| اردو ادب سے اقتباسات یہاں پر اردو ادب کی مشہور و معروف کتب سے منتخب اقتباسات پر بحث کی جائے گی۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,844
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام ُ علیکم ۔۔۔۔۔
دوستو موسمِ سرما کی پہلی بارش اور برف باری کے ساتھ ہی سردی اپنے جوبن پر آ گئی ہے ۔۔۔۔۔ پنجاب اور بالخصوص شمالی پنجاب شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہے ۔۔۔۔۔ ایسے میں ہمیں مشتاق یوسفی یاد آ گئے ۔۔۔۔۔ سالِ نو کی ٹھنڈی ٹھنڈی مبارکباد کے ساتھ ۔۔۔۔۔ مشتاق احمد یوسفی کا یہ اقتباس آپ سب کی نذر ۔۔۔۔۔ بالخصوص اہل کراچی کے لئے ۔۔۔۔۔۔ پھر دیکھ بہاریں جاڑے کی تحریر مشتاق احمد یوسفی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انتخاب : محمد اجمل انجم کراچی میں سردی اتنی ہی پرتی ہے جتنی مری میں گرمی ۔۔۔۔۔ اس سے ساکنانِ مری کی دل آزاری نہیں بلکہ عروس البلاد کراچی کی دلداری مقصود ہے ۔۔۔۔۔ کبھی کبھار شہرِ خوباں کا درجہ حرارت جسم کے نارمل ٹمپریچر یعنی 98.4 سے دو تین ڈگری نیچے پھسل جائے تو خوبانِ شہر لحاف اوڑھ کر ائر کنڈیشنر تیز کر دیتے ہیں ۔۔۔۔۔ اس حُسنِ تضاد کو کراچی کے محکمہ موسمیات کی اصطلاح میں " کولڈ ویو " یعنی سردی کی لہر کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ یہ خوبی صرف کراچی کے متلون موسم میں دیکھی کہ گھر سے جو لباس بھی پہن کر نکلو ، دو گھنٹے میں غلط معلوم ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔ لوگ جب اخبار میں لاہور اور پنڈی کی شدید سردی کی خبریں پڑھتے ہیں تو اُن سے بچاو کے لئے بالُو کی بُھنی مونگ پھلی اور گزک کے پھنکے مارتے ہیں ۔۔۔ اُن کے بچے بھی انہی پر گئے ہیں ۔۔۔۔۔ بادِ شمالی اور گوشمالی سے بچنے کے لئے کنٹوپ پہن کر آیس کریم کھاتے اور بڑوں کے سامنے بتیسی بجاتے ہیں ۔ کراچی میں پنڈی سے تین لحاف کم سردی پڑتی ہے ۔۔۔۔۔ نو وارد حیران ہوتا ہے کہ اگر یہ جاڑا ہے تو اللہ جانے گرمی کیسی ہوتی ہو گی ۔۔۔۔۔۔ بیس سال کراچی کے گرم و سرد جھیلنے کے بعد ہمیں اب معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے جاڑے اور گرمی میں تو اتنا واضح فرق ہے کہ بچہ بھی بتا سکتا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ 90 ڈگری ٹمپریچر اگر مئی میں ہو تو یہ موسمِ گرما کی علامت ہے ۔۔۔۔۔۔ اگر دسمبر میں ہو تو ظاہر ہے کہ جاڑا پڑ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ البتہ جولائی میں 90 ڈگری ٹمپریچر ہو اور شام کو گرج چمک کے ساتھ بیوی برس پڑے تو برسات کا موسم کہلاتا ہے ۔۔۔۔۔۔ غالبا کیا یقینا ایسے ہی کسی نیم گرم ، کنکنے ، کراچوی جاڑے سے اکتا کر نظیر اکبر آبادی نے تمنا کی تھی کہ : ہر چار طرف سے سردی ہو اور صحن کھلا ہو کوٹھے کا اور تن پہ نیمہ شبنم کا ، ہو جس پہ خس کا عطر لگا چھڑکاو ہوا ہو پانی کا ، اور خوب پلنگ بھی ہو بھیگا ہاتھوں میں پیالہ شربت کا اور سامنے ہو فراش کھڑا فراش بھی پنکھا جھلتا ہو ، پھر دیکھ بہاریں جاڑے کی !!! تین چار سال بعد دو تین دن کے لئے سردی کا موسم آ جائے تو اہلِ کراچی اس کا الزام " کوئٹہ وِنڈ " پر دھرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ کراچی کی سردی بیوہ کی جوانی کی طرح ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔ ہر ایک کی نظر پڑتی ہے اور وہیں ٹھہر بلکہ ٹھٹھر کر رہ جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ادھر کوئٹہ میں جب دستانے ، کمبل مفلر اور سمور کے انبار میں سے صرف چمکتی آنکھیں دیکھ کر یہ فیصلہ کرنا ناممکن ہو جاتا ہے کہ ان کے جنوب میں مُونچھ ہے یا پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے ، تو کوئٹہ والے اس گھپلے کا ذمہ دار قندھاری ہوا کو ٹھہراتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اور جب کوئٹہ میں سائبیریا کی زمہریری ہواوں سے درختوں پر اناروں کی بجائے برف کے لڈو لٹکتے ہیں ، گوالے گائے کے تھنوں سے آیس کریم دوہتے ہیں، اور سردی سے کانپتے انسان کے دل میں خود کو واصلِ جہنم کرنے کی شدید خواہش ہوتی ہے ، اہالیانِ قندھار کمبل سے چمٹ کر ہمسایہ مُلک کی جانب غضب ناک نگاہوں سے دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ چھوٹے ملکوں کے موسم بھی تو اپنے نہیں ہوتے
ہوائیں اور طوفان بھی دوسرے ملکوں سے آتے ہیں زلزلوں کا مرکز بھی سرحد پار ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔ Last edited by Ajmal Anjum; 31-12-10 at 11:45 PM. |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وعلیکم السلام !
اجمل بھائی ۔۔۔ مشتاق یوسف کی خوبصورت اور دلچسپ تحریر اور آپ کے انتخاب نے ہم اہل کراچی کے سردی سے ماؤف ہوتےجسم و جاں میں حرارت پیدا کر دی ۔۔۔ ![]() آجکل واقعی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئٹہ کی برفانی سردی پڑ رہی ہے یہاں ۔۔۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں آؤ۔۔۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,200
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب اجمل بھائی
کیا شیئرنگ ہے۔۔ مزہ آگیا ۔۔ جاری رکھئے گا۔۔۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا | Ajmal Anjum (01-01-11), نیلم خان (01-01-11) |
|
|
#4 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,842
کمائي: 560,135
شکریہ: 25,483
10,376 مراسلہ میں 38,433 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھی شئیرنگ ہے ۔
|
|
|
|
| نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا | Ajmal Anjum (01-01-11) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,846
کمائي: 277,972
شکریہ: 1,150
6,260 مراسلہ میں 14,126 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
خوبصورت شیئرنگ کا شکریہ بھائی |
|
|
|
| زارا کا شکریہ ادا کیا گیا | Ajmal Anjum (01-01-11) |
![]() |
| Tags |
| کوئٹہ, کراچی, گھر, گئی, پہلی, لوگ, نظیر, نظر, معلوم, آبادی, اکبر, اللہ, الزام, انسان, اتنی, بیوی, حُسنِ, دیکھ, دل, شام, علامت, غلط, غضب, صحن, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| اسے کہتے ہیں چھپر پھاڑ کے | قاسم شاہ | دلچسپ اور عجیب | 0 | 22-11-10 01:46 AM |
| اندر کا ہر کرب چھپاتے پھرتے ہیں | خرم شہزاد خرم | شعر و شاعری | 1 | 18-08-10 11:44 AM |
| جرمنی میں مسلمان ایک دفعہ پھر متحد نہ ہو سکے ! | ماسٹر مقسود | سیاست | 3 | 29-06-09 03:52 PM |
| میں پھرتا ہوں دل میں چھپائے انھیں | Zullu230 | شعر و شاعری | 0 | 30-01-08 03:31 AM |
| جس قدر خود کو وہ چھپاتے ہیں | خرم شہزاد خرم | شعر و شاعری | 0 | 05-01-08 01:30 PM |