واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات



اردو ادب سے اقتباسات یہاں پر اردو ادب کی مشہور و معروف کتب سے منتخب اقتباسات پر بحث کی جائے گی۔


کچھ اور کرنا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-12-11, 01:35 AM   #1
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,534
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کچھ اور کرنا ہے

کچھ اور کرنا ہے

اٹھارویں صدی میں جن انگریزوں کی سرفروشی نے ہندوستان کو برطانیہ کی نو آبادی بنایا ان میں رابرٹ کلائیو ”1725 -1774“کا نام سرفہرست ہے ۔1743 میں جب کہ اسککی عمر 18 سال تھی وہ ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایک کلرک کی حیثیت سے مدراس آیا۔ اس وقت اسکی تنخواہ صرف 5 پاؤنڈ تھی ۔ یہ رقم اس کے خرچ کے لیئے بہت ناکافی تھی چناچہ وہ قرضوں کے بوجھ تلے دبا رہتا اور مایوسانہ جھنجھلاہٹ کے تحت اپنے ساتھیوں اور افسروں سے لڑتا رہتا۔
اس کے بعد ایک حادثہ ھوا جس نے اسکی زندگی کے رخ کو بدل دیا۔ اس نے اپنی زندگی ختم کرنے کے لیے ایک روز بھرا ھوا پستول لیا اور اپنے سر کے اوپر رکھ کر اس کی لبلبی دبا دی۔ مگر اسکو سخت حیرت ھوئی جب اس نے دیکھا کہ اسکا پستول نہیں چلا۔ اس نے پستول کھول کے دیکھا تو وہ گولیوں سے بھرا ھوا تھا۔ اپنے ارادے کی حد تک اپنے آپ کو ہلاک کر لینے کے باوجود بدستور زندہ حالت میں موجود تھا۔
یہ بڑا عجیب واقعہ تھا۔ رابرٹ کلائیو اس کو دیکھ کر چلا اٹھا: ” خدا نے تم کو یقیناً کسی اہم کام کے لیے محفوظ رکھا ہے“ اب اس نے کلر کی چھوڑ دی اور انگریزی فوج میں بھرتی ھو گیا - اس زمانہ میں انگریز اور فرانسیسی دونوں بیک وقت ہندوستان میں قدم جمانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ اس سلسلے میں دونوں کے درمیاں جنگ چھڑ گئی۔ اس جنگ میں رابرٹ کلائیو نے غیر معمولی صلاحیت اور بہادری کا ثبوت دیا ۔ اس کے بعد اس نے ترقی کی اور انگریزی فوج میں کمانڈر انجیف کی حیثیت حاصل ھوگئی ۔ جس کلائیو نے مایوس ھوکر خود کو اپنے ہاتھ سے اپنے اوپر پستول چلا لیا تھا، اسی کو اس کے بعد یہ مقام ملا کہ برطانیہ کی تاریخ اسکو ہندوستان کے اولین فاتح کی حیثیت سے لکھا گیا۔
ہم میں سے ہر شخص کے ساتھ یہ واقعہ پیش آتا ہے کہ وہ کسی شدید خطرہ میں پڑنے کے باوجود معجزاتی طور پر اس سے بچ جاتا ہے۔ تاہم بہت کم لوگ ہیں جو رابرٹ کلائیو کی طرح اس سے سبق سیکھتے ہیں۔ جو اس طرح کے واقعات میں قردت کا اشارہ پڑھ لیتے ہوں کہ ۔۔۔ ابھی تمہارا وقت نہیں آیا، ابھی دنیا میں تم کو اپنے حصے کا کام کرنا باقیہ ہے۔
ہر آدمی کو دنیا میں کام کرنے کی ایک مدت اور مواقع دئیے گئے ہیں۔ یہ مدت اور مواقع اس سے اس وقت تک نہیں چھینے جا سکتے جب تک خدا کا لکھا پورا نہ ھوجائے۔ اگر رات کے بعد خدا آپ کے اور صبح طلوع کرے تو سمجھ لیجیئے کہ خدا کہ نزدیک ابھی آپ کے عمل کے کچھ دن باقی ہیں۔ اگر آپ حادثات کی اس دنیا میں اپنی زندگی کو بچانے میں کامیاب ہیں تو اسکا مطلب یہ ہے کہ خدا کے منصوبہ کے مطابق آپکو کچھ اور کرنا ہے جو ابھی آپ نے نہیں کیا۔



اقتباس: راز حیات از مولانا وحیدالدین خان
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (04-12-11), ننھا بچہ (06-12-11), نبیل خان (05-12-11), ملک اظہر (04-12-11), wajee (04-12-11), سیپ (18-04-12), سحر (06-12-11)
پرانا 04-12-11, 09:27 AM   #2
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,534
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے ساتھ ہی کیوں
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ (06-12-11)
پرانا 06-12-11, 10:16 AM   #3
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,488
کمائي: 52,001
شکریہ: 5,848
3,209 مراسلہ میں 6,907 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ارادہ کرنے کی دیر ہے بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (06-12-11)
پرانا 18-04-12, 02:12 PM   #4
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,064
کمائي: 1,047,196
شکریہ: 5,798
6,278 مراسلہ میں 15,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بہت اچھی تحریر ہے
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (20-04-12)
جواب

Tags
ہے۔, کوشش, کلرک, وقت, واقعات, قدم, لوگ, منصوبہ, آبادی, آدمی, ثبوت, حیات, خان, خدا, دنیا, رات, زندگی, زمانہ, سال, شخص, عجیب, صلاحیت, صبح, صدی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:16 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger