| اردو ادب سے اقتباسات یہاں پر اردو ادب کی مشہور و معروف کتب سے منتخب اقتباسات پر بحث کی جائے گی۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,194
کمائي: 23,326
شکریہ: 3,756
1,312 مراسلہ میں 2,999 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اگر یہ مان لیا جائے کہ انسان کی عظمت جذبے سے ہے ، عقل کی بنا پر نہیں تو عورت یقینا بہتر مخلوق ہے .جذبے کی عظمت سے انکار کرنا ممکن نہیں کیوں کہ محبّت، خدمت، قربانی، میل ملاپ ،رشتے یہ سب اوصاف جذبات پر استوار ہوتے ہیں. جذبات جوڑتے ہیں.عقل کاٹتی ہے .یہاں تک کہ ایمان بھی جذبے ک زور پر پیدا ہوتا ہے.عقل تو شک و شبھات کو ہوا دیتی رہتی ہے.
سب سے پہلے عقل کی بات یا دلیل ابلیس نے کی تھی. کہنے لگا : یا باری تعالیٰ ! میں اسے سجدہ کیسے کروں ؟ میں برتر ہوں یہ مٹی سے بنا ہے اور میں آگ سے . اگرچہ مرد اور عورت دونوں میں جذبات موجود ہیں لکن عورت ک جذبات زیادہ لطیف ہیں،ان میں قیام ہے، معصومیت ہے،روانی ہے . مثال کے طور پر مرد کے جذبات ہارمونیم کی سرسے مشا بہت رکھتے ہیں.پردے کو جتنی دائر دبے رکھو گے. سر پیدا ہوتی رہے گی .چھوڑ دو گے تو ختم ہو جائے گی. اس کے برعکس عورت ک جذبات کو تاروں والے ساز مثلا سارنگی سے تشبیہ دی جا سکتی ہے. کسی تار کو چھیڑ دو تو اس کے ساتھ تار بھی لرزش میں آجائیں گے . مضراب ہٹا لینے کے بعد بھی سریں گونجتی رہیں گی. تموجات جاری رہیں گے . عورت کا جذبہ جسم ک بند بند میں رچا ہوتا ہے .اور اس رچاؤ میں ایک مٹھاس ہوتی ہے . ایک روانی، ایک لطافت . عورت میں sensitivity یا حساسیت زیادہ ہوتی ہے .اس کے اندر کا ریسیور زیادہ حساس ہوتا ہے .لہٰذا وہ مرد کی نسبت زیادہ جیتی ہے . خوشی اور غمی دونوں کفیتیں اس پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں. اور ان کفیتوں کے تموجات دیرپا اور گہرے ہوتے ہیں . اس کے برعکس مرد پر یہ کفیتیں سطحی اور وقتی اثرات رکھتی ہیں، جیسے کسی تالاب میں ایک پتھر پھینک دو تو نتیجہ جو لہریں پیدا ہوں گی وہ عورت کے جذبات کی ائینہ دار ہوں گی. گہرایوں سے اٹھیں گی اور ستہا پر چاروں طرف پھیل جائیں گی. اسی حسا سیت کی بنا پر عورت مرد کی نسبت زیادہ جیتی ہے. چونکہ زندگی میں دکھ کا عنصر زیادہ ہوتا ہے. ہم مرد لوگ دکھ اور سکھ ک مفہوم سے اتنی گہری واقفیت نہیں رکھتے ،جتنی عورت رکھتی ہے از ممتاز مفتی ،رام دین |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| عورت کا مقام، اسلام کی نظر بصیرت میں، عورت کی شخصیت اور پردہ کے لحاظ سے | rana ammar mazhar | علوم قرآن کریم | 4 | 27-02-12 09:56 PM |
| سی آئی اے پاکستانی عوام کے اجتماعی شعور سے زیادہ طاقتور نہیں | عارف اقبال | خبریں | 1 | 18-04-11 11:22 PM |
| عوام کو مارتےہو اور وہ روئے بھی نہ۔۔۔۔ جب عوام بھوکے مرے گی تو تبدیلی کی آوازیں تو آئیں گی | جاویداسد | خبریں | 2 | 21-09-10 08:12 PM |
| الطاف بھائی کا مارشل لاء کا مطالبہ اور عوام کی سوچ ۔ کیاعوام سیاستدانوں سے اکتا گئے ؟ | جاویداسد | خبریں | 1 | 24-08-10 11:23 PM |
| ’عوامی نمائندے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں‘ | چاچا کمال | خبریں | 1 | 07-04-08 06:31 AM |