واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات



اردو ادب سے اقتباسات یہاں پر اردو ادب کی مشہور و معروف کتب سے منتخب اقتباسات پر بحث کی جائے گی۔


پنسل ۔۔۔۔۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-06-10, 12:41 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,844
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پنسل ۔۔۔۔۔

پنسل ۔۔۔۔۔


پنسل


ایک جاپانی لوک کہانی سے ماخوذ

محمد اجمل انجم

ایک ماہر پنسل ساز نے ایک بہت خوبصورت پنسل بنائی ۔۔۔۔۔ پنسل کو پیک کرنے سے پہلے اس نے اپنی خوبصورت تخلیق کو ستائش بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا ۔۔۔۔۔ میں نے اپنے کمالِ فن کی انتہا کرتے ہوئے تجھے ایک بے مثال شکل و صورت دی ہے لیکن تم اس سے بھی خوبصورت بن سکتی ہو اگر تم میری پانچ باتیں غور سے سُن لو ۔۔۔۔۔ ان باتوں پر عمل کرکے تم دنیا کی بہترین پنسل بن سکتی ہو ۔۔۔۔۔

پہلی بات ۔۔۔۔۔ تم بہت عمدہ اور عظیم کارنامے سر انجام دے سکتی ہو ، بشرطیکہ تم خود کو کسی ماہر اور کامل ہاتھ کے حوالے کر دو ۔۔۔۔۔
دوسری بات ۔۔۔۔۔ تمہیں بار بار تراشے جانے کے تکلیف دہ عمل سے گذرنا پڑے گا ۔۔۔۔۔ لیکن ایک بہترین اور کارآمد پنسل بننے کے لیے اس اذیت کو حوصلے سے برداشت کرنا تمہارے لیے ضروری ہو گا ۔۔۔۔۔
تیسری بات ۔۔۔۔۔ تم اُن غلطیوں کو درست کرنے کی اہل ہو جو تم سے سرزد ہو سکتی ہیں ۔۔۔۔۔ درستی کرنے سے کبھی بھی ہچکچانا مت ۔۔۔۔۔
چوتھی بات ۔۔۔۔۔ تمہارا سب سے اہم حصہ میں نے تمہارے اندر رکھا ہے ۔۔۔۔۔ اس کی نگہداشت کرنا ۔۔۔۔۔
پانچویں بات ۔۔۔۔۔ تمہاری لکھنے کی صلاحیت تمہارے آخری سرے تک ہے ۔۔۔۔۔ حالات خواہ کچھ بھی کیوں نہ ہوں ، تمہیں آخر دم تک لکھنا جاری رکھنا ہے ، اور جس سطح پر بھی تمہیں استعمال کیا جائے تم نے اپنا نشان وہاں چھوڑنا ہے ۔۔۔۔۔
پنسل نے ان تمام باتوں کو دھیان سے سنا ۔۔۔۔۔ انہیں گرہ سے باندھ کر رکھنے کا عزم کیا ۔۔۔۔۔ اور انجانی منزلوں کی جانب عازمِ سفر ہوئی

اب اگر ہم خود کو اس پنسل کی جگہ رکھ لیں اور ان ہی پانچ باتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں تو ہم بلا شبہ اشرف المخلوقات ، مسجودِ ملائک یعنی بہترین انسان بن سکتے ہیں کیونکہ ہمارے خالق نے بڑے فخر سے ہمیں اپنی بہتریں تخلیق قرار دیا ہے ۔۔۔۔۔

پہلی بات ۔۔۔۔۔ ہم فوزو فلاح کی رفعتوں کو چُھو سکتے ہیں بشرطیکہ ہم اپنی ذات کو کُلی طور پر خالق و مالکِ کائنات اور اُس کے مبعوث کردہ ہادیءِ برحق کے ہاتھ میں دے دیں ۔۔۔۔۔
دوسری بات ۔۔۔۔۔ ہمیں بار بار تراشے جانے کے اذیت ناک مراحل سے گذرنا ہوگا ، جو مختلف آزمائشوں اور مسائل کی صورت میں ہمارے سامنے آئیں گے ۔۔۔۔۔ ہمیں ان سب کو ہمت ، حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت کرنا ہوگا ۔۔۔۔۔
تیسری بات ۔۔۔۔۔ ہم اپنی غلطیوں کی اصلاح کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ اور اس میں کسی قسم کی جھجھک یا ہچکچاہٹ نہیں ہونا چاہئے ۔۔۔۔۔
چوتھی بات ۔۔۔۔۔ ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہمارے اندر ہے ، ہمارا قلب ِ سلیم ۔۔۔۔۔ ہمیں اسے تمام کثافتوں اور آلائشوں سے بچانا ہے ۔۔۔۔۔
پانچویں بات ۔۔۔۔۔ ہم زندگی کی جس بھی سٹیج پر ہوں ، ہمیں اپنے نقوشِ پا چھوڑنا ہیں ، حالات خواہ کچھ بھی ہوں ہمیں آخر دم تک سر گرمِ عمل رہنا ہے ۔۔۔۔۔

یاد رکھیئے کہ ہم میں سے ہر فرد ایک خصوصی اور منفرد شخصیت کا حامل ہے ۔۔۔۔۔
آپ کو جس خصوصی مقصد کے لیے پیدا کیا گیا ہے وہ صرف اور صرف آپ ہی پورا کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔
اس یقین کے ساتھ زندگی بسر کریں کہ اس وسیع کائنات کو آپ کی ضرورت ہے ، اسی لیے خالقِ کائنات نے آپ کو تخلیق فرمایا ہے ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ کیونکہ وہ تو کوئی شے بھی فضول اور بے مقصد تخلیق نہیں فرماتا ۔۔۔۔۔

Last edited by Ajmal Anjum; 08-06-10 at 12:49 PM.
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (08-06-10), فیصل ناصر (08-06-10), ھارون اعظم (08-06-10), نیلم خان (09-06-10), احمد بلال (08-06-10), عدنان دانی (08-06-10)
پرانا 08-06-10, 04:52 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,686
کمائي: 31,836
شکریہ: 10,595
1,217 مراسلہ میں 3,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت پیاری ہے لوک کہانی جناب
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
احمد بلال کا شکریہ ادا کیا گیا
Ajmal Anjum (08-06-10)
پرانا 08-06-10, 08:01 PM   #3
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,783
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
The Great کا شکریہ ادا کیا گیا
Ajmal Anjum (08-06-10)
پرانا 08-06-10, 08:14 PM   #4
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,159
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,298 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاندار !
شئرنگ کا شکریہ بھائی
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
Ajmal Anjum (08-06-10), نیلم خان (09-06-10)
پرانا 08-06-10, 09:08 PM   #5
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب اجمل بھائی ۔۔۔۔ ہمیشہ کی طرح منفرد شئرنگ کی ہے آپ نے ۔۔۔
واقعی یہ ساری نصیحتیں اور گر ہم سیکھ جائیں تو ہزار مشکلات سہی راہ میں ایک کامیاب اور دلوں پر نقوش چھوڑ جانے والی شخصیت بن جائیں ۔۔۔!!!
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
Ajmal Anjum (08-06-10), فیصل ناصر (08-06-10), نیلم خان (09-06-10)
پرانا 09-06-10, 12:20 AM   #6
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,842
کمائي: 560,135
شکریہ: 25,483
10,376 مراسلہ میں 38,433 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب اجمل انجم بھائ زبردست
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, magenta, فن, کہانی, کارنامے, مقصد, مسائل, انسان, بہترین, بے, حامل, حصہ, خصوصی, دیں, دنیا, زندگی, سفر, عمدہ, عزم, عظیم, غور, غلطیوں, صلاحیت, صبر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:09 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger