واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات



اردو ادب سے اقتباسات یہاں پر اردو ادب کی مشہور و معروف کتب سے منتخب اقتباسات پر بحث کی جائے گی۔


شہاب نامہ سے اقتباس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-04-11, 01:12 AM   #1
Senior Member
 
saraah's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: pakistan
مراسلات: 431
کمائي: 5,442
شکریہ: 630
273 مراسلہ میں 547 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default شہاب نامہ سے اقتباس

شہاب نامہ سے اقتباس

1
سکول کا اصلی ہوا ماسٹر منگل سنگھ ہی تھے۔اردو پڑھانے میں انہیں خاص ملکہ حاصل تھا اردو کا'' سبق وہ ٹھیٹھ پنجابی زبان میں دیا کرتے تھے اور اشعار کی تشریح کرنے کا اپنا ہی نرالا انداز تھا انکا۔ایک بار غالب کا شعر آیا

سادگی و پُرکاری ،بے خودی و ہوشیاری
حُسن کو تغافل میں جرات نے آزمایا


اس شعر کو انہوں نے ہمیں یوں سمجھایا

''سادگی تے اسدے نال پرکاری .بے خودی تے اسدے نال نال ہشیاری۔حسن نوں تغافل دے وچ جرات آزما پایا؟ شاعر کہندا اے اُس نے حسن توں تغافل دے وچ جرات آزما پایا۔لئو اینی جئی گل سی غالب شعر بناندا بناندا مرگیا میں شعر سمجھاندے سمجھانے مرجانا اے تہاڈے کوڑھ مغزاں دے پلے ککھ نہیں پینا ۔اگے چلو''

شہاب نامہ سے اقتباس
باب-''راج کرے گا خالصہ باقی رہے نا کو''
__________________
''اک مِٹی دے باوے تے پا چُنی
سانہوں یار دے ہون دا مان لبھا''
saraah آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے saraah کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (26-10-11), skjatala (01-05-11), یاسر عمران مرزا (30-04-11), ننھا بچہ (30-04-11), منتظمین (30-04-11), مرزا عامر (02-05-11), آبی ٹوکول (30-04-11), حیدر (30-04-11), رضی (30-04-11), عبداللہ آدم (30-04-11)
پرانا 30-04-11, 09:59 AM   #2
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,487
کمائي: 51,948
شکریہ: 5,841
3,203 مراسلہ میں 6,897 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

زبردست۔۔۔
ایک بہترین کتاب۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
saraah (01-05-11), حیدر (30-04-11)
پرانا 30-04-11, 01:14 PM   #3
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,011
کمائي: 99,831
شکریہ: 23,953
4,976 مراسلہ میں 14,684 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سردارانہ وار تشریح ہے یہ تو
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
saraah (01-05-11)
پرانا 01-05-11, 01:05 AM   #4
Senior Member
 
saraah's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: pakistan
مراسلات: 431
کمائي: 5,442
شکریہ: 630
273 مراسلہ میں 547 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس نمبر 2

---------------------
باب------مہاراجہ ہری سنگھ کے ساتھ چائے
ـــــــــــــــــ
''اسکے برعکس شیخ محمد عبداللہ سیاست کے کباڑ خانے میں بے پیندے کا لوٹا تھے ،جب انہوں نے ینگ مسلم ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے اپنی اڑان شروع کی اس وقت وہ ایک سکول میں سائئنس ٹیچر تھے،چہرے پر بڑی خوشنما داڑھی تھی اور گلے میں لحن ِداودی کا نور بھرا تھا انکی قرات اور نعت خوانی ہزاروں لاکھوں کے مجمع کو مسحور رکھتی تھی لیکن پھر مسٹر گوپال سوامی آئنگر کشمیر کا وزیراعظم بن کر آیا۔کہنے کو یہ آئی سی ایس کا دفتر تھا لیکن درپردہ وہ انڈین نیشنل کانگرس کے مندر کا پجاری تھا ۔اس نے اپنے جال کچھ ایسی چابکدستی سے بچھائےکہ شیخ صاحب سدھائے ہوئی بٹیر کی مانند بڑی آسانی سے دام میں اگئےدیکھتے ہی دیکھتے انکی زہنی معاشی اور جسمانی کایا کلپ ہوگئی ۔امیر اکدل اور حضرت بل کے جلسوں میں نعتیں پڑھ کر لاکھوں کو رلانے والے شیخ جی اب نئے نئے اپ ٹو ڈیٹ سوٹ پہن کر ''بندے ماترم'' کا ترانہ الاپتے بمبئی کے ''تاج'' اور کلکتہ کے ''گرینڈ'' ہوٹل کی ہائی سوسائٹی میں چہچہانے لگے ۔ریزیڈنسی روڈ جموں پر انجمن اسلامیہ کے غریبانہ دفتر سے اٹھ کر انکی نشست و برخاست برلا ہاوس دہلی انند بھون الہ باد اور واردھا جیسے مقامات میں منتقل ہوگئی۔مسلم کانفرنس سے ناطہ توڑ کر شیخ ساحب نے نیشنل کانفرنس کی بنیاد ڈالی تو پہلئ استرے سے اپنی خوبصورت داڑھی کا صفایا کیا اور پھر اس قضیہ کشمیر کی خشتِ اول بھی رکھ دی جو آج تک پاکستان اور بھارت کے درمیاں ایک خطرناک ناسور کی طرح رِس رِس کر بہ رہا ہے ''

Last edited by saraah; 01-05-11 at 11:37 PM.
saraah آف لائن ہے   Reply With Quote
saraah کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 01-05-11, 01:19 AM   #5
Senior Member
 
saraah's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: pakistan
مراسلات: 431
کمائي: 5,442
شکریہ: 630
273 مراسلہ میں 547 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس نمبر 3


-باب ---چندراوتی


'
'پرنس آف ویلز کالج جموں میں تو خیر کسی نا کسی طرح اندھوں میں کانا راجہ بن بیٹھا تھا لیکن گورنمنٹ کالج لاہور میں آکر ساری شیخی کرکری ہوگئی اور یہاں میں کسی شمار میں نا قطار میں تھا ۔نا تو مجھ میں سنابری ''snobbery'' کی اہلیت تھی نا ہی زبان گھما گھما کر ہونٹ سکیڑ سکیڑ کر حلق توڑ مڑوڑ کر اینگلو انڈین لہجے میں انگریزی بولنا میرے بس کا روگ تھا
انگریز تو خیر اپہنے مادری لہجے میں انگریزی بولنے پہ مجبور ہے لیکن جاپانی جرمن اطالوی فرانسیسی روسی اور چینی بھی اس زبان میں گفتگو کرتے ہیں تو اپنے فطری لہجے کو انگلستانی لہجے میں ڈھالنے کی کوشش نہیں کرتے ،غلامی کے دور کے احساس کمتری نے یہ وراثت صرف ہمیں عطا کی ہے،اگر ہم اپنے نیچرل لہجے میں انگریزی زبان بول لیں تو اسے بڑا مضحکہ خیز لطیفہ سمجھ لیا جاتا ہے

اپنی اس کوتاہی کے احساس میں دب کر میں اپنے خول میں گھس گیا اور ریشم کے کیڑے کی طرح سمٹ سمٹا کر اپنا ایک الگ کوکون بنا لیا یہاں پر میری ملاقات چندراوتی سے ہوگئی''

Last edited by saraah; 01-05-11 at 11:36 PM.
saraah آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے saraah کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (02-05-11), عبداللہ آدم (01-05-11)
پرانا 01-05-11, 01:21 AM   #6
Junior Member
اجنبی
 
آوارہ اجنبی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: منزلِ لاحاصل
عمر: 25
مراسلات: 19
کمائي: 487
شکریہ: 9
13 مراسلہ میں 30 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی شئیرنگ ہے جی
شکریہ
آوارہ اجنبی آف لائن ہے   Reply With Quote
آوارہ اجنبی کا شکریہ ادا کیا گیا
saraah (01-05-11)
پرانا 01-05-11, 09:20 AM   #7
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,487
کمائي: 51,948
شکریہ: 5,841
3,203 مراسلہ میں 6,897 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واہ کیا کہنے شہاب نامہ کے
زبردست۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
saraah (01-05-11)
پرانا 02-05-11, 12:50 AM   #8
Senior Member
 
saraah's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: pakistan
مراسلات: 431
کمائي: 5,442
شکریہ: 630
273 مراسلہ میں 547 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس 4


باب -آئی سی ایس میں داخلہ
''انٹرویو بورڈ کے تین ممبر تھے سر گورڈن ایرے،سر عبدالحمن اور ڈاکٹر سر رادھا کرشنن،موخر الزکر ہی وہ زات تھے جنہوں نے بعد میں ''سر'' کاٹ کر کانگرس کی بھینٹ چڑھا دیا اور پہلے بھارت کے نائب صدر پھر صدر بنے،شری رادھا کرشنن بڑے بلند پایہ عالم اور بین الاقوامی شہرت کے فلسفی تھے لیکن انٹرویو کے دوران میرے ایک غلطی سے انکے اندر کا برہمن باہر نکل کے بیٹھ گیا اور اس نے مجھے بڑے آڑے ہاتھوں لیا

بات یوں چلی کہ آئی سی ایس کے ایک فارم میں ایک کالم تھا جس میں امیدوار کو اپنی دلچسپیوں اور مشاغل کا زکر کرنا پڑتا تھا میں نے ایک ہابی یہ بھی درج کی تھی کہ مجھے مزاہبِ عالم کے تقابلی مطالعے کا شوق ہے

ڈاکٹر رادھا کشن نے چھوٹتے ہی مُجھ سے سوال کیا کہ تم نے مذاہب عالم کا مطالعہ اسلامی آنکھ سے کیا ہے یا انسانی آنکھ سے ؟
اس سوال کا سیدھا سادہ جواب دینے کی بجائے میں نے جوش تبلیغ میں ایک چھوٹی سی تقریر جھاڑ دی کہ جو لوگ اسلامی آنکھ اور انسانی آنکھ میں فرق روا رکھتے ہیں وہ دراصل بڑی شدید گمراہی میں مبتلا ہیں

ڈاکٹر رادھا کرشنن کے چہرے کا ردعمل صاف بتا رہا تھا کہ انہوں نے مجھے متعصب مسلمانوں کے کھاتے میں ڈال کر آئی سی ایس کے لیے نا موزوں قرار دے دیا ہے
saraah آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے saraah کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (02-05-11), عبداللہ آدم (02-05-11)
جواب

Tags
کرے, کرتے, پنجابی, یوں, نوں, نامہ, ملکہ, اُس, انداز, اشعار, اصلی, باقی, بار, توں, حاصل, خودی, خاص, راج, زبان, سنگھ, سبق, شہاب, شاعر, شعر, غالب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:04 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger