واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات



اردو ادب سے اقتباسات یہاں پر اردو ادب کی مشہور و معروف کتب سے منتخب اقتباسات پر بحث کی جائے گی۔


“میں کام کرتا ہوں”

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-12-07, 11:48 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,618
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default “میں کام کرتا ہوں”

“میں کام کرتا ہوں”

چاندنی چوک پر اشارے کی روشنی سرخ تھی۔ میں نے بھی گاڑیوں کی لمبی قطاروں میں سے ایک کے پیچھے گاڑی روک لی۔

چند سال پہلے چاندنی چوک پر ٹریفک کے یہ اشارے موجود نہیں تھے۔ صرف ایک گول چکر تھا اور اُس گول چکر کے درمیان میں چلتا ہوا ایک فوارہ، جو رات کے وقت جگمگاتی روشنیوں میں کافی خوبصورت لگا کرتا تھا۔ یہ اور بات ہے کہ ایک مصروف چوک ہونے کی وجہ سے نئے نئے ڈرائیورز کے لیے اس فوارے اور چکر کی موجودگی اچھا خاصا ہوّا تھی۔ خود میں نے پہلی بار اس چوک میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے گاڑی کو چکر ہی پر چڑھا ڈالا تھا۔

“سِکستھ روڈ جانا ہے جی، سِکستھ روڈ جانا ہے جی۔” ایک کمسِن آواز نے مجھے چونکایا۔ ایک چھوٹا سا لڑکا، کمر پر بستہ لٹکائے اور سادہ سی شلوار قمیص میں ملبوس میری طرف دیکھ رہا تھا اور ہاتھ کے انگوٹھے سے آگے کی طرف اشارہ کر رہا تھا۔ میں نے چوک میں جلتی سرخ روشنی کو دیکھا، ” بیٹھ جاؤ۔” وہ لڑکا تیزی سے اگلی سائیڈ سیٹ کا دروازہ کھول کر بیٹھ گیا، ” مہربانی جی۔”

اشارہ سبز ہونے پر میں نے گاڑی بڑھائی اور کچھ دور آگے جا کر اُس لڑکے کی طرف دیکھا۔ اُس کی عمر بمشکل بارہ تیرہ سال رہی ہو گی۔ گاڑی کے فرش پر نگاہیں جمائے وہ اتنے مؤدبانہ انداز میں بیٹھا ہوا تھا کہ مجھے ہنسی آ گئی۔

“پڑھتے ہو؟ ” میں نے پوچھا۔

“جی؟ ” وہ چونکا۔

“پڑھتے ہو؟ “

“نہیں جی۔ کام کرتا ہوں۔”

“کیا کام کرتے ہو؟ “

“جوتے پالش کرتا ہوں جی۔ صبح قرآن مجید پڑھتا ہوں۔”

میں اس کے لہجے میں چھلکتے فخر کو محسوس کیے بغیر نہ رہ سکا۔

“حفظ کر رہے ہو یا صرف پڑھتے ہو؟ “

“صرف پڑھتا ہوں جی۔” اس نے میرے جوتوں کی طرف دیکھا۔

“مسجد میں؟ “

“ہاں جی۔” وہ رکا۔ ” آپ کے جوتے پالش کر دوں جی؟ “

” آں ۔۔۔ نہیں یار۔ خیر ہے۔”

وہ دوبارہ خاموش ہوا، پھر کہنے لگا، “بڑی مہربانی جی آپ کی، آپ نے بٹھا لیا۔” میری سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا کہوں۔ وہ کہتا رہا، “ابھی میرے پاس چپل نہیں ہے جی، ورنہ پیدل ہی چلا جاتا۔”

میں نے پہلی بار اس کے پیروں کی طرف دیکھا۔ مٹی اور گرد سے اَٹے ہوئے، چھوٹے مگر سخت جان، برہنہ پیر۔

“سِکستھ روڈ پر کہیں بیٹھتے ہو یا ۔۔۔ “

“نہیں جی۔ ” وہ میرا جملہ ختم ہونے سے پہلے بول پڑا۔ ” پھِر ٹُر (گھوم پھِر) کے کام کرتا ہوں۔ وہ موچیوں والا ڈبہ ہو نا جی تو بیٹھ کے کام ہو جاتا ہے۔” اس نے ہاتھوں کے اشارے سے مجھے ڈبے کا سائز سمجھانے کی کوشش کی۔

“تو دکانوں میں پھِرتے ہو؟ “

“ہاں جی۔ آوازیں لگاتا ہوں جی۔ سارا دن چل کر ٹانگیں تھک جاتی ہیں جی۔”

ہم سِکستھ روڈ کے قریب آ گئے تھے۔ “بڑی مہربانی جی آپ کی۔” وہ پھر بولا۔ اس مرتبہ میں نے ہنسنے کی کوشش کی۔ “کوئی بات نہیں یار۔ میں نہ ہوتا تو کوئی اور بٹھا لیتا۔”

اترنے سے پہلے ایک بار پھر اس نے میری “مہربانی” کا شکریہ ادا کیا۔ گاڑی آگے بڑھانے سے پہلے میں نے دیکھا، وہ ھاتھ اٹھا کر مجھے سلام کر رہا تھا۔

گھر کی طرف واپس آتے ہوئے میں اسی لڑکے کے متعلق سوچ رہا تھا جب ایک مال بردار ٹرک موڑ کاٹ کر گاڑی کے سامنے آ گیا۔ اُس ٹرک کی پُشت پر، نمبر پلیٹ کے نیچے ایک بڑا سا مڈ فلیپ لہرا رہا تھا اور اس پر لکھا تھا،

“سب مایا ہے۔”

میں نے ایک طویل سانس لی اور اُس ٹرک کو اوور ٹیک کرتا ہوا آگے نکل گیا۔

سورس الٹرا سیدھا
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کمر, ٹیک, ٹریفک, قرآن, مجید, رات, سال, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بالوں‌کی خشکی دور کریں عبدالقدوس فیشن اور بیوٹی ٹپس 6 01-01-12 02:49 AM
عالمی ”شیروں“ کو”چوہا“ بنانے والاپنجرے میں بند جاویداسد خبریں 0 28-11-10 05:57 PM
مہنگائی : آنے والے دنوں‌میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میاں شاہد دلچسپ اور عجیب 3 10-06-08 10:23 PM
’بھگوان عدالت میں حاضر ہوں‘ چاچا کمال قہقہے ہی قہقے 4 09-04-08 09:45 AM
بالوں‌کو لمبا کریں عبدالقدوس فیشن اور بیوٹی ٹپس 2 15-08-07 03:12 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:21 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger