واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاک۔نیٹ پراجیکٹس > اردو زبان http://urduzuban.org



اردو زبان http://urduzuban.org اردو زبان http://urduzuban.org


اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-09-08, 04:44 PM  
اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟
محبوب عالم محبوب عالم آف لائن ہے 30-09-08, 04:44 PM

آج کل ہر جگہ یہ سننے کہ ملتا ہے کہ اُردو چوپال خانے بہت زیادہ ہوگئے ہیں اور اُردو زبان کیلئے بہت کام ہورہا ہے. لیکن جب میں نے اِن چوپال خانوں کی زیارت کی تو میں حیران رہ گیا کہ یہاں تو اُردو زبان کی کوئی چیز ہے ہی نہیں، بلکہ انگریزی کو اُردو رسم الخط میں لکھ دیا جاتا ہے اور یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ انٹرنیٹ پر اُردو کا استعمال ہے. ایک اور بات جو یہ اُردو چوپال خانوں کے منتظیم کرتے ہیں وہ یہ کہ ہمارے ہاں بہت سے لوگ انگریزی لکھ پڑھ یا سمجھ نہیں سکتے لہٰذا ہمیں اُردو ہی کو انٹرنیٹ (کمپیوٹر) پر استعمال کرنا چاہئیے. یہاں ایک بار پھر میرا سر شرم سے جھُک جاتا ہے کہ اَب بھی وہی لوگ کمپیوٹر کو نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہی انگریزی آپ اُردو رسم الخط میں لکھ رہے ہیں، کچھ تبدیلی واقع نہیں ہوئی. ہونا تو یہ چاہئیے کہ ایک لفظ جو آپ انگریزی کا استعمال کررہے ہیں، اگر آپ وہی لفظ اُردو کا استعمال کریں تو لوگوں (خصوصاً وہ جن کو انگریزی کی سمجھ بوجھ نہیں ہے) کو آسانی سے سمجھ آجائے گی. اُردو کے الفاظ استعمال کرنے سے یہ زبان ترقی بھی پائے گی اور اِس کی ترقی ہمارے لئے باعث فخر و عزت ہے. آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ انگریزی الفاظ کے متبادل اُردو الفاظ استعمال کیا کریں. کچھ عمومی الفاظ کی فہرست مندرج ذیل ہے:
Internet : جالبین (جال + بین | جالِ بین)
Web : حبالہ
World Wide Web: حبالہ محیط عالم
Software: مصنع لطیف
Hardware: مصنع کثیف
Application: نفاذیہ
Application Software : نفاذی مصنع لطیف
Log : نوشتہ
Log In : داخل نوشتہ
Log Out: خارج نوشتہ
Size : جسامت
Font : اندازِ خط / رسم الخط / خط
Hard Disk: قرص کثیف
Forum : چوپال
Option: اختیار
Options: اختیارات
Tag: دھجی
Keyboard: تختۂ کلید
Operating System: عملیاتی نظام
Computer: شمارندہ / حاسب
Network: جالکار (جال + کار | جالِ کار )
Portal: آستانہ / چوکھٹ / بوابہ
Post : چسپانہ
Arcade : رواق

اگر آپ کے ذہن میں سوال اُبھر رہا ہے کہ اگر ہم ایسی اُردو استعمال کریں گے کسی چوپال پہ (جیسے یہ چوپال) تو کسی کو سمجھ نہیں آئے گی. تو جواب یہ ہے جناب کہ آپ اگر خالصاً اُردو استعمال کریں گے تو لوگوں کو وُہ اُردو سیکھنی ہوگی. اِس کیلئے آپ ایک حصّہ اپنے چوپال میں مخصوص کرسکتے ہیں جہاں اِن اِصطلاحات اور اُن کی معنی کو درج کیا گیا ہو. جب ایک صارف اِن اصطلاحات کو دیکھے گا تو وہ پھر اِنہی کو استعمال کرے گا. اِس طرح ہم بھی یہ دعویٰ کرنے کے قابل ہوجائیں گے کہ ہماری قومی زبان انگریزی سے کم نہیں.
نوٹ: مندرجہ بالا اِصطلاحات کی طرح آپ کو اور بھی کئی جدید اِصطلاحات اُردو ویکیپیڈیا سے مل سکتی ہیں. پتہ ہے: http://ur.wikipedia.org
آئیے! اُردو کا استعمال کرکے اپنی محبّ وطنی کا ثبوت دیں.

محبوب عالم
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 142
شکریہ: 14
102 مراسلہ میں 312 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 6713
Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
گلز (28-03-09), چیتا چالباز (11-02-09), محمد الیاس (20-03-09), wajee (01-10-08), ایکسٹو (02-10-08), اخوند (22-01-09), اخترحسین (28-09-09), اردوڈریمز (02-10-08), جاویداقبال (10-10-09), حیدر (28-09-09), رفیع انجم (01-07-10), رضی (13-02-09), سیپ (01-10-08), سعود (04-02-09), طارق راحیل (11-02-09), عرفان حیدر (05-10-08)
پرانا 31-03-09, 03:41 PM   #166
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

'میں نے اپنی آنکھ کے پردے کی جرّاحی شعائی علاج سے کروائی ہے'۔
کتنی سیدھی سی بات ہے۔ جناب شاف ریشہ! کیا آپ یہاں وکیل ہیں؟
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-03-09, 04:03 PM   #167
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,718
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد الیاس مراسلہ دیکھیں
جناب شاف ریشہ! کیا آپ یہاں وکیل ہیں؟
الیاس بھائی السلام علیکم،
اگر آپ کے خیال میں‌اس فورم پر کسی ًمراسلے پر تبصرہ کرنا "وکالت کرنا" ہوتا ہے تو یقیناً میں یہاں تنہا "وکیل" نہیں ہوں۔ میں نے ایک بات کو نامُناسب سمجھا تو کہہ دیا اگر آپ کے خیال میں‌یہ غلط یا نامُناسب ہے تو ہوا کرے، میں اپنی بات پر قائم ہوں۔ ہم سب یہاں کچھ سیکھنے/ سکھانے کے لیئے ہی جمع ہوتے ہیں اگر کوئی صرف سکھانے کے لیئے آتا ہے تو آیا کرے۔
میرے دل میں آپ کے لیئے بھی وہی جذبات ہیں جو فیصل بھائی کے لیئے ہیں۔
آخر میں: اگر میرے لہجے کی تلخی بری لگ ہو تو پیشگی معذرت!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-03-09, 04:11 PM   #168
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محبوب عالم مراسلہ دیکھیں
آج کل ہر جگہ یہ سننے کہ ملتا ہے کہ اُردو چوپال
Internet : جالبین "](جال + بین | جالِ بین)[/COLOR]

Log : نوشتہ
Log In : داخل نوشتہ
Log Out: [COLOR="Red"]خارج نوشتہ[/
Size : جسامت
Font : اندازِ خط / رسم الخط / خط
Forum : چوپال
Option: اختیار
Options: اختیارات

Keyboard: تختۂ کلید
Computer: شمارندہ / حاسب
Network: جالکار (جال + کار | جالِ کار )
Post : چسپانہ
آئیے! اُردو کا استعمال کرکے اپنی محبّ وطنی کا ثبوت دیں.
یہ سب ایک اہم قدم ہے اگر ہم اُردو کی ترویج کی طرف اُٹھائیں۔ میری نظر میں چند الفاظ متبادل کے طور پر پہلے سے تھے جنکو شائد آپ لوگ بھی پسند فرمائیں۔
internet - رابطہ جال
options/option - مرضی
computer - حسابی
forum - بیٹھک
keyboard- گُھنڈ تختی۔
log in and log out - درج ہونا اور باہر ہونا
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-03-09, 04:15 PM   #169
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شاف ریشہ صاحب وعلیکم سلام!
اگر مُجھ سے لکھائی میں کوئی غلطی ہو تو مہربانی کر کے نشاندھی کیا کیجئے کیونکہ یہاں لکھتے بعض دفعہ الفاظ میں کُچھ بُھول چوک ہو جاتی ہے۔اسکے علاوہ بھی زبان کے علم میں کمی سے غلطی ہو سکتی ہے آپکی اس نشاندھی سے میرا علم زیادہ ہوگا۔ اُردو بڑی زبان ہے۔

ریختہ کے تمہی اُستاد نہیں ہو غالب
کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میر بھی تھا۔
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-03-09, 05:39 PM   #170
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,160
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,298 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال ہے الیاس بھائی
ہر شخص کو اپنا موقف بیان کرنے کی آزادی ہے
میری کس بات سے آپ کو غصہ آیا مجھے لاکھ کوشش کے باوجود نہیں معلوم ہو سکا میں نے کہیں بھی اپنی مرضی آپ یا کسی اور پر ٹھوسنے کی کوشش نہیں کی آپ اپنی رائے رکھنے پر آزاد ہیں اور میں بھی
رہا سوال شاہد بھائی کی وکالت کا تو اگر وہ آپ کی کسی زیادتی کی نشاندہی کریں وہ میرے وکیل سے زیادہ آپ کے دوست ہی کہلائیں گے
اگر آپ میرے کسی خیال سے متفق نہیں اس پر اپنی رائے ضرور دیں لیکن آپ کا رویہ مناسب نہیں ہے اسی بات کی شاہد بھائی آپ کو نشاندہی کی
اگر اردو پرآپ اپنی اجاراداری رکھنا چاہتے ہیں تو بخوشی رکھئے
مجھے جسقدر بھی اردو آتی ہے میں اُس پر ہی مطمئن ہوں
اس تھریڈ میں آنا اگر میری غلطی ہے تو معذرت خواہ ہوں

ع ، میرے سامنے آسماں اور بھی ہیں

آپ گنجلگ اور مشکل ترین الفاظ ایجاد کرتے رہئے
میں اپنا موضوع آسان زبان میں بیان کرتا رہوں گا


ویسی عام بول چال میں استعمال ہو نے والے الفاظ کے کچھ اردو ورجن بھی بتادیں تو عوام الناس کا بھلا ہوگا
جگ
گلاس
کپ
ٹی وی
فریج
واٹر کولر
پرنٹر
اسکرین
بوتل

نوٹ : ایک مرتبہ میری سابقہ پوسٹ اور اس پر اپنے جواب کو دوبارہ ضرور پڑھیےگا
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-03-09, 11:30 PM   #171
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,718
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد الیاس مراسلہ دیکھیں
شاف ریشہ صاحب وعلیکم سلام!
اگر مُجھ سے لکھائی میں کوئی غلطی ہو تو مہربانی کر کے نشاندھی کیا کیجئے کیونکہ یہاں لکھتے بعض دفعہ الفاظ میں کُچھ بُھول چوک ہو جاتی ہے۔اسکے علاوہ بھی زبان کے علم میں کمی سے غلطی ہو سکتی ہے آپکی اس نشاندھی سے میرا علم زیادہ ہوگا۔ اُردو بڑی زبان ہے۔

ریختہ کے تمہی اُستاد نہیں ہو غالب
کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میر بھی تھا۔
الیاس بھائی السلام علیکم،
میرے عزیز اگرچہ میں‌نہ ہی میر ہوں اور نہ ہی غالب کا ہم سر۔ وہ اُردو زبان کے محسنین تھے ہم کہاں اور وہ لوگ کہاں۔
جہاں تک بات تحریر کی ہے تو آپ کی یہ بات درست ہے کے فورم پر اُردو ٹائپ کرتے وقت اکثر اعراب و ہجّے وغیرہ کی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ اس بات سے آپ اور میں کہاں خود اس فورم کے ناظمین تک محفوظ‌ نہیں۔ آپ فورم کے مین پیچ پر لکھی ہوئی عبارت "تنبہیہ مذاہب اور انسانی زندگی کے سیکشن میں حصہ لینےوالے تمام اراکین سے درخواست ہے کہ مندرجہ بالا آئت کی روشنی میں اپنی تحاریر میں بہتر لائیں ورنہ فورم کی انتظامیہ کی طرف سے ایکشن لیا جائے گا۔" پڑھ لیں اسی میں‌دو غلطیاں ہجّے کی نکل آئیں گی۔
مگر جب آپ خصوصاً اُردو زبان کی ساخت، ترویج و بناوٹ وغیرہ جیسے دقیق موضوعات پر علمی گفتگو کررہے ہوں تو خود آپ کا بھی درست اردو بولنا اور لکھنا لازم ہے۔
اگر آپ چاہیں‌تو آپ کی تحریر کی اغلاط کی نشاندہی آپ کو ذاتی پیغام کی صورت میں کردوں گا۔
نوٹ: میں فیصل بھائی ہی کا نہیں آپ سب ہی کا دوست اور بھائی ہوں۔
شکریہ، والسلام،
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (31-03-09), رضی (24-05-09)
پرانا 31-03-09, 11:49 PM   #172
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فیصل ناصر صاحب! اُردو لفّاظی دیکھئے باقی دھمکیاں چلتی رہیں گی۔
صراحی/کوزہ، جام، پیالہ،تارجھلک، یخچال، جل ٹھنڈاوَن، چھپاوَن، پردہ، زُجاجہ۔
ان میں‌سے یخچال فارسی اور زُجاجہ عربی ہے۔ یہ میں‌نے ابھی لکھے ہیں ہو سکتا ہے آپ ان سے بہتر لفظ بھی پائیں۔

Last edited by محمد الیاس; 01-04-09 at 12:22 AM.
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-03-09, 11:52 PM   #173
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,605
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عام صارفین کے لیے ہم کوشش کرتے ہیں‌کہ ان کا نقطہ نظر پہنچ سکے لیکن املاء اور گرائمر کی غلطیاں درست ہونی چاہیں۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-04-09), رضی (24-05-09)
پرانا 01-04-09, 12:37 AM   #174
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یقینا" ہر ایک چیز قوّت مانگتی ہے۔ اس وقت انگریزی زدہ اُردو چل رہی ہے۔ اس طرح اُردو کو عام کرنا آسان نہیں ہے۔ جب تک سب پر اپنی زبان تھوپی نہ جائے یہ کامیاب نہ ہوگا۔
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-04-09, 12:55 AM   #175
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,160
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,298 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
باقی دھمکیاں چلتی رہیں گی۔
متفق ہوں
لیکن شاہد صدیقی کو شافی ریشہ کہنا چھوڑ دیں ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ریموٹ remote کےلئے کیا لفظ بنے گا

Last edited by فیصل ناصر; 01-04-09 at 12:57 AM.
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (24-05-09)
پرانا 01-04-09, 07:43 AM   #176
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,718
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
عام صارفین کے لیے ہم کوشش کرتے ہیں‌کہ ان کا نقطہ نظر پہنچ سکے لیکن املاء اور گرائمر کی غلطیاں درست ہونی چاہیں۔
تو پھر آپ میری نشاندہی کردہ مین پیج کی غلطیاں درست کردیں۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-04-09, 09:44 AM   #177
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,594
کمائي: 31,026
شکریہ: 7,099
2,933 مراسلہ میں 8,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اگر آپ کے ذہن میں سوال اُبھر رہا ہے کہ اگر ہم ایسی اُردو استعمال کریں گے کسی چوپال پہ (جیسے یہ چوپال) تو کسی کو سمجھ نہیں آئے گی. تو جواب یہ ہے جناب کہ آپ اگر خالصاً اُردو استعمال کریں گے تو لوگوں کو وُہ اُردو سیکھنی ہوگی.

سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے۔

بھائی ، میں آپ کے نظریہ قدیمیت یا نظریہ خالصیت سے قطعا متفق نہیں ہوں۔ زندہ زبانوں کی یہ نشانی ہیں کہ وہ پھلتی پھولتی رہتی ہیں۔ نئے نئے الفاظ اس طرح اپنے اندر سمولیتی ہیں۔ نئے سے نیا استعارہ، ایسے زبان زد عام ہوجاتا ہے کہ جیسے یہ اردو کا استعارہ ہی تھا۔ انگریزی کی اچھال ہو یا بنگالی کا بگھار، پنجابی کی پنگے بازی ہو یا سندھی کا سوندھا سوندھا نکھار، صاحب یہ اردو ہی ہے کہ ہندی کے سامنے ہنس ہنس کر اتراتی ، آنکھ مچولی کھیلتی بڑھتی اور چڑھتی چلی جارہی ہے۔ جوبن ایسا کہ بنجاری زبانیں شرماجائیں۔ یہ تو مردہ زبانوں کی نشانی ہے کہ وہ اپنے اور پرائے میں‌امتیاز کرتی ہیں ، الفاظ کے ساتھ چپک جاتی ہیں جیسے خصیص ورثہ سے ، مردہ زبانوں کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اس کو صرف اور صرف بوڑھی عورتیں ہی بولتی اور سمجھتی ہیں ۔ اگر بوڑھی عورتیں آج کی زبان سمجھ سکتی ہیں اور آپ ان کی تو صاحب فکر کس بات کی، اردو کا کچھ کھویا نہیں ۔ اردو کو دنیا بھر کے الفاظ سے سینچئیے ، نوک پلک سنوارئیے ، تیر وتفنگ سے آراستہ کیجیئیے، زمانے کے ساتھ ساتھ زقند بھرئیے۔ یہ کیا کھونٹے سے باندھنے بیٹھ گئے آپ؟ اردو تو پہلے ہی کوئی اصول نہیں رکھتی ، یہ تو وہ آوارہ ہے کہ دنیا کے ہر خطے میں‌پائی جاتی ہے ۔ آج دنیا کی دوسری سب سے بڑی بولی جانے والی زبان اور دو رسم الخط میں لکھی جانے والی دنیا کی واحد زبان ہے۔ آوارگی تو رنگ لائے گی صاحب۔ آپ لاکھ تحریر میں اردو اور انگریزی الفاظ‌گنتے رہئیے

رنگی کو نارنگی کہیں اور بنے دودھ کو کھویا
چلتی کو وہ گاڑی کہیں ، یہ دیکھ کبیرا رویا

پہلے اردو کے الٹے موزے تو سیدھے ہوجانے دیجئے ، پھر انگریزی، فارسی، عربی ، ہندی، پشتو، بنگالی، سندھی، بلوچی، پنجابی کے تانے بانے اردو سے الگ کریں گے ۔۔۔۔۔ کہ الفاظ کو سمو لینے کی اسی خاصیت کا نام اردو ہے
فاروق سرورخان آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-04-09), فیصل ناصر (01-04-09), منتظمین (01-04-09), الطاف ذکی (06-04-09), رضی (24-05-09), عبداللہ حیدر (01-04-09)
پرانا 01-04-09, 07:43 PM   #178
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,160
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,298 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

الفاظ کو سمو لینے کی اسی خاصیت کا نام اردو ہے

جواب نہیں فاروق بھائی
دل موہ لینے والی تحریر اور دل میں اترنے والی دلیل
بہت عرصہ بعد پڑھنے کا لطف آیا
ایک وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ shafresha کبھی کبھی مزہ دیتا اور آج آپ نے ! (خالی جگہ مسٹر shafresha خود ہی بھرلیں )

اسی طرح لکھتے رہا کیجئے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (24-05-09)
پرانا 02-04-09, 01:12 AM   #179
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
متفق ہوں
لیکن شاہد صدیقی کو شافی ریشہ کہنا چھوڑ دیں ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ریموٹ remote کےلئے کیا لفظ بنے گا
مجھے کسی نے نہیں بتایا ہے کہ شاف ریشہ صاحب کا اصل دوسرا نام کیا ہے۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
تو پھر آپ میری نشاندہی کردہ مین پیج کی غلطیاں درست کردیں۔
مرکزی صفحہ چھوڑ فی الحال آپکا یہی لکھا دُرست نہیں ہے۔
فاروق سرور خان صاحب کی اپنی لکھی اچھّی ہے مگر انہوں نے جو حکمت بیان کی ہے وہ درست نہیں ہے۔ فارسی، ترکی، سنسکرت، عربی وغیرہ کا براہ راست اُردو سے تعلق ہے جبکہ انگریزی کا نہیں ہے۔ ٹھیک ہے اگر انگریزی کےکُچھ الفاظ اُردو میں کھپ گئے ہیں تو وہ رہیں مگر انکی ایک حد ہونی چاہئے۔ اگر اُن کے کہے کے مطابق اُردو کا دامن تمام زبانوں کے لئے کھُلا چھوڑ دیا جائے تو اسکی اپنی حیثیت اور کُلیہ غائب ہو جائے گا۔
دوسری غلط بات انہوں نے یہ کی ہے کہ اُردو پہلے سے کوئی اُصول نہیں رکھتی۔ آپکو جن لوگوں نے اس لکھے کو سراہا ہے اُردو کے قواعد کی کتاب بغل میں‌لے کر ایک گھنٹہ کھڑا رہنا چاہئے۔
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-04-09, 01:16 AM   #180
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,160
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,298 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ٹھیک ہے ماسٹر جی
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (02-04-09)
جواب

Tags
color, فورم, گوگل, پاکستان, قواعد, لوگ, نظر, مکمل, موجودہ, محبت, انگلش, اردو, بھائی, تلاش, جواب, حل, حال, حسن, دل, درخواست, راستہ, زندگی, سال, صلاحیت, صدیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سقوط ڈھاکہ کے چند سر بستہ راز: امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی تحریروں میں حیدر 1971 اور مشرقی پاکستان 23 14-02-10 05:10 AM
چائنا واقعی چائنا ہے راجہ اکرام دلچسپ اور عجیب 2 10-02-10 04:00 PM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 07:44 PM
کیا قلوپطرہ واقعی حسین تھی؟ Real_Light دلچسپ اور عجیب 43 30-03-09 07:22 PM
رباعی ابو عمار شعر و شاعری 2 12-05-08 02:29 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:45 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger