![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 304
کمائي: 6,099
ميرا موڈ:
شکریہ: 33
54 مراسلہ میں 97 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تحریر: معاذ رؤف۔ لاھور
"تمام حضرات کھڑے ہو جائیں۔ بچے پیچھے چلے جائیں۔ بڑے آگے آجائیں۔" مجھے اس اعلان سے سخت چڑ تھی۔ میں بوجھل قدموں کے ساتھ پچھلی صف میں جا کھڑا ہوا اور جمعے کی نماز کے شروع ہونے کا انتظار کرنے لگا، ساتھ ہی یہ سوچنے بھی لگا کہ مولوی صاحب بچوں کو پچھلی صفوں میں جانے کے لیے کیوں کہتے ہیں۔ کیا اگلی صفوں پر صرف بڑوں ہی کا حق ہے۔ حالانکہ اللہ تعالی کو ہم نے بھی اسی جذبے سے یاد کرنا ہوتا ہے جس جذبے سے بڑے کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے ہم نے بھی ویسے ہی دعا کرنی ہوتی ہے جیسے بڑوں نے۔ تو پھریہ فرق کیوں؟ اور تو اور، کئی دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ میری عمر کے لڑکے، بڑے دھیان سے نماز پڑھ رہے ہوتے، مگر انھیں ہاتھ سے پکڑ کر پچھلی صفت میں دھکیل دیا جاتا ہے۔ اس طرح کی نجانے کتنی سوچیں میرے ذہن پر اس قدر چھائی ہوئی تھیں کہ میں ٹھیک طریقے سے نماز بھی نہ پڑھ سکا۔ نماز ختم ہونے کے بعد میں دوستوں اور محلے داروں سے بات کیے بغیر تیز تیز قدم اٹھاتا گھر پہنچا۔ امی کچن میں کام کر رہی تھیں، میں سیدھا ان ہی کے پاس گیا۔ "امی، مولوی صاحب آخر ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیوں کرتے ہیں۔" میں نے بلا تمہید کہا۔ "کیسا؟" امی نے حیرت سے پوچھا۔ "نماز شروع ہوتے ہی وہ بچوں کو پیچھے جانے کے لیے کہہ دیتے ہیں۔" میری بات کے جواب میں امی کچھ کہنے ہی والی تھیں کہ ابو کچن میں داخل ہوئے۔ وہ بھی نماز پڑھ کر لوٹے تھے۔ انھیں دیکھ کر امی نے کہا: "لو، تمھارے ابو آ گئے۔ یہ سوال اب انھی سے پوچھو، میں کھانا لگاتی ہوں۔" کھانے کے دوران میں، میں نے اپنا مسئلہ ابو کے سامنے پیش کیا۔ ابو کچھ دیر تو سوچتے رہے پھر بولے: "یہ اس لیے ہے کہ بچوں کے مقابلے میں بڑے زیادہ معزز سمجھے جاتے ہیں، اور پھر بچے شرارتیں بھی تو کرتے ہیں۔ اس لیے امام صاحب اور دوسرے بزرگ انھیں پیچھے جانے کا حکم دیتے ہیں۔" ان کی بات میرے دل کو نہ لگی۔ کہنے لگا: "لیکن اسلام ہمیں مساوات کا سبق دیتا ہے۔ اس کے نزدیک سب برابر ہیں اور نماز جیسی عبادت میں تو مساوات کا سب سے زیادہ عمل دخل ہے۔ دیکھیں نا، ہمارے قومی شاعر علامہ اقبال نے بھی تو کہا ہے کہ: ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز نہ کوئی بندہ رہا، نہ بندہ نواز "اور ابو، آپ کو تو معلوم ہے کہ میں شرارتیں نہیں کرتا۔ مولوی صاحب سمیت سارے نمازی مجھے روزانہ مسجد میں نماز پڑھتا دیکھتے ہیں۔ پھر وہ مجھ سے ایسا سلوک کیوں کرتے ہیں جیسے میں کوئی دودھ پیتا بچہ ہوں۔" میں نے محسوس کیا کہ میری باتیں ابو کو خاصا متاثر کر رہی تھیں۔ میں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "اباجان، میں نے پڑھا تھا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور امام حسن رضی اللہ عنہ بھی تو اپنے نانا یعنی ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شرارتیں کیا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تو ان کے کندھوں پر چڑھ جاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ لمبا کر دیتے لیکن انھیں منع نہیں کرتے تھے۔ یہ اس لیے نہیں تھا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے تھے بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ سب بچے جنت کے پھول ہیں اور ان کے ساتھ شفقت اور نرمی سے پیش آؤ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا دل توڑنے اور دکھانے سے منع کیا تھا!" اپنے دل کی بھڑاس نکال چکا تو مجھے یہ دیکھ کر اطمینان ہوا کہ ابو نے میری باتوں کو سراہا ہے۔ اگلے دن میں نے دیکھا کہ ابو، مولوی صاحب سے بات کر رہے تھے اور مولوی صاحب میری طرف دیکھ رہے تھے۔ آج ان کی آنکھوں میں سختی کے بجائے پیار اور محبت تھا۔ |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 13 صارفین نے ابن ضیاء کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | Real_Light (11-04-08), یاسر عمران مرزا (29-12-09), نیلم خان (24-12-09), منتظمین (23-12-09), مباح (23-12-09), ایس اے نقوی (23-12-09), ابو عمار (23-12-09), راجہ اکرام (23-12-09), سحر (23-12-09), طاھر (26-12-09), عمیر نعیم (30-05-08), عامرشہزاد (24-12-09), عبداللہ حیدر (01-01-10) |
| کمائي نے ابن ضیاء کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 23-12-09 | ایس اے نقوی | اللہ میاں ہمارے بھی تو ہیں! | 150 |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() |
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
بہت اچھی شئرنگ ہے امید ہے آپ یہ سلسلہ جاری رکھیں گے صدا سلامت رہیں ماشااللہ- جزاک اللہ خیر خدا حافظ
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 2 صارفین نے Real_Light کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | ابن ضیاء (30-05-08), راجہ اکرام (23-12-09) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 304
کمائي: 6,099
ميرا موڈ:
شکریہ: 33
54 مراسلہ میں 97 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پسندیدگی کا شکریہ
|
|
|
|
| ابن ضیاء کا شکریہ ادا کیا گیا | راجہ اکرام (23-12-09) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 17
مراسلات: 5,696
کمائي: 77,520
ميرا موڈ:
شکریہ: 2
1,827 مراسلہ میں 2,812 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھا لکھا ھے اپ نے جناب۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
السلام علیکم برادر
بہت اچھی تحریر ہے صرف ایک عرض ہے مختلف علماء کرام نے اللہ رب العزت کے نام کے ساتھ اللہ میاں ، اللہ سائیں، اور اللہ جی لگانے سے منع فرمایا ہے کیوں کہ اکثر ہم یہ القابات آپس کی بات چیت میں ایک دوسرے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں امید کرتا ہوں کہ دوبارہ آپ اللہ تعالٰی کے نامِ پاک کے ساتھ میاں نہیں لگائیں!
__________________
دیتی ہے قتیل اکثر چہرے کی چمک دھوکا ہر کانچ کے ٹکڑے کو ہیرا نہ کہا جائے |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 2 صارفین نے مباح کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | راجہ اکرام (23-12-09), عامرشہزاد (24-12-09) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
السلام علیکم برادر
بہت اچھی تحریر ہے صرف ایک عرض ہے مختلف علماء کرام نے اللہ رب العزت کے نام کے ساتھ اللہ میاں ، اللہ سائیں، اور اللہ جی لگانے سے منع فرمایا ہے کیوں کہ اکثر ہم یہ القابات آپس کی بات چیت میں ایک دوسرے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں امید کرتا ہوں کہ دوبارہ آپ اللہ تعالٰی کے نامِ پاک کے ساتھ میاں نہیں لگائیں! |
|
|
|
| مباح کا شکریہ ادا کیا گیا | راجہ اکرام (23-12-09) |
|
|
#7 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 7,469
کمائي: 37,334
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,096
3,830 مراسلہ میں 9,538 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے پیش کریں۔
|
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | ایس اے نقوی (23-12-09) |
|
|
#8 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 7,469
کمائي: 37,334
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,096
3,830 مراسلہ میں 9,538 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے پیش کریں۔
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
ایک بہت ہی خوبصورت شئیرنگ
اس خوبصورت پوسٹ پر آپکا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں الفاظ کا چنائو بہت خوبصورت تھا
__________________
دستخط: کل شب مجھے بے شکل کی آواز نے چونکا دیا میں نے کہا تو کون ہے اس نے کہا آوارگی.....! |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 2 صارفین نے ایس اے نقوی کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | Kamran_Tabasum (24-12-09), نیلم خان (24-12-09) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,602
کمائي: 172,529
ميرا موڈ:
شکریہ: 9,027
4,258 مراسلہ میں 13,806 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ابن ضیا بہت خوبصورت شئیرنگ
![]() ![]() اللہ پاک آپکو مزید برکتوںسے نوازے آمین
|
|
|
|
| نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا | Kamran_Tabasum (24-12-09) |
|
|
#11 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
اقتباس:
میرے لئے یہ نئی بات ہے میں خود بھی کبھی کبھار اللہ میاں کہہ دیتا ہوں اور اللہ سائیں بھی بہت سننے میں آتا ہے اس سلسلے میں کچھ علماء کے نام و اقتباسات مل سکتے ہیں کے کس دلیل کی بنیاد پر وہ صاحبان ایسا کرنے سے منع فرماتے ہیں ؟
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
|
| فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا | طاھر (26-12-09) |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,215
کمائي: 18,235
ميرا موڈ:
شکریہ: 2,078
781 مراسلہ میں 1,502 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی شیئرنگ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#13 | |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مراسلات: 11
کمائي: 224
شکریہ: 7
5 مراسلہ میں 7 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,602
کمائي: 172,529
ميرا موڈ:
شکریہ: 9,027
4,258 مراسلہ میں 13,806 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جی نعمان بھائ درست فرمایا آپ نے ۔
|
|
|
|
| مندرجہ ذیل 2 صارفین نے نیلم خان کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | Kamran_Tabasum (25-12-09), nomannoman (29-12-09) |
|
|
#15 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مراسلات: 11
کمائي: 224
شکریہ: 7
5 مراسلہ میں 7 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطافرمائے اٰمین
|
|
|
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| کریں۔, پھول, پیارے, پیش, پاک, لوٹے, نماز, محبت, مسجد, معلوم, اللہ, اسلام, بچوں, تحریر, جواب, حکم, حسن, حضرات, دل, دعا, سرورق, عبادت, صف, صفت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| درد کے پھول کھلتے بھی ہیں بکھر جاتے ہیں | عائشہ | شعر و شاعری | 11 | 10-10-09 10:34 PM |
| ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ، جنرل وحید | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 01-01-08 11:46 AM |
| ہمارے گال بھی چپکے ہوئے امرود جیسے ہی | چاچا کمال | مزاحیہ شاعری | 1 | 26-12-07 11:09 AM |
| بجھا ہے دل تو غمِ یار اب کہاں تو بھی | خرم شہزاد خرم | شعر و شاعری | 5 | 22-08-07 04:29 PM |
| کیا ہم سے ہمارے اختیارات واپس لے لیے گے ہیں | خرم شہزاد خرم | تجاویز اور شکایات | 8 | 20-08-07 06:07 AM |