واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > اردو کہانیاں




حکایت گلستانِ شیخ سعدی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-09-11, 06:29 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 241
کمائي: 4,548
شکریہ: 97
163 مراسلہ میں 441 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default حکایت گلستانِ شیخ سعدی

حکایت گلستانِ شیخ سعدی

حکایت فقیہے پدررا گفت
ایک (دانشور ) بیٹے نے باپ سے عرض کیا کہ اے باپ ان واعظوں کا رنگین ودل چسپ کلام مجھ پر کچھ اثر نہیں کرتا ہے اس لئے کہ میں ان حضرات کے عمل کو ان کے اقوال کے مطابق نہیں پاتا ہوں یعنی جو کہتے ہیں اس پر عمل نہیں کرتے ( مثنوی ) دوسروں کو دنیا چھوڑ دینے کی تعلیم دیتے ہیں اور خود سونا ، چاندی ، غلہ اکھٹا کرتے ہیں . جو ایسا عالم ہو اس کا کہنا ہی کیا کہنا ہے .اور اس پر خود کچھ عمل نہ کرتا ہو .ایسا شخص جو کچھ بھی کہے گا کسی پر اثر نہ ہوگا . عالم وہ ہوئے کہ خود برائی نہ کرے .(آیت) تم لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے ہو اور خود اپنے آپ کو بھلا بیٹھے ہو ( بیت) جو عالم کہ جسم پروری اور خواہشات نفسانی کے پورا کرنے میں لگا رہے وہ خود گُم (گمراہ) ہے کسی کی کیا رہبری کرے گا یعنی کسی گم ہوئے کو کیا راستہ دکھائے گا.
باپ نے فر مایا اے بیٹے محض اس غلط خیال کی وجہ سے نصیحت کرنے والوں کی نصحیت سے منہ پھیرتا اور عالموں کو گمراہ جاننا اور معصوم عالم کی طلب میں علم کے فائدوں سے محروم رہنا ایسا ہے جیسا کہ ایک اندھا ایک رات کیچڑ میں پھنس گیا تھا اور کہہ رہا تھا آخر کسی مسلمان کو توفیق نہیں کہ ایک چراغ میرے راستہ میں رکھدے .ایک خوش مزاج عورت نے سنا اور کہا جب تو چراغ ہی نہیں دیکھ سکتا تو چراغ سے کیا خاک دیکھ لے گا اسی طرح وعظ ونصیحت کی مجلس بزاز کے مانند ہے . جب تک نقد نہ دیگا سامان نہ لے سکے گا اور اس جگہ جب تک تک عقیدت نہ لے جائیگا سعادت حاصل نہ کریگا .
قطعہ: عالم جو فر مائے دل کے کانوں یعنی توجہ سے سنو ! اگر چہ اس کا عمل اس کے قول کے مطابق نہ ہو .مدعی جو کہتا ہے کہ غافل غافل کو بیدار نہیں کر سکتا یعنی نیکی اور خیر کی طرف توجہ نہیں دلا سکتا . سب غلط اور جھوٹ ہے .آدمی کو چاہئے کہ نصحیت حاصل کرے اگر چہ نصحیت دیوار پر لکھی ہوئی ہو.
(قطعہ ثانی )ایک اللہ والا صوفیا کی صحبت کے عہد کوتوڑ کر خانقاہ چھوڑ کر مدرسہ میں آگیا یعنی طالب علمی اختیار کرلی .سعدی کہتے ہیں میں نے اس سے کہا عالم اور عابدمیں تو نے کیا فرق دیکھا کہ کہ عابدوں کی صحبت چھوڑ کر عالموں کی غلامی اختیار کی اس عابد نے کہا کہ وہ صوفی موج سے صرف اپنی کملی باہر لے جاتاہے یعنی صرف اپنی ذات کو بچاتا ہے اور یہ عالم ہر ڈوبنے والے کو نکالنے اور بچانے کی کو شش کرتا ہے اس لئے عالم کا مرتبہ عابد سے ذیادہ ہے .
فائدہ: (1) علما کے وعظ ونصیحت کو عقیدت کے ساتھ سننا چاہئے تا کہ اس سے فائدہ حاصل ہوں .(2) علما کے عمل کی طرف دھیان نہ دینا چاہئے ورنہ علم کے فوائد سے محروم رہ جاؤ گے اس لئے کہ علماء معصوم نہیں ہوتے (3) عالم کا درجہ عابد سے ہزار گنا زیادہ ہے .


__________________
ہندوستان کا پہلا اردواسلامی فورم ‌http://www.algazali.org
gazali آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے gazali کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-09-11), مہتاب (01-09-11), محمدخلیل (01-09-11), wajee (01-09-11)
پرانا 01-09-11, 06:49 PM   #2
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,032
کمائي: 22,536
شکریہ: 861
1,306 مراسلہ میں 2,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شیئرنگ کا شکریہ برادر محترم ۔۔۔۔۔۔۔۔
مہتاب آف لائن ہے   Reply With Quote
مہتاب کا شکریہ ادا کیا گیا
gazali (02-09-11)
پرانا 01-09-11, 09:57 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,526
کمائي: 88,049
شکریہ: 5,185
5,035 مراسلہ میں 11,453 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی شیرنگ کی ہے ۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
gazali (02-09-11)
پرانا 01-09-11, 11:01 PM   #4
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,440
شکریہ: 4,038
2,386 مراسلہ میں 5,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی شئیرنگ ہے ۔ ۔ ۔ شکریہ
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
gazali (02-09-11)
جواب

Tags
کلام, مسلمان, آدمی, اللہ, تعلیم, جھوٹ, حکم, حضرات, خوش, دنیا, راستہ, شخص, عہد, عورت, عقیدت, علم, علمی, علما, علماء, عالم, عرض, غلامی, غلط, غافل, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکایت شیخ سعدی زارا اردو ادب سے اقتباسات 1 03-02-11 04:19 PM
چار صدور سمیت متعدد نامور شخصیات کو قبول اسلام کی سعادت ملی گلاب خان خبریں 0 26-10-10 05:09 AM
ہاشمی، سعد رفیق کا ووٹ سب نے محسوس کیا: قابل تحسین سیاستدان گلاب خان عمومی بحث 4 14-04-10 09:24 AM
اپنے پاکستان چلیں(سعدیہ صاحبہ کےلئے) ایس اے نقوی عمومی بحث 21 10-11-09 01:10 PM
عنوان کتاب : گلستان سعدی خرم شہزاد خرم کتاب گھر 10 11-04-08 08:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:10 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger