|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,847
کمائي: 277,990
شکریہ: 1,151
6,262 مراسلہ میں 14,129 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ايک تھا کچھوا، ايک تھا خرگوش، دونوں نے آپس ميں دوڑ کی شرط لگائی۔ کوئي کچھوے سے پوچھے کہ تو نے کيوں لگائی؟ کيا سوچ کر لگائی؟ دنيا میں احمقوں کی کمی نہیں۔ ايک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں ۔ طے يہ ہوا کہ دونوں میں سے جو نيم کے ٹيلے تک پہلے پہنچے وہ ميری سمجھا جائے۔ اسے اختيار ہے کہ ہارنے والے کے کان کاٹ لے۔
دوڑ شروع ہوئی۔ خرگوش تو يہ جا وہ جا۔ پلک جھپکنے ميں خاصی دور نکل گيا۔ مياں کچھوے وضعداری کی چال چلتے منزل کی طرف رواں ہوئے، تھوڑي دور پہنچے تو سوچا بہت چل لئے اب آرام بھی کرنا چاہئيے۔ ايک درخت کے نيچے بيٹھ کر اپنے شاندار ماضی کی يادوں میں کھوگئے جب اس دنيا میں کچھوے راج کيا کرتے تھے۔ سائنس اور فنون لطيفہ ميں بھی ان کا بڑا نام تھا۔ يونہی سوچتے ميں آنکھ لگ گئی۔ کيا ديکھتے ہيں کہ خود تو تخت شاہی پر بيٹھے ہيں۔ باقی زمينی مخلوق، شير چيتے، خرگوش آدمی وغيرہ ہاتھ باندھے کھڑے ہيں يا فرشی سلام کر رہے ہيں۔ آنکھ کھلی تو ابھی سستی باقی تھی۔ بولے ابھی کيا جلدی ہے ؟ اس خرگوش کے بچے کی کيا اوقات ہے ميں بھی کتنے عظيم ورثے کا مالک ہوں؟ واہ بھئی واہ ميرے کيا کہنے۔ جانے کتنا زمانہ سوئے رہے تھے جب جی بھر کے سستالئے تو پھر ٹيلے کی طرف رواں ہوئے ، وہاں خرگوش کو نہ پايا بہت خوش ہوئے۔ اپنے کو داد دی کہ واہ رے مستعدی ميں پہلے پہنچ گيا۔ بھلا کوئی ميرا مقابلہ کر سکتا ہے؟ اتنے ميں ان کی نظر خرگوش کے ايک پلے پر پڑي جو ٹيلے کے دامن ميں کھيل رہا تھا۔ کچھوے نے کہا اے برخوردار تو خرگوش خاں کو جانتا ہے؟ خرگوش کے بچے نے کہا جی ہاں جانتا ہوں ميرے ابا حضور تھے معلوم ہوتا ہے ، آپ ہيں وہ کچھوے مياں جنہوں نے ابا جان سے شرط لگائی تھی ۔ وہ تو پانچ منٹ ميں يہاں پہنچ گئے تھے۔ اس کے بعد مدتوں آپ کا انتظار کرتے رہے۔ آخر انتقال کرگئے۔ جاتے ہوئے وصيت کر گئے تھے کہ کچھوے مياں آئیں تو ان کے کان کاٹ لينا۔ اب لائيے ادھر کان۔ کچھوے نے فورا اپنے کان اپنے سری خول کے اندر کر لی۔ جوآج تک چھپائے پھرتا ہے۔ شکریہ زارا
__________________
![]() |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
واہ زارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا جوڑ جوڑا ھے۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہوتا, کھلی, کوئی, کرتے, پہلے, واہ, نام, نظر, مقابلہ, معلوم, آنکھ, آدمی, ايک, اپنے, بڑا, بچے, خود, خوش, رواں, زمانہ, سوچ, سائنس, شاندار, شروع, شرط |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پوائینٹ ہی پوائینٹس حاصل کریں | ایس اے نقوی | خاص آفرز اور اعلانات | 227 | 29-05-11 11:43 PM |
| یہ نگاہ شرم جھکی جھکی، یہ جبینِ ناز دھواں دھواں | عبدالقدوس | اقبال عظیم | 16 | 11-12-10 07:00 AM |
| بھوشن کمار اپادھے ، پولیس کمشنر شعلہ پور، اسلام کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ | فاروق سرورخان | اسلام اور عصر حاضر | 6 | 22-10-10 11:11 PM |
| عدم کارکردگی پر پورٹ آف سنگاپورکو گودارپورٹ سے نکال سکتے ہیں بابر غوری | جاویداسد | خبریں | 5 | 05-10-10 06:07 AM |
| تم اپنے شکوے کی باتیں نہ کھود کھود کے پوچھو | The Great | شعر و شاعری | 4 | 15-09-09 09:44 PM |