واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاک۔نیٹ پراجیکٹس > اردو زبان http://urduzuban.org

اردو زبان http://urduzuban.org اردو زبان http://urduzuban.org

اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-09-08, 04:44 PM  
اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟
محبوب عالم محبوب عالم آف لائن ہے 30-09-08, 04:44 PM

آج کل ہر جگہ یہ سننے کہ ملتا ہے کہ اُردو چوپال خانے بہت زیادہ ہوگئے ہیں اور اُردو زبان کیلئے بہت کام ہورہا ہے. لیکن جب میں نے اِن چوپال خانوں کی زیارت کی تو میں حیران رہ گیا کہ یہاں تو اُردو زبان کی کوئی چیز ہے ہی نہیں، بلکہ انگریزی کو اُردو رسم الخط میں لکھ دیا جاتا ہے اور یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ انٹرنیٹ پر اُردو کا استعمال ہے. ایک اور بات جو یہ اُردو چوپال خانوں کے منتظیم کرتے ہیں وہ یہ کہ ہمارے ہاں بہت سے لوگ انگریزی لکھ پڑھ یا سمجھ نہیں سکتے لہٰذا ہمیں اُردو ہی کو انٹرنیٹ (کمپیوٹر) پر استعمال کرنا چاہئیے. یہاں ایک بار پھر میرا سر شرم سے جھُک جاتا ہے کہ اَب بھی وہی لوگ کمپیوٹر کو نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہی انگریزی آپ اُردو رسم الخط میں لکھ رہے ہیں، کچھ تبدیلی واقع نہیں ہوئی. ہونا تو یہ چاہئیے کہ ایک لفظ جو آپ انگریزی کا استعمال کررہے ہیں، اگر آپ وہی لفظ اُردو کا استعمال کریں تو لوگوں (خصوصاً وہ جن کو انگریزی کی سمجھ بوجھ نہیں ہے) کو آسانی سے سمجھ آجائے گی. اُردو کے الفاظ استعمال کرنے سے یہ زبان ترقی بھی پائے گی اور اِس کی ترقی ہمارے لئے باعث فخر و عزت ہے. آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ انگریزی الفاظ کے متبادل اُردو الفاظ استعمال کیا کریں. کچھ عمومی الفاظ کی فہرست مندرج ذیل ہے:
Internet : جالبین (جال + بین | جالِ بین)
Web : حبالہ
World Wide Web: حبالہ محیط عالم
Software: مصنع لطیف
Hardware: مصنع کثیف
Application: نفاذیہ
Application Software : نفاذی مصنع لطیف
Log : نوشتہ
Log In : داخل نوشتہ
Log Out: خارج نوشتہ
Size : جسامت
Font : اندازِ خط / رسم الخط / خط
Hard Disk: قرص کثیف
Forum : چوپال
Option: اختیار
Options: اختیارات
Tag: دھجی
Keyboard: تختۂ کلید
Operating System: عملیاتی نظام
Computer: شمارندہ / حاسب
Network: جالکار (جال + کار | جالِ کار )
Portal: آستانہ / چوکھٹ / بوابہ
Post : چسپانہ
Arcade : رواق

اگر آپ کے ذہن میں سوال اُبھر رہا ہے کہ اگر ہم ایسی اُردو استعمال کریں گے کسی چوپال پہ (جیسے یہ چوپال) تو کسی کو سمجھ نہیں آئے گی. تو جواب یہ ہے جناب کہ آپ اگر خالصاً اُردو استعمال کریں گے تو لوگوں کو وُہ اُردو سیکھنی ہوگی. اِس کیلئے آپ ایک حصّہ اپنے چوپال میں مخصوص کرسکتے ہیں جہاں اِن اِصطلاحات اور اُن کی معنی کو درج کیا گیا ہو. جب ایک صارف اِن اصطلاحات کو دیکھے گا تو وہ پھر اِنہی کو استعمال کرے گا. اِس طرح ہم بھی یہ دعویٰ کرنے کے قابل ہوجائیں گے کہ ہماری قومی زبان انگریزی سے کم نہیں.
نوٹ: مندرجہ بالا اِصطلاحات کی طرح آپ کو اور بھی کئی جدید اِصطلاحات اُردو ویکیپیڈیا سے مل سکتی ہیں. پتہ ہے: http://ur.wikipedia.org
آئیے! اُردو کا استعمال کرکے اپنی محبّ وطنی کا ثبوت دیں.

محبوب عالم
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 142
شکریہ: 14
102 مراسلہ میں 312 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 6713
Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
گلز (28-03-09), چیتا چالباز (11-02-09), محمد الیاس (20-03-09), wajee (01-10-08), ایکسٹو (02-10-08), اخوند (22-01-09), اخترحسین (28-09-09), اردوڈریمز (02-10-08), جاویداقبال (10-10-09), حیدر (28-09-09), رفیع انجم (01-07-10), رضی (13-02-09), سیپ (01-10-08), سعود (04-02-09), طارق راحیل (11-02-09), عرفان حیدر (05-10-08)
پرانا 02-10-08, 06:27 AM   #91
Senior Member

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,427
شکریہ: 9,128
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کے جواب سے چند لحظے قبل ہی میں نے اپنے مراسلے کی تدوین کر دی تھی۔آپ اسے ایک نظر دوبارہ دیکھ لیں۔ یہاں اب فجر کا وقت ہو گیا ہے اور مکبرات الصوت سے اذانیں سنائی دے رہی ہیں۔ اللہ نے چاہا تو پھر ملاقات ہو گی۔ امید ہے تلمذ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور آپ ہماری الجھنیں دور کرتے رہیں گے۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 02-10-08 at 06:30 AM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-10-08, 06:43 AM   #92
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 142
کمائي: 3,449
شکریہ: 14
102 مراسلہ میں 312 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اُردو ویکی پر ہماری کوشش ہے کہ ایسے الفاظ و اِصطلاحات اپنائیں جن سے زبان کے دوسرے الفاظ پر اثر نہ ہو اور اِس طرح ابہام سے بچا جاسکے. اِس تناظر میں ایک فائدہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اِن الفاظ و اِصطلاحات کا آپ اپنی زبان میں ترجمہ یا تشریح بھی کرسکتے ہیں. یعنی ٹیلیفون کو آپ اُردو زبان کا لفظ نہیں کہہ سکتے اور انگریزی میں اِس کی تشریح کرنے سے اپنی زبان استعمال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں (یہ لفظ تو دو الفاظ کا مجموعہ ہے: tele اور phone جو کہ اُردو کے الفاظ نہیں). بعید تکلم کا مطلب ہے دُور بات یا کلام کرنے والا جو کہ ٹیلیفون کی لفظی معنی ہے. بعید یعنی دُور اور تکلّم یعنی کلام کرنے والا.
میں نے جب اُردو ویکی پر شمولیت اختیار کی تو میں نے دیکھا کہ کمپیوٹر کیلئے شمارندہ کا لفظ اپنایا کیا گیا ہے. جو کہ آپ کی طرح مجھے بھی عجیب سا لگا. تاہم، ابھی مجھے یہ لفظ بالکل بھی عجیب نہیں لگتا کیونکہ میں اِس سے مانوس ہوچکا ہوں. میں نے اِس کیلئے لفظ ‘‘حاسب’’ (حساب کرنے والا) کی بھی تجویذ دی. اور اب شمارندہ کے مقالے پر حاسب کا لفظ بھی موجود ہے.
(کمپیوٹر کا لفظ بھی انگریزی کا اپنا نہیں بلکہ لاطینی سے ماخوذ ہے). لہٰذا، یہ الفاظ اُردو سے کسی نہ کسی حد تک تعلق رکھتے ہیں بنسبت انگریزی کے الفاظ کے.
محبوب عالم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-10-08, 07:17 AM   #93
Senior Member

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,427
شکریہ: 9,128
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محبوب عالم مراسلہ دیکھیں
. بعید تکلم کا مطلب ہے دُور بات یا کلام کرنے والا جو کہ ٹیلیفون کی لفظی معنی ہے. بعید یعنی دُور اور تکلّم یعنی کلام کرنے والا.
.
میرا خیال ہے کہ تکلم کا مطلب "بات کرنا" ہوتا ہےجبکہ کلام کرنے والے کو "متکلم" کہتے ہیں۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-10-08, 07:39 AM   #94
Senior Member

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,427
شکریہ: 9,128
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

ہمارے اور آپ کے موقف میں جوہری فرق یہ ہے کہ آپ ان تمام الفاظ کو تسلیم نہیں کرتے جو انگریزی سے اردو میں در آئے ہیں خواہ وہ کثیرالاستعمال ہوں۔ ہمارا کہنا یہ ہے کہ وقت کے ساتھ زبان میں تبدیلی ہوتی ہے اس لیے کوئی ضرورت نہیں کہ عام فہم اصطلاحات کو نامانوس الفاظ سے بدلاجائے، اب یہ اصطلاحات اردو ہی کا حصہ ہیں۔ ایک طرف وہ لوگ ہیں جو انگریزی کے بارے انتہا پسند ہیں، دوسری جانب اردو کے کچھ محب جو ریڈیو اور ٹیلیفون کو خابر اور بعید تکلم سے بدلنا چاہتے ہیں۔ اعتدال کی راہ ہمیشہ بہتر ہوتی ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (02-10-08), تفسیر حیدر (02-10-08)
پرانا 02-10-08, 01:45 PM   #95
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 142
کمائي: 3,449
شکریہ: 14
102 مراسلہ میں 312 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
ہمارے اور آپ کے موقف میں جوہری فرق یہ ہے کہ آپ ان تمام الفاظ کو تسلیم نہیں کرتے جو انگریزی سے اردو میں در آئے ہیں خواہ وہ کثیرالاستعمال ہوں۔ ہمارا کہنا یہ ہے کہ وقت کے ساتھ زبان میں تبدیلی ہوتی ہے اس لیے کوئی ضرورت نہیں کہ عام فہم اصطلاحات کو نامانوس الفاظ سے بدلاجائے، اب یہ اصطلاحات اردو ہی کا حصہ ہیں۔ ایک طرف وہ لوگ ہیں جو انگریزی کے بارے انتہا پسند ہیں، دوسری جانب اردو کے کچھ محب جو ریڈیو اور ٹیلیفون کو خابر اور بعید تکلم سے بدلنا چاہتے ہیں۔ اعتدال کی راہ ہمیشہ بہتر ہوتی ہے۔
انگریزی کے الفاظ اُردو میں کیوں در آئے ہیں؟ اُردو میں اُن کے لئے جو الفاظ موجود تھے وہ استعمال نہیں کئے گئے اور یا اُن کے لئے الفاظ موجود نہیں تھے اِس لئے. یہ استعمال وقتی ہے، اگر اپنی زبان میں اُن کیلئے الفاظ ڈھونڈ لئے جائیں تو پھر اِن انگریزی الفاظ کی ضرورت ہی باقی نہیں رہتی.
میں اِس کی تفصیل بیان کرچکا ہوں کہ الفاظ کا اُردو زبان میں شامل کرنے کا بھی ایک طریقہ ہوتا ہے. اگر اِس طرح سارے انگریزی الفاظ کو شامل کرنا شروع کیا گیا تو صرف کا،کی،کے کو تو اُردو نہیں کہتے. اِسی لئے تو ہم اِسے اُردو زدہ انگریزی کہتے ہیں. ایک مثال ملاحظہ فرمائیے:
۱. میں نے اپنی گاڑی کی رفتار بڑھادی.
۲. میں نے اپنے وہیکل کی سپیڈ بڑھادی.

اَب اِس دوسرے جملے میں الفاظ میں، نے، اپنے، کی، بڑھانا سے تو اُردو نہیں بن جاتی، بھئی اِس وہیکل اور سپیڈ کیلئے بھی اُردو کے الفاظ استعمال کیجئے نا، پھر کہئیے کہ اُردو ہے. یہ انگریزی سے والہانہ محبت رکھنے والے اِس دوسرے جملے کو اُردو کی ترقی کہتے ہیں، اُن کا خیال ہے کہ وہیکل اور سپیڈ اُردو نے اپنالئیے ہیں. جبکہ ایسا نہیں ہے. یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تمام اُردو کے مخصوص و بامعنی الفاظ و مرکبات کو انگریزی کے الفاظ و مرکبات سے بدل دیا جائے تو یہ ترقی یافتہ زمانے کی اُردو کہلائے گی. چونکہ انگریزی مغرب کی زبان ہے اور ہم مغرب سے اتنے متأثر ہیں کہ اُن کی ساری چیزیں ہمیں بہت ہی مہذب لگتی ہیں، اِس تأثر کی بناء پر ہمیں انگریزی الفاظ اُردو الفاظ کی بنسبت زیادہ اچھے لگتے ہیں، چونکہ ہم انگریزوں کے غلام رِہ چکے ہیں، اور اُنہوں نے بھی جاتے جاتے ہم پر عربی اور فارسی کو ہٹاکے اپنی انگریزی کو رائج کردیا جس کی وجہ سے ہم انگریزی کے ملبے تلے ہی دبے رہے. آج کل دُنیا میں انگریزی الفاظ استعمال کردینے سے کوئی زبان مہذب یا ترقی یافتہ نہیں بن جاتی. چینیوں کی مثال میں پہلے ہی دے چکا ہوں.

بھئی ہمارا مؤقف واضح ہے. کہ اَب ہمیں اُردو میں انگریزی کے متبادل الفاظ ڈھونڈ لینے چاہئے. جبکہ آپ بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ انگریزی کے الفاظ رائج ہوچکے ہیں اور لوگ اِن سے مانوس ہیں. کچھ صاحبان تو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ اَب اُردو میں ضم ہوچکے ہیں (اُردو زبان کے ابجد سے ناواقف ہونے کے باوجود). تو جناب! اِس کی تفصیل بھی میں بار بار کرتا رہا ہوں اور پھر کئے دیتا ہوں کہ انگریزی الفاظ کا اُردو میں متبادل نہ ہونے کی وجہ سے وہ رواج پاگئے. اَب اگر اُردو میں اِن کے متبادل ڈھونڈ لئے جائیں تو پھر اُردو کے الفاظ کو ہی استعمال کرنا چاہئے.
خدارا یہ مت سمجھئے گا کہ میں انگریزی سے نفرت کرتا ہوں. انگریزی میری پسندیدہ زبانوں میں سے ایک ہے اور اَب تک جتنے بھی امتحانات دئیے ہیں سب پرچہ جات میں انگریزی کے پرچے میں سب سے زیادہ نمبر لئے ہیں. میں اپنی تعریف نہیں کررہا بلکہ یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں انگریزی سے نالاں نہیں ہوں. قصّہ مختصر، انگریزی الفاظ کیلئے اُردو میں متبادل الفاظ ہونے کے باوجود بھی انگریزی الفاظ کو اپنا لینے کا میں حامی نہیں ہو. شکریہ!
محبوب عالم آف لائن ہے   Reply With Quote
محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا گیا
اردوڈریمز (02-10-08)
پرانا 02-10-08, 01:48 PM   #96
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 142
کمائي: 3,449
شکریہ: 14
102 مراسلہ میں 312 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم نے جو الفاظ ڈھونڈ نکالے ہیں اُن ہی کو استعمال کرنا چاہئے. ہماری تو ایک کوشش سی ہے کہ لوگوں کو اپنی زبان کے بارے میں بتایا جائے. اگر وہ ہمارے الفاظ کو پسند نہیں کرتے اور استعمال نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں، کم اَز کم اُن کیلئے اَور الفاظ (بقول اُن کے آسان الفاظ) ڈھونڈیں تو سہی.
ہم کسی پر بھی یہ الفاظ و اصطلاحات بزور لاگو نہیں کرنا چاہتے.
محبوب عالم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-10-08, 01:48 PM   #97
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 142
کمائي: 3,449
شکریہ: 14
102 مراسلہ میں 312 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

........................................

Last edited by محبوب عالم; 02-10-08 at 01:51 PM.
محبوب عالم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-10-08, 01:53 PM   #98
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,320
شکریہ: 18,821
12,629 مراسلہ میں 29,414 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

بھائی بات وہیں کی وہیں ہے کہ انگریزی زبان سے اتنی نفرت کیوں اور اردو کا عربی کا ہی تڑکا کیوں؟ فارسی یا سنسکرت کیوں نہیں؟
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-10-08, 01:58 PM   #99
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 142
کمائي: 3,449
شکریہ: 14
102 مراسلہ میں 312 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

جناب! یہی تو میں کہہ رہا ہوں کہ آپ صاحبان پہلے اُردو کے ابجد سے واقفیت حاصل کریں پھر اِس موضوع پر مزید بحث ہوگی. آپ اُردو کے ابجد جانیں گے تو آپ کو پھر پتہ چلے گا کہ اُردو میں عربی کے الفاظ زیادہ ہیں، فارسی کے یا سنسکرت کے اور کیوں ہیں. اُس کے بعد آپ ہمارے مؤقف کو سمجھیں گے. وگرنہ یہ ‘‘بھینس کے آگے بین بجانے’’ والی بات ہوگی.
محبوب عالم آف لائن ہے   Reply With Quote
محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا گیا
اردوڈریمز (02-10-08)
پرانا 02-10-08, 03:14 PM   #100
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,605
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اگر وکی والے آسان الفاظ کی تلاش میں ہیں تو ہم اپنے فورمز پر اس کے لیے مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ہم کچھ قوانین وضح کر لیں گے۔ لیکن کیا اپ کہ حضرات مان لیں‌ گے؟
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (02-10-08)
پرانا 02-10-08, 03:16 PM   #101
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,974
کمائي: 48,822
شکریہ: 7,285
5,955 مراسلہ میں 15,113 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محبوب عالم مراسلہ دیکھیں
آج کل ہر جگہ یہ سننے کہ ملتا ہے کہ اُردو چوپال خانے بہت زیادہ ہوگئے ہیں اور اُردو زبان کیلئے بہت کام ہورہا ہے. لیکن جب میں نے اِن چوپال خانوں کی زیارت کی تو میں حیران رہ گیا کہ یہاں تو اُردو زبان کی کوئی چیز ہے ہی نہیں، بلکہ انگریزی کو اُردو رسم الخط میں لکھ دیا جاتا ہے اور یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ انٹرنیٹ پر اُردو کا استعمال ہے. ایک اور بات جو یہ اُردو چوپال خانوں کے منتظیم کرتے ہیں وہ یہ کہ ہمارے ہاں بہت سے لوگ انگریزی لکھ پڑھ یا سمجھ نہیں سکتے لہٰذا ہمیں اُردو ہی کو انٹرنیٹ (کمپیوٹر) پر استعمال کرنا چاہئیے. یہاں ایک بار پھر میرا سر شرم سے جھُک جاتا ہے کہ اَب بھی وہی لوگ کمپیوٹر کو نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہی انگریزی آپ اُردو رسم الخط میں لکھ رہے ہیں، کچھ تبدیلی واقع نہیں ہوئی. ہونا تو یہ چاہئیے کہ ایک لفظ جو آپ انگریزی کا استعمال کررہے ہیں، اگر آپ وہی لفظ اُردو کا استعمال کریں تو لوگوں (خصوصاً وہ جن کو انگریزی کی سمجھ بوجھ نہیں ہے) کو آسانی سے سمجھ آجائے گی. اُردو کے الفاظ استعمال کرنے سے یہ زبان ترقی بھی پائے گی اور اِس کی ترقی ہمارے لئے باعث فخر و عزت ہے. آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ انگریزی الفاظ کے متبادل اُردو الفاظ استعمال کیا کریں. کچھ عمومی الفاظ کی فہرست مندرج ذیل ہے:
Internet : جالبین (جال + بین | جالِ بین)
Web : حبالہ
World Wide Web: حبالہ محیط عالم
Software: مصنع لطیف
Hardware: مصنع کثیف
Application: نفاذیہ
Application Software : نفاذی مصنع لطیف
Log : نوشتہ
Log In : داخل نوشتہ
Log Out: خارج نوشتہ
Size : جسامت
Font : اندازِ خط / رسم الخط / خط
Hard Disk: قرص کثیف
Forum : چوپال
Option: اختیار
Options: اختیارات
Tag: دھجی
Keyboard: تختۂ کلید
Operating System: عملیاتی نظام
Computer: شمارندہ / حاسب
Network: جالکار (جال + کار | جالِ کار )
Portal: آستانہ / چوکھٹ / بوابہ
Post : چسپانہ
Arcade : رواق

اگر آپ کے ذہن میں سوال اُبھر رہا ہے کہ اگر ہم ایسی اُردو استعمال کریں گے کسی چوپال پہ (جیسے یہ چوپال) تو کسی کو سمجھ نہیں آئے گی. تو جواب یہ ہے جناب کہ آپ اگر خالصاً اُردو استعمال کریں گے تو لوگوں کو وُہ اُردو سیکھنی ہوگی. اِس کیلئے آپ ایک حصّہ اپنے چوپال میں مخصوص کرسکتے ہیں جہاں اِن اِصطلاحات اور اُن کی معنی کو درج کیا گیا ہو. جب ایک صارف اِن اصطلاحات کو دیکھے گا تو وہ پھر اِنہی کو استعمال کرے گا. اِس طرح ہم بھی یہ دعویٰ کرنے کے قابل ہوجائیں گے کہ ہماری قومی زبان انگریزی سے کم نہیں.
نوٹ: مندرجہ بالا اِصطلاحات کی طرح آپ کو اور بھی کئی جدید اِصطلاحات اُردو ویکیپیڈیا سے مل سکتی ہیں. پتہ ہے: http://ur.wikipedia.org
آئیے! اُردو کا استعمال کرکے اپنی محبّ وطنی کا ثبوت دیں.
بھائی میرے نے بہت محنت کی ہے لیکن مجھے تو ہنسی آ رہی ہے۔
اتنے مشکل الفاظ۔۔۔
مجھے پتا ہے آپ نے جان بوجھ کر دیے ہیں یہ بھی بہت آسان میں بھی ہیں۔۔
اصل مسئلہ ہے کہ آپ جو بیان کررہے وہ اگلے بندے کو سمجھ آرہا ہے کہ نہیں۔۔۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟
محمدخلیل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-10-08, 03:40 PM   #102
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 142
کمائي: 3,449
شکریہ: 14
102 مراسلہ میں 312 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
اگر وکی والے آسان الفاظ کی تلاش میں ہیں تو ہم اپنے فورمز پر اس کے لیے مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ہم کچھ قوانین وضح کر لیں گے۔ لیکن کیا اپ کہ حضرات مان لیں‌ گے؟
جی بالکل ! ہم آسان الفاظ کی تلاش میں ہیں. اور اِس میں ہماری مدد کرنے کی حامی بھرنے کا شکریہ. میرے خیال میں اگر اِس کام کو ویکی پر ہی شروع کیا جائے تو بہتر رہے گا. آپ آئیے اور اُردو ویکی پر آپکو جن الفاظ پر اعتراض ہے اُن کے بارے میں اپنے مؤقف سے آگاہ فرمائیے اور نئے الفاظ کی تلاش میں ہماری مدد کیجئے. مسئلہ یہی ہے کہ لوگ اُردو ویکی پر آکر اِس مقصد میں ہاتھ نہیں بٹاتے اور پھر ہم پر ہی الزام تراشی کرتے ہیں. ہم آپ کی تجاویز کا منتظر ہیں.
اگر آپ سمرقندی صاحب کی وجہ سے ویکی پر نہیں آنا چاہتے، تو میں یہ بات آپ کو بتادوں کہ جس لفظ یا معنی پر اگر دس میں سے 6 بندے بھی متفق ہوں تو میں اُس لفظ کو استعمال کرنے میں آپ کا ساتھ دوں گا. بسم ﷲ کیجئے!
محبوب عالم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-10-08, 03:48 PM   #103
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,180
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
اس میں‌معذرت والی کوئی بات نہیں ہے ۔ لیکن یہ اردو ہے جس کی قواعد اردو بننے کے بہت بعد میں بنے۔ اردو کو قواعد کے تحت نہیں کیا گیا بلکہ معاملہ اس کے برعکس ہے۔ میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ اردو دوسری زبانوں سے بہت مختلف ہے اور یہ تین یا تین سے زیادہ بنیادی طور پر بہت ہی مختلف زبانوں سے بنی (فارسی - حکومتی زبان، عربی - علماء کی زبان اور سنسکرت عام الناس کی زبان) اس کے ساتھ ساتھ اس میں علاقائی زبانوں جیسا کہ (پنجابی - جو کہ گورمکھی میں لکھی جاتی تھی) اور پشتو جس کے حروف تہجی اردو سے مختلف ہیں سے مل کر بنی- اور ہر زبان نے اس میں اپنے حروف جیسا کہ (چ جو کہ عربی میں نہیں) اور الفاظ کے ساتھ ساتھ قواعد کا آضافہ کیا جس سے اردو وجود میں آئی۔ جب انگریز برصغیر پر چھا گئے تو لامحالہ طور پر اردو نے اس کے الفاظ کو اپنے اندر سمیٹنا شروع کر دیا۔ کیونکہ اردو کا وجود ہی اس مقصد کے لیے تھا کہ یہ رابطہ کی زبان ہو۔ جو کہ مختلف زبانوں کے درمیان ایک پل کا کام دےسکے۔ اور اردو ہمیشہ سےپرقوت اثر پذیر ہونے والے سماجی اور معاشی اثرات کو اپنے اندر سموتی ہے۔ اور غیر فعال اثرات سے پیچھا چھڑاتی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اردو میں اس وقت عربی اور فارسی کے الفاظ آہستہ آہستہ اپنی نفوذ پذیری کم کرتے جا رہے ہیں اور انگریزی کا عمل دخل زیادہ ہوتا جا رہا ہے۔ جو کہ اردو زبان کی ارتقاء کے عمل کا نتیجہ ہے۔
اگر کل کو انگریزی کی بجائےکوئی دوسری زبان دنیا میں پر قوت اثر پذیر بن جاتی ہے تو اردو کا ارتقائی عمل خود بخود انگریزی سے جان چھڑا کر اس زبان کے اثرات میں چل جائے گی۔ اردو کا ارتقاء تین دائروں میں ہوتا ہے ۔ سب سے پہلے دائرے میں نفوذ پذیری کی صلاحیت کھونے والی زبانوں سے مستعار لی گئی اصطلاحات ہیں اور ان اصطلاحات کا عامی کی زبان میں استعمال کم سے کم ہوتے ہوئے متروک ہو جاتا ہے، دوسرے دائرے میں وہ جو اس معینہ وقت میں بولی جانے والی زبان ہے ( اس میں نفوذ پذیری حاصل کرنے والی زبان اور نفوذ پذیری کھونے والی دونوں زبانوں کے الفاظ اور تراکیب مستعمل ہوتی ہیں) اور تیسرا دائرہ مستقبل کی اثر پذیر زبان کی اصطلاحات کو جذب کر رہا ہوتا ہے- اور اردو میں یہی تیسرا دائرہ ہمیشہ سے متنازعہ رہا ہے۔ اس کی مثال میں ایک لفظ آبدوز سے واضح کرتا ہوں۔
اردو کے ابتدائی دور میں ڈوب کلی اور آج کل آب دوز کہ جاتا ہے لیکن ایک بڑی تعداد اس کو سب میرین بھی پکار رہی ہے جو کہ اردو کے ارتقائی عمل کا واضح ثبوت ہے۔۔۔ اگر ہمیں کوئی اصطلاح بنانی ہے تو اس بات کو مکمل طور پر ذہن میں رکھنا ہو گا کہ ہم اردو کے پہلے سے مستعمل الفاظ کو ملا کر نئی اصطلاح بنائیں ناکہ ایک اصطلاح کو وضع کرنے کے لیے کچھ نیے الفاظ بھی بنا لیں۔ اور ہر نئے لفظ کی تشریح و مدد کے لیے مزید غیر مانوس نئے الفاظ- یہ طریقہ کار بلکل بھی مقبولیت حاصل نہیں کرتا اور عامی اس کو ناپسند کرتے ہیں۔ اور اردو کا مزاج عامی ہے نہ کہ عالمانہ یا اکادمی۔

بدقسمتی سے وکی پر اردو پر جو کام ہو رہا ہے وہ اردو کی تاریخ اور اردو کے مزاج کے برعکس اور غیر مقبول طریقے سے ہو رہا ہے۔ اس کو بدلنے اور مناسب تبدیلیاں لانے کی اشد ضرورت ہے ورنہ چار سالوں میں آٹھ ہزار موضوع کوئی ایسی بات نہیں جس پر 40 - 50 کروڑ اردو زبان بولنے والے فخر کر سکیں۔

والسلام
اصل میں‌قوانین کا مسئلہ یہ ہے کہ قانون وہ ہوتا ہے جسکی پیروی ہر ایک انسان نے کرنی ہوتی ہے اور قانون اگر انسانوں‌کی پیروی کرنے لگ جائے تو وہ قانون نہیں‌رہتا بلکہ "قنون" بن جاتا ہے اگر ہم عوام کی پسند کو قانون قرار دیں‌گے تو میں تو بالفرض سیکنڈ‌اور گلاس اور پرابلم کو پسند کرتا ہوں‌ اور میرے نزدیک یہی قانون ہے اور یہی گرائمر ہے، اس طرح‌ہر انسان کی اپنے اپنے قوانین ہوں‌گے اور اپنی اپنی اردو بعینہ ہمارے ملک کی سیاسی جماعتوں‌والا حال ہوگا اور کتنا عجیب لگے گا یہ "اردو پاک نیٹ‌گروپ" یا "اردو گوگل گروپ" یا " اردو آذاد گروپ" بظاہر یہ بات مزحیہ لگ رہی ہے مگر اگر قانون کو عواپ پر چھوڑ دیا تو ہونا یہی ہے بٹن دباکے
__________________
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-10-08, 04:10 PM   #104
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,605
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

سب سے مناسب طریقہ تو وکی والا ہے لیکن میں وکی کے انتظامی معاملات سے مطمین نہیں ہوں۔ اگر کوئی صاحب اپنے طور پروکی پر کام کرنا چاہیے تو ہم اس کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ لیکن فورمز پر آسان الفاظ والا کام زیادہ صیح اور زیادہ رفتار کے ساتھ پایہ تکمیل پا سکتا ہے۔ کیونکہ یہ عوامی فورمز ہیں اور بہت سارے اراکین اس میں حصہ ڈالتے ہیں- جتنی مراسلات صرف اس ایک موضوع میں ابھی تک آ چکے ہیں وہی مراسلات اگر وکی پر اتے تو کئی ماہ لگ جاتے۔

اس کے لیے ہم ایک الگ سے سیکشن بنا دیں گے اور اس میں الفاظ اور تراکیب وضع کر سکتے ہیں۔ اور جن پر اتفاق قائم ہو جائے ان کے کو وکی پر رائج کر دیا جائے۔ اور وکی پر اس کے ریفرنس میں متعلقہ موضوع جہاں‌پر اس پر بحث کی گئی ہو کو ریفرنس کے طور پر دے دے۔

والسلام
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-10-08, 04:18 PM   #105
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,605
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : میاں شاہد مراسلہ دیکھیں
اصل میں‌قوانین کا مسئلہ یہ ہے کہ قانون وہ ہوتا ہے جسکی پیروی ہر ایک انسان نے کرنی ہوتی ہے اور قانون اگر انسانوں‌کی پیروی کرنے لگ جائے تو وہ قانون نہیں‌رہتا بلکہ "قنون" بن جاتا ہے اگر ہم عوام کی پسند کو قانون قرار دیں‌گے تو میں تو بالفرض سیکنڈ‌اور گلاس اور پرابلم کو پسند کرتا ہوں‌ اور میرے نزدیک یہی قانون ہے اور یہی گرائمر ہے، اس طرح‌ہر انسان کی اپنے اپنے قوانین ہوں‌گے اور اپنی اپنی اردو بعینہ ہمارے ملک کی سیاسی جماعتوں‌والا حال ہوگا اور کتنا عجیب لگے گا یہ "اردو پاک نیٹ‌گروپ" یا "اردو گوگل گروپ" یا " اردو آذاد گروپ" بظاہر یہ بات مزحیہ لگ رہی ہے مگر اگر قانون کو عواپ پر چھوڑ دیا تو ہونا یہی ہے بٹن دباکے
معذرت کے ساتھ لیکن ابھی تک اپ گرائمر (قواعد) اور اردو کے ذخیرہ الفاظ میں فرق نہیں کر پارہے۔ قواعد متعین ہو چکے ہیں لیکن ذخیرہ الفاظ میں تبدیلی آتی ہے- جیسا کہ انگریزی میں گوگلنگ ایک نیا آضافہ ہے لیکن اس سے قواعد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
مزید وضاحت کے لیے ایک اور مثال پیش کرتا ہوں۔
عورت کھانا کھاتی ہے۔
مرد کھانا کھاتاہے۔
اس میں قواعد کے رو سے عورت کے لیے کھاتی اور مرد کے لیے کھاتا ہے ہمیشہ کے لیے استعمال ہو گا۔ اگر اپ اس کھاتا اور کھاتی میں تبدیلیاں کریں گے تو اپ قواعد سے رو گردانی کر رہے ہیں۔
اگر اپ کہیں کہ ویمن کھانا کھاتی ہے اور مین کھانا کھاتا ہے تو قواعد (گرائمر) کی رو سے فقرا ٹھیک ہے۔ خواہ یہ کیسا بھی لگے۔

والسلام
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فورم, گوگل, پاکستان, قواعد, لوگ, نظر, مکمل, موجودہ, محبت, انگلش, اردو, بھائی, تلاش, جواب, حل, حال, حسن, دل, درخواست, راستہ, زندگی, سال, صلاحیت, صدیوں

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سقوط ڈھاکہ کے چند سر بستہ راز: امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی تحریروں میں حیدر 1971 اور مشرقی پاکستان 23 14-02-10 05:10 AM
چائنا واقعی چائنا ہے راجہ اکرام دلچسپ اور عجیب 2 10-02-10 04:00 PM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 07:44 PM
کیا قلوپطرہ واقعی حسین تھی؟ Real_Light دلچسپ اور عجیب 43 30-03-09 07:22 PM
رباعی ابو عمار شعر و شاعری 2 12-05-08 02:29 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:46 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger