واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > اردو افسانے




باپ

اس موضوع کے 0 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 70 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-12-09, 10:29 PM   #1
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 24
مراسلات: 2,221
کمائي: 18,583
ميرا موڈ:
شکریہ: 2,745
695 مراسلہ میں 1,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default باپ

باپ

کل میری ملاقات ایک اداس باپ سے ہو گئی

وہ کس کا باپ تھا کتنوں کا باپ تھا کہاں سے آیا تھا کہاں جارہا تھا یا کہیں جابھی رہا تھا یا نہیں اس کے بارے میں مجھے کچھ علم نہیں میں تو صرف یہ جانتا ہوں کہ وہ پارک کے ایک کونے میں بنچ پر بیٹھا ایک ادا س باپ تھا مجھے دیکھ کر اس نے سراٹھایا اور کہنے لگا،تارڑ صاحب آپ بھی باپ ہیں، میں نے کہا’’ ہاں جی ماشاء اللہ میں تو ایک نانا اور دادا بھی ہوں‘‘ تو وہ ذرا ناراض ہو کر بولا کہ میں نے آپ سے صرف یہ پوچھا ہے کہ کیا آپ ایک باپ ہیں اور آپ جواب دے رہے ہیں کہ میں ایک نانا اور دادا ہوں۔ ۔ ۔ میں نے مسکراتے ہوئے کہا حضرت اگر میں نانا اور دادا ہوں تو ظاہر ہے پہلے باپ ہوا اور پھر اس کے بعد یہ کچھ ہوا۔

’’ اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک باپ ہیں، اس نے سرہلایا کیا آپ خوش ہیںکہ آپ ایک باپ ہیں؟

اب پارک میں سیر کرتے ہوئے طرح طرح کے مختلف اقسام کے لوگوں سے ملاقات ہوتی رہتی ہے ان میں سے کچھ حواس باختہ بھی ہوتے ہیں تو یہ شخص شائد ان میں سے ایک ہے اور اسے ذرا احتیاط سے ہینڈل کرنا چاہیے جی میں بالکل خوش ہوں کہ میں ایک باپ ہوں‘‘

’’لیکن میں خوش نہیں ہوں میں ایک اداس اور رنجیدہ باپ ہوں، مجھے نہ صرف اپنے بچوں سے بلکہ اس پورے معاشرے سے شکایت ہے کہ یہ باپوں کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتا ہر جانب صرف ماؤں کی تعریفیں ہوتی ہیں ان کی شان میں قصیدے پڑھے جاتے ہیں یہ بچے یہ نہیں سوچتے کہ اگر ہم باپ نہ ہوتے تو وہ بھی نہ ہوتے اور یہ ساری سازش ماؤں کی ہے جو اولاد کے کان بھرتی رہتی ہیں کہ دیکھو ہم نے تمہیں جنم دیا پھر راتوں کو جاگ جاگ کر تمہیں پالا، تمہیں طرح طرح کے پکوان بنا کر کھلائے وغیرہ وغیرہ اب کوئی پوچھے کہ بھلا یہ سب کچھ ممکن تھا اگر باپ دن رات مشقت کر کے رزق کما کر گھر نہ لاتا بیمار ہو جائے تب بھی آرام نہیں کرتا کہ اس کے ذہن میں سکولوں کی فیسیں، یونیفارم، بسوں کے کرائے اور بچوں کے جیب خرچ چل رہے ہوتے ہیں اور اس کے باوجود ہر جانب ماں ماں ہو رہی ہوتی ہے یقین کیجئے میں نے اپنے بڑے بیٹے کو واقعی راتوں کو جاگ جاگ کر پالا ہے اسے ہمیشہ ساتھ سلاتا تھا اور دودھ گرم کر کے پلاتا تھا۔ اور اس کے پوتڑے دھوتا تھا اور اس کے باوجود وہ الو کا کان بڑا ہواہے تو وہ بھی ماں
ماں پکارتا ہے کبھی باہر سے فون کرتا ہے تو کہے گا ہیلو ابو کیا حال ہے اس سے بیشتر کہ میں اپنا حال بتاؤں وہ فوراً فرمائش کردے گا کہ ذرا امی سے توبات کروادیں اور پھر ایک ایک گھنٹہ اس سے باتیں کرتا رہتا ہے۔

ماں سے محبت تو ایک قدرتی بات ہے جناب‘‘ میں نے اسے ڈھارس دی۔’’تو کیا باپ سے محبت کرنا غیر قدرتی ہے؟ اب یہ جو چاروں طرف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ ماں کے قدموں میں جنت ہے تو یہ بھی ماؤں کی سازش ہے، ابھی پچھلے دنوں بیوی کے ساتھ میرا چھوٹا سا جھگڑا ہوگیا جب کہ بڑا بیٹا بھی وہاں موجود تھازیادتی سراسر بیوی کی تھی اور وہ قدرے بدتمیز بھی ہو رہی تھی تو میں نے پورا کیس بیٹے کے سامنے رکھ دیا کہ تم فیصلہ کرو اس نے کان کھجا کر کہا کہ ہاں غلطی تو امی کی ہے یہ سن کر امی نے دھاڑیں مار مار کر رونا شروع کردیا تو بیٹے نے فوراً کہا غلطی تو امی کی تھی لیکن آپ کا لہجہ بہت سخت تھا ذرا دھیما بولتے تو کیا حرج تھی آئندہ احتیاط کیجئے گا یہ میری پیاری امی ہیں اس پر پیاری امی نے فرزند ارجمند کو گلے لگا کر خوب پیار کیا اور وہ دونوں میرے جانب یوں دیکھنے لگے جیسے میں ہی مجرم ہوں دنیا کا سب سے برا شخص ہوں۔ ۔ ۔
__________________
http://mtariqraheel.blogspot.com
http://tariqraheel.wordpress.pk
http://sweetjaveria.blogspot.com
طارق راحیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (07-12-09)
جواب

Bookmarks


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
باپ بیٹا wajee قہقہے ہی قہقے 2 15-08-09 06:07 PM
ماں اور باپ samia گپ شپ 4 29-04-09 01:13 PM
ارے باپ رے باپ ابن ضیاء دلچسپ اور عجیب 3 06-11-08 03:07 PM
باپ کی نصیحت The Great شعر و شاعری 0 28-06-08 03:45 PM
سلمان کے باپ عدنان فلمی دنیا 1 20-05-08 05:45 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger