واپس چلیں   پاکستان کی آواز > Web Masters > اردو بلاگنگ

اردو بلاگنگ اردو بلاگنگ کے بارے میں اپنے خیالات، مشاہدات اور تجربات یہاں شئیر کریں تاکہ نئے بلاگرز ان سے رہنمائی حاصل کرسکیں۔

اردو بلاگ بہتر بنائیے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-07-10, 03:39 PM   #1
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,637
کمائي: 86,322
شکریہ: 9,600
4,225 مراسلہ میں 12,042 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Lightbulb اردو بلاگ بہتر بنائیے

اردو بلاگ بہتر بنائیے

اکثر لوگ اپنے مشاہدے اور اپنی قدرتی صلاحیتوں کے بل بوتے پر بلاگنگ میں بہت جلد بہت اچھی پہچان بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ لیکن بہت سارے بلاگران کو شروعات میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس پر وہ پرانے بلاگران سے مدد اور رہنمائی چاہتے ہیں۔ میں اگرچہ اتنا پرانا بلاگر نہیں ہوں لیکن پھر بھی اپنے ذاتی تجربات اور مشاہدات کو سب تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہوں ۔ امید ہے یہ مشورے آپ کے لیے مدد گار ثابت ہوں گے۔

بلاگنگ سافٹ وئریا پلیٹ فارم کا چناؤ۔
بلاگنگ سافٹ وئر یا پلیٹ فارم کا چناؤ بھی سوچ سمجھ کر کیجیے۔ ہر پلیٹ فارم جیسے “بلاگر” ، “ورڈ پریس ڈاٹ کام” اور “ورڈپریس ڈاٹ پی کے” کی اپنی اپنی خوبیاں اور خامیاں ہیں۔ جیسے “ورڈ پریس ڈاٹ کام ” کے بلاگ پر گوگل ایڈ سینس نہیں کام کرتی ۔ اسی طرح اردو سانچہ جات، سرچ انجن فرینڈلینس، پلگ انز کی شمولیت، ڈسک سپیس سائز وغیرہ ایسی اشیا ہیں جن کے متعلق جان کر ہی پلیٹ فارم کا انتخاب کرنا مناسب ہے۔ورڈ پریس ڈاٹ کام پر تحاریر شائع کرنے کے فورا بعد ہی سرچ انجن میں شامل ہوتی ہیں۔جبکہ ورڈ پریس ڈاٹ پی کے پر اردو کے لیے زیادہ اختیارات موجود ہیں۔

بلاگ کے عنوان اور یو آر ایل میں مطابقت۔
بلاگ کا یو آر ایل یعنی ڈومین نیم ایک ہی دفعہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے اسے سوچ وچار کے بعد منتخب کیجیے۔ اکثر بلاگران حضرات اپنے نام کا یو آریل اختیار کرتے ہیں۔ اور بعد میں اپنے بلاگ کا عنوان تبدیل کر لیتے ہیں۔ یہ بھی ایک غلط عمل ہے۔ اگر آپ بلاگ کا عنوان مکمل طور پر یو آر ایل کے مطابق نہیں رکھ سکتے تو کوشش کیجیے کہ یو آر ایل کا کچھ حصہ عنوان میں ضرور شامل ہو، جیسے یو آر ایل www.bavajee.com ہو تو بلاگ کا عنوان “باوا جی کا بلاگ “، “باوا جی کی بیاض” ، “باوا جی کے قلم سے” ، “باوا بلاگ” یا فقط “باوا جی” رکھیے۔ بہتر تجویز یہی ہو سکتی ہے کہ یو آرایل سوچ سمجھ کر منتخب کیجیے۔

پرما لنکس
پرما لنکس سے مراد آپ کے بلاگ پر تحاریر اور صفحوں کے یو آرایل ہیں۔ یہ سبھی یو آر ایل آپ کے بلاگ کی مرکزی ڈومین میں کچھ اضافہ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ جیسے آپ کے بلاگ کا یو آر ایل www.bavajee.com ہے تو رابطہ کے صفحہ کا یو آر ایل مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک ہو سکتا ہے۔
بلاگسپاٹ یا بلاگر کے پلیٹ فارم پر یہ مشکل نہیں ہوتی کیوں کہ ابھی تک بلاگر میں نہ تو پرما لنک تبدیل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے اور نہ ہی اس میں خامی ہے۔ جب کہ ورڈ پریس ڈاٹ پی کے اور ذاتی ہوسٹنگ والے بلاگ پر یہ اختیار بھی موجود ہے اور اسے بہتر بھی بنایا جا سکتا ہے۔کوشش کیجیے کہ پرما لنکس پہلی دو اقسام میں سے کوئی ایک ہو۔ کیوں کہ یہ دونوں اقسام ہی سرچ انجن کے لیے زیادہ آسانی پیدا کرتی ہیں۔ورڈ پریس کی سیٹنگ کے شعبہ میں جا کر permalinks منتخب کیجیے اور اسے کسی ایسے اختیار پر منتخب کر لیجیے جس میں سوالیہ نشان “؟” موجود نہ ہو۔یہ تبدیلی محفوظ کرنے کے بعد آپکو نیچے کوڈ کی چار پانچ لائنیں دی جائیں گی انہیں آپکو .htaccess نامی فائل بنا کر ورڈ پریس انسٹالیشن کی مرکزی ڈائریکٹری میں محفوظ کر نی ہو گی۔
اس تبدیلی کے علاوہ ورڈ پریس پر اپنی ہر پوسٹ کا پرما لنک اپنی مرضی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کو شائع کرنے سے پہلے ٹیکسٹ ایڈیٹر کے اوپر ہر پوسٹ کا ممکنہ پرما لنک دیا گیا ہوتا ہے اس کے ساتھ ایک چھوٹا سے Edit کا بٹن بھی موجود ہوتا ہے۔ بٹن کو دبائیے اور رومن اردو میں پوسٹ کا عنوان لکھ دیجیے۔ یاد رہے اس پرما لنک میں اسپیس نہیں ہوتی۔

ورڈ پریس ڈاٹ کام کی زبان۔
ورڈ پریس ڈاٹ کام پر زبان اخیتار کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ اگر آپ بیک وقت انگریزی اور اردو بلاگنگ کرنا چاہتے ہیں تو زیادہ موزوں زبان انگریزی رہتی ہے۔ اگر صرف اردو تحاریر پر مشتمل بلاگ بنانا چاہتے ہیں تو اردو زبان منتخب کیجیے۔ ویسے زیادہ مناسب یہی رہے گا آپ انگریزی اور اردو کے لیے الگ الگ بلاگ تشکیل دیجیے۔

مرکزی صفحہ کو خوبصورت اور ہلکا پھلکا رکھیے۔
اکثر بلاگر خواتین و حضرات کا بلاگ مرکزی صفحہ اوپر سے نیچے بہت ہی لمبا ہوتا ہے۔ تمام تحاریر مکمل طور پر مرکزی صفحہ پر ظاہر ہو رہی ہوتی ہیں۔ اور صارف کو ایک لمبا سکرول کر کے بلاگ کے فوٹر تک پہنچنا پڑتا ہے۔ یہ بھی ایک غلط طریقہ کار ہے۔ مرکزی صفحہ پر صرف عنوان اور تحریر کا کچھ حصہ ہونا چاہیے۔ جیسے اکثر خبروں کی ویب سائٹس پر کیا گیا ہوتا ہے۔ایسا کرنے کے لیے ورڈ پریس اور بلاگر دونوں کے اندر مور ٹیگ More .. دیا گیا ہوتا ہے۔ اپنی ہر تحریر میں اس کا استعمال کیجیے۔ م بلال م صاحب کی تیار کردہ ورڈ پریس تھیمز میں اس بات کا بہت اچھی طرح خیال رکھا گیا ہے۔ جس میں پہلی تین چار تحاریر کے بعد کی تحاریر کو بہت مختصر کر دیا گیا ہے۔ تاکہ صارف کو ایک مناسب سا مرکزی صفحہ نظر آئے۔ تاہم اگر آپ کے بلاگ پر تحاریر کی تعداد کم ہے تو ایسا مت کیجیے۔

سٹاک فوٹو گرافی اور کلپ آرٹ۔
کوشش کیجیے ہر تحریر سے متعلقہ کوئی تصویر یا آرٹ ورک تحریر میں شامل کیجیے۔ یہاں پر میں آپ کو ایک ویب سائٹ بھی بتانا چاہوں گا ۔ جس پر مفت سٹاک فوٹو گرافی دستیاب ہے۔ صرف آپ کو ایک عدد اکاؤنٹ بنانا پڑے گا۔ بجائے گوگل سے تصاویر تلاش کر کے لگانے کے اس ویب سائٹ کو استعمال کیجیے۔گوگل تلاش سے لی ہوئی تصاویر اپنے بلاگ پر لگانے سے مستقبل میں اس تصویر کے کاپی رائٹ کا مالک آپ کی بلاگ کی شکایت لگا کر آپ کا بلاگ بند کروا سکتا ہے۔ اس لیے www.sxc.hu سے مفت تصاویر استعمال کیجیے۔

بلاگ کی تشہیر کیجیے۔
بلاگ کی تشہیر کا ذکر یہاں بھی کیا گیا ہے۔ لیکن یہاں کچھ دوسرے طریقوں سے تشہیر کے متعلق بتایا جائے گا۔ بلاگ ایگریگیٹر اور ڈائریکٹریز بلاگ کی تشہیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ چند مشہور ڈائریکٹریز جیسے بلاگ کیٹلاگ، پاک رینکس، بلاگڈ اور ٹیکنوراٹی میں بلاگ ضرور شامل کیجیے۔یہ سبھی ویب سروسز میری آزمودہ اور بہترین کار کردگی کی حامل ہیں۔ بھارت سے بلاگ کرنے والوں کے لیے انڈی بلاگر ایک زبردست بلاگ ڈائریکٹری ہے۔ اس کے علاوہ سوشل کمیونٹی ویب سائٹس جیسے ڈگ، ڈیلیشیس، مکس، سٹمبل اپان پر اپنے بلاگ کے ایک سے زیادہ روابط بار بار شامل کرتے رہیے۔ ان سبھی ویب سروسز کو تشہیر کرنے کے لیے میں دس میں سے دس نمبر دیتا ہوں۔ فیس بک پر نیٹ ورکڈ بلاگز کے نام سے ایک بہت ہی مفید چیز موجود ہے۔ اس میں رجسٹریشن بہت ہی آسان ہے۔ اور خود کار طریقے سے آپ کی شائع کردہ تمام تحاریر آپکی فیس بک وال پر شائع ہوتی رہتی ہیں۔ اسی طرح ہر شائع ہونے والی تحریر خودکار طریقے سے ٹویٹر شامل کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح فرینڈ فیڈز میں بھی اپنے تمام بلاگز کی فیڈز شامل کر دیجیے۔ بلاگ کی تشہیر کے لیے یہ سب سروسز بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ وزیٹرز خود چل کر آپ کے بلاگ پر آئیں۔ آپ کو اپنا بلاگ بہت ساری سروسز میں شامل کرنا ہو گا تا کہ زیادہ سے زیادہ صارفین آپ کے بلاگ تک رسائی حاصل کر سکیں۔

حوالہ دیجیے۔
جب کسی دوسرے بلاگ ، فورم یا خبروں کی ویب سائٹ کی تحریر سے اقتباس اپنی تحریر میں شامل کریں اسکا حوالہ ایک لنک کی صورت میں دیں۔یہ ایک مناسب اور خوبصورت رویہ ہو گا۔

تبصرہ نگاروں کی حوصلہ افزائی کیجیے۔
بلاگ پرآنے والے صارفین اور تبصرہ نگاروں کی حوصلہ افزائی کیجیے۔ انہیں خوش آمدید کہیے اور ہر تبصرہ کا چاہے چھوٹا سا ہی سہی ضرور جواب دیں۔اگر آپ ذاتی ہوسٹنگ پر ورڈ پریس بلاگ چلا رہے ہیں تو کمنٹ لو نامی پلگ ان نصب کریں ، یوں ہر تبصرہ نگارکے تبصرہ کرنے پر اس کےبلاگ کی آخری تحریر کا ربط نیچے ظاہر ہو جائے گا۔ اس سے تبصرہ نگار کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ بہت سارے بلاگران یہی طریقہ کار اختیار کرتے ہیں لیکن مجھے جعفر صاحب کا انداز پسند ہے۔ ان کے بلاگ پر تبصروں کے جوابات کا انداز ضرور ملاحظہ کیجیے۔

Admin اور uncategorized
ورڈ پریس 3 کے آنے سے پہلے ورڈ پریس کی نئی انسٹالیشن میں مرکزی یوزر نیم Admin ہوا کرتا تھا۔ عموما نئے بلاگران اس چیز پر دھیان نہیں دیتے اور اسی نام سے تحاریر شائع کرتے رہتے ہیں۔ اس کی بجائے مصنف کا نام اپنے نام سے رکھیے۔ یہ آپ ورڈ پریس کے Users کے شعبہ میں جا کر انجام دے سکتے ہیں۔ ورڈ پریس میں تحاریر کا ڈیفالٹ ذمرہ uncategorized ہے۔ کئی اردو بلاگران اسی ذمرہ میں تحاریر شائع کرتے ہیں جو کے ایک غیر مناسب قدم ہے۔ اپنے بلاگ میں ذمرہ جات پر خصوصی دھیان دیجیے اور چند بنیادی ذمرہ جات ضرور بنائیے اور انہی کے اندر تحاریر شائع کیجیے۔ ذمرہ جات کیا ہونے چاہیں، یہ مکمل طور پر آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔ جیسے سیاست، خبریں، تعلیم، مذہب، شعروشاعری وغیرہ۔

مناسب ٹیگ لگائیے۔
فی الوقت بلاگر یا بلاگسپاٹ پر ٹیگز کی سہولت موجود نہیں، صرف ذمرہ جات موجود ہیں جنہیں Lables کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم ورڈ پریس پر ذمرہ جات کے ساتھ ساتھ ٹیگز لگانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ایک پوسٹ کے لیے ٹیگز کی کوئی معین تعداد نہیں۔ پوسٹ کے متن کو دیکھ کر اندازہ لگائیے کہ اس کے لیے کیا کیا ٹیگز ممکن ہیں۔میری ذاتی رائے کے مطابق ٹیگز پانچ سے زیادہ اور بیس سے کم ہی ہونے چاہیے۔ اردو تحاریر کے لیے بیک وقت انگریزی اور اردو ٹیگز ممکن ہیں۔ لیکن یہ کوئی اچھی ترکیب نہیں ہے۔ ٹیگز کسی تحریر یا بلاگ کے لیے کی ورڈ کا کردار ادا کرتے ہیں اسلیے موزوں ترین اور تحریر کے قریب ترین ٹیگز استعمال کیجیے۔

ورڈ پریس ڈیفالٹ متن۔
ورڈ پریس کی تنصیب کے ساتھ ہی ایک About نامی صفحہ اور Mr.WordPress کے نام سے ایک تبصرہ بلاگ میں شامل ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ابتدائی تحریر بھی شائع ہو جاتی ہے۔ یہ صفحہ، تبصرہ اور ابتدائی پوسٹ ختم کر دیجیے۔ About نامی صفحے میں اپنے متعلق لکھیے۔

بدگمانی سے بچیے اور مثبت سوچ کے ساتھ لکھیے۔
دنیا میں اچھے برے ہر کسی طرح کے لوگ موجود ہیں، اسی طرح بلاگستان میں بھی ہر طرح کے لوگ موجود ہیں۔ لیکن اگر آپ خوش گمانی سے اور مثبت سوچ کے ساتھ لکھیں گے تو سبھی آپ کا خیر مقدم کریں گے۔ ذاتیات پر تنقید سے پرہیز کیجیے۔ بلاگستان میں پہلے ہی اکثر اوقات بے شمار لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔ لڑائی کے اس کیچڑ میں کودنے سے آپ خود بھی کیچڑ آلودہ ہو جائیں گے۔ اپنی مثبت شناخت قائم کیجیے۔ دوسروں کی عزت کیجیے آپکو بھی عزت ملے گی۔

موضوعاتی بلاگنگ
موضوعاتی بلاگ سے مراد ایسا بلاگ ہے جس میں مختلف موضوعات پر لکھنے کی بجائے کسی مخصوص موضوع پر لکھا جائے۔ اردو بلاگنگ میں موضوعاتی بلاگنگ کا رحجان بہت کم ہے۔ ایک موضوعاتی بلاگ انٹرنیٹ صارفین کو بہت جلد اپنا گرویدہ بنا لیتا ہے جب کہ مختلف موضوعات پر مبنی بلاگ کی پسندیدگی لکھنے والے کے انداز پر منحصر ہے۔ اس سلسلے میں کچھ بلاگران نے موضوعاتی بلاگ شروع کر رکھے ہیں ، ان پر یہاں اور یہاں نظر ڈالیے اور سیکھنے کی کوشش کیجیے۔ سرچ انجن پر مقبولیت اور بہترکارکردگی کے لیے بھی موضوعاتی بلاگ زیادہ مفید ہیں۔

پیسہ کمانے کے آپشن کو مت بھولیے۔
پیسہ زندگی کی ایک اہم ضرورت ہے اورلکھنے کے عوض اگر آپ کو کچھ پیسہ بھی ملے تو اس سے اچھی بات کیا ہو سکتی ہے۔ اس آپشن کو بند مت کیجیے۔ ورڈ پریس ڈاٹ کام پر گوگل ایڈ سینس کے اشتہار نہیں لگائے جا سکتے، جبکہ بلاگر اور ورڈ پریس کی ذاتی ہوسٹنگ انسٹالیشن پر ایڈسینس اشتہارات لگائے جا سکتے ہیں بلاگ بنانے سے قبل اس چیز کو ذہن میں رکھیں اور اچھی طرح سوچ سمجھ کر بلاگ پلیٹ فارم منتخب کیجیے۔
گوگل ایڈسینس کیا ہے، کیوں ہے اور کیسے ہے۔ اس کے متعلق بھی میں بہت جلد لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں، فی الحال کچھ زیادہ نہیں بتا سکتا، کیوں کہ خود سیکھنے کی کوشش میں ہوں۔

میری یہ تحریر اردو بلاگز ڈاٹ کام کے بلاگ پر شائع ہو چکی ہے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com

Last edited by یاسر عمران مرزا; 11-07-10 at 05:38 PM.
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
19 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (10-04-11), فیصل ناصر (15-07-10), فرحان دانش (11-07-10), پاکستانی (08-11-10), ھارون اعظم (11-07-10), یاہو (09-12-10), محمد یاسرعلی (27-04-11), محمد عاصم (06-01-11), محمداسد (14-11-10), محمدعدنان (15-07-10), معظم (16-07-10), ایم بلال (11-11-10), ابن آدم (15-07-10), بلال اویسی (15-07-10), راجہ اکرام (15-07-10), رضی (11-07-10), طارق راحیل (30-10-11), علی عامر (12-11-10), عبدالقدوس (11-07-10)
پرانا 11-07-10, 03:46 PM   #2
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,320
شکریہ: 18,821
12,629 مراسلہ میں 29,414 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی کافی محنت سے لکھا ہے آپ نے زبردست یار اس کو میگزین کے لئے بھیج دو
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (11-07-10), یاسر عمران مرزا (11-07-10), منتظمین (11-07-10), ابن آدم (15-07-10), احمد بلال (11-07-10), بلال اویسی (15-07-10), راجہ اکرام (15-07-10), رضی (11-07-10), علی عامر (30-10-11)
پرانا 14-07-10, 11:11 PM   #3
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,637
کمائي: 86,322
شکریہ: 9,600
4,225 مراسلہ میں 12,042 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کوئی فائدہ نہیں محنت سے لکھنے کا ۔ دو دن لگا کر ایک اچھا آرٹیکل بنائو۔ اسے پر کمنٹس کی تعداد : 1
اور بی بی سی سے شئر کی گئی خبروں پر 5، 5 صفحوں تک بحث ہو رہی ہوتی ہے۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-07-10), پاکستانی (08-11-10), ابن آدم (15-07-10), راجہ اکرام (15-07-10), عبدالقدوس (15-07-10)
پرانا 15-07-10, 08:14 AM   #4
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,320
شکریہ: 18,821
12,629 مراسلہ میں 29,414 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی خبر اور آرٹیکل میں فرق ہوتا ہے خبر عموما بکواس پر مبنی ہوتی ہے
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-07-10), پاکستانی (08-11-10), یاسر عمران مرزا (15-07-10), منتظمین (15-07-10), ابن آدم (15-07-10)
پرانا 15-07-10, 11:07 AM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,553
کمائي: 314,947
شکریہ: 25,207
16,381 مراسلہ میں 41,608 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
بہت ہی خوبصورت انداز سے آپ نے اردو بلاگ کی بہتری کے لئے تجاویز دی ہیں
یقینا یہ تحریر بلاگرز کے لئے ایک بہترین حوالہ ہو گی اپنے کام کو بہتر بنانے کے لئے۔

بہت شکریہ عمران بھائی شیئر کرنے کا
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-07-10), پاکستانی (08-11-10), یاسر عمران مرزا (15-07-10), ابن آدم (15-07-10)
پرانا 15-07-10, 11:11 AM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,605
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی یہ ٹیکنیکل چیز ہے اب ہر بندہ تو بلاگ نہیں بناتا نہ۔ میرا اپنا بھی بلاگ نہیں‌ہے
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-07-10), پاکستانی (08-11-10), ھارون اعظم (18-07-10), یاسر عمران مرزا (15-07-10), راجہ اکرام (15-07-10)
پرانا 15-07-10, 12:06 PM   #7
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,160
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,298 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی ہاں !
اب میرا جیسا آدمی کیا کمنٹس کرے گا جس نے پاک نیٹ سے آگے کچھ دیکھا ہی نا ہو
ایک نیا محاورہ اپنے لئے ذہن میں آیا ہے
"پاک نیٹ کا پینڈک " (پینڈک: پینڈو میں اضافیت کے ساتھ )
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 15-07-10, 12:06 PM   #8
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,637
کمائي: 86,322
شکریہ: 9,600
4,225 مراسلہ میں 12,042 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جی شکریہ سبھی صاحبان کا پسند کرنے کے لیے۔
والسلام
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی (08-11-10)
پرانا 15-07-10, 12:07 PM   #9
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,637
کمائي: 86,322
شکریہ: 9,600
4,225 مراسلہ میں 12,042 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
جی ہاں !
اب میرا جیسا آدمی کیا کمنٹس کرے گا جس نے پاک نیٹ سے آگے کچھ دیکھا ہی نا ہو
ایک نیا محاورہ اپنے لئے ذہن میں آیا ہے
"پاک نیٹ کا پینڈک " (پینڈک: پینڈو میں اضافیت کے ساتھ )
ھا ھا ھا ھا ھا ۔ جی درست
بہت شکریہ آپکا بھی۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی (08-11-10)
پرانا 15-07-10, 12:55 PM   #10
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,169
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عمران بھائی بہت اچھا اور معلوماتی آرٹیکل لکھا ہے آپ نے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
پرانا 15-07-10, 01:08 PM   #11
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,169
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
پیسہ کمانے کے آپشن کو مت بھولیے۔
پیسہ زندگی کی ایک اہم ضرورت ہے اورلکھنے کے عوض اگر آپ کو کچھ پیسہ بھی ملے تو اس سے اچھی بات کیا ہو سکتی ہے۔ اس آپشن کو بند مت کیجیے۔ ورڈ پریس ڈاٹ کام پر گوگل ایڈ سینس کے اشتہار نہیں لگائے جا سکتے، جبکہ بلاگر اور ورڈ پریس کی ذاتی ہوسٹنگ انسٹالیشن پر ایڈسینس اشتہارات لگائے جا سکتے ہیں بلاگ بنانے سے قبل اس چیز کو ذہن میں رکھیں اور اچھی طرح سوچ سمجھ کر بلاگ پلیٹ فارم منتخب کیجیے۔
گوگل ایڈسینس کیا ہے، کیوں ہے اور کیسے ہے۔ اس کے متعلق بھی میں بہت جلد لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں، فی الحال کچھ زیادہ نہیں بتا سکتا، کیوں کہ خود سیکھنے کی کوشش میں ہوں۔

میری یہ تحریر اردو بلاگز ڈاٹ کام کے بلاگ پر شائع ہو چکی ہے۔
بھائی جی میں نے تو سنا ہے کہ اردو کی سائٹ پہ گوگل والے ٹھیک سے ایڈ‌نہیں‌دیتے صرف پبلک سروس کے اشتہارات آتے ہیں‌اور ان پر ہونے والے کلکس کا کوئی خاص فائدہ بھی نہیں‌ہوتا ؟؟؟؟
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
پرانا 15-07-10, 05:42 PM   #12
Senior Member
 
اسراراحمد چوہدری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 200
کمائي: 7,231
شکریہ: 146
162 مراسلہ میں 425 بارشکریہ ادا کیا گیا
Question

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں

اکثر لوگ اپنے مشاہدے اور اپنی قدرتی صلاحیتوں کے بل بوتے پر بلاگنگ میں بہت جلد بہت اچھی پہچان بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ لیکن بہت سارے بلاگران کو شروعات میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس پر وہ پرانے بلاگران سے مدد اور رہنمائی چاہتے ہیں۔ میں اگرچہ اتنا پرانا بلاگر نہیں ہوں لیکن پھر بھی اپنے ذاتی تجربات اور مشاہدات کو سب تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہوں ۔ امید ہے یہ مشورے آپ کے لیے مدد گار ثابت ہوں گے۔

بلاگنگ سافٹ وئریا پلیٹ فارم کا چناؤ۔
بلاگنگ سافٹ وئر یا پلیٹ فارم کا چناؤ بھی سوچ سمجھ کر کیجیے۔ ہر پلیٹ فارم جیسے “بلاگر” ، “ورڈ پریس ڈاٹ کام” اور “ورڈپریس ڈاٹ پی کے” کی اپنی اپنی خوبیاں اور خامیاں ہیں۔ جیسے “ورڈ پریس ڈاٹ کام ” کے بلاگ پر گوگل ایڈ سینس نہیں کام کرتی ۔ اسی طرح اردو سانچہ جات، سرچ انجن فرینڈلینس، پلگ انز کی شمولیت، ڈسک سپیس سائز وغیرہ ایسی اشیا ہیں جن کے متعلق جان کر ہی پلیٹ فارم کا انتخاب کرنا مناسب ہے۔ورڈ پریس ڈاٹ کام پر تحاریر شائع کرنے کے فورا بعد ہی سرچ انجن میں شامل ہوتی ہیں۔جبکہ ورڈ پریس ڈاٹ پی کے پر اردو کے لیے زیادہ اختیارات موجود ہیں۔

بلاگ کے عنوان اور یو آر ایل میں مطابقت۔
بلاگ کا یو آر ایل یعنی ڈومین نیم ایک ہی دفعہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے اسے سوچ وچار کے بعد منتخب کیجیے۔ اکثر بلاگران حضرات اپنے نام کا یو آریل اختیار کرتے ہیں۔ اور بعد میں اپنے بلاگ کا عنوان تبدیل کر لیتے ہیں۔ یہ بھی ایک غلط عمل ہے۔ اگر آپ بلاگ کا عنوان مکمل طور پر یو آر ایل کے مطابق نہیں رکھ سکتے تو کوشش کیجیے کہ یو آر ایل کا کچھ حصہ عنوان میں ضرور شامل ہو، جیسے یو آر ایل www.bavajee.com ہو تو بلاگ کا عنوان “باوا جی کا بلاگ “، “باوا جی کی بیاض” ، “باوا جی کے قلم سے” ، “باوا بلاگ” یا فقط “باوا جی” رکھیے۔ بہتر تجویز یہی ہو سکتی ہے کہ یو آرایل سوچ سمجھ کر منتخب کیجیے۔

پرما لنکس
پرما لنکس سے مراد آپ کے بلاگ پر تحاریر اور صفحوں کے یو آرایل ہیں۔ یہ سبھی یو آر ایل آپ کے بلاگ کی مرکزی ڈومین میں کچھ اضافہ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ جیسے آپ کے بلاگ کا یو آر ایل www.bavajee.com ہے تو رابطہ کے صفحہ کا یو آر ایل مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک ہو سکتا ہے۔
بلاگسپاٹ یا بلاگر کے پلیٹ فارم پر یہ مشکل نہیں ہوتی کیوں کہ ابھی تک بلاگر میں نہ تو پرما لنک تبدیل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے اور نہ ہی اس میں خامی ہے۔ جب کہ ورڈ پریس ڈاٹ پی کے اور ذاتی ہوسٹنگ والے بلاگ پر یہ اختیار بھی موجود ہے اور اسے بہتر بھی بنایا جا سکتا ہے۔کوشش کیجیے کہ پرما لنکس پہلی دو اقسام میں سے کوئی ایک ہو۔ کیوں کہ یہ دونوں اقسام ہی سرچ انجن کے لیے زیادہ آسانی پیدا کرتی ہیں۔ورڈ پریس کی سیٹنگ کے شعبہ میں جا کر permalinks منتخب کیجیے اور اسے کسی ایسے اختیار پر منتخب کر لیجیے جس میں سوالیہ نشان “؟” موجود نہ ہو۔یہ تبدیلی محفوظ کرنے کے بعد آپکو نیچے کوڈ کی چار پانچ لائنیں دی جائیں گی انہیں آپکو .htaccess نامی فائل بنا کر ورڈ پریس انسٹالیشن کی مرکزی ڈائریکٹری میں محفوظ کر نی ہو گی۔
اس تبدیلی کے علاوہ ورڈ پریس پر اپنی ہر پوسٹ کا پرما لنک اپنی مرضی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کو شائع کرنے سے پہلے ٹیکسٹ ایڈیٹر کے اوپر ہر پوسٹ کا ممکنہ پرما لنک دیا گیا ہوتا ہے اس کے ساتھ ایک چھوٹا سے Edit کا بٹن بھی موجود ہوتا ہے۔ بٹن کو دبائیے اور رومن اردو میں پوسٹ کا عنوان لکھ دیجیے۔ یاد رہے اس پرما لنک میں اسپیس نہیں ہوتی۔

ورڈ پریس ڈاٹ کام کی زبان۔
ورڈ پریس ڈاٹ کام پر زبان اخیتار کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ اگر آپ بیک وقت انگریزی اور اردو بلاگنگ کرنا چاہتے ہیں تو زیادہ موزوں زبان انگریزی رہتی ہے۔ اگر صرف اردو تحاریر پر مشتمل بلاگ بنانا چاہتے ہیں تو اردو زبان منتخب کیجیے۔ ویسے زیادہ مناسب یہی رہے گا آپ انگریزی اور اردو کے لیے الگ الگ بلاگ تشکیل دیجیے۔

مرکزی صفحہ کو خوبصورت اور ہلکا پھلکا رکھیے۔
اکثر بلاگر خواتین و حضرات کا بلاگ مرکزی صفحہ اوپر سے نیچے بہت ہی لمبا ہوتا ہے۔ تمام تحاریر مکمل طور پر مرکزی صفحہ پر ظاہر ہو رہی ہوتی ہیں۔ اور صارف کو ایک لمبا سکرول کر کے بلاگ کے فوٹر تک پہنچنا پڑتا ہے۔ یہ بھی ایک غلط طریقہ کار ہے۔ مرکزی صفحہ پر صرف عنوان اور تحریر کا کچھ حصہ ہونا چاہیے۔ جیسے اکثر خبروں کی ویب سائٹس پر کیا گیا ہوتا ہے۔ایسا کرنے کے لیے ورڈ پریس اور بلاگر دونوں کے اندر مور ٹیگ More .. دیا گیا ہوتا ہے۔ اپنی ہر تحریر میں اس کا استعمال کیجیے۔ م بلال م صاحب کی تیار کردہ ورڈ پریس تھیمز میں اس بات کا بہت اچھی طرح خیال رکھا گیا ہے۔ جس میں پہلی تین چار تحاریر کے بعد کی تحاریر کو بہت مختصر کر دیا گیا ہے۔ تاکہ صارف کو ایک مناسب سا مرکزی صفحہ نظر آئے۔ تاہم اگر آپ کے بلاگ پر تحاریر کی تعداد کم ہے تو ایسا مت کیجیے۔

سٹاک فوٹو گرافی اور کلپ آرٹ۔
کوشش کیجیے ہر تحریر سے متعلقہ کوئی تصویر یا آرٹ ورک تحریر میں شامل کیجیے۔ یہاں پر میں آپ کو ایک ویب سائٹ بھی بتانا چاہوں گا ۔ جس پر مفت سٹاک فوٹو گرافی دستیاب ہے۔ صرف آپ کو ایک عدد اکاؤنٹ بنانا پڑے گا۔ بجائے گوگل سے تصاویر تلاش کر کے لگانے کے اس ویب سائٹ کو استعمال کیجیے۔گوگل تلاش سے لی ہوئی تصاویر اپنے بلاگ پر لگانے سے مستقبل میں اس تصویر کے کاپی رائٹ کا مالک آپ کی بلاگ کی شکایت لگا کر آپ کا بلاگ بند کروا سکتا ہے۔ اس لیے www.sxc.hu سے مفت تصاویر استعمال کیجیے۔

بلاگ کی تشہیر کیجیے۔
بلاگ کی تشہیر کا ذکر یہاں بھی کیا گیا ہے۔ لیکن یہاں کچھ دوسرے طریقوں سے تشہیر کے متعلق بتایا جائے گا۔ بلاگ ایگریگیٹر اور ڈائریکٹریز بلاگ کی تشہیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ چند مشہور ڈائریکٹریز جیسے بلاگ کیٹلاگ، پاک رینکس، بلاگڈ اور ٹیکنوراٹی میں بلاگ ضرور شامل کیجیے۔یہ سبھی ویب سروسز میری آزمودہ اور بہترین کار کردگی کی حامل ہیں۔ بھارت سے بلاگ کرنے والوں کے لیے انڈی بلاگر ایک زبردست بلاگ ڈائریکٹری ہے۔ اس کے علاوہ سوشل کمیونٹی ویب سائٹس جیسے ڈگ، ڈیلیشیس، مکس، سٹمبل اپان پر اپنے بلاگ کے ایک سے زیادہ روابط بار بار شامل کرتے رہیے۔ ان سبھی ویب سروسز کو تشہیر کرنے کے لیے میں دس میں سے دس نمبر دیتا ہوں۔ فیس بک پر نیٹ ورکڈ بلاگز کے نام سے ایک بہت ہی مفید چیز موجود ہے۔ اس میں رجسٹریشن بہت ہی آسان ہے۔ اور خود کار طریقے سے آپ کی شائع کردہ تمام تحاریر آپکی فیس بک وال پر شائع ہوتی رہتی ہیں۔ اسی طرح ہر شائع ہونے والی تحریر خودکار طریقے سے ٹویٹر شامل کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح فرینڈ فیڈز میں بھی اپنے تمام بلاگز کی فیڈز شامل کر دیجیے۔ بلاگ کی تشہیر کے لیے یہ سب سروسز بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ وزیٹرز خود چل کر آپ کے بلاگ پر آئیں۔ آپ کو اپنا بلاگ بہت ساری سروسز میں شامل کرنا ہو گا تا کہ زیادہ سے زیادہ صارفین آپ کے بلاگ تک رسائی حاصل کر سکیں۔

حوالہ دیجیے۔
جب کسی دوسرے بلاگ ، فورم یا خبروں کی ویب سائٹ کی تحریر سے اقتباس اپنی تحریر میں شامل کریں اسکا حوالہ ایک لنک کی صورت میں دیں۔یہ ایک مناسب اور خوبصورت رویہ ہو گا۔

تبصرہ نگاروں کی حوصلہ افزائی کیجیے۔
بلاگ پرآنے والے صارفین اور تبصرہ نگاروں کی حوصلہ افزائی کیجیے۔ انہیں خوش آمدید کہیے اور ہر تبصرہ کا چاہے چھوٹا سا ہی سہی ضرور جواب دیں۔اگر آپ ذاتی ہوسٹنگ پر ورڈ پریس بلاگ چلا رہے ہیں تو کمنٹ لو نامی پلگ ان نصب کریں ، یوں ہر تبصرہ نگارکے تبصرہ کرنے پر اس کےبلاگ کی آخری تحریر کا ربط نیچے ظاہر ہو جائے گا۔ اس سے تبصرہ نگار کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ بہت سارے بلاگران یہی طریقہ کار اختیار کرتے ہیں لیکن مجھے جعفر صاحب کا انداز پسند ہے۔ ان کے بلاگ پر تبصروں کے جوابات کا انداز ضرور ملاحظہ کیجیے۔

Admin اور uncategorized
ورڈ پریس 3 کے آنے سے پہلے ورڈ پریس کی نئی انسٹالیشن میں مرکزی یوزر نیم Admin ہوا کرتا تھا۔ عموما نئے بلاگران اس چیز پر دھیان نہیں دیتے اور اسی نام سے تحاریر شائع کرتے رہتے ہیں۔ اس کی بجائے مصنف کا نام اپنے نام سے رکھیے۔ یہ آپ ورڈ پریس کے Users کے شعبہ میں جا کر انجام دے سکتے ہیں۔ ورڈ پریس میں تحاریر کا ڈیفالٹ ذمرہ uncategorized ہے۔ کئی اردو بلاگران اسی ذمرہ میں تحاریر شائع کرتے ہیں جو کے ایک غیر مناسب قدم ہے۔ اپنے بلاگ میں ذمرہ جات پر خصوصی دھیان دیجیے اور چند بنیادی ذمرہ جات ضرور بنائیے اور انہی کے اندر تحاریر شائع کیجیے۔ ذمرہ جات کیا ہونے چاہیں، یہ مکمل طور پر آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔ جیسے سیاست، خبریں، تعلیم، مذہب، شعروشاعری وغیرہ۔

مناسب ٹیگ لگائیے۔
فی الوقت بلاگر یا بلاگسپاٹ پر ٹیگز کی سہولت موجود نہیں، صرف ذمرہ جات موجود ہیں جنہیں Lables کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم ورڈ پریس پر ذمرہ جات کے ساتھ ساتھ ٹیگز لگانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ایک پوسٹ کے لیے ٹیگز کی کوئی معین تعداد نہیں۔ پوسٹ کے متن کو دیکھ کر اندازہ لگائیے کہ اس کے لیے کیا کیا ٹیگز ممکن ہیں۔میری ذاتی رائے کے مطابق ٹیگز پانچ سے زیادہ اور بیس سے کم ہی ہونے چاہیے۔ اردو تحاریر کے لیے بیک وقت انگریزی اور اردو ٹیگز ممکن ہیں۔ لیکن یہ کوئی اچھی ترکیب نہیں ہے۔ ٹیگز کسی تحریر یا بلاگ کے لیے کی ورڈ کا کردار ادا کرتے ہیں اسلیے موزوں ترین اور تحریر کے قریب ترین ٹیگز استعمال کیجیے۔

ورڈ پریس ڈیفالٹ متن۔
ورڈ پریس کی تنصیب کے ساتھ ہی ایک About نامی صفحہ اور Mr.WordPress کے نام سے ایک تبصرہ بلاگ میں شامل ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ابتدائی تحریر بھی شائع ہو جاتی ہے۔ یہ صفحہ، تبصرہ اور ابتدائی پوسٹ ختم کر دیجیے۔ About نامی صفحے میں اپنے متعلق لکھیے۔

بدگمانی سے بچیے اور مثبت سوچ کے ساتھ لکھیے۔
دنیا میں اچھے برے ہر کسی طرح کے لوگ موجود ہیں، اسی طرح بلاگستان میں بھی ہر طرح کے لوگ موجود ہیں۔ لیکن اگر آپ خوش گمانی سے اور مثبت سوچ کے ساتھ لکھیں گے تو سبھی آپ کا خیر مقدم کریں گے۔ ذاتیات پر تنقید سے پرہیز کیجیے۔ بلاگستان میں پہلے ہی اکثر اوقات بے شمار لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔ لڑائی کے اس کیچڑ میں کودنے سے آپ خود بھی کیچڑ آلودہ ہو جائیں گے۔ اپنی مثبت شناخت قائم کیجیے۔ دوسروں کی عزت کیجیے آپکو بھی عزت ملے گی۔

موضوعاتی بلاگنگ
موضوعاتی بلاگ سے مراد ایسا بلاگ ہے جس میں مختلف موضوعات پر لکھنے کی بجائے کسی مخصوص موضوع پر لکھا جائے۔ اردو بلاگنگ میں موضوعاتی بلاگنگ کا رحجان بہت کم ہے۔ ایک موضوعاتی بلاگ انٹرنیٹ صارفین کو بہت جلد اپنا گرویدہ بنا لیتا ہے جب کہ مختلف موضوعات پر مبنی بلاگ کی پسندیدگی لکھنے والے کے انداز پر منحصر ہے۔ اس سلسلے میں کچھ بلاگران نے موضوعاتی بلاگ شروع کر رکھے ہیں ، ان پر یہاں اور یہاں نظر ڈالیے اور سیکھنے کی کوشش کیجیے۔ سرچ انجن پر مقبولیت اور بہترکارکردگی کے لیے بھی موضوعاتی بلاگ زیادہ مفید ہیں۔

پیسہ کمانے کے آپشن کو مت بھولیے۔
پیسہ زندگی کی ایک اہم ضرورت ہے اورلکھنے کے عوض اگر آپ کو کچھ پیسہ بھی ملے تو اس سے اچھی بات کیا ہو سکتی ہے۔ اس آپشن کو بند مت کیجیے۔ ورڈ پریس ڈاٹ کام پر گوگل ایڈ سینس کے اشتہار نہیں لگائے جا سکتے، جبکہ بلاگر اور ورڈ پریس کی ذاتی ہوسٹنگ انسٹالیشن پر ایڈسینس اشتہارات لگائے جا سکتے ہیں بلاگ بنانے سے قبل اس چیز کو ذہن میں رکھیں اور اچھی طرح سوچ سمجھ کر بلاگ پلیٹ فارم منتخب کیجیے۔
گوگل ایڈسینس کیا ہے، کیوں ہے اور کیسے ہے۔ اس کے متعلق بھی میں بہت جلد لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں، فی الحال کچھ زیادہ نہیں بتا سکتا، کیوں کہ خود سیکھنے کی کوشش میں ہوں۔

میری یہ تحریر اردو بلاگز ڈاٹ کام کے بلاگ پر شائع ہو چکی ہے۔
محترم
میں اپنا بلاک بنانا چاہتا ہوں ۔مجھے گائیڈ کریں۔ اسرار
اسراراحمد چوہدری آف لائن ہے   Reply With Quote
اسراراحمد چوہدری کا شکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی (08-11-10)
پرانا 15-07-10, 10:54 PM   #13
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,637
کمائي: 86,322
شکریہ: 9,600
4,225 مراسلہ میں 12,042 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان مراسلہ دیکھیں
بھائی جی میں نے تو سنا ہے کہ اردو کی سائٹ پہ گوگل والے ٹھیک سے ایڈ‌نہیں‌دیتے صرف پبلک سروس کے اشتہارات آتے ہیں‌اور ان پر ہونے والے کلکس کا کوئی خاص فائدہ بھی نہیں‌ہوتا ؟؟؟؟
عدنان بھائی، فی الحال تو میں‌گوگل ایڈسینس کے متعلق سٹڈی کر رہا ہوں اس لیے 100 فیصد درست معلومات نہیں دے سکتا، لیکن یہ ضرور بتا سکتا ہوں۔ بنیادی طور پر گوگل ایڈسینس اردو ویب سائٹس کو سپورٹ نہیں کرتا۔ لازمی طور پر آپکو ایک عدد انگریزی ویب سائٹ کی ضرورت ہوتی ہے جس کی بنیاد پر آپ ایڈسینس رکنیت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں‌اگر بلاگر ڈاٹ کام پر ایک بلاگ بنا لیا جائے تو ایڈسینس رکنیت مل جانے کا تناسب بہت زیادہ ہوتا ہے۔

رکنیت مل جانے کے بعد آپ گوگل ایڈسینس کے اشتہارات اردو بلاگ یا ویب سائٹ پر بھی لگا سکتے ہیں اور ان اشتہارات پر ہونے والے کلکس کی آمدنی اتنی ہی ہو گی جتنی کسی انگریزی ویب سائٹ یا بلاگ کے اشتہارات پر کلک کی۔

اس بات کی تصدیق آپ اردو پوائنٹ کی ویب سائٹ پر گوگل ایڈسینس کے اشتہارات دیکھ کر لگا سکتے ہیں۔والسلام
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی (08-11-10)
پرانا 15-07-10, 10:59 PM   #14
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,637
کمائي: 86,322
شکریہ: 9,600
4,225 مراسلہ میں 12,042 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اسراراحمد چوہدری مراسلہ دیکھیں
محترم
میں اپنا بلاک بنانا چاہتا ہوں ۔مجھے گائیڈ کریں۔ اسرار
اردو بلاگ بنانے کے لیے آپ ورڈ پریس ڈاٹ پی کے پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیجیے۔ اس کے بعد مزید رہنمائی کر دوں گا۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی (08-11-10)
پرانا 16-07-10, 02:03 AM   #15
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,605
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اردو سائٹس پر آمدنی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ یہ کوشش فضول ہی ہو گی۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
جواب

Tags
فوٹو, فورم, فارم, گوگل, پہچان, پوسٹ, پاک, پسند, ویب, ڈاٹ, قدم, لوگ, نظر, مفت, مکمل, انٹرنیٹ, اردو, اردو بلاگ, بہترین, تلاش, تصاویر, جواب, خواتین, سرچ انجن, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger