واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > اردو کہانیاں




آخرت کا گھر کس کيلئے ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-01-08, 12:25 PM   #1
Senior Member
 
ابن ضیاء's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
کمائي: 7,016
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default آخرت کا گھر کس کيلئے ہے

آخرت کا گھر کس کيلئے ہے

حضرت عمر بن عبدلعزيز رحمہ اللہ کے مہمانوں کي خدمت خود کرتے ، اپنے ہاتھ سے چراغ درست کرتے ، جب آپکو اس کے متعلق کہا گيا تو فرمانے لگے۔
جب چراغ کي درستي کيلئے اٹھا تھا تو بھي عمر ہي تھا اب بيٹھا ھوں تب بھي عمر ہي ہوں، حضرت عمر بن عبدالعزيزرحمہ اللہ کے بارے ميں تاريخ نگار لکھتے ہيں، کہ انتقال کے بعد آپ نے جو سرمايہ اپنے پيچھے چھوڑا، کل اکيس دينار تھے، ميں سے پانچ دينار اس کے کفن ميں اور دو دينار ان کي قبر کي زمين خريدنے پر صرف ہوئے، گيارہ لڑکوں اور ايک بيوہ پر يھ تقسيم کيا گيا، تو ہر ايک کے حصے ميں انيس انيس درہم آئے۔
ايک مشہور ثقہ بزرگ فرماتے ہيں، ہشام بن عبدالملک جب مرے تو ان کے بھي گيارہ لڑکے تھے اورحضرت عمر بن عبد العزيز کے بھي گيارہ لڑکے تھے، ہشام کے ترکہ ميں سے ان لڑکوں پر دس دس لاکھ درہم تقسيم ھوئے اور حضرت عمر بن عبدالعزيز کے لڑکوں پر صرف انيس انيس درہم۔
انہي بزرگ کا کہنا ہے کہ عرصے کے بعد ميں نے ہشام کہ ايک لڑکے کو ديکھا کھ لوگ اس کو صدقہ دے رہے تھے اور حضرت عمر بن وعبدا لعزيز رحمہ اللہ کے لڑکے کو اس حال ميں پايا کہ ايک دن ميں سو گھوڑے جہاد کيلئے دے دئيے۔
حضرت عمر بن عبدالعزيز ہي کا واقعہ ہے کہ آخري وقت قريب آپہچا ھے ، زندگي کے سانس ايک ايک کرکے ختم ہونے جارہے ھيں، ايک قريبي عزيز دوست مسلمہ عبدالملک قريب بيٹھے ھيں، اپنے جانشينوں کيلئے وصيت نامھ لکھواچکے ھيں، اپني تکفين و تدفين کے بارے ميں ہدايات دينے کے بعد آپ سے مسلمہ بن عبدالملک نے اھل و عيال کي نسبت سوال کيا کہ۔۔۔۔۔۔
اے امير المومنين آپ نے اپني اولاد کا منہ ھميشہ خشک رکھا، اس لئے آپ کو ايسي حالت ميں چھوڑ کر جاتے ھيں،کہ ان کے پاس کچھ نہيں ہے، کاش مجھے يا اپنے خاندان کے کسي اور شخص کو ان کے متعلق کچھ وصيت کر جاتے۔
فرمايا مجھے ٹيک لگا کر بٹھائو۔
پھر فرمايا کہ تمہارا يہ کہنا کہ ميں نے ان کے منہ کو خشک رکھاتو خدا کي قسم ان کا حق کبھي تلف نہيں کيا اور جس چيز ميں ان کا حق نہيں تھا، ان کو کبھي نھيں دي، تمہارا يہ کہنا کہ ميں تمہيں يا خاندان کے سکي شخص کو ان کے متعلق وصيت کر جائوں، تو ان کے معاملے ميں ميرا وصي اور ولي صرف خدا ہے، اور وہ ہي صلحا کا ولي ہوتا ہے ميرے لڑکے اگر خدا تعالي سے ڈريں گےتو خدا ان کيے لئے کوئي صورت نکال دے گا، اور اگر وہ مبتلائے گناہ ہوں گے تو ميں ان کو معصيت کيلئے طاقتور بنائوں گا۔
اس کے بعد لڑکوں کو بلايا اور باچشم تر انا کو ديکھ کر فرمايا، ميري جان ان نوجوانوں پر قربان جن کو ميں داخل ہو، يا تم لوگ محتاج رہو اور جنت ميں جائو، ليکن يہ بات کہ تم محتاج رہو اور جنت ميں جائو اس کو زيادہ محبوب تھي، بي نسبت اس کے تم دولت مند لوگ ہو اور آگ ميں جائو، اٹھو خدا تعالي تم کو محفوظ رکھے۔
لڑکو تمہارے باپ کو دو باتوں ميں سے ايک کا اختيار تھا، ايک يہ کہ تم لوگ دولت مند ہوجائو اور جہنم ميں داخل ہو جائو، اٹھو ءدا تم کو محفوظ رکھے۔
آپ کي اہليہ محترمہ کا بيان ہے کہ آخري وقت ميں نے سنا کہ بار بار اس آيت کي تلاوت فرمارہے تھے، جس کا ترجمہ يہ ہے۔
يہ آخرت کا گھر ہم ان لوگوں کيلئے بناتے ہيں، جو زمين ميں نہ تفوق چاہتے ہيں، نہ فساد کرتے ہيں، اور عافيت صرف پرہيزگاروں کيلئے ہے۔
اس کے بعد گردن جھکا لي اور وقت کا سب سے بڑا متقي انسان اپنے خلاق حقيقي سے جا ملا، دوستوں ہميشہ يہ بات ياد رکھو کہ برکت حلال مال ميں ہي ہوتي ہے جو لوگ دوسروں کا حق دباتے ھيں يا حرام ذرائع سے مال اکھٹا کرتے ھيں، کہ انکے مال ميں کبھي بھي برکت نھيں ھوتي۔
ابن ضیاء آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن ضیاء کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (26-12-08), Shani (12-11-08)
پرانا 11-04-08, 11:34 AM   #2
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,174
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: آخرت کا گھر کس کيلئے ہے

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
بہت اچھی شئرنگ ہے
امید ہے آپ یہ سلسلہ جاری رکھیں گے
صدا سلامت رہیں
خدا حافظ
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-11-08, 03:03 PM   #3
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,658
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: آخرت کا گھر کس کيلئے ہے

بہت پیاری شیئرنگ ہے ۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
لوگ, اللہ, انسان, حال, خدا, دوست, شخص, طاقتور, صدقہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:58 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger