| اردو ادب سے اقتباسات یہاں پر اردو ادب کی مشہور و معروف کتب سے منتخب اقتباسات پر بحث کی جائے گی۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,347
کمائي: 154,196
شکریہ: 4,886
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
حلال مرغ میں اس وقت پندرہ‘سول� � برس کا تھا اور پہلی مرتبہ ولایت جا رہا تھا جہاز میں میری برابر کی نشست پرایک مولانا براجمان تھے‘وہ خاصے معصوم تھے ِمیں نے دریافت کیا کیوں چچاجان آپ کس سلسے میں انگلستان جارہے ہیں ِ تو کہنے لگے ِ "بیٹا میں کافروں کو مسلمان کرنے جارہا ہوں ِ" میں نے پوچھا ِ "آپ کو انگریزی آتی ہے ؟" کہنےلگےِ"ن� �یں آتی‘جس کو مسلمان ہونا ہوگا"اسے خودبخود میری زبان سمجھ آجائے گی ِ" ہم کراچی سے طہران"قاہر� � ایتھنز رکتے روم پہنچے‘ایئ� �لائن کی طرف سےاعلان کیاگیا کہ مسافر حضرات ایئرپورٹ کے ریستوران میں اپنی مرضی کا کھانا تناول فرمائیں‘ب� � کمپنی کے ذمہ ہوگا ِریستوران میں بیٹھے تو میں نے ایک چکن روسٹ کا آرڈر دیا ِ "مولانا! آپ کیاکھائیں گے ؟"میں نے اپنے ہم سفرچچاجان سے پوچھا تو انہوں نے کہا ِ اس گوری لڑکی سے کہو کہ میرے لیے ابلی ہوئی سبزیاں لےآئےکیونک ہ گوشت تویہاں حلال نہیں ہوگا ِ" میں نے بھی بھوک کی وجہ سے اس طرف دھیان نہیں دیاتھا ِبہرحال خوشبودار مرغ کے گرد انڈے اور آلو کے قتلےاور سلاد وغیرہ بہار دکھا رہے تھےجب کہ گوری لڑکی نے ایک پلیٹ مولانا کے آگےرکھ دی جس میں ایک ابلی گاجر اور دو ابلےآلو پڑے تھے ِسفری چچاجان نے گاجرکھانے کی کوشش کی مگر میرے روسٹ سے ان کی نظریں نہ ہٹتی تھیں ِ بالآخر انہوں نے گرجدارآواز میں کہا ِ "برخودار! اس گوری ہوٹل والی زنانی سے کہو‘میرے لیے بھی یہی مرغ لےآئے ِیہ شکل سےحلال لگتا ہے ِ" (مستنصرحسی� � تارڈ کی کتاب‘چک چک سےانتخاب)
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا مت سوچو ! |
|
|
|