| اردو ادب سے اقتباسات یہاں پر اردو ادب کی مشہور و معروف کتب سے منتخب اقتباسات پر بحث کی جائے گی۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,844
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام ُ علیکم جی ۔۔۔۔۔
عظیم دانشور ، مفکر ، ادیب اور شاعر جون ایلیا کی آج برسی ہے ۔۔۔۔۔ ان کی یاد کو تازہ کرنے کے لئے ان کا ایک مختصر سا انشایئہ جنت ِ ارضی میری نسل کے سوچنے اور لکھنے والے لوگوں تک ایک مثالی معاشرے کے خواب دیکھنے کا رواج اور رحجان عام تھا بلکہ میری کے بعد کے لوگوں میں بھی یہ رحجان باقی رہا مگر اب کئی برس سے یہ رحجان زوال پذیر ہے ۔ نو خیز نسل نے خواب دیکھنے چھوڑ دیے ہیں ۔۔۔۔۔ یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ کیا نوخیز نسل کٹپر ہے ، کیا اس کا ذہن کاچڑ ہے ، کیا وہ کذہب ہے ، آخر بات کیا ہے ؟ بات یہ ہے کہ حالات کئی برس سے خواب دیکھنے اور خواب دکھانے کی حالت کے لئے سازگار نہیں ہیں ۔۔۔۔۔ یہ حالت صرف پاکستان کی نوخیز نسل کا معاملہ نہیں ہے بلکہ بہت قابلِ ذکر حد تک ایک عالمگیر معاملہ ہے ، اور " سوویت یونین " کا خاتمہ اس بارے میں سب سے زیادہ موثر ثابت ہوا ہے۔ یہاں تھوڑی دیر رُک کر یہ سوچنا چاہیے کہ آیا کسی مثالی معاشرے کے خواب دیکھنا ایک بے بنیاد بات تو نہیں ہے اور یہ کہ کیا زمین پر جنت کا وجود میں آنا ممکن بھی ہے یا نہیں ؟ یہ ایک بہت درہم پیچیدہ سوال ہے ۔ یہ سوال اس صدی کی نویں دہائی کے تمام ہونے سے چند سال پہلے تک کوئی درہم پیچیدہ سوال نہیں تھا لیکن اس کے بعد جو حقیقت سامنے آئی وہ بہت خلافِ توقع ثابت ہوئی اور " خواب و خیال " کے لوگ ایک ایسی واقفیت سے دوچار ہوئے جو ان کے لیے ناقابل ِ برداشت تھی اور ہے ۔۔۔۔۔ میں اپنے آپ کو قنوطیت اور یاسیت کا بیوپاری کہلائے جانے کی ہتک کو کسی بھی حالت میں تسلیم نہیں کر سکتا ۔ میں نے تو اپنی نوجوانی اور جوانی کے سب سے زیادہ بیش قیمت ماہ و سال پُر امیدی کی حالت کو فروغ دینے میں گزارے ہیں ۔ کوئی شبہ نہیں کہ میں اپنے ذاتی معاملوں اور ان کے تجربوں کے دائرے میں ایک قنوطی اور یاسیت زدہ آدمی رہا ہوں لیکن جہاں تک " غیر ذاتی " اور اجتماعی معاملوں کا تعلق ہے تو میری لکھت کے لاکھوں پڑھنے والے اس حقیقت کی گواہی دیں گے کہ میں نے ان کے دلوں میں ہمیشہ جاں فزا امیدوں کی تخم ریزی کی ہے ۔۔۔۔۔ میں نے جو سوال اٹھایا تھا ، اب اس عہد میں اس سوال کا حقیقت پسندانہ جواب دینے کی اذیت میرے دل کو خون کیے دے رہی ہے اور وہ جواب یہ ہے کہ اس دنیا میں کوئی جنت وجود میں نہیں آ سکتی ۔۔۔۔۔ لیکن اگر حقیقت پسندی ہی کے ساتھ سوچا جائے تو جنت ِ ارضی کا وجود میں نہ آ سکنا کوئی سوگ منانے کی بات ہر گز نہیں ہے ۔ آ خر ہم اپنے دلوں کو اوہام سے کیوں بہلائیں ؟ ہم اپنے آپ میں واقفیت سے ایک خوشگوار سروکار رکھنے کی صلاحیت آخر کیوں نہیں پیدا کر سکتے ؟ اگر اس دنیا میں کسی جنت کا وجود میں آنا ممکن نہیں ہے تو یہ کوئی منہ بسورنے کی بات نہیں ۔ اگر اس دنیا میں شہد اور شیر کی نہریں نہیں بہہ سکتیں تو شفاف اور شیریں پانی کی نہریں تو بہہ سکتی ہیں ۔ کیا جوہڑوں کا پانی پینے والوں کے لیے شفاف اور شیریں پانی کی نہریں شہد اور شیر کی نہروں سے کچھ کم ہیں ؟ سو ہمیں اپنی دنیا میں ایسی ایسی ہی نہروں کا جال پھیلانے کے لیے اپنے ذہن اور اپنے جسم کی محنت کشی کا ، ارجمند ترین محنت کشی کا فرض انجام دینا چاہیے ۔ ہمیں اپنی اس محنت کشی کا جو ثمرہ نصیب ہوگا ، دراصل اسی کا نام جنت ِ ارضی ہے ۔۔۔۔۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا |
| کمائي نے Ajmal Anjum کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 09-11-11 | shafresha | عظیم فلاسفر کی تحریر کی شئیرنگ پر! | 50 |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,523
کمائي: 88,010
شکریہ: 5,184
5,032 مراسلہ میں 11,446 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پتہ نہیں کیوں مجھے فلاسفی سمجھ نہیں آتی
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,844
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام ُ علیکم جی ۔۔۔۔۔ کوئی بات نہیں جی
آپ ہی تنہا نہیں ، فلاسفی کسی کی بھی سمجھ میں نہیں آتی ہے ، یہاں تک کہ خود فلاسفروں کی بھی ۔۔۔۔۔ ایک عالمی عمومی تبصرہ کچھ یوں کیا جاتا ہے کہ ( ماسوائے چند ایک استثنےٰ کے ) A philosospher is a blind man looking for a black cat in a dark room , which is not there . ( فلاسفرز سے معذرت کے ساتھ ، کیونکہ " نقل ِ کفر کفر نہ باشد " ) |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا | محمد یاسرعلی (12-11-11), wajee (12-11-11) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,523
کمائي: 88,010
شکریہ: 5,184
5,032 مراسلہ میں 11,446 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اندھا بھی ہے کالی بلی اندھیرے کمرے میں دیکھا رہا ہے جو وہاں ہے ہی نہیں ( یہ ہوئی نا فلاسفی والی بات)
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| quot, ہوتا, فرض, پہلے, پاکستان, نام, ممکن, آج, آدمی, انجام, بے, جواب, جانے, خون, دیں, دینا, دے, دنیا, سال, عہد, عالمگیر, عظیم, صلاحیت, صدی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" | Hashims | Search Engines | 8 | 02-09-11 03:24 PM |
| اسلامی سکرین سیور """ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ؟ """" | عادل سہیل | اسلام اور معاشرہ | 17 | 23-02-11 07:37 PM |
| سہر ے والوں نے"خوشی" کیلئے تین "جنا زے "تیار کردیے | جاویداسد | خبریں | 1 | 11-11-10 03:27 PM |
| "کوئی" "کسی" سفارت خانے سے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کر رہا تھا | حیدر | خبریں | 6 | 11-10-10 04:49 PM |
| کراچی میں پولیس کا "ناکے پہ ناکہ "اور ڈاکو ں کا "ڈاکے پہ ڈاکہ"جاری | جاویداسد | خبریں | 0 | 01-10-10 06:38 PM |