نہیں کیوں مجھے اللہ تعالی سے ڈر نہیں لگتا ، حالانکہ میرا ایمان ہے اللہ کے سوا کوئی قوت نہیں ہے، کوئی خوف نہیں ہے، لیکن مجھے ایسا لگتا ہے جیسے وہ بچوں کی طرح معصوم ہو، چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہو جاتا ہے، مجھے لگتا ہے جیسے وہ ہمارے لیے بے پناہ ہمدردی سے بھرا ہوا ہے۔ اتنا دیا لو ہے کہ دینے کے لیے بہانے ڈھونڈتا پھرتا ہے۔

ووہ ہنسے ، بولے مفتی ! تم زیادہ نہ سوچا کرو۔ یہ جو سوچیں ہیں، یہ گھمن گھیریاں ہیں، ڈوبنے دیتی ہیں نہ تیرنے ۔ بہت سے بھید ایسے ہیں جو سامنے دھرے ہیں مگر ہمیں دکھتے نہیں چونکہ باری تعالی نہیں چاہتے کہ وہ بھید کھل جائیں۔

میں نے کہا ، عالی جاہ ! میں تو ڈرنے کی بات پوچھ رہا تھا کہ مجھے اس سے ڈر نہیں لگتا ہے، اس پر پیار آتا ہے۔
بولے، جنہیں ڈر لگتا ہے وہ بھی خوش قسمت ہیں ، جنہیں پیار آتا ہے وہ بھی خوش نصیب ہیں۔
یہ کیا بات ہوئی ؟ میں نے چڑ کر کہا۔۔
مسکرا کر بولے : ڈر بھی ایک تعلق ہے، محبت بھی ایک تعلق ہے۔ مطلب تو یہ ہے کہ اس کے ساتھ تعلق قائم رہے، سارا کھیل تعلق کا ہے۔ اگر اللہ سے تعلق قائم ہے تو سب اچھا۔



تلاش "ممتاز مفتی
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
Ajmal Anjum (31-10-11), Miss Khan (15-11-11), محمد یاسرعلی (15-11-11), مرزا عامر (15-11-11), عروج (03-11-11)
پرانا 15-11-11, 02:30 AM   #2
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,194
کمائي: 23,326
شکریہ: 3,756
1,312 مراسلہ میں 2,999 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مفتی جی کی تو کیا ہی بات ہے۔۔۔۔انوکھا اور نرالا انداز ہے اللہ سے محبت کا۔۔۔۔۔۔ اچھا اقتباس ہے۔۔۔۔ ! شکریہ
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
Miss Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 15-11-11, 10:12 AM   #3
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,656
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب شکریہ ۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہیں،, ہے۔, ہے،, کھیل, کوئی, پیار, قائم, قرآن, قسمت, لگتا, لو, محبت, آتا, اپنے, ایمان, ایسا, اللہ, اتنا, بے, بچوں, باری, تلاش, تعالی, خوش, سامنے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:43 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger