| اردو ادب سے اقتباسات یہاں پر اردو ادب کی مشہور و معروف کتب سے منتخب اقتباسات پر بحث کی جائے گی۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,845
کمائي: 277,965
شکریہ: 1,150
6,260 مراسلہ میں 14,125 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
الســـلامُ علیـــکم
چنانچہ رائٹرزگلڈ قائم ہوا توکچھ نے یہی سمجھا کہ میں نے ترپ چال چل کرادیبوں اور دانشوروں کے تمام انڈے صدرایوب کی جھولی میں ڈال دیئے ہیں۔ سرکاری درباری حلقوں کو ضد تھی کہ صدرایوب کے اعتماد کا فائدہ اُٹھاکریہ ادراہ “سرخوں“ کی کمین گاہ کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔ جب “پاکستان ٹائمز“ اور“امروز“ اور“لیل و نہار“ پرحکومت نے زبردتی اپنا قبضہ جمایا، اسے بھی میرے ذہن رسا کا نتیجہ قراردیا گیا۔ 1963ء کے بدنام زمانہ پریس اینڈ پبلیکیشنزآرڈیننس کا نفاذ بھی میرے ہی کھاتے میں ڈالا گیا۔ علی ہذالقیاس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے توقع تھی کہ صحافی برادری جو بڑے بڑے “سکوپ“ لے اڑنے میں ہمارت رکھتی تھی،ان میں سے کوئی صاحب دل میرے سر تھوپے ہوئے الزامات کی تحقیق اورتفتیش کی زحمت بھی اُٹھائے گا۔ یہ اُمید نقش برآب ثابت ہوئی۔ اُلٹا بھیرچال کی صورت میں بہت سے حضرات بلا چوں و چراں یہی الزامات دہراتے رہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظریہ کتاب لکھنے کا اِرادہ اور بھی پختہ ہو گیا۔ اس کا مقصد اپنی بری اورمعصومیت کا ڈھول پیٹ کرنمبربڑھانا نہیں، فقط حقائق کے ریکارڈ کو صاف کرنا مقصود ہے۔ اس کتاب میں واقعات سب صحیح ہیں لیکن اسلوب بیان میرا ہے۔ جہاں کہیں میں نے کوئی نتائج اخذ کئے یا کوئی رائے دی ہے ان کا ذمہ دار بھی میں ہی ہوں۔ اِن سے بعض کواِتفاق ہو سکتا ہے بوض کو اِختلاف۔ دونوں صورتیں میرے لئے برابرہیں۔ اپنی کج فہمیوں یا خام خیالیوں کی اصلاح کرنے میں میری انا کوئی رکاوٹ نہ بنے بلکہ خوشدلی سے اظہارِ تشکرمیرا ہاتھ بٹائے گی۔ کچھ صاحبان کو گلہ ہے کہ جو واقعات چٹخارے لے لے کرمیں اب سنا رہا ہوں، اُس وقت کیوں خاموش رہا جب یہ وقوع پزیرہورہا تھا۔ میں ایک مثالی بیوروکریٹ تو نہیں لیکن قدرے اچھا بیوروکریٹ ضروررہا ہوں۔ اچھا بیوروکریٹ بننے کیلئے چند اصولی شرائط لازمی ہیں۔ ایک تو یہ کہ جب کسی معاملے میں اسکا طلب کیا جائے تواس پر اپنی بے لاگ رائے کا بے خوفی سے اظہار کرے۔ اگر اسکی رائے کے مطابق فیصلہ ہو گیا توفبہا۔۔۔۔۔ بصورت دیگراگراسکی مرضی یا رائے کیخلاف فیصلہ ہواتوایک اچھے بیوروکریٹ کے سامنے صرف دو ہی راستے ہوے ہیں۔ ایک یہ کہ فیصلہ اسکی خواہش کے مطابق ہویا مخالف، اسکا فرض ہے کہ وہ سرتسلیم خم کر کے اس پر دیانتدای سے عملدرآمد کرے۔ بصورت دیگراستعیٰ دینے پرہمت چست کرے اورملازمت چھوڑکر جو چی چاہے کہے سنے۔ اپنی سروس کے دوران میں ان دونوں راستوں پر چلا ہوں، پہلے پر ذیادہ، دُوسرے پر کم۔۔ میرے کمزور ضمیرنے مجھے چاربار استعفیٰ دینے پر مجبورکیا۔ چوتھی بار جب میرا استعفیٰ منظورہوا، اس وقت میری ملازمت کے سات آٹھ برس باقی تھے۔ میں اِسے اپنا کمال تونہیں سمجھتا جس پر اتراتاپھروں، لیکن مطمئن ضرورہوں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ہر سرکاری ملازم کو حق حاصل ہے کہ وطن کے دفاع اور سالمیت کے Stats Secrets (امورریاست کے راز) کے راز فاش کئے بغیروہ اپنے و مشاہدات تجربات کوآزادی کیساتھ بیان کرے۔ میں نے اسکی موقف کو اپنا کر یہ کتاب لکھی ہے۔ دُنیا بھر میں بھی یہی چلن رائج ہے۔ اس میں کئی اہم واقعات تشنہ اظہار رہ گئے ہیں، مثلاًبنگلہ دیش کے قیام کاپسِ منظر، عوامل اور عواقب یا ذوالفقارعلی بھٹوکے پانچ سالہ دورِ حکومت اورجنرل محمد ضیاء الحق کے ساڑھے آٹھ برس کا مارشل لاء۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ موضوعات اتنے اہم اور دوررس ہیں کہ ان میں سے ہر اک پر پوری کتاب لکھی جا سکتی ہے۔ ان ادوار میں میرے پاس ایسا کوئی زریعہ نہ تھاکہ حکومت یاحکمران کے بارے میں اندرون خانہ کی باتیں معلوم کر سکیں۔ اگرچہ میں نے "حمودالرحٰمن کمیشن رپورٹ" پڑھی ہوئی ہے لیکن کسی وجہ سے حکومت نے آج تک اسے ایک انتہائی خفیہ راز کے طور پر چھپا رکھا ہے۔ اس رپورٹ کی روشنی میں کوئی بات لکھنا ایک سول سرونٹ کے ضابطہ کردار کے منافی ہو گا۔ میں نے زندگی بھر اس ضابطی کی خلاف ورزی نہیں کی۔ ان وجوہات کی بنا پر میں نے ان موضوعات پر قلم اُٹھانے سے گُریزکیا ہے۔ میں اُمید رکھتا ہوں کہ کسی وقت کوئی ایلِ دل ان ادوار کے احوالات کو قلمبند کرنے کا حق ضروراَدا کرے گا۔ والسلام زارا |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,845
کمائي: 277,965
شکریہ: 1,150
6,260 مراسلہ میں 14,125 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,845
کمائي: 277,965
شکریہ: 1,150
6,260 مراسلہ میں 14,125 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں اسکو مکمل کمـپوز کررہی ہوں۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا | shafresha (31-03-11), عبیداللہ عبید (31-03-11) |
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
اس خوبصورت کتاب کو شئیر کرنے پر میری جانب سے شکریہ قبول فرمائیں!!!!!!!!!!
|
|
|
|
| shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا | عبیداللہ عبید (31-03-11) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,845
کمائي: 277,965
شکریہ: 1,150
6,260 مراسلہ میں 14,125 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
حوصلہ افـزائی کا شُــکریہ
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہے۔, فرض, کمال, پہلے, وقت, واقعات, مقصد, مطابق, معلوم, آج, بے, جائے, حضرات, خفیہ, دل, زندگی, زمانہ, طور, طلب, عملدرآمد, صورتحال, صاف, صحیح, صحافی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| دنیا کی تیسری مخلوق چور اور ڈاکو | جاویداسد | خبریں | 1 | 04-07-10 11:05 PM |
| بُش، اوباما اور تیسری عالمی جنگ..... | چاچا کمال | قہقہے ہی قہقے | 1 | 14-01-09 11:21 AM |
| ہمارے فورمز کے تیسرے 3 ہزاری | محمدعدنان | خاص آفرز اور اعلانات | 7 | 21-11-07 09:00 AM |
| تیسرے ون ڈے | champion_pakistani | کرکٹ | 2 | 11-11-07 08:37 PM |
| ہمارے فورمز کے تیسرے ہزاری!!! | منتظمین | خاص آفرز اور اعلانات | 9 | 04-08-07 09:55 AM |