واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات



اردو ادب سے اقتباسات یہاں پر اردو ادب کی مشہور و معروف کتب سے منتخب اقتباسات پر بحث کی جائے گی۔


پیر کامل صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم سے اقتباس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-01-11, 12:02 PM   #1
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,846
کمائي: 277,972
شکریہ: 1,150
6,260 مراسلہ میں 14,126 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پیر کامل صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم سے اقتباس

پیر کامل صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم سے اقتباس

السلام علیکم

"انسان اپنی زندگی میں بہت سے نشیب و فراز سے گزرتا ہے۔ کبھی کمال کی بلندیوں کو جا چھوتا ہے، کبھی زوال کی گہرائیوں تک جا پہنچتا ہے۔ ساری زندگی وہ ان ہی دونوں انتہاؤں کے درمیان سفر کرتا رہتا ہے اور جس راستے پر وہ سفر کرتا ہے، وہ شکر کا ہوتا یا نا شکری کا۔ کچھ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ زوال کی طرف جائیں یا کمال کی طرف، وہ صرف شکر کے راستے پر ہی سفر کرتے ہیں، چاہے زوال حاصل کریں یا کمال اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جو ان دونوں راستوں پر سفر کرتے ہیں۔ کمال کے راستے پر جاتے ہوئے شکر کے اور زوال کی طرف جاتے ہوئے نا شکری کے۔ انسان اللہ کی ان گنت مخلوقات میں سے ایک مخلوق ہے۔ اشرف المخلوقات ہے مگر مخلوق ہی ہے۔ وہ اپنے خالق پر کوئی حق نہیں رکھتا، صرف فرض رکھتا ہے۔ وہ زمین پر ایسے کسی ٹریک ریکارڈ کے ساتھ نہیں اتارا گیا کہ وہ اللہ سے کسی بھی چیز کو اپنا حق سمجھ کر مطالبہ کر سکے مگر اس کے باوجود اس پر اللہ نے اپنی رحمت کا آغاز جنت سے کیا، اس پر نعمتوں کی بارش کر دی گئی اور اس کے بدلے اس سے صرف ایک چیز کا مطالبہ کیا گیا شکر کا۔ کیا محسوس کرتے ہیں آپ! اگر آپ کبھی زندگی میں کسی پر کوئی احسان کریں اور وہ شخص اس احسان کو یاد رکھنے اور آپ کا احسان مند ہونے کے بجائے آپ کو ان مواقع کی یاد دلائے، جب آپ نے اس پر احسان نہیں کیا تھا یا آپ کو یہ جتائے کہ آپ کا احسان اس کے لئے کافی نہیں تھا۔ اگر آپ اس کے لیے “یہ“ کر دیتے یا “وہ“ کر دیتے تو زیادہ خوش ہوتا۔ کیا کریں گے آپ ایسے شخص کے ساتھ؟ دوبارہ احسان کرنا تو ایک طرف، آپ تو شاید اس سے تعلق رکھنا تک پسند نہ کریں۔ ہم اللہ کے ساتھ یہی کرتے ہیں۔ اس کی نعمتوں اور رحمتوں پر اس کا شکر ادا کرنے کے بجائے ہم ان چیزوں کے نہ ملنے پر کڑھتے رہتے ہیں۔ جنہیں ہم حاصل کرنا چاہتے تھے۔ اللہ پھر بھی رحیم ہے، وہ ہم پر اپنی نعمتیں نازل کرتا رہتا ہے۔ ان کی تعداد میں ہمارے اعمال کے مطابق کمی بیشی کرتا رہتا ہے مگر ان کا سلسلہ کبھی بھی مکمل طور پر منقطع نہیں کرتا"۔

شکریہ
زارا
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
sana goher (16-02-11), یاسر عمران مرزا (16-02-11), منتظمین (26-01-11), محمدعدنان (26-01-11), رضی (16-02-11), عبداللہ آدم (20-03-11), عروج (15-02-11)
پرانا 26-01-11, 05:22 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,595
شکریہ: 9,805
7,522 مراسلہ میں 22,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
عبداللہ آدم (20-03-11), عروج (15-02-11)
پرانا 26-01-11, 05:28 PM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,167
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھی شئیرنگ ہے زارا
شکریہ
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (15-02-11)
پرانا 26-01-11, 06:18 PM   #4
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,846
کمائي: 277,972
شکریہ: 1,150
6,260 مراسلہ میں 14,126 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

آپ دونوں کاشکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (15-02-11)
پرانا 15-02-11, 09:36 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سچی باتیں ھیں مگر ھم کبھی خود کے ساتھ بیٹھیں تب تو اللہ کی نعمتوں کی قدر جان سکیں۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-02-11, 11:01 AM   #6
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,637
کمائي: 86,322
شکریہ: 9,600
4,225 مراسلہ میں 12,042 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایک بہترین اقتباس شئر کرنے کا شکریہ زارا۔ جزاک اللہ
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-03-11, 04:06 PM   #7
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,846
کمائي: 277,972
شکریہ: 1,150
6,260 مراسلہ میں 14,126 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

سب کے کمنٹس کا شُکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتے, ہوتا, ہے۔, فراز, فرض, کوئی, کمال, کریں۔, کرتے, گئی, پسند, وسلم, مکمل, ملنے, مطابق, اللہ, انسان, جائیں, خوش, ریکارڈ, زندگی, سفر, شخص, طور, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک پھول پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام گوندل عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 1 15-02-11 09:34 PM
پیرکامل صلی اللہ علیہ والہ وسلم، عمیرہ احمد زارا اردو ادب سے اقتباسات 2 26-01-11 08:18 PM
پیر کامل صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم سے اقتباس زارا میری ڈائری 12 04-11-10 11:56 AM
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری باتیں Twins پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 1 26-07-09 03:25 PM
قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ججز بحالی کی قرارداد پیش نہ ہوسکی محمدعدنان خبریں 0 26-04-08 01:33 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:11 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger