واپس چلیں   پاکستان کی آواز > Web Masters > اردو بلاگنگ



اردو بلاگنگ اردو بلاگنگ کے بارے میں اپنے خیالات، مشاہدات اور تجربات یہاں شئیر کریں تاکہ نئے بلاگرز ان سے رہنمائی حاصل کرسکیں۔


اردو بلاگرز کا بین الاقوامی قبیلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-07-11, 08:48 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,038
کمائي: 55,089
شکریہ: 11,755
1,557 مراسلہ میں 4,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default اردو بلاگرز کا بین الاقوامی قبیلہ

اردو بلاگرز کا بین الاقوامی قبیلہ

اردو بلاگنگ کے حوالے سے بی بی سی اردو پر ایک مضمون پڑھا
جس سے یہ خوش آئند خبر ملی کہ دنیا میں اردو بلاگنگ ایک واضح شعبے کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

مگر ساتھ ہی ایک اور بات بھی دیکھی اور وہ یہ اس بلاگ پر ایک بلاگر کی حیثیت سے کسی یاسر عمران صاحب کا ذکر بھی ہے۔ تو جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ اپنے پاک نیٹ کے یاسر عمران مرزا ہیں ۔ جن کا حوالہ بی بی سی والوں نے دیا ہے۔





اردو زبان میں نت نئی بلاگنگ ویب سائیٹوں کی بڑھتی تعداد دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ آن لائن اردو پڑھنے اور لکھنے والوں کی تعداد میں نہ صرف خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اب اردو بلاگرز کے بین الاقوامی قبیلے میں شامل بھی ہوتے جارہے ہیں۔

بی بی سی عالمی سروس کے انٹرایکٹیویٹی ایڈیٹر سنتوش سنہا کا کہنا ہے کہ’گزشتہ چار پانچ سالوں میں اردو زبان کی آن لائن موجودگی، اردو زبان میں شائع ہونے والے اخباروں اور شاعری کی کتابوں کے صفحات کی تصاویر سے آگے بڑھ کر اب خبروں اور حالات حاضرہ کی ایسی ویب سائٹوں تک پہنچ گئی ہے جو مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہیں۔ اِس کے علاوہ اب اردو زبان میں ایسے فورم اور بلاگنگ ویب سائٹیں بھی وجود میں آچکی ہیں جہاں مختلف النوع سیاسی و سماجی موضوعات پر مسلسل مباحثے جاری رہتے ہیں۔ اردو زبان بولنے والوں کا یہ نسبتًا نیا ’آن لائن تعلق‘ اب عالمی سرحدیں پار کرچکا ہے۔

2001 میں بی بی سی نے ایک ایسا طریقہ متعارف کروایا جس کی مدد سے اردو زبان کے حروف تہجی کی آن لائن لکھائی، تدوین اور اشاعت ممکن ہوسکی۔ اس ایجاد نے اردو زبان کی عالمی سطح پر ترویج میں ایک بڑا اور اہم کردار ادا کیا کیونکہ اس طریقہ کار کی بنیاد پر جہاں اردو زبان میں خبروں اور حالات حاضرہ کی ویب سائٹوں کی بنیاد پڑی تو وہاں اردو زبان بولنے والوں کو فورم اور بلاگ کے ذریعے ایک ایسی جہت بھی نصیب ہوئی جہاں وہ اپنے دل و دماغ سے قریب موضوعات پر بے لاگ بحث کرسکیں۔

اردو زبان میں بلاگنگ کا آغاز

اس وقت اردو زبان میں ایسی کئی بلاگنگ سائٹیں موجود ہیں جنہیں دنیا کے مختلف ممالک سے چلایا جارہا ہے لیکن ان کی اکثریت کا تعلق پاکستان سے ہے۔بی بی سی اردو آن لائن کے ایڈیٹر مرزا وحید کہتے ہیں کہ ’اردو بلاگنگ کی ابتداء کم و بیش چار پانچ سال قبل بی بی سی کی جانب سے اردو آن لائن پر ’یونی کوڈ‘ اور اردو کی بورڈ کے اجراء کے بعد ہوئی۔ یونی کوڈ، اردو کے حروف تہجی آن لائن لکھنے کا ایک ایسا طریقہ ہے جس کی مدد سے اردو حروف کی تدوین بھی ممکن ہے۔ لگ بھگ اسی وقت ہم نے اپنی ویب سائٹ پر بلاگ کی ابتداء بھی کی۔ ہماری ویب سائٹ پر آنے والوں نے پہلے تو اردو کے اس نئے طریقے کو اپنایا اور پھر ان میں سے چند لوگوں نے اپنی بلاگ ویب سائٹیں شروع کیں۔

چار پانچ سال کی نسبتا قلیل مدد میں ہی اردو بلاگ کے موضوعات وسیع سے وسیع تر ہوتے چلے گئے۔ اس وقت اردو بلاگنگ میں ہارڈویئر سافٹ ویئر مشوروں، لطیفوں ، بصری آرٹ، کھیل، سیاست، سمندر پار اردو بولنے والے، فلمی صنعت، موسیقی، شاعری، مذہب اور نسل جیسے موضوعات پر علیحدہ علیحدہ ویب سائٹیں موجود ہیں۔

پاکستان میں امریکی عمل دخل

’میرا پاکستان‘ نامی بلاگ کے میزبان 4 اگست کو اپنے بلاگ باعنوان ’یہ وطن ہمارا ہے ، ہم ہیں حکمراں اس کے‘ میں ایشیا ٹائمز آن لائن کی ایک خبر کے حوالے سے لکھتے ہیں:

’امریکہ میں رہنے والے ہم پاکستانی اس خبر سے بہت خوش ہیں کہ ہمارے ملک امریکہ نے کوڑیوں کے عوض اسلام آباد میں سی ڈی اے سے زمین خریدی ہے ۔۔۔۔جس طرح اسلام آباد میں امریکی ایمبیسی کو وسعت دی جارہی ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مستقبل کے حکمراں کون ہوں گے‘۔

جعفر اس بلاگ پر تبصرہ کرتے لکھتے ہیں۔

’ہم تو اب تک یہی سمجھتے رہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے‘۔

چوری کا سافٹ وئیر

سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی یاسر عمران اپنے بلاگ میں اس بحث کو چھیڑتے ہیں کہ ’چوری کا سافٹ ویئر استعمال کرنا حرام ہے یا حلال‘۔

اس بلاگ پر تبصرہ کرتے ہوئے راشد کامران نے لکھا ’میں نے اب تک کوئی بھی ایسا پاکستانی کمپیوٹر نہیں دیکھا جو چوری کے ونڈوز سافٹ ویئر سے نہ شروع ہوتا ہو‘۔

مذہبی فسادات

’میرا پاکستان‘ بلاگ پر میزبان نے گوجرہ کے مسلم عیسائی فساد کو اس افواہ کا نتیجہ قرار دیا کہ کسی عیسائی نے قرآن کے صفحات کو جلادیا ہے۔

اس بلاگ پر یاسر عمران اپنے تبصرے میں کہتے ہیں کہ’جہالت اس واقعے کا ایک سبب ہوسکتی ہے لیکن ہمیں اس واقعے کے پیچھے خفیہ ہاتھوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔ یہ خفیہ ہات یقینًا امریکہ، اسرائیل اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ہیں۔ اسی انداز کے فسادات چین میں بھی کروائے گئے تھے‘۔

بھارت میں اردو بلاگنگ

حروف تہجی مختلف ہونے کے باوجود عام بول چال میں اردو اور ہندی زبانوں میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔ جارج ویبر 1997 میں شائع ہونے والے اپنے مضمون: ’آج کی زبانیں‘ میں لکھتے ہیں کہ ’اردو/ ہندی زبان بولنے والے دنیا کی آبادی کا 4.7 فیصد ہیں اور یوں یہ زبان عالمی سطح پر میندرین، انگریزی اور ہسپانوی زبانوں کے بعد چوتھے نمبر پر آتی ہے‘۔

بھارت کی آبادی کا ایک بہت ہی مختصر حصہ اردو لکھ اور پڑھ سکتا ہے۔ یہاں یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ حروف تہجی کا یہ فرق دنیا میں اردو اور ہندی بولنے والوں کے درمیان خلیج کی ایک بڑی وجہ ہے۔

مشاہدے سے سامنے آیا ہے کہ اردو اور ہندی بولنے والے لوگ آن لائن تعلق کے لیے اکثر یا تو انگریزی بحثیت مشترکہ زبان استعمال کرتے ہیں اور اگر نہیں تو اردو یا ہندی کو رومن حروف تہجی میں لکھ کر ایک دوسرے تک اپنی بات پہونچاتے ہیں۔

حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے 37 سالا سجادالحسنین کہتے ہیں کہ ’چند سالوں سے کئی معاملات پر پاکستانیوں سے اردو میں بات چیت کے بعد مجھے احساس ہوا ہے کہ کسی بھی طرح کے تعلق میں زبان اور مذہب کی خاصی اہمیت ہے‘۔

پاکستان کے اردو اور انگریزی زبان کے بلاگر

انگریزی زبان پر قدرت رکھنے والے پاکستانی باآسانی بین الاقوامی سوشل میڈیا سے جڑ کر پوری دنیا سے اندرونی اور بیرونی معاملات پر تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ اس طرح وہ عالمی سطح پر ایک وسیع نقطہ نظر تو بنا سکتے ہیں لیکن یہ نقطہ نظر اندرونی معاملات پر ان کی گرفت اور اثر کو کمزور بھی کرسکتا ہے۔

اردو زبان میں بلاگنگ کرنے والوں کی زبان کی وجہ سے پیدا ہونے والی ایک طرح کی آن لائین تنہائی انہیں اندرونی معاملات پر پاکستان کے انگریزی بلاگرز کے مقابلے میں زیادہ پرجوش، مرکوز اور شامل رکھ سکتی ہے۔

[بی بی سی اردو]
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔

Last edited by نورالدین; 15-07-11 at 08:58 PM.
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
کنعان (17-07-11), پاکستانی (17-07-11), ھارون اعظم (15-07-11), محمد یاسرعلی (18-07-11), محمدعدنان (15-07-11), مرزا عامر (15-07-11), احمد نذیر (15-07-11), بزم خیال (16-07-11), حیدر (16-07-11), زبیرافتحار (11-08-11), عروج (16-07-11)
پرانا 15-07-11, 09:07 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,320
شکریہ: 18,821
12,629 مراسلہ میں 29,414 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جی ہاں یاسر عمران مرزا یہی ہیں
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (15-07-11), احمد نذیر (15-07-11), حیدر (16-07-11)
پرانا 15-07-11, 10:19 PM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,169
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت‌ خوشی ہوئی جان کر کہ انٹرنیٹ پہ اب اردو کا بھی کوئی مقام ہے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-07-11)
پرانا 16-07-11, 04:29 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

قومی زبان۔۔۔۔۔۔زندہ باد۔
آج دل کو سکون اور قوّت ملی یہ سب پڑھ کر۔ کیونکہ ھمارا مقصد بھی یہی تھا۔
__________________
اے اللہ میرےوالدین پر رحم فرما۔ جیساکہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا۔ آمین۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-07-11)
پرانا 16-07-11, 04:38 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,440
شکریہ: 8,476
1,582 مراسلہ میں 3,501 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت دل کش ہے یہ بات جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-07-11)
پرانا 17-07-11, 05:04 PM   #6
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,130
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اردو کا تحفظ کیجےیہ ھماری قومی زبان ھے ھماری ایک شناخت بھی ھے
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
حسن قادری کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (18-07-11)
پرانا 18-07-11, 09:43 AM   #7
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,656
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ویسے یہ تحریر دو سال پرانی ہے اس میں ایسا نہیں لگتا کہ نیٹ پہ اردو کی ترقی کا سہرا بی بی سی والوں نے اپنے سر سجانے کی کوشش کی ہے
Saturday, 22 August, 2009, 09:04 GMT 14:04 PST
اقتباس:
2001 میں بی بی سی نے ایک ایسا طریقہ متعارف کروایا جس کی مدد سے اردو زبان کے حروف تہجی کی آن لائن لکھائی، تدوین اور اشاعت ممکن ہوسکی۔ اس ایجاد نے اردو زبان کی عالمی سطح پر ترویج میں ایک بڑا اور اہم کردار ادا کیا کیونکہ اس طریقہ کار کی بنیاد پر جہاں اردو زبان میں خبروں اور حالات حاضرہ کی ویب سائٹوں کی بنیاد پڑی تو وہاں اردو زبان بولنے والوں کو فورم اور بلاگ کے ذریعے ایک ایسی جہت بھی نصیب ہوئی جہاں وہ اپنے دل و دماغ سے قریب موضوعات پر بے لاگ بحث کرسکیں۔
اقتباس:
’اردو بلاگنگ کی ابتداء کم و بیش چار پانچ سال قبل بی بی سی کی جانب سے اردو آن لائن پر ’یونی کوڈ‘ اور اردو کی بورڈ کے اجراء کے بعد ہوئی۔ یونی کوڈ، اردو کے حروف تہجی آن لائن لکھنے کا ایک ایسا طریقہ ہے جس کی مدد سے اردو حروف کی تدوین بھی ممکن ہے۔ لگ بھگ اسی وقت ہم نے اپنی ویب سائٹ پر بلاگ کی ابتداء بھی کی۔ ہماری ویب سائٹ پر آنے والوں نے پہلے تو اردو کے اس نئے طریقے کو اپنایا اور پھر ان میں سے چند لوگوں نے اپنی بلاگ ویب سائٹیں شروع کیں۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (18-07-11)
جواب

Tags
images, فورم, کمپیوٹر, کتابوں, پاک, پاکستان, پاکستانی, یاسر عمران مرزا, ویب, ونڈوز, قرآن, لوگ, چین, نظر, ممکن, متعارف, آبادی, انگریزی زبان, اردو, اردو بلاگنگ, اسلام, بی بی سی, بلاگرز, تصاویر, خوش, خبر, شاعری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی گلاب خان خبریں 0 28-02-11 05:13 AM
ایس سی او ٹول بار کسی بھی مہنگے سرچ انجن آپٹیمائزیشن سافٹ ویر سے بہتر یاسر عمران مرزا SEO and Marketing 15 28-11-10 12:55 AM
پی سی بی نے سری لنکن ٹیم پر حملے کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی جاویداسد خبریں 0 18-08-10 10:28 PM
آئی سی ایل میں‌پاکستان کا نام کیوں ---- پی سی بی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرل محمدعدنان کرکٹ 1 16-04-08 11:27 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:19 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger