|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
عجیب لوگ
عیدالاضٰحی کے دن قریب ہی تھے ۔گاؤں کے کافی لوگوں نے بیھڑ بکریاں اور گائے خرید لی تھی یعنی جس کے پاس جتنی گنجائش تھی ُاس نے ُاتنا ہی کام کیا ۔ مگر اکرم صاحب نے ابھی تک کچھ نہیں خریدا تھا ،گاؤں کے لوگ اکرم صاحب سے سے سوال پوچھتے کے اکرم صاحب کیا بات ہے اس بار قربانی کا کوئی ارادہ نہیں ہیں کیا۔مگر اکرم صاحب ہر کسی کوایک ہی جواب دیتے کے ابھی تو عید میں ایک ہفتہ ہے ،اتنی جلدی چیز لے کر کیا کرنی ہے ۔اور ویسے بھی میری بیگم کہتی ہے کے گھر میں پہلے ہی بہت گند ہوتا ہے اور پھر گائے یا بکری آنے سے اور بڑھ جائے گا ۔عید سے دو دن پہلے لے لو گا ۔اکرم صاحب کا یہ جواب ُسن کر کچھ تو مطمئن ہوجاتے اور کچھ سوچ میں پڑ جاتے۔ خیر اگلے دن گاؤں کا ایک بہت ہی غریب آدمی رحیم چاچا اکرم صاحب کے پاس آیا ۔اور ُاس نے درخواست کی کہ میں نے اپنی بڑی بیٹی کی شادی کرنی ہے پیسوں کی کچھ کمی تھی اس لئے آپ سے دس ہزار روپے قرض چاہئے فصل کے کٹتے ہی سب سے پہلے آپ کو آپ کا قرض واپس کرونگا- اگر آپ مجھے اس مشکل گھڑی میں قرض دے دیں گے تو میں آپ کا عمر بھر شکر گزار رھوں گا اکرم صاحب نے ُاس کی بات سنی اور کہا کہ پیسے ہوتے تو میں گھر والوں کے لئے عید کی خریداری کرتا اور قربانی کا جانور لے لیتا۔ ابھی تک میں نے عید کے لیے کچھ نہیں لیا تو تمیہں کہاں سے قرض دوں۔ رحیم چاچا نے یہ جواب ُسنا مذید کچھ نہ کہہ سکا اور چپ چاپ واپس چلا گیا ،دو دن کے بعد اکرم صاحب اپنے دوستوں کے ہمراہ بکرا لینے چلے گئے ،ُادھر جا کر کوئی بکرا پسند نا آیا تو بیس ہزار کی ایک گائے لے آئے ۔اور جب گائے لے کر گاؤں مں داخل ہوئے تو،ہر بندہ اکرم صاحب کی تعریف کر رہا تھا ،اکرم صاحب اپنی تعریف سُن کر بہت خوش ہوتے ۔ رحیم چاچا نے بھی یہ منظر دیکھا۔ اور خاموشی سے سر جھکا کر روانہ ہو گیا۔ کاش ہم قربانی کا مقصد سمجھ پائیں۔ اور زندگی میں اپنے مالک حقیقی کی رضا کو سامنے رکھتے ہوئے دوسرے انسانوں کے لئے بھی قربانی دینے کا جذبہ رکھ سکیں۔ کسی کے کام آنا بھی تو قربانی ہے چاہے وہ پیسے کی ہو یا وقت کی۔ جس معاشرے میں نمود و نمائش بڑھ جائے وہ لوگ رفتہ رفتہ سچ سے دور ہوتے جاتے ہیں۔ اور ایک دن ان کا جھوٹ معاشرے کا ناسور بن جاتا ہے۔
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا | Real_Light (11-04-08), shafresha (24-10-10), فیصل ناصر (23-10-10), منتظمین (24-10-10), مرزا عامر (24-10-10), راجہ اکرام (24-10-10), عبداللہ آدم (23-10-10), عروج (14-10-10) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,606
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اپ نے بہت اچھا اور عمدہ لکھا ہے۔ لیکن اس طرح کی قربانی بہت ہی کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
بہت اچھی شئرنگ ہے امید ہے آپ یہ سلسلہ جاری رکھیں گے صدا سلامت رہیں ماشااللہ- جزاک اللہ خیر خدا حافظ
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے |
|
|
|
| Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا | عروج (14-10-10) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپکا شکریہ اھم نکتے کی طرف توجہ مبذول کروانے پر۔
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
عیدقریب ہے اور یہ حالات روز ازل سے ابد تک رہنے والے اسلئے عمرو عیار کی زنبیل سے باہر لا کر آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ ک ے بارے میں آتا ہے کہ حج کے لیے باجماعت گھر سے نکلے تو راستے میں دیکھا کہ ایک بکری مری پڑی ہے اور ایک اسی دوران ایک بچہ اور بچی آتے ہیں اور بکری کو لے کر ایک طرف چلے جاتے ہیں.
آپ فرماتے ہیں کہ ان کا پیچھا کرو اور دیکو کہ یہ کیا کرتے ہیں..............لوگوں نے دیکھا کہ وہ اس مری ہوئی بکری کو اپنے گھر لے گئے...............عبداللہ بن المبارک نے پتہ کروایا تو وہ ایک بیوہ کا گھر نکلا............. آپ نے سب قافلے والوں سے مال لے کر اسے ان پر خرچ فرما دیااور کہا کہ اس سال حج سے یہ کام زیادہ ضروری ہے............. تھے تو وہ تمہارے آباء ہی مگر تم کیا ہو!!! |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,606
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے پیش کریں
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (24-10-10), حیدر (24-10-10), راجہ اکرام (24-10-10), عبداللہ آدم (24-10-10), عروج (23-12-10) |
![]() |
| Tags |
| کروانے, پیش, پر۔, پسند, لوگ, چاچا, آپکا, آدمی, اھم, اللہ, اسلئے, باہر, توجہ, جھوٹ, جواب, حالات, خوش, خدمت, درخواست, روز, زندگی, سال, شکریہ, عیار, عمرو |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|