واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاک۔نیٹ پراجیکٹس > اردو زبان http://urduzuban.org



اردو زبان http://urduzuban.org اردو زبان http://urduzuban.org


اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-09-08, 04:44 PM  
اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟
محبوب عالم محبوب عالم آف لائن ہے 30-09-08, 04:44 PM

آج کل ہر جگہ یہ سننے کہ ملتا ہے کہ اُردو چوپال خانے بہت زیادہ ہوگئے ہیں اور اُردو زبان کیلئے بہت کام ہورہا ہے. لیکن جب میں نے اِن چوپال خانوں کی زیارت کی تو میں حیران رہ گیا کہ یہاں تو اُردو زبان کی کوئی چیز ہے ہی نہیں، بلکہ انگریزی کو اُردو رسم الخط میں لکھ دیا جاتا ہے اور یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ انٹرنیٹ پر اُردو کا استعمال ہے. ایک اور بات جو یہ اُردو چوپال خانوں کے منتظیم کرتے ہیں وہ یہ کہ ہمارے ہاں بہت سے لوگ انگریزی لکھ پڑھ یا سمجھ نہیں سکتے لہٰذا ہمیں اُردو ہی کو انٹرنیٹ (کمپیوٹر) پر استعمال کرنا چاہئیے. یہاں ایک بار پھر میرا سر شرم سے جھُک جاتا ہے کہ اَب بھی وہی لوگ کمپیوٹر کو نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہی انگریزی آپ اُردو رسم الخط میں لکھ رہے ہیں، کچھ تبدیلی واقع نہیں ہوئی. ہونا تو یہ چاہئیے کہ ایک لفظ جو آپ انگریزی کا استعمال کررہے ہیں، اگر آپ وہی لفظ اُردو کا استعمال کریں تو لوگوں (خصوصاً وہ جن کو انگریزی کی سمجھ بوجھ نہیں ہے) کو آسانی سے سمجھ آجائے گی. اُردو کے الفاظ استعمال کرنے سے یہ زبان ترقی بھی پائے گی اور اِس کی ترقی ہمارے لئے باعث فخر و عزت ہے. آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ انگریزی الفاظ کے متبادل اُردو الفاظ استعمال کیا کریں. کچھ عمومی الفاظ کی فہرست مندرج ذیل ہے:
Internet : جالبین (جال + بین | جالِ بین)
Web : حبالہ
World Wide Web: حبالہ محیط عالم
Software: مصنع لطیف
Hardware: مصنع کثیف
Application: نفاذیہ
Application Software : نفاذی مصنع لطیف
Log : نوشتہ
Log In : داخل نوشتہ
Log Out: خارج نوشتہ
Size : جسامت
Font : اندازِ خط / رسم الخط / خط
Hard Disk: قرص کثیف
Forum : چوپال
Option: اختیار
Options: اختیارات
Tag: دھجی
Keyboard: تختۂ کلید
Operating System: عملیاتی نظام
Computer: شمارندہ / حاسب
Network: جالکار (جال + کار | جالِ کار )
Portal: آستانہ / چوکھٹ / بوابہ
Post : چسپانہ
Arcade : رواق

اگر آپ کے ذہن میں سوال اُبھر رہا ہے کہ اگر ہم ایسی اُردو استعمال کریں گے کسی چوپال پہ (جیسے یہ چوپال) تو کسی کو سمجھ نہیں آئے گی. تو جواب یہ ہے جناب کہ آپ اگر خالصاً اُردو استعمال کریں گے تو لوگوں کو وُہ اُردو سیکھنی ہوگی. اِس کیلئے آپ ایک حصّہ اپنے چوپال میں مخصوص کرسکتے ہیں جہاں اِن اِصطلاحات اور اُن کی معنی کو درج کیا گیا ہو. جب ایک صارف اِن اصطلاحات کو دیکھے گا تو وہ پھر اِنہی کو استعمال کرے گا. اِس طرح ہم بھی یہ دعویٰ کرنے کے قابل ہوجائیں گے کہ ہماری قومی زبان انگریزی سے کم نہیں.
نوٹ: مندرجہ بالا اِصطلاحات کی طرح آپ کو اور بھی کئی جدید اِصطلاحات اُردو ویکیپیڈیا سے مل سکتی ہیں. پتہ ہے: http://ur.wikipedia.org
آئیے! اُردو کا استعمال کرکے اپنی محبّ وطنی کا ثبوت دیں.

محبوب عالم
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 142
شکریہ: 14
102 مراسلہ میں 312 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 6715
Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
گلز (28-03-09), چیتا چالباز (11-02-09), محمد الیاس (20-03-09), wajee (01-10-08), ایکسٹو (02-10-08), اخوند (22-01-09), اخترحسین (28-09-09), اردوڈریمز (02-10-08), جاویداقبال (10-10-09), حیدر (28-09-09), رفیع انجم (01-07-10), رضی (13-02-09), سیپ (01-10-08), سعود (04-02-09), طارق راحیل (11-02-09), عرفان حیدر (05-10-08)
پرانا 05-10-08, 11:59 PM   #151
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,258
شکریہ: 889
722 مراسلہ میں 1,442 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

سلام،

چلو بحث کسی نتیجہ پر تو پہنچی۔

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-10-08, 05:03 PM   #152
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: مملکت خداداد
مراسلات: 1
کمائي: 245
شکریہ: 5
ایک مراسلہ میں 3 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

السلام علیکم محترم و عزیز ساتھیو!
اردو وکیپیڈیا کے حوالے سے آپ کی شکایات بالکل بجا ہیں۔ اردو وکیپیڈیا کے منتظم کی حیثیت سے میں نے اپنی حیثیت کے مطابق پوری کوشش کی لیکن چونکہ طب، ریاضی اور دیگر سائنسی شعبہ جات میرا میدان نہیں اس لیے ایک تو اس حوالے سے علم کی کمی آڑے آئی اور دوسری بات کہ میری دلچسپی بھی اس سلسلے میں نہیں تھی کہ اصطلاحات سازی کے عمل میں ہاتھ ڈالا جائے۔ بہرحال آپ لوگ اردو وکیپیڈیا سے نالاں ہو کر اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رہے ہیں تو ست بسم اللہ۔ کوشش کر کے دیکھ لیں کیونکہ کوشش کرنے میں کوئی برائی نہيں اگر آپ وکیپیڈیا کے مقابلے میں زیادہ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو مجھے اس پر بے انتہا خوشی ہوگی۔ میں نے آپ کے انسائیکلوپیڈیا کے حوالے سے نیچے ایک تجویز بھی پیش کی ہیں، ضرور ملاحظہ کیجیے۔
ایک التجا میں آپ سے کرنا چاہوں گا کہ کسی ایک کام سے عدم اتفاق کے باعث پورے کام پر خط تنسیخ مت پھیریے۔ اردو وکیپیڈیا پر اصطلاحات کے علاوہ بھی اتنا کچھ ہے کہ وہ اردو کی مقبول ترین ویب سائٹ بن سکتی ہے اور غالباً ہے بھی۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
میں نے آج آزاد دائرۃ المعارف کی زیارت کی تو حیران ہو گیا کہ دنیا کیا کر رہی ہے اور ہم کن موضوعات میں مشغول ہیں۔ یہ دہشتناک خبر بھی وہاں پڑھنے کو ملی ہے کہ وکی کے صفحہ اول کے یومیہ زائرین کی تعداد پانچ چھے سو سے زیادہ نہیں‌ہے۔ اور مزید حیرت یہ کہ ہمارے یہ بھائی اس پر خوش ہیں۔ میرے ایک عزیز نے اپنا بلاگ شروع کیا تھا اور اس کے یومیہ زائرین کی تعداد سو سے ڈیڑھ سو تک ہوتی تھی۔
چالیس پچاس کروڑ افراد کی زبان اور اتنے کم زائرین، بڑے افسوس کا مقام ہے۔
محترم ! آپ مجھے اردو کا وہ بلاگ بتا دیجیے کہ روزانہ کی حاضری وکیپیڈیا سے زیادہ ہو۔ بھائی یہ ہم ہی ہیں جو بلاگ پڑھتے ہیں وہی افراد وکی پر بھی جاتے ہیں، وکی پر کوئی آسمان سے تو صارف نہیں ٹپکتے۔ دوسری بات یہ کہ میں نے کہا تھا کہ اعداد و شمار کی اس سائٹ پر اردو وکیپیڈیا کے اعدادوشمار پیش نہیں کیے گئے بلکہ "جگاڑ" کے ذریعے یہ دیکھے گئے ہیں اس لیے ان کی صحت پر اعتبار کرنا مجھے ایسے کم علم آدمی کے لیے تو جائز ہو سکتا ہے لیکن آپ کے لیے درست نہیں۔ بہرحال اس حوالے سے بات کی گئی ہے تو کچھ مزید انکشافات کرتا ہی چلوں کہ وکیپیڈیا پر صارفین کی آمد کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے والی ایک دوسری سائٹ (wikistics.falsikon.de) کا کہنا ہے کہ اردو وکیپیڈيا کے روزانہ وزیٹرز کی تعداد 21 ہزار 350 ہے۔ دیکھیں کسی کی غلط بات کا مذاق اڑا لینا تو بہت آسان ہوتا ہے لیکن اس کی اصلاح کرنا اور بعد ازاں عملی طور پر کچھ کر دکھانا بہت مشکل۔
اس طرز عمل کے باوجود میں آپ کے دائرۃ المعارف کے لیے چند تجاویز پیش کرنا چاہوں گا حالانکہ مجھے سنجیدگی کا پورا پورا احساس ہو چکا ہے کہ اردو کا کتنا درد ہمارے اردو کے "چاہنے والوں" کے دلوں میں ہے۔

تجویز: سب سے پہلا مرحلہ یہ طے کریں کہ اردو وکیپیڈيا پر جتنے مضامین واضح شکل و صورت کے ساتھ موجود ہیں یا جن میں بنیادی معلومات فراہم کی گئی ہیں انہیں اپنے دائرۃ المعارف کا حصہ بنائیں۔ پھر ان پر صرف اتنا کام رہ جائے گا کہ ان کی متنازع اصطلاحات کی جگہ آپ اپنی اصلاحات استعمال کر سکیں گے۔ جیسے ترتاش کے مضمون میں آپ کو صرف ترتاش کی جگہ لیزر لکھنا ہوگا اور مضمون کے مندرجات میں جہاں بھی غیر معروف اصطلاحات ہیں ان کی جگہ معروف اصطلاحات استعمال کرنا ہوں گی۔ اس کے علاوہ تاریخ، مذہب، فلسفے اور دیگر موضوعات پر جو ہزاروں نہیں تو سینکڑوں مضامین موجود ہیں ان کو ویسے کا ویسا ہی شامل کیا جا سکتا ہے اس سے آپ کو بنے بنائے ہزاروں مضامین مل سکتے ہیں۔ اس بنیاد پر آپ ایک اچھے دائرۃ المعارف کو قائم کر سکتے ہیں۔ اللہ آپ کو ہمت و قوت دے اور جزائے خیر عطا فرمائے۔
ابوشامل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابوشامل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-03-09), احمد بلال (11-02-09), عبدالقدوس (13-10-08)
پرانا 17-10-08, 06:51 AM   #153
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مراسلات: 173
کمائي: 5,506
شکریہ: 100
145 مراسلہ میں 534 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

السلام علیکم۔
مجھے ایک ساتھی نے اس بحث کے متعلق بتایا تھا۔ میں ان دنوں کچھ دوسرے معاملات میں مصروف تھا۔ اب کچھ فرصت ملی ہے تو پہلے یہ دھاگہ شروع سے آخر تک تفصیل سے پڑھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
فی الحال اس ضمن میں میرے کچھ خیالات
یہاں ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں۔
باذوق آف لائن ہے   Reply With Quote
باذوق کا شکریہ ادا کیا گیا
champion_pakistani (17-10-08)
پرانا 11-02-09, 12:16 AM   #154
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 8
کمائي: 214
شکریہ: 3
5 مراسلہ میں 9 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

مجھے تو بس یه بات سمجھ آتی هے که "کوا چلا هنس کی چال اٻنی چال بھی بھول گیا" بے چاره اُردو بولنا آتا نهیں اور چلے جناب انگریزی کو شامل کرنے، بھائی صاحب اردو کو اردو هی رهنے دیں تحقیق/محنت کرنے سے ڈرتے کیوں هو ۔ هر ملک اٻنی زبان کو ترقی دیتا هے اور هم غلامانه ذهن کے مالک ٬ فرفر انگریزی بولنے والوں سے مرعوب لوگ احساسِ کمتری کا شکار رهتے هیں۔
یار ذرا سوچو اگر صرف کمٻیوٹر سے متعلق تمام کتب همیں اردو میں میسر هوں تو صرف اردو جاننے والا (لکھنے اور ٻڑھنے والا) کمٻیوٹر سے متعلق کتنی معلومات رکھتا هو گا (کیونکه همیں انٹر یا گریجویٹ کر کے بھی انگریزی نهیں آتی ایسوں کے لیے مشهور هے که اِن سے صرف ایک درخواست لکھوا کر دیکھ لیں ٻول کھل جائے گی)
دعا کریں که کوئی مردِ مجاهد اردو کا عاشق اٻنے ملک اور قوم سے محبت کرنے والا اور اِن کو ٻستی سے بلندی ٻر لانے کی جستجو کرنے والا تمام مضامین کو اردو میں ترجمه کرا کے اس قوم کو تحفه دے تم دیکھ لینا وه دن اِس قوم کی تبدیلی اور حقیقی ترقی کی طرف ٻهلا قدم هو گا۔
نوٹ : یاد رهے میں خدانخواسته انگریزی یا کسی اور زبان کے خلاف نهیں هوں بس اٻنی قومی زبان کے بارے میں متفقر رهتاهوں۔
Aam Insan آف لائن ہے   Reply With Quote
Aam Insan کا شکریہ ادا کیا گیا
سعود (01-04-09)
پرانا 11-02-09, 12:18 AM   #155
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 8
کمائي: 214
شکریہ: 3
5 مراسلہ میں 9 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

میری آخری تحریر میں غلطی سے متفقر تحریر هو گیا هے درست لفظ متفکر هے ۔ ممکن هے صرفِ نظر فرمائیں گے۔ شکریه
Aam Insan آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-02-09, 06:04 PM   #156
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,689
کمائي: 31,843
شکریہ: 10,596
1,217 مراسلہ میں 3,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیدہ ثوبیہ ناز مراسلہ دیکھیں
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
محترم بھائی سب سے پہلے تو میں وضاحت کر دوں کہ جو الفاظ آپ نے لکھے ہیں وہ اردو کے نہیں بلکہ فارسی اور عربی کے ہیں ۔ اردو چونکہ ایک لشکری زبان ہے اس لیئے اردو میںبہت سےعربی فارسی اور ترکی کے الفاظ و تراکیب شامل ہیں ۔ فی زمانہ تو اگرہم مقتدرہ قومی زبان استعمال کر لیں یہی بہت ہے۔میں چونکہ اردو ادب کی طالبہ ہوں اس لیئے اردو سے میری کچھ زیادہ ہی واقفیت ہے۔ قدیم اردو اتنی سہل نہ تھی مگر ہم فی الوقت پاکستان میں جو اردو بولتے ہیں اگر وہی اردو صحیح بول لیں تو بہت ہے
اردو لشکری زبان ہے۔۔۔ پھرعربی اور فارسی کے جو الفاظ استعمال کیے جاتے ھیں ان پہ اعتراض کیوں؟؟؟ اور جب عربی فارسی استعمال ہو سکتئ ہے تو انگلش کیوں نہیں ۔۔۔۔۔

"فی الوقت پاکستان میں جو اردو بولتے ہیں اگر وہی اردو صحیح بول لیں تو بہت ہے"

صحیح اردو کون سی ہے ؟؟؟؟
احمد بلال آن لائن ہے   Reply With Quote
احمد بلال کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (31-03-09)
پرانا 01-03-09, 04:41 AM   #157
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,720
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

مس ثوبیہ میں نے اس تھریڈ کو ڈھونڈ لیا اسی کے لیئے میں‌نے میسج کیا تھا!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-03-09, 12:01 PM   #158
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 62
کمائي: 790
شکریہ: 0
22 مراسلہ میں 45 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

میں اپ سب سے متفق ہوںہم کو اپنی قو می زبان اردو کو ترقی دینی چاہیے۔ شاید آپ کو بھی پتہ ہو کہ ایک اردو میں سرچ انجن آپٹیمایزیشن کی ویب سایٹ بھی ہے۔ اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس طرح کے ایڈوانس ٹاپکس پر اردو میں بھی سایٹس ہیں۔ ہم سب کو اردو سایٹس کو پروموٹ کرنا چاہیے۔ آپ اس سایٹ‌کو یہاں کلک کر کے کھول سکتے ہیں
محمد آصف آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-03-09, 05:25 PM   #159
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 11
کمائي: 411
شکریہ: 13
8 مراسلہ میں 20 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

معزز شرکاء و قارئین پاک فورمز،
السلام و علیکم،

مذکورہ بالا مراسلات نظر سے گزرے جس کا آغاز محبوب عالم صاحب نے کیا۔

عرض یہ ہے کہ اُردو ترقی یا تنزلی کا تعین کرنے سے قبل، اُردو زبان کی لغوی تاریخ، فطرت اور جدت نو سے متعلق تصورات و نظریات کو اگر باہمی اتفاق کیلئے زیرِ بحث لائے جائیں تو یہ شاید مقصود بحث کی جانب بہتر قدم ثابت ہو۔

اس بات میں کوئی تشکیک نہیں کہ اُردو بذات خود کوئی زبان نہیں مگر برصغیر کی کئی زبانوں کی بنیادی ساخت پر عربی اور فارسی، ترکی اور انگریزی زبان کے الفاظ و اصطلاحات (خصوصاً علوم جدید کے الفاظ) کی بتدریج غالب کثرت سے اس نئی زبان "اُردو" کا وجود پروان چڑھا۔

لہذا نئے اور دیگر زبانوں کے الفاظ بالخصوص جدید علوم کی اصطلاحات کی خودکار شمولیت اردو زبان کی فطرت ٹھہری۔ چونکہ ہمارے سماج میں عربی اور فارسی کی ترویج و ابلاغ اس قدر مؤثر نہیں رہی جس قدر 1900ء سے قبل تھیں، لہذا آج کے دور میں جس میں تمام ابلاغ عامہ اور علوم جدید بذریعہ انگریزی رائج و غالب ہوچکے ہیں، جس کے باعث اکثر اصطلاحات اُردو میں رائج ہیں۔ مثلاً کمپیوٹر کے حوالے سے لفظ کمپیوٹر انگریزی لفظ ہے، جس سے وہ لوگ بھی جو اُردو پڑھنا لکھنا نہیں جانتے، لیکن لفظ کمپیوٹر اچھی طرح واقف ہیں۔ لہذا صنعتی انقلاب کے 60 تا 70 سال بعد "ترقی اُردو" کے نام پر تمام اصطلاحات کو عربی-فارسی کے رنگ میں رنگنا گویا جدید اُردو کو قدیم اُردو سے بدلنا ہوگا، جسے میں نہیں سمجھتا کہ عربی و فارسی سے نابلد لوگ قبول کرسکیں۔ بلکہ میری نظر میں اگر ایسا اقدام لیا گیا تو یہ اُردو کی تنزلی کی طرف ایک انتہائی شدید قدم ہوگا۔

مذکور بالا یہ چند سطور اُردو سے متعلق میری ناچیز رائے ہے جس سے آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

مخلص

الطاف ذکی
الطاف ذکی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-03-09, 02:29 AM   #160
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں نے اس موضوع پر صفحہ اول - وکیپیڈیا کے لئے لکھا تھا، پہلی دفعہ پورا لکھا بجلی جانے سے ختم ہو گیا۔ دوسری دفعہ کے لکھے کا شوشہ اس میں صحیح طور پر نہیں چھوڑا جا سکا کیونکہ شائد اس میں کوئی کمی ہے۔ اس موضوع کو آپ قلم پر دیکھ سکتے ہیں۔
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-03-09, 08:58 PM   #161
Senior Member
مقبول
 
گلز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 176
کمائي: 1,452
شکریہ: 274
77 مراسلہ میں 103 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے جناب-- جزاک اللہ----
گلز آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-03-09, 08:13 PM   #162
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,720
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عنقریب اس مباحثے میں حصہ لوں گا۔ پہلے دیگر لوگوں کے پیش کردہ نکات و آراء پڑھ لوں۔ کچھ وقت درکار ہے اُمید ہے آپ لوگوں کو منتظر پاؤں گا۔
شکریہ
والسلام
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (31-03-09), رضی (24-05-09)
پرانا 31-03-09, 04:34 AM   #163
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا اپنا خیال یہ ہے کہ اردو میں ہر قسم کی اصطلاحات کی گنجائش موجود ہے
بوجہ لشکری زبان
اور وقت کے ساتھ ساتھ دنیا کی ہر زبان میں تبدیلی آتی ہے
شاید اب انگریزی اور دوسری زبانیں بھی وہ نہیں رہیں جو کبھی ہوا کرتی تھیں
جس قسم کی اصطلاحات محبوب عالم صاب نے دی ہیں ان کو استعمال کے لئے ہر وقت ایک لغت جیب میں رکھ کر گھومنا پڑے گا
اور خاص طور پر کمپیوٹر " شمارندہ" کی اصطلاحات تو اتنی زودعام ہوچکی ہیں کہ بچے بھی ان کو سمجھتے ہیں
زبان کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ آپ اپنا موقف اچھی طرح بیان کر پا ئیں
اتنی شدید اصطلاحات کو سمجھنے کے لئے تو ایک تربیتی ادارہ کی ضرورت ہوگی
کیا ضروری ہے کہ لشکری میں صرف عربی یا فارسی الفاظ کی ہی ترویج ہو اگر انگلش ،فرنچ و دیگر زبان کے الفاظ بھی اس میں سما سکتے ہیں تو کیا مضائقہ ہے
اب اگر آسان فہم الفاظ کو نکال کر غیر مستعمل الفاظ سے بدلنے کی کوشش کی جائے یہ بجائے خدمت کے ایک زیادتی ہی ہوگی (ایڈیٹر کا مراسلہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں)
اور وہ زبانیں ہمیشہ زیادہ ترقی کرتی ہیں جو آسان اورمانوس ہوں

میں نے اپنی آنکھ کے پردے کا آپریشن لیزر تھراپی سے کروایا ہے
اب اگر اس جملے کو اردو میں لکھنا ہو تو کیسے لکھیں گے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (31-03-09), رضی (24-05-09)
پرانا 31-03-09, 11:33 AM   #164
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
میرا اپنا خیال یہ ہے کہ اردو میں ہر قسم کی اصطلاحات کی گنجائش موجود ہے
بوجہ لشکری زبان
اور وقت کے ساتھ ساتھ دنیا کی ہر زبان میں تبدیلی آتی ہے
شاید اب انگریزی اور دوسری زبانیں بھی وہ نہیں رہیں جو کبھی ہوا کرتی تھیں
جس قسم کی اصطلاحات محبوب عالم صاب نے دی ہیں ان کو استعمال کے لئے ہر وقت ایک لغت جیب میں رکھ کر گھومنا پڑے گا
اور خاص طور پر کمپیوٹر " شمارندہ" کی اصطلاحات تو اتنی زودعام ہوچکی ہیں کہ بچے بھی ان کو سمجھتے ہیں
زبان کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ آپ اپنا موقف اچھی طرح بیان کر پا ئیں
اتنی شدید اصطلاحات کو سمجھنے کے لئے تو ایک تربیتی ادارہ کی ضرورت ہوگی
کیا ضروری ہے کہ لشکری میں صرف عربی یا فارسی الفاظ کی ہی ترویج ہو اگر انگلش ،فرنچ و دیگر زبان کے الفاظ بھی اس میں سما سکتے ہیں تو کیا مضائقہ ہے
اب اگر آسان فہم الفاظ کو نکال کر غیر مستعمل الفاظ سے بدلنے کی کوشش کی جائے یہ بجائے خدمت کے ایک زیادتی ہی ہوگی (ایڈیٹر کا مراسلہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں)
اور وہ زبانیں ہمیشہ زیادہ ترقی کرتی ہیں جو آسان اورمانوس ہوں

میں نے اپنی آنکھ کے پردے کا آپریشن لیزر تھراپی سے کروایا ہے
اب اگر اس جملے کو اردو میں لکھنا ہو تو کیسے لکھیں گے
جناب آپکا کلیہ بالکل غلط ہے یعنی بجائے اسکے کہ آپ اُردو کو ترقّی دے کر ان الفاظ کے معنی نہ نکال کر مزید اُردو کو برباد کرنے کا تہیّہ کریں گے۔ چونکہ آپ اپنی زبان کو پسماندہ خیال کرکے اس کو انگریزی زدہ اور پھر مستقبل میں بالکل گُم کرنے کا ارادہ کئے ہیں اسلئے آپ اس کے لئے کُچھ بہتر نہ کر سکیں گے۔ اُردو میں سنسکرت، ترکی، فارسی اور عربی کے الفاظ ضرور ہیں مگر اسکی اکائی گُم نہیں ہوئی ہے اور ان الفاظ کا بھی ایک اندازہ ہے جس سے انکو بڑھا نہیں سکتے ہیں۔ انگریزی کو اُردو میں ڈھالنا یقینا" ایک کمتر زبان اور کمزوری کی نشانی ہے۔ یہ غلامانہ دور کا ورثہ ہے جس کی روک کے لئے ان علاقوں میں کوئی کوشش نہیں ہو رہی ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ حکمران خود مغرب میں پلے بڑھے یا ان کے طریقے اپنائے ہوئے ہیں اور آپ جیسے لوگ ہتھیار ڈالے ہوئے ہیں، آپکو کس نے کہا ہے کہ اُپ نے جو لکھا ہے اسکا ترجمہ نہیں ہو سکتا ۔شائد ہمارے اور ہندوستان کی سی زوال پذیر ادب اور ثقافت کہیں اورنہیں ہے۔ ہندوستان کے لکھنوء اور دلّی کی زبان اُردو ہے اور موجودہ گیتوں میں وہ ایسے اُردو کے الفاظ غلط استعمال کرتے ہیں جو فارسی یا عربی کے ہوں ۔

Obviously اگلی meeting میں national language کے حوالے سے شائد اُردو کی development پر discussion ہوگی۔
یہ ایک آزاد اور باوقار قوم کی نہیں بلکہ غلام بھکاریوں کی زبان ہے۔ جو خود کو کمینہ تصوّر کرے تو دوسرے اسکی کیا عزّت کریں گے۔
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-03-09, 01:23 PM   #165
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,720
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد الیاس مراسلہ دیکھیں
جناب آپکا کلیہ بالکل غلط ہے یعنی بجائے اسکے کہ آپ اُردو کو ترقّی دے کر ان الفاظ کے معنی نہ نکال کر مزید اُردو کو برباد کرنے کا تہیّہ کریں گے۔ چونکہ آپ اپنی زبان کو پسماندہ خیال کرکے اس کو انگریزی زدہ اور پھر مستقبل میں بالکل گُم کرنے کا ارادہ کئے ہیں اسلئے آپ اس کے لئے کُچھ بہتر نہ کر سکیں گے۔ اُردو میں سنسکرت، ترکی، فارسی اور عربی کے الفاظ ضرور ہیں مگر اسکی اکائی گُم نہیں ہوئی ہے اور ان الفاظ کا بھی ایک اندازہ ہے جس سے انکو بڑھا نہیں سکتے ہیں۔ انگریزی کو اُردو میں ڈھالنا یقینا" ایک کمتر زبان اور کمزوری کی نشانی ہے۔ یہ غلامانہ دور کا ورثہ ہے جس کی روک کے لئے ان علاقوں میں کوئی کوشش نہیں ہو رہی ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ حکمران خود مغرب میں پلے بڑھے یا ان کے طریقے اپنائے ہوئے ہیں اور آپ جیسے لوگ ہتھیار ڈالے ہوئے ہیں، آپکو کس نے کہا ہے کہ اُپ نے جو لکھا ہے اسکا ترجمہ نہیں ہو سکتا ۔شائد ہمارے اور ہندوستان کی سی زوال پذیر ادب اور ثقافت کہیں اورنہیں ہے۔ ہندوستان کے لکھنوء اور دلّی کی زبان اُردو ہے اور موجودہ گیتوں میں وہ ایسے اُردو کے الفاظ غلط استعمال کرتے ہیں جو فارسی یا عربی کے ہوں ۔

Obviously اگلی meeting میں national language کے حوالے سے شائد اُردو کی development پر discussion ہوگی۔
یہ ایک آزاد اور باوقار قوم کی نہیں بلکہ غلام بھکاریوں کی زبان ہے۔ جو خود کو کمینہ تصوّر کرے تو دوسرے اسکی کیا عزّت کریں گے۔
میری سمجھ میں نہیں آیا کے فیصل بھائی کی تحریر میں آپ کو کہاں سقم نظر آیا ہے؟ اُنہوں نے تو محض ایک تجویز دی تھی، آپ کی تحریر تو خود اغلاط سے پُر ہے۔ پہلے اپنی تحریر کو بہتر کریں پھر دوسروں پر تنقید کرنے کا حق آپ کو حاصل ہوگا۔ فی الحال آپ کے نازیبا/سخت الفاظ کو نشان ذدہ کردیا ہے اُمید ہے کے آپ غور فرمائیں گے۔
شکریہ، والسلام

Last edited by shafresha; 31-03-09 at 01:25 PM.
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فورم, گوگل, پاکستان, قواعد, لوگ, نظر, مکمل, موجودہ, محبت, انگلش, اردو, بھائی, تلاش, جواب, حل, حال, حسن, دل, درخواست, راستہ, زندگی, سال, صلاحیت, صدیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سقوط ڈھاکہ کے چند سر بستہ راز: امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی تحریروں میں حیدر 1971 اور مشرقی پاکستان 23 14-02-10 05:10 AM
چائنا واقعی چائنا ہے راجہ اکرام دلچسپ اور عجیب 2 10-02-10 04:00 PM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 07:44 PM
کیا قلوپطرہ واقعی حسین تھی؟ Real_Light دلچسپ اور عجیب 43 30-03-09 07:22 PM
رباعی ابو عمار شعر و شاعری 2 12-05-08 02:29 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger