| اردو ادب سے اقتباسات یہاں پر اردو ادب کی مشہور و معروف کتب سے منتخب اقتباسات پر بحث کی جائے گی۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,618
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
’قرۃ العین حیدر کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے۔ ایک بہت بڑی شخصیت ہم لوگوں پر سایہ کیے ہوئی تھیں۔ آج ہم اس سائے سے محروم ہوگئے۔‘ یہ تاثرات ہیں معروف شاعر اور مصنف شہریار کے جو قرۃ الیعن حیدر سے بہت قریب تھے۔
شہریار نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بیسویں صدی کی ان ادبی شخصیات میں سے تھیں جن کو عالمی طور پر تمام میعاروں پر پرکھا جا سکتا ہے۔ سورج کو ایک جھونکا ہوا کا بجھا گیا۔‘ اردو کے معروف نقاد محمد حسن قرۃ العین حیدر کو اس عہد کی سب سے بڑی ناول نگار قرار دیتے ہوئے کہتے ہيں کہ انہوں نے اپنے عہد کے پست و بلند کا بہت گہری نظر سے مطالعہ کیا تھا اور ان کے ناول اور کہانیاں سب اس کے گواہ ہيں کہ ان کا مطالعہ، تجربہ اور مشاہدہ کتنا گہرہ تھا۔ انہوں نے اس کے درد کو محسوس کیا تھا۔ ’ہندوستان کی تقسیم کا ان پر گہرا اثر تھا۔ انہوں نے تقسیم کے درد، اس کی کیفیات اور تفصیلات کو اپنے ناولوں کا موضوع بنایا۔ ان کی ساری کہانیوں اور ناولوں میں یہ درد نمایاں ہے۔‘ ’انہوں نے اپنے عہد کے تغیر کے درد کو اپنے اندر کا درد سمجھ کر سمیٹا ہے۔‘ قرۃ العین حیدر کے جنازے میں شریک اردو اکیڈمی کے نائب چیرمین پروفیسر قمر رئیس نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ ’برصغیر ہندو پاک کا سب سے بڑا مینار گرگیا۔ وہ نہ صرف ایک عظیم ادیب تھیں بلکہ ایک دانشور کی حیثیت سے بھی ان کا مرتبہ بہت بلند تھا۔ قرۃ العین حیدر کی فکر ونظر کا جو زاویہ تھا وہ سب سے وسیع تھا۔ انہوں نے اردو ادب پر ہمہ گیر اثرات مرتب کیے ہيں۔ ہندو پاک کا کوئی بھی ادیب اس بلندی تک نہیں پہنچ سکتا۔‘ ہندی کے سرکردہ ادیب مجیب رضوی کہتے ہیں کہ ’قرۃ العین حیدر کا ایک منفرد انداز تھا۔ ان کا کینوس اتنا بڑا تھا کہ برصغیر کی کسی بھی زبان میں کوئی بھی اس درجے کو نہيں پہنچ پایا۔‘ جنازے میں شریک ہندی کے ایک دیگر ادیب پنکج بشٹ کا خیال ہے کہ قرۃ العین حیدر کو جو مرتبہ اردو میں حاصل ہے وہی اہمیت وہ ہندی میں بھی رکھتی ہیں۔ وہ بیسوی صدی کے بھارت کے سب سے بڑی ناول نگاروں میں ہیں جنہوں نے عہد حاضر کو تاریخ کے امتزاج کے ساتھ پیش کیا ہے۔‘ پروفیسر علی جاوید نے قراۃ العین حیدر کے انتقال کو ایک عہد کا خاتمہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہندوستانی زبانوں میں ان کی حیثیت مسلم تھی۔ ’ان کی تحریریں منفرد تھیں۔ ان کا اسلوب جدا تھا۔ بعد کے کچھ ادیبوں نے ان کے طرز تقلید کی کوشش کی لیکن ان کا انداز وہ نہ حاصل کر سکے۔‘ معروف ادیب خوشونت سنگھ جو خود بہت علیل ہیں، قرۃ العین حیدر کے انتقال سے صدمے میں ہیں۔ انہوں نے صرف اتنا کہا ’وہ مجھ سے بہت قریب تھی۔ میں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ پاؤں گا۔‘ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,783
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
bohat acha ha chacha kmal kay kmal
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| chacha, پاک, نظر, آج, حسن, عہد, علی, صدی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| گھوڑ سواری کمردرد سے نجات کیلئے بہترین نسخہ ہے | سیپ | شعبہ طب | 0 | 23-02-11 11:17 PM |
| سوال پوچھنے کا بہتر طریقہ کار | یاسر عمران مرزا | Ask Experts ماہرین کی رائے | 3 | 11-02-11 12:15 AM |
| اس جمہوریت نے عوام کو بھوک ۔افلاس۔ بدامنی مہنگائی کے سوا کیا دیا ہے | جاویداسد | خبریں | 0 | 16-09-10 10:30 PM |
| امتحانی پرچہ میں دل آزارسوال پوچھنے پرمقدمہ درج | جاویداسد | خبریں | 15 | 17-06-10 07:08 PM |
| سوات:پولیس چوکی پر حملہ،3 اہلکار جا بحق،ضلع ناظم کا گھرجلادیا گیا | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 28-10-07 08:32 AM |