واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > اردو کہانیاں




اتفاق میں برکت ہے، مسٹ ریڈ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-01-11, 03:02 PM   #1
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,847
کمائي: 277,984
شکریہ: 1,151
6,261 مراسلہ میں 14,128 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اتفاق میں برکت ہے، مسٹ ریڈ

اتفاق میں برکت ہے، مسٹ ریڈ

ايک بڑے مياں جنہوں نے اپنی زندگی ميں بہت کچھ کمايا بنايا تھا۔ آخر بيمار ہوئے، مرض الموت ميں گرفتار ہوئے۔ ان کو اور تو کچھ نہیں، کوئي فکر تھي تو يہ کہ ان کے پانچوں بيٹوں کي آپس میں نہیں بنتي تھي۔ گاڑھی کيا پتلی بھی نہیں چھنتی تھی۔ لڑتے رہتے تھے کبھی کسي بات پر اتفاق نہ ہوتا تھا حالانکہ اتفاق ميں بڑي برکت ہے۔ آخر انہوں نے بيٹوں پر اتحاد و اتفاق کي خوبياں واضح کرنے کے لئے ايک ترکيب سوچي۔ ان کو اپنے پا س بلايا اور کہا ۔ ديکھو اب میں کوئي دم کا مہمان ہوں سب جا کر ايک ايک لکڑي لائو۔
ايک نے کہا۔ لکڑی؟ آپ لکڑيوں کا کيا کريں گے؟ دوسرے نے آہستہ سے کہا۔ بڑے مياں کا دماغ خراب ہو رہا ہے۔ لکڑی نہیں شايد ککڑی کہہ رہے ہیں، ککڑی کھانے کو جی چاہتا ہوگا۔ تيسرے نے کہا نہیں کچھ سردی ہے شايد آگ جلانے کو لکڑياں منگاتے ہوں گے ۔ چوتھے نے کہا بابو جی کوئلے لائيں؟ پانچويں نے کہا نہیں اپلے لاتا ہوں وہ زيادہ اچھے رہيں گے۔
باپ نے کراہتے ہوئے کہا ارے نالائقو میں جو کہتا ہوں وہ کرو۔ کہیں سے لکڑياں لائوں جنگل سے۔ ايک بيٹے نے کہا۔ يہ بھي اچھی رہی، جنگل يہاں کہا؟ اور محکمہ جنگلات والے لکڑي کہاں کاٹنے ديتے ہيں۔
دوسرے نے کہا آپنے آپے ميں نہیں ہيں باپو جي بک رہے ہيں جنون ميں کيا کيا کچھ۔ تيسرے نے کہا بھئی لکڑيوں والی بات اپن کی تو سمجھ میں نہیں آئی۔
چوتھے نے کہا۔ بڑے مياں نے عمر بھر ميں ايک ہی تو خواہش کي ہے اسے پورا کرنے ميں کيا ہرج ہے؟ پانچويں نے کہا اچھا میں جاتا ہوں ٹال پر سے لکڑياں لاتا ہوں چنانچہ وہ ٹال پرگيا، ٹال والے سے کہا خان صاحب ذرا پانچ لکڑياں تو دينا اچھی مضبوط ہوں۔
ٹال والے نے لکڑياں ديں۔ ہر ايک خاصي موٹي اور مضبوط ۔ باپ نے ديکھا اس کا دل بيٹھ گيا۔ يہ بتانا بھي خلاف مصلحت تھا کہ لکڑياں کيوں منگائی ہيں اور اس سے کيا اخلاقي نتيجہ نکالنا مقصود ہے۔ آخر بيٹوں سے کہا۔ اب ان لکڑيوں کا گھٹا باندھ دو۔

اب بيٹوں ميں پھر چہ ميگوئياں ہوئيں،گٹھا، وہ کيوں؟ اب رسی کہاں سے لائیں بھئی بہت تنگ کيا اس بڈھے نے ۔ آخر ايک نے اپنے پاجامے ميں سے ازار بند نکالا اور گھٹا باندھا۔
بڑے مياں نے کہا۔ اب اس گھٹے کو توڑو۔ بيٹوں نے کہا۔ تو بھئی يہ بھی اچھی رہی۔ کيسے توڑيں ۔ کلہاڑا کہاں سے لائيں ۔
باپ نے کہا کلہاڑی سے نہیں ۔ہاتھوں سے توڑو گھٹنے سے توڑو۔

حکم والد مرگ مفاجات ۔ پہلے ايک نے کوشس کی ۔پھر دوسرے نے پھر تيسرے نے پھر چوتھے نے پھر پانچويں نے۔ لکڑيوں کا بال بيکا نہ ہوا۔ سب نے کہا بابو جی ہم سے نہیں ٹوٹتا يہ لکڑيوں کا گھٹا۔
باپ نے کہا اچھا اب ان لکڑيوں کو الگ الگ کر دو ، ان کی رسی کھول دو۔ ايک نے جل کر کہا رسی کہاں ہے ميرا ازار بند ہے اگر آپ کو کھلوانا تھا تو گھٹا بندھوايا ہی کيوں تھا۔ لائو بھئی کوئی پنسل دينا ازار بند ڈال لوں پاجامے میں۔ باپ نے بزرگانہ شفقت سے اس کي بات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا اچھا اب ان لکڑيوں کو توڑو ايک ايک کر کے توڑو۔
لکڑياں چونکہ موٹی موٹی اور مضبوط تھيں۔ بہت کوشش کی کسی سے نہ ٹوٹيں آخر میں بڑے بھائی کی باری تھی۔ اس نے ايک لکڑی پر گھٹنے کا پورا زور ڈالا اور تڑاق کی آواز آئی۔

باپ نے نصيحت کرنے کے لئے آنکھيں ايک دم کھول ديں، کيا ديکھتا ہے کہ بڑا بيٹا بے ہوش پڑا ہے۔ لکڑی سلامت پڑی ہے۔ آواز بيٹے کے گھٹنے کی ہڈی ٹوٹنے کی تھی۔


ايک لڑکے نے کہا يہ بڈھا بہت جاہل ہے۔
دوسرے نے کہا۔ اڑيل ضدي۔
تيسرے نے کہا، کھوسٹ ، سنکی عقل سے پيدل، گھا مڑ۔
چوتھے نے کہا۔ سارے بڈھے ايسے ہی ہوتے ہيں کمبخت مرتا بھی نہیں۔
بڈھے نے اطمينان کا سانس ليا کہ بيٹوں ميں کم از کم ايک بات پر تو اتفاق رائے ہوا۔ اس کے بعد آنکھيں بند کيں اور نہايت سکون سے جان دے دی۔

شکریہ
زارا
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (20-02-11)
پرانا 20-02-11, 03:26 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آہ ۔ھا ۔ بے چارہ بڑھاپا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-02-11, 03:49 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

achay :d rama:
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-02-11, 10:05 AM   #4
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,847
کمائي: 277,984
شکریہ: 1,151
6,261 مراسلہ میں 14,128 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

آپی یہ کیا؟
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتے, ہوتا, ہے۔, ہے،, کوئی, کوشش, کلہاڑی, کرتے, پہلے, پڑی, نکالنا, نظر, ايک, انداز, بھائی, بڑا, بے, جاہل, خلاف, خان, دے, دل, ذرا, زندگی, عقل


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پوسٹ میں یو ٹیوب کی "پلے لسٹ " ڈالنا نورالدین Ask Experts ماہرین کی رائے 3 22-11-10 06:25 PM
فاسٹ کی ویلیو رضی دلچسپ اور عجیب 19 26-07-09 11:28 PM
بھارت، امریکہ نیوکلیئرمعاہدہ،کمیو نسٹ پارٹیوں اور کانگریس میں اختلافات نئی عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:40 AM
فاسٹ باؤلر محمدآصف دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں مسٹر گرزلی خبریں 1 21-06-08 09:09 PM
یو ٹیوب سے ویڈ یو کیسے ڈاون لوڈ کریں aazamiqbal Ask Experts ماہرین کی رائے 22 01-05-08 03:46 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:59 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger