واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات



اردو ادب سے اقتباسات یہاں پر اردو ادب کی مشہور و معروف کتب سے منتخب اقتباسات پر بحث کی جائے گی۔


شہاب نامہ، چوتھی قسط

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-04-11, 03:34 PM   #1
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,845
کمائي: 277,965
شکریہ: 1,150
6,260 مراسلہ میں 14,125 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default شہاب نامہ، چوتھی قسط

شہاب نامہ، چوتھی قسط

الســـلامُ علیــکم


اس کتاب کا مقصد کسی فرد کی جان بوجھ کرکردارکشی، بت شکنی یا بت تراشی کرنا نہیں ہے۔ جو لوگ تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں، انکی ذات انفرادی نہیں رہتی، بلکہ اپنی طرزکا ایک اِدارہ بن جاتی ہے۔ تاریخ کی سرچ لائٹ نہایت تیزاوربے رحم ہوتی ہے۔ اسکی شعاوں کی روشنی میں ہر شخص اوراِدارے کے حقیقی خدوخال سامنے آجاتے ہیں۔ ان خدوخال کی لطافت یا کثافت کا ذمہ دارمصنف ہے نہ اسکی تصنیف۔ یہ تو محض ان افراد کے ذاتی، صفاتی، ظاہری یا باطنی کردارکا عکس ہے جو اپنے اپنے زمانے میں اسٹیج پراچھا یا بُرا پارٹ ادا کرنے کے بعد زندہ ہیں یا مر چُکے ہیں۔ دونوں صورتوں میں میں کسی معذرت کا طلبگار نہیں۔ میں نے حقائق کو انتہائی احتیاط سے ممکنہ حد تک اسی رنگ میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے، جس رنگ میں وہ مجھے نظرآئے ہیں۔ ہرطرح کی احتیاط کے باوجود انسان خطا کا پُتلا ہے اوراسکی بصارت اور بصیرت دونوں دُھندلا سکتے ہیں۔ اسلئے میں حتمی طور پر اپنی پارسائی یا معصومیت کا دعویٰ کرنے سے بھی معذور ہوں اوراللہ تعالیٰ کی شان توابی، ستاری، غفاری اور بے نیازی کا سہارا لیکران جرائم کا اِقرارکرتاہوں، جنکا مجھے علم ہے اورجنکا مجھے علم نہیں ہے۔

محترمہ اَدا جعفری نے اِسلام آباد میں ایک گھریلو قسم کی اَدبی تنظیم “سلسلہ“ کے نام سے قائم کر رکھی تھی۔ اُنہوں نے مجھ پر ایسا دباؤ ڈالا کہ مجھے اس تنظیم کے ماہانہ اجلاس میں “شہاب نامہ“ کا ایک باب سُنانا پڑتا تھا۔ جب وہ کراچی چلی گیئں تومحترمہ نثارعزیزبٹ نے بھی یہی سلسلہ جاری رکھا۔ اس کتاب کے ابتدائی چند باب اِنہی محفلوں کیلئے لکھے گئے تھے۔ اس سے میرا سست رفتار قلم کسی قدر تیزی سے رواں ہو گیا۔ “سلسلہ“ بند ہونے کے بعد جواں سال ادیبوں کی ایک ایسی تنظیم “رابطہ“ نے بھی میری اسی طرح مدد کی۔

حلقہ ارباب ذوقِ اسلام نے مجھے اپنی چند نشستوں میں اس کتاب کے کچھ باب سُنانے کی دعوت دی ۔ ان نشستوں میں پُرانی اورنئی نسل کے ہونہاد ادیبوں کی تنقید اورتعریف اور بحث و مباحثہ نے میری رہنمائی کی۔ اور اس طرح مجھے اپنی تحریرمیں بہت سی اصلاحیں کرنے کا موقع نصیب ہوا۔

نیپا (NIPA) کراچی اورپشاورمیں بھی مجھے کچھ باب سُنانے کا موقع ملا۔ اِن اِداروں میں تربیر پانےوالے سینیئرسرکاری افسران کا ردِ عمل میرے بہت کام آیا۔

سیاری ڈائجسٹ، معاصر، دستاویز، نیا دور اور تخلیقی اَدب جیسے رسالوں میں میرے کچھ باب شائع ہوئے۔ اَنہیں پڑھ کر بہت سے قارئین نے اپنے خطوں سے میری ہمت بڑھائی۔ ان میں سے کچھ خطوط ایسے قدآورادیبوں کی جانب سے بھی تھے جنکی قدر افزائی میرے لئے باعثِ افتخار تھی۔ اس کتاب کا پورا مسودہ ممتاز مفتی، بانو قُدسیہ اوراشفاق احمد نے حرف بہ حرف پڑھ کراپنی مثبت تجاویزسے قدم قدم پر رہنمائی فرمائی ہے۔

اِن سب اَداروں، رسائل اوراحباب کا لفظی شُکریہ اَدا کر کے میں ایک فرسودہ رسم دُہرانا نہیں چاہتا۔ میرا دل ہی جانتا ہے کہ میں ان سب کا کس قدر ممنون ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو خوش اور خوشحال رکھے۔

والسلام
زارا
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (01-04-11)
پرانا 01-04-11, 03:34 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,845
کمائي: 277,965
شکریہ: 1,150
6,260 مراسلہ میں 14,125 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایچ ٹی ایم ایل ویو:
Shahabnaama 4.rar
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (01-04-11)
پرانا 01-04-11, 03:55 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,754
کمائي: 26,208
شکریہ: 898
1,259 مراسلہ میں 2,875 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ زارا جی !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (01-04-11)
پرانا 01-04-11, 07:12 PM   #4
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,845
کمائي: 277,965
شکریہ: 1,150
6,260 مراسلہ میں 14,125 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آلویزویلکم بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (01-04-11)
جواب

Tags
color, ہے۔, کوشش, کراچی, یا, قدم, لکھے, لوگ, نام, موقع, مقصد, معذرت, انسان, احمد, اسلام, حرف, حصہ, خوش, رفتار, رنگ, سال, سرچ, شخص, طور, علم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سونیا گا ندھی چوتھی مرتبہ کا نگر س کی صدر بن گئی جاویداسد خبریں 0 03-09-10 10:50 PM
فیس بک چوتھی بڑی سائٹ بن گئی محمدعمر کمپیوٹر کی باتیں 1 15-11-09 10:31 PM
ننھے جمن خان چوتھی کلاس میں تھے The Great قہقہے ہی قہقے 0 16-09-09 03:44 PM
ماہی گیری چوتھی بڑی صنعت محمدعدنان عمومی بحث 0 12-11-08 07:09 AM
چوتھی صدی ہجری میں شعر کی نسبت کیا خیال تھا خرم شہزاد خرم آئیں شاعری سیکھیں 0 22-09-07 11:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:03 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger