واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > اردو افسانے




خمری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-05-11, 01:52 PM   #1
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,846
کمائي: 277,977
شکریہ: 1,150
6,260 مراسلہ میں 14,127 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default خمری

خمری

جوگی کا ایک پھیرا سُنار کا ساراسونا پیتل کر گیا ۔
خُمری یوں کھاٹ پر پڑی کہ پھر کبھی اپنے پیروں پر کھڑی نہ ہوئی ۔بناؤ سنگھار چُھوٹا ، زیور گہنا اُترا ، نجانے کیا روگ لگا دنوں میں سُوکھ کر کانٹا ہو گئی ۔بہتیرے علاج ، دوا دارو ، گنڈے تعویذ ، منتیں مرادیں مگر مرض نہ ٹلا ۔جان کے لالے پڑ گئے ۔کھاٹ پر پڑی دروازے کو تکتی رہتی نجانے کس کی آس ، کس کے انتظار میں آنکھیں ٹھہر گئیں ۔
جوگی پر کیا تہمت ؟ اُس نے کونسا جادو پھونک دیا تھا جو سُنار کی بیٹی پتھر کی ہو گئی ۔وہ تو دروازے پر آیا ، صدا لگائی نہ دستِ سوال دراز کیا ، ایک نظر خُمری کو دیکھا تھا اور چُپ چاپ لمبے لمبے ڈگ بھرتا ۔۔۔ اگلے دروازے ۔۔۔ پھر اُس سے اگلے ۔۔۔ پھر نظروں سے اوجھل ہو گیا ۔
وہ کیا مانگتا ؟ اُس کی حاجت پوری ہو جاتی اُس در سے ؟
ایک نظر !صرف ایک نظر! جوگی نے خُمری کو دیکھا تھا اور لمبے لمبے ڈگ بھرتا ۔۔۔
وہی ایک نظر !خُمری کو بسمل کی طرح گھائل کر گیا ۔ سُنار کا سارا سونا پیتل ہو گیا ۔
پھر سال بعد جوگی کا پھیرا ہوا۔
چولے والے نے صدا لگائی نہ دستِ سوال دراز کیا ۔ دروازے پر کھڑا رہا ۔خُمری یوں اُٹھی جیسے دیے میں تیل جلنے سے شعلہ ۔جوگی نے ایک نظر اُسے دیکھا ۔۔۔ چُپ چاپ لمبے لمبے ڈگ بھرتا اگلے دروازے پر ۔۔۔
اِس بار وہ پتھر نہیں ہوئی ، ننگے پاؤں جوگی کے پیچھے پیچھے ۔پیتل سے سونا بن گئی ۔
’’ ایک سال سے کھاٹ پر پڑی درشن کو ترس رہی ہوں سائیں !‘‘خُمری نے بھٹیارن کے سامنے اُس بے پروا کا چولا پکڑ لیا ۔
گنجل بالوں ، سوجے پیروں والے نے مُڑے بغیر لاچار سے چولا چھڑایا ، اُسی بے نیازی سے چلتا رہا ۔۔۔ چلتا رہا۔
پیچھے سونا پیتل رہ گیا ۔
خُمری پتھر کی ہو گئی ۔
’’ ہونہہ ! ایک سال ! وہ چودہ سال سے درشن واسطے گلی گلی ، در بدر پھر رہا ہے ‘‘بھٹیارن نے تمسخر سے خُمری کو دیکھا اور تپتی ریت میں مکئی پھینکی ۔
خُمری ہوش میں آئی تو پلٹی نہیں ۔۔۔ چولے والے کی طرح گلی گلی ۔۔۔ دربدر ۔

مصنف: سیّد علی محسن
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (30-05-11), سحر بٹ (02-06-11)
جواب

Tags
کس, گئی, پکڑ, پڑی, یوں, لگا, لیا, نظر, محسن, آیا, آنکھیں, آئی, اُسے, اپنے, بار, بدر, دیکھا, دیے, سوال, سال, سامنے, علی, علاج, صدا, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:44 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger